মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৬০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { فَإِذَا قُضِیَتِ الصَّلاَۃُ } کا معنی
(٥٦٠٦) حضرت ضحاک اللہ تعالیٰ کے فرمان { فَإِذَا قُضِیَتِ الصَّلاَۃُ فَانْتَشِرُوا فِی الأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللہِ } (جب نماز پوری ہوجائے تو زمین پر پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو) کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے اجازت ہے۔ اگر کوئی آدمی چاہے تو چلا جائے اور اگر کوئی چاہے تو مسجد میں بیٹھا رہے۔
(۵۶۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، فِی قَوْلِہِ : {فَإِذَا قُضِیَتِ الصَّلاَۃُ فَانْتَشِرُوا فِی الأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللہِ} قَالَ : ہُوَ إِذْنٌ مِنَ اللہِ ، فَإِذَا فَرَغَ فَإِنْ شَائَ خَرَجَ ، وَإِنْ شَائَ قَعَدَ فِی الْمَسْجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { فَإِذَا قُضِیَتِ الصَّلاَۃُ } کا معنی
(٥٦٠٧) حضرت مجاہد اور حضرت عطاء اللہ تعالیٰ کے فرمان { فَإِذَا قُضِیَتِ الصَّلاَۃُ فَانْتَشِرُوا فِی الأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللہِ } (جب نماز پوری ہوجائے تو زمین پر پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو) کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو فضل تلاش کرے اور اگر چاہے تو نہ کرے۔
(۵۶۰۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ (ح) وَعَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ (فَإِذَا قُضِیَتِ الصَّلاَۃُ فَانْتَشِرُوا فِی الأَرْضِ) قَالاَ : إِنْ شَائَ فَعَلَ ، وَإِنْ شَائَ لَمْ یَفْعَلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبے کے دوران عصا سے ٹیک لگانے کا بیان
(٥٦٠٨) حضرت براء فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عید کے دن لوگوں کو خطبہ دیا اس وقت آپ کے ہاتھ میں عصا یا کمان تھی۔
(۵۶۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی جَنَابٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ الْبَرَائِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَطَبَہُمْ یَوْمَ عِیدٍ ، وَفِی یَدِہِ قَوْسٌ ، أَوْ عَصًا۔ (عبدالرزاق ۵۶۵۸۔ احمد ۲۸۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبے کے دوران عصا سے ٹیک لگانے کا بیان
(٥٦٠٩) حضرت طلحہ بن یحییٰ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو خطبہ دیتے دیکھا اس وقت ان کے ہاتھ میں بانس کا ایک ڈنڈا تھا۔
(۵۶۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَخْطُبُ وَبِیَدِہِ قَضِیبٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبے کے دوران عصا سے ٹیک لگانے کا بیان
(٥٦١٠) حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے حضرت جریر کو دیکھا کہ خطبہ کے دوران ان کے ہاتھ میں ایک ڈنڈا ہے تو ان سے فرمایا کہ یہ چیز صرف چرواہے یا والی کے شایانِ شان ہے۔
(۵۶۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ وَاصِلٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ؛ أَنَّ کَعْبًا رَأَی جَرِیرًا وَفِی یَدِہِ قَضِیبٌ ، فَقَالَ : إِنَّ ہَذَا لاَ یَصْلُحُ إِلاَّ لِرَاعٍ ، أَوْ وَالٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص رش کی وجہ سے جمعہ کے دن نماز نہ پڑھ سکے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٦١١) حضرت قتادہ اس شخص کے بارے میں جو جمعہ کے دن امام کے ساتھ نماز شروع کرے، لیکن (رش کی وجہ سے) رکوع و سجدہ نہ کرسکے اتنے میں امام سلام پھیر لے ، فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ وہ جمعہ کے دن دو رکعتیں پڑھے گا۔
(۵۶۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ قَتَادَۃَ یَقُولُ فِی رَجُلٍ افْتَتَحَ مَعَ الإِمَامِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَلَمْ یَقْدِرْ عَلَی رُکُوعٍ ، وَلاَ سُجُودٍ حَتَّی صَلَّی الإِمَامُ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَن وَإِبْرَاہِیمُ یَقُولاَنِ : یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ۔ یَعْنِی یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص رش کی وجہ سے جمعہ کے دن نماز نہ پڑھ سکے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٦١٢) حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت یونس سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص جمعہ کے دن دو رکوع تو کرلے لیکن امام کے سلام پھیرنے تک سجدے نہ کرسکے تو وہ کیا کرے ؟ حضرت یونس نے فرمایا کہ مجھے حضرت حسن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ دو سجدے کرے ، پھر کھڑا ہوجائے اور پہلی رکعت کی قضا کرے۔
(۵۶۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، قَالَ : سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ رَکَعَ رَکْعَتَیْنِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَلَمْ یَقْدِرْ عَلَی السُّجُودِ حَتَّی سَلَّمَ الإِمَامُ ؟ فَقَالَ : نُبِّئْتُ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ قَالَ : یَسْجُدُ سَجْدَتَیْنِ ، ثُمَّ یَقُومُ فَیَقْضِی الرَّکْعَۃَ الأُولَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص رش کی وجہ سے جمعہ کے دن نماز نہ پڑھ سکے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٦١٣) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت نافع سے کہا کہ میں اگر رش کی وجہ سے جمعہ کے دن رکوع و سجود نہ کرسکوں تو کیا کروں ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر میرے ساتھ یوں ہو تو میں اشارے سے نماز پڑھوں گا۔
(۵۶۱۳) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ السَّمَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِنَافِعٍ : زُحِمْتُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَلَمْ أَقْدِرْ عَلَی الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ ، فَقَالَ : أَمَّا أَنَا فَلَوْ کُنْتُ لأَوْمَأْتُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص رش کی وجہ سے جمعہ کے دن نماز نہ پڑھ سکے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٦١٤) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جب تم جمعہ کے دن رش میں پھنس جاؤ اور سجدہ کرنے کی طاقت نہ رکھو تو انتظار کرو جب لوگ کھڑے ہوجائیں اس وقت سجدہ کرلو۔
(۵۶۱۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ مِعْقَلٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : إِذَا ازْدَحَمَ النَّاسُ فِی الْجُمُعَۃِ فَلَمْ تَسْتَطِعْ أَنْ تَسْجُدَ ، فَانْتَظِرْ حَتَّی إِذَا قَامُوا فَاسْجُدْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن ناخن وغیرہ تراشنے اور صاف کرنے کا حکم
(٥٦١٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ آدمی ہر جمعے ناخن صاف کرے گا۔
(۵۶۱۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَکَمِ، وَحَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: یُنَقِّی الرَّجُلُ أَظْفَارَہُ فِی کُلِّ جُمُعَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن ناخن وغیرہ تراشنے اور صاف کرنے کا حکم
(٥٦١٦) حضرت حمید بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ جو شخص جمعے کے دن ناخن تراشے گا اللہ تعالیٰ ان میں سے بیماری نکال لے گا اور ان میں شفاء ڈال دے گا۔
(۵۶۱۶) حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنِ ابْنِ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ قَالَ فِیمَنْ قَلَّمَ أَظْفَارَہُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ : أَخْرَجَ اللَّہُ مِنْہَا الدَّائَ ، وَأَدْخَلَ فِیہَا الشِّفَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن ناخن وغیرہ تراشنے اور صاف کرنے کا حکم
(٥٦١٧) حضرت مسلم بن یسار جمعہ کے دن ناخن کاٹنے کا اوزار منگوایا کرتے تھے۔
(۵۶۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُبَارَکٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَدْعُو بِالْقَلَمَیْنِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، یَعْنِی الْمِقَصَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن ناخن وغیرہ تراشنے اور صاف کرنے کا حکم
(٥٦١٨) حضرت عمران بن ابی عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے ابن الحنفیہ کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن ناخن صاف کیا کرتے تھے۔
(۵۶۱۸) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِنْدَلٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِی عَطَائٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ الْحَنَفِیَّۃِ یُنَقِّی أَظْفَارَہُ فِی یَوْمِ جُمُعَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے دن ناخن وغیرہ تراشنے اور صاف کرنے کا حکم
(٥٦١٩) حضرت ابو ہیثم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ وہ نماز میں اپنے ناخن صاف کیا کرتے تھے۔
(۵۶۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی الْہَیْثُمِ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یُنَقِّی أَظْفَارَہُ فِی الصَّلاَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبے کے دوران کچھ پینے کا بیان
(٥٦٢٠) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ امام کے خطبے کے دوران کچھ پینے میں کوئی حرج نہیں۔
(۵۶۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالشُّرْبِ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعے کے دن کے مستحب اعمال
(٥٦٢١) حضرت اسماء فرماتی ہیں کہ جس شخص نے جمعہ کے دن ایک مجلس میں سات مرتبہ سورة الاخلاص اور معوذتین پڑھیں اس کی ان کے برابر حفاظت کی جاتی ہے۔
(۵۶۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَوْنٍ ، عَنْ أَسْمَائَ ، قَالَتْ : مَنْ قَرَأَ : {قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ} وَالْمُعَوِّذَتَیْنِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ سَبْعَ مَرَّاتٍ فِی مَجْلِسِہِ ، حُفِظَ إِلَی مِثْلِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعے کے دن کے مستحب اعمال
(٥٦٢٢) حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن جمعہ کے دن دوران خطبہ مساکین کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے اور ان سے فرماتے کہ بیٹھے رہو۔ حضرت عکرمہ مساکین پر جمعہ کو لازم نہ سمجھتے تھے۔
(۵۶۲۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا یُونُسُ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ یُحَصِّبُ الْمَسَاکِینَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ ، یَقُولُ لَہُمْ : اُقْعُدُوا ۔ قَالَ : وَکَانَ عِکْرِمَۃُ لاَ یَرَی لَہُمْ جُمُعَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعے کے دن کے مستحب اعمال
(٥٦٢٣) حضرت سنان بن حبیب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے کہا کہ میرا جمعہ رہ گیا اب میں کیا کروں ؟ انھوں نے فرمایا کہ کثرت سے سجدے کرو۔
(۵۶۲۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ سنان بْنِ حَبِیبٍ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : فَاتَتْنِی الْجُمُعَۃُ ؟ قَالَ : أَکْثِرْ مِنَ السُّجُودِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا قیدی جمعہ کی نماز ادا کریں گے
(٥٦٢٤) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ قیدی جمعہ کی نماز ادا کریں گے۔
(۵۶۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ فِی أَہْلِ السُّجُونِ ، قَالَ: تَجَمَّعُوا لِلصَّلاَۃِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا قیدی جمعہ کی نماز ادا کریں گے
(٥٦٢٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ قیدیوں پر جمعہ کی نماز فرض نہیں۔
(۵۶۲۵) حَدَّثَنَا شَیْخٌ لَنَا ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی أَہْلِ السُّجُونِ جُمُعَۃٌ۔
তাহকীক: