মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫৬৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٤٦) حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ ایک صحابی عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھانے کا حکم دیتے تھے۔
(۵۶۴۶) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَأْمُرُ بِالأَکْلِ یَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ یَأْتِیَ الْمُصَلَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٤٧) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کا حکم دیتے تھے کہ آدمی عید الفطر کے دن روانہ ہونے سے پہلے کچھ کھالے۔
(۵۶۴۷) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مَالِکٌ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : کَانُوا یُؤْمَرُونَ أَنْ یَأْکُلُوا قَبْلَ أَنْ یَغْدُوا یَوْمَ الْفِطْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے
(٥٦٤٨) حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ نبی کریم حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف روانہ ہونے سے پہلے کچھ کھالیتے تھے۔
(۵۶۴۸) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْکُلُ یَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ یَخْرُجَ إِلَی الْمُصَلَّی۔ (احمد ۳/۲۸۔ عبدالرزاق ۵۷۳۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کی رخصت دیتے ہیں کہ آدمی عید سے پہلے کچھ نہ کھائے
(٥٦٤٩) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر عید کے لیے عید گاہ جانے سے پہلے کچھ نہ کھاتے تھے۔
(۵۶۴۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَخْرُجُ یَوْمَ الْعِیدِ إِلَی الْمُصَلَّی ، وَلاَ یَطْعَمُ شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کی رخصت دیتے ہیں کہ آدمی عید سے پہلے کچھ نہ کھائے
(٥٦٥٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کھالے تو اچھا ہے اور اگر نہ کھائے تو کوئی حرج نہیں۔
(۵۶۵۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِنْ طَعِمَ فَحَسَنٌ ، وَإِنْ لَمْ یَطْعَمْ فَلاَ بَأْسَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے لیے سوار ہو کر اور پیدل چل کر جانا
(٥٦٥١) حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے ہمیں خط لکھا کہ اگر کوئی شخص چل کر عید گاہ میں آنے کی طاقت رکھتا ہو تو وہ چل کر آئے۔
(۵۶۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : کَتَبَ إِلَیْنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ : مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ أَنْ یَأْتِیَ الْعِیدَ مَاشِیًا فَلْیَفْعَلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے لیے سوار ہو کر اور پیدل چل کر جانا
(٥٦٥٢) حضرت علی فرماتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ تم چل کر عید گاہ کی طرف آؤ۔
(۵۶۵۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : مِنَ السُّنَّۃِ أَنْ تَأْتِیَ الْعِیدَ مَاشِیًا۔ (ترمذی ۵۳۰۔ ابن ماجہ ۱۲۹۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے لیے سوار ہو کر اور پیدل چل کر جانا
(٥٦٥٣) حضرت زر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب عید الفطر یا عید الاضحی کے دن ایک روئی کی چادر اوڑھے چلتے ہوئے تشریف لائے۔
(۵۶۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، قَالَ : خَرَجَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِی یَوْمِ فِطْرٍ ، أَوْ فِی یَوْمِ أَضْحَی ، خَرَجَ فِی ثَوْبِ قُطْنٍ مُتَلَبِّبًا بِہِ ، یَمْشِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے لیے سوار ہو کر اور پیدل چل کر جانا
(٥٦٥٤) حضرت ابراہیم عیدین اور جمعہ کے لیے سوار ہو کر آنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۵۶۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ الْمُہَاجِرِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الرُّکُوبَ إِلَی الْعِیدَیْنِ وَالْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے لیے سوار ہو کر اور پیدل چل کر جانا
(٥٦٥٥) حضرت محمد بن ابی حفصہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو دیکھا کہ وہ عید کی نماز کے لیے سوار ہو کر آتے تھے۔
(۵۶۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی حَفْصَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ یَأْتِی الْعِیدَ رَاکِبًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید گاہ کی طرف کس وقت جانا چاہیے ؟
(٥٦٥٦) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر فجر کی نماز مسجد نبوی میں ادا کرتے، پھر اسی حالت میں عید گاہ کی طرف روانہ ہوجاتے۔
(۵۶۵۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ یُصَلِّی الصُّبْحَ فِی مَسْجِدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ یَغْدُو کَمَا ہُوَ إِلَی الْمُصَلَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید گاہ کی طرف کس وقت جانا چاہیے ؟
(٥٦٥٧) حضرت حاتم بن اسماعیل کہتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن حرملہ عید کے دن صبح کی نماز کا سلام پھیرنے کے بعد حضرت سعید بن مسیب کے ساتھ عید گاہ کی طرف روانہ ہوجاتے جو کثیر بن الصلت کے گھر کے پاس تھی، اور وہاں دروازے کے دونوں کو اڑوں کے درمیان بیٹھ جاتے۔
(۵۶۵۷) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَنْصَرِفُ مَعَ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ مِنَ الصُّبْحِ حِینَ یُسَلِّمُ الإِمَامُ فِی یَوْمِ عِیدٍ ، حَتَّی یَأْتِیَ الْمُصَلَّی عِنْدَ دَارِ کَثِیرِ بْنِ الصَّلْتِ ، فَیَجْلِسُ عِنْدَ الْمِصْرَاعَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید گاہ کی طرف کس وقت جانا چاہیے ؟
(٥٦٥٨) عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ میں نے عید الفطر کے دن فجر کی نماز اس مسجد میں ادا کی ہے۔ ابو عبد الرحمن اور عبداللہ بن معقل جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو عید گاہ کی طرف روانہ ہوجاتے۔ میں بھی ان کے ساتھ چل پڑتا۔
(۵۶۵۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : صَلَّیْتُ الْفَجْرَ فِی ہَذَا الْمَسْجِدِ فِی یَوْمِ فِطْرٍ ، فَإِذَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَعَبْدُ اللہِ بْنُ مَعْقِلٍ ، فَلَمَّا قَضَیَا الصَّلاَۃَ خَرَجَا ، وَخَرَجْتُ مَعَہُمَا إِلَی الْجَبَّانَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید گاہ کی طرف کس وقت جانا چاہیے ؟
(٥٦٥٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فجر کی نماز عید کے کپڑے پہن کر پڑھتے تھے۔
(۵۶۵۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عُبَیْدٍ الْمُکَتَّبِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُصَلُّونَ الْفَجْرَ وَعَلَیْہِمْ ثِیَابُہُمْ ، یَعْنِی یَوْمَ الْعِیدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید گاہ کی طرف کس وقت جانا چاہیے ؟
(٥٦٦٠) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ عید الفطر کے دن فجر کی نماز کے بعد تمہیں عید گاہ کی طرف چلے جانا چاہیے۔
(۵۶۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : لِیَکُنْ غَدْوُک یَوْمَ الْفِطْرِ مِنْ مَسْجِدِکَ إِلَی مُصَلاَّک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید گاہ کی طرف کس وقت جانا چاہیے ؟
(٥٦٦١) حضرت عروہ اس وقت تک عید کی نماز کے لیے نہیں جاتے تھے جب تک سورج بلند نہ ہوجائے۔
(۵۶۶۱) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : کَانَ عُرْوَۃُ لاَ یَأْتِی الْعِیدَ حَتَّی تَسْتَقِلَّ الشَّمْسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید گاہ کی طرف کس وقت جانا چاہیے ؟
(٥٦٦٢) حضرت محمد بن علی، عامر اور عطاء فرماتے ہیں کہ عید کی نماز کے لیے اس وقت تک نہ نکلو جب تک سورج بلند نہ ہوجائے۔
(۵۶۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ ، وَعَامِرٍ ، وَعَطَائٍ ، قَالُوا : لاَ تَخْرُجُ یَوْمَ الْعِیدِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید گاہ کی طرف کس وقت جانا چاہیے ؟
(٥٦٦٣) حضرت عیسیٰ بن سھل کہتے ہیں کہ انھوں نے اپنے دادا حضرت رافع بن خدیج اور ان کے بیٹوں کو دیکھا کہ مسجد میں بیٹھے رہتے، جب سورج طلوع ہوجاتا تو دو رکعتیں پڑھ کر عید گاہ کی طرف روانہ ہوجاتے، وہ ایسا عید الفطر اور عید الاضحی دونوں عیدوں میں کیا کرتے تھے۔
(۵۶۶۳) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ عِیسَی بْنِ سَہْلِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ ؛ أَنَّہُ رَأَی جَدَّہُ رَافِعَ بْنَ خَدِیجٍ وَبَنِیہِ یَجْلِسُونَ فِی الْمَسْجِدِ ، حَتَّی إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ صَلَّوْا رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ یَذْہَبُونَ إِلَی الْمُصَلَّی ، وَذَلِکَ فِی الْفِطْرِ وَالأَضْحَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید گاہ کی طرف کس وقت جانا چاہیے ؟
(٥٦٦٤) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں عید کے دن صبح کی نماز کے وقت حضرت ابراہیم کے پاس گیا، وہ نماز پڑھ چکے تھے اور ان پر عید کے کپڑے تھے۔
(۵۶۶۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : غَدَوْت إِلَی إِبْرَاہِیمَ یَوْمَ عِیدٍ ، فَوَجَدْتُہُ قَدْ صَلَّی وَعَلَیْہِ ثِیَابُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز کے لیے نکلتے ہوئے تکبیرات کہنے کا حکم
(٥٦٦٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر صبح سویرے عید گاہ کی طرف روانہ ہوتے، بلند آواز سے تکبیر کہتے ہوئے امام کے پاس پہنچ جاتے۔
(۵۶۶۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْدُو یَوْمَ الْعِیدِ، وَیُکَبِّرُ ، وَیَرْفَعُ صَوْتَہُ حَتَّی یَبْلُغَ الإِمَامُ۔
tahqiq

তাহকীক: