মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৬২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کا جمعہ کی نماز کے وقت وضو ٹوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٦٢٦) حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی کا جمعہ کی نماز کے وقت وضو ٹوٹ جائے، جب وہ وضو کرکے واپس آئے تو امام نماز پڑھا چکا ہو، اب وہ کیا کرے ؟ حضرت حسن نے فرمایا کہ وہ چار رکعت نماز پڑھے۔
(۵۶۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ؛ سُئِلَ الْحَسَنُ عَنْ رَجُلٍ أَحْدَثَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَذَہَبَ لِیَتَوَضَّأَ ، فَجَائَ وَقَدْ صَلَّی الإِمَام ؟ قَالَ : یُصَلِّی أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کا جمعہ کی نماز کے وقت وضو ٹوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٦٢٧) حضرت وکیع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان سے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی نے امام کے ساتھ جمعہ کی نماز شروع کی، لیکن وضو ٹوٹنے پر وہ وضو کرنے چلا گیا جب واپس آیا تو امام نماز پڑھا چکا تھا، اب یہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر اس نے کسی سے بات نہ کی ہو تو دو رکعتیں پڑھ لے۔
(۵۶۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : سَأَلْتُ سُفْیَانَ عَنْ رَجُلٍ افْتَتَحَ مَعَ الإِمَامِ الصَّلاَۃَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَذَہَبَ لِیَتَوَضَّأَ ، فَجَائَ وَقَدْ صَلَّی الإِمَامُ ؟ قَالَ : یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ مَا لَمْ یَتَکَلَّمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٢٨) حضرت انس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عید الفطر کے دن عید گاہ جانے سے پہلے کچھ کھجوریں کھالیتے پھر روانہ ہوتے۔
(۵۶۲۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُفْطِرُ یَوْمَ الْفِطْرِ عَلَی تَمَرَاتٍ ، ثُمَّ یَغْدُو۔ (ترمذی ۵۴۳۔ ابن ماجہ ۱۷۵۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٢٩) حضرت علی فرماتے ہیں کہ عید الفطر کے دن عید گاہ جانے سے پہلے کچھ کھالو۔
(۵۶۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : اِطْعَمْ یَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ إِلَی الْمُصَلَّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٣٠) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ عید الفطر کی سنت یہ ہے کہ تم نماز سے پہلے صدقہ فطر ادا کرو اور عید کے لیے جانے سے پہلے کچھ کھالو۔
(۵۶۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إِنَّ مِنَ السُّنَّۃِ أَنْ تُخْرِجَ صَدَقَۃَ الْفِطْرِ قَبْلَ الصَّلاَۃ ، وَلاَ تَخْرُجُ حَتَّی تَطْعَمَ۔ (طبرانی ۱۱۲۹۶۔ بزار ۶۵۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٣١) حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں عید الفطر کے دن معاویہ بن سوید سے ملا۔ میں نے ان سے کہا اے ابو سوید ! آپ نے کچھ کھایا ہے ؟ فرمایا ہاں میں نے تھوڑا سا شہد کھایا ہے۔
(۵۶۳۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، قَالَ : غَدَوْتُ مَعَ مُعَاوِیَۃَ بْنِ سُوَیْد بْنِ مُقَرِّنٍ یَوْمَ فِطْرٍ ، فَقُلْت لَہُ : یَا أَبَا سُوَیْد ، ہَلْ طَعِمْتَ شَیْئًا قَبْلَ أَنْ تَغْدُوَ ؟ قَالَ : لَعِقْتُ لَعْقَۃً مِنْ عَسَلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٣٢) حضرت عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ حضرت ابن معقل عید الفطر کے دن تھوڑا سا شہد کھاتے پھر عید کے لیے نکلتے۔
(۵۶۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ ابْنِ مَعْقِلٍ ؛ أَنَّہُ لَعِقَ لَعْقَۃً مِنْ عَسَلٍ ، ثُمَّ خَرَجَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٣٣) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ عید الفطر کے دن عید گاہ جانے سے پہلے کچھ کھالو۔
(۵۶۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : اِطْعَمْ یَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٣٤) یحییٰ بن ابی اسحاق کہتے ہیں کہ میں عید الفطر کے دن صفوان بن محرز کے پاس آیا اور میں ان کے دروازے پر بیٹھ گیا، اتنے میں تشریف لائے اور اعتذار کرتے ہوئے کہنے لگے کہ اس دن کے بارے میں حکم دیا جاتا تھا کہ آدمی عید کے لیے جانے سے پہلے کچھ کھالے، میں نے اتنی چیز کھالی ہے جو میرے لیے کافی ہے۔ البتہ عید الاضحی کا ناشتہ عید کی نماز کے بعد کیا جائے گا۔
(۵۶۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : أَتَیْتُ صَفْوَانَ بْنَ مُحْرِزٍ یَوْمَ فِطْرٍ ، فَقَعَدْت بِبَابِہِ حَتَّی خَرَجَ عَلَیَّ ، فَقَالَ لِی کَالْمُعْتَذِرِ : إِنَّہُ کَانَ یُؤْمَرُ فِی ہَذَا الْیَوْمِ أَنْ یُصِیبَ الرَّجُلُ مِنْ غِذَائِہِ قَبْلَ أَنْ یَغْدُوَ ، وَإِنِّی أَصَبْتُ شَیْئًا ، فَذَاکَ الَّذِی حَبَسَنِی ، وَأَمَّا الأَخَرُ فَإِنَّہُ یُؤَخِّرُ غِذَائَہُ حَتَّی یَرْجِعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٣٥) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین کے پاس عیدین کے دنوں میں فالودہ لایا جاتا تھا وہ عید کے لیے جانے سے پہلے اس میں سے کھاتے تھے۔ ابن عون فرماتے تھے کہ یہ عمل پیشاب کو روکتا ہے۔
(۵۶۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ سِیرِینَ یُؤْتَی فِی الْعِیدَیْنِ بِفَالُوذَجٍ ، فَکَانَ یَأْکُلُ مِنْہُ قَبْلَ أَنْ یَغْدُوَ ۔ وَقَالَ : ابْنُ عَوْنٍ أَنَّہُ یُمْسِکُ الْبَوْلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٣٦) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن شداد عید کے دن ایک دکاندار کے پاس سے گذرے اور اس سے ایک کھجور لے کر کھائی۔
(۵۶۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ ؛ أَنَّہُ مَرَّ عَلَی بَقَّالٍ یَوْمَ عِیدٍ ، فَأَخَذَ مِنْہُ قَسْبَۃً فَأَکَلَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٣٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ عید الفطر کے دن عید کے لیے جانے سے پہلے کچھ کھالو اور عید الاضحی کے دن واپس آ کر کھاؤ۔
(۵۶۳۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُغِیرَۃُ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إِنَّ مِنَ السُّنَّۃِ أَنْ تَطْعَمَ یَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ تَغْدُوَ، وَتُؤَخِّرَ الطَّعَامَ یَوْمَ النَّحْرِ حَتَّی تَرْجِعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٣٨) حضرت محمد بن عبد الرحمن کہتے ہیں کہ حضرت اسود ہمیں حکم دیتے تھے کہ عید الفطر کے دن نماز کے لیے جانے سے پہلے ہم کچھ کھا لیں۔
(۵۶۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : کَانَ الأَسْوَدُ یَأْمُرنَا أَنْ نَطْعَمَ قَبْلَ أَنْ نَغْدُوَ یَوْمَ الْفِطْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٣٩) حضرت ام درداء فرماتی ہیں کہ عید الفطر کے دن نماز کے لیے جانے سے پہلے کچھ کھالو خواہ ایک کھجور ہی کیوں نہ ہو۔
(۵۶۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَسَرَّۃَ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ أَبِی عَبْلَۃَ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَائِ ، قَالَتْ : کُلْ قَبْلَ أَنْ تَغْدُوَ یَوْمَ الْفِطْرِ ، وَلَوْ تَمْرَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٤٠) حضرت سائب بن یزید فرماتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ تم عید الفطر کے دن عید کے لیے جانے سے پہلے کچھ کھالو۔
(۵۶۴۰) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ یُوسُفَ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : مَضَتِ السُّنَّۃُ أَنْ تَأْکُلَ قَبْلَ أَنْ تَغْدُوَ یَوْمَ الْفِطْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٤١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جب تم عید الفطر کے لیے جانے لگو تو کچھ کھالو، خواہ ایک کھجور ہی کیوں نہ ہو۔
(۵۶۴۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إِذَا خَرَجْتَ یَوْمَ الْعِیدِ ، یَعْنِی الْفِطْرَ ، فَکُلْ وَلَوْ تَمْرَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٤٢) حضرت عمر بن عبد العزیز نے عید الفطر کے دن خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ یہ وہ دن ہے جس میں کچھ کھانا اور کچھ پینا حاصل کیا جاتا ہے، لہٰذا تم کچھ کھالو اور کچھ پی لو۔
(۵۶۴۲) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ رُہَیْمَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَوْمَ الْفِطْرِ یَخْطُبُ ، فَقَالَ : إِنَّ ہَذَا یَوْمٌ قَدْ کَانَ یُبْتَغَی فِیہِ بَعْضُ الطَّعَامِ وَبَعْضُ الشَّرَابِ ، فَبَعْضُ الطَّعَامِ وَبَعْضُ الشَّرَابِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٤٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عید الفطر کی نماز کے لیے آنے سے پہلے کچھ کھالو۔
(۵۶۴۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَعْلَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أَنَّہُ قَالَ : اِطْعَمْ یَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٤٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تمیم بن سلمہ عید الفطر کی نماز کے لیے نکلے، ان کے ساتھ ان کے ایک ساتھی بھی تھے، انھوں نے اپنے ساتھی سے کہا کہ کیا تم نے کچھ کھایا ہے ؟ انھوں نے کہا نہیں۔ اس پر حضرت تمیم ایک دکاندار کے پاس گئے اور اس سے ایک کھجور یا کوئی اور چیز مانگ کر اپنے ساتھی کو دی جو اس نے کھالی۔ حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عید کی نماز سے پہلے کچھ نہ کھانا ان کے لیے سوال کرنے سے زیادہ برا تھا۔
(۵۶۴۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : بَلَغَہُ أَنْ تَمِیمَ بْنَ سَلَمَۃَ خَرَجَ یَوْمَ الْفِطْرِ وَمَعَہُ صَاحِبٌ لَہُ ، فَقَالَ لِصَاحِبِہِ : ہَلْ طَعِمْتَ شَیْئًا ؟ قَالَ : لاَ ، فَمَشَی تَمِیمٌ إِلَی بَقَّالٍ فَسَأَلَہُ تَمْرَۃً أَنْ یُعْطِیَہُ ، أَوْ غَیْرَ ذَلِکَ فَفَعَلَ ، فَأَعْطَاہُ صَاحِبَہُ فَأَکَلَہُ ۔ فَقَالَ إِبْرَاہِیمُ : مَمْشَاہُ إِلَی رَجُلٍ یَسْأَلُہُ ، أَشَدُّ عَلَیْہِ مِنْ تَرْکِہِ الطَّعَامَ لَوْ تَرَکَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٤٥) حضرت ابو مجلز نے فرمایا کہ کیا تم نے عید کے لیے جانے سے پہلے کچھ کھالیا ؟
(۵۶۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : أَصَبْتَ شَیْئًا قَبْلَ أَنْ تَغْدُوَ ؟۔
তাহকীক: