মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫৬৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز کے لیے نکلتے ہوئے تکبیرات کہنے کا حکم
(٥٦٦٦) حضرت محمد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قتادہ عید کے دن تکبیر کہا کرتے تھے اور اللہ کا ذکر کرتے تھے۔
(۵۶۶۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ ، قَالَ : أُرَاہُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّ أَبَا قَتَادَۃَ کَانَ یُکَبِّرُ یَوْمَ الْعِیدِ وَیَذْکُرُ اللَّہَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز کے لیے نکلتے ہوئے تکبیرات کہنے کا حکم
(٥٦٦٧) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عید الفطر کے دن جب عید کے لیے نکلتے تو تکبیر کہتے تھے یہاں تک کہ عید گاہ میں پہنچ جائیں اور نماز مکمل کرلیں، نماز پڑھنے کے بعد تکبیر نہ کہتے تھے۔
(۵۶۶۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَخْرُجُ یَوْمَ الْفِطْرِ فَیُکَبِّرُ حَتَّی یَأْتِیَ الْمُصَلَّی ، وَحَتَّی یَقْضِیَ الصَّلاَۃَ ، فَإِذَا قَضَی الصَّلاَۃَ قَطَعَ التَّکْبِیرَ۔ (دارقطنی ۶۔ بیہقی ۲۷۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز کے لیے نکلتے ہوئے تکبیرات کہنے کا حکم
(٥٦٦٨) حضرت عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ میں ابو عبد الرحمن اور ابن معقل کے ساتھ عید کے لیے گیا۔ ابو عبد الرحمن بلند آواز سے تکبیر کہتے تھے اور ابن معقل یہ کلمات کہتے تھے (ترجمہ) اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اور تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
(۵۶۶۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَابْنِ مَعْقِلٍ ، فَکَانَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ یُکَبِّرُ ، یَرْفَعُ صَوْتَہُ بِالتَّکْبِیرِ ، وَکَانَ ابْنُ مَعْقِلٍ یَقُولُ : لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز کے لیے نکلتے ہوئے تکبیرات کہنے کا حکم
(٥٦٦٩) یزید بن ابی زیاد کہتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے ساتھ گیا، وہ دونوں حضرات مسلسل تکبیر کہا کرتے تھے اور اپنے پاس سے گذرنے والوں کو بھی تکبیر کا حکم دیتے تھے۔
(۵۶۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی فَلَمْ یَزَالاَ یُکَبِّرَانِ ، وَیَأْمُرَانِ مَنْ مَرَّا بِہِ بِالتَّکْبِیرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز کے لیے نکلتے ہوئے تکبیرات کہنے کا حکم
(٥٦٧٠) حضرت اعمش کہتے ہیں کہ میں اپنے اساتذہ ابراہیم، خیثمہ اور ابو صالح کے ساتھ عید کی نماز کے لیے جاتا تھا، وہ تکبیر نہیں کہتے تھے۔
(۵۶۷۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : کُنْتُ أَخْرُجُ مَعَ أَصْحَابِنَا ؛ إِبْرَاہِیمَ وَخَیْثَمَۃَ ، وَأَبِی صَالِحٍ یَوْمَ الْعِیدِ فَلاَ یُکَبِّرُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز کے لیے نکلتے ہوئے تکبیرات کہنے کا حکم
(٥٦٧١) حنش ابو معتمر فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے یوم الاضحی کو عید گاہ تک پہنچنے تک تکبیرات کہی ہیں۔
(۵۶۷۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ ، عَنْ حَنَشٍ أَبِی الْمُعْتَمِرِ ؛ أَنَّ عَلِیًّا یَوْمَ أَضْحَی کَبَّرَ حَتَّی انْتَہَی إِلَی الْعِیدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز کے لیے نکلتے ہوئے تکبیرات کہنے کا حکم
(٥٦٧٢) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ یہ سنت ہے کہ آدمی عید کے دن تکبیرات کہے۔
(۵۶۷۲) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنَّ مِنَ السُّنَّۃِ أَنْ یُکَبِّرَ یَوْمَ الْعِیدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز کے لیے نکلتے ہوئے تکبیرات کہنے کا حکم
(٥٦٧٣) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد اور حضرت حکم سے سوال کیا کہ کیا میں عید کے لیے نکلتے ہوئے تکبیر کہوں ؟ دونوں نے فرمایا ہاں۔
(۵۶۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لِلْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ : أُکَبِّرُ إِذَا خَرَجْتُ إِلَی الْعِیدِ ؟ قَالاَ : نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز کے لیے نکلتے ہوئے تکبیرات کہنے کا حکم
(٥٦٧٤) حضرت عروہ عید کے دن تکبیرات کہا کرتے تھے۔
(۵۶۷۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ؛ أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یُکَبِّرُ یَوْمَ الْعِیدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز کے لیے نکلتے ہوئے تکبیرات کہنے کا حکم
(٥٦٧٥) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ لوگ عید کے دن اپنے گھروں سے نکل کر عید گاہ تک پہنچنے اور امام کے نکلنے تک تکبیر کہا کرتے تھے۔ جب امام آجاتا تو وہ خاموش ہوجاتے۔ جب امام تکبیر کہتا تو وہ بھی تکبیر کہتے۔
(۵۶۷۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : کَانَ النَّاسُ یُکَبِّرُونَ فِی الْعِیدِ ، حِینَ یَخْرُجُونَ مِنْ مَنَازِلِہِمْ حَتَّی یَأْتُوا الْمُصَلَّی ، وَحَتَّی یَخْرُجَ الإِمَامُ ، فَإِذَا خَرَجَ الإِمَامُ سَکَتُوا ، فَإِذَا کَبَّرَ کَبَّرُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز کے لیے نکلتے ہوئے تکبیرات کہنے کا حکم
(٥٦٧٦) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس کو عید کے دن لے کر جا رہا تھا انھوں نے لوگوں کو تکبیر کہتے ہوئے سنا تو فرمایا لوگوں کو کیا ہوا ؟ میں نے کہا تکبیر کہہ رہے ہیں۔ فرمانے لگے کیوں تکبیر کہہ رہے ہیں ؟ کیا امام نے تکبیر کہہ لی ؟ میں نے کہا نہیں فرمایا یہ پاگل لوگ ہیں کیا ؟
(۵۶۷۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : کُنْتُ أَقُودُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَوْمَ الْعِیدِ ، فَسَمِعَ النَّاسَ یُکَبِّرُونَ ، فَقَالَ : مَا شَأْنُ النَّاسِ ؟ قُلْتُ : یُکَبِّرُونَ ، قَالَ : یُکَبِّرُونَ ؟ قَالَ : یُکَبِّرُ الإِمَامُ ؟ قُلْتُ : لاَ ، قَالَ : أَمَجَانِینُ النَّاسُ ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکبیرات تشریق کا وقت
(٥٦٧٧) حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی یوم عرفہ کو فجر کی نماز کے بعد سے آخری یوم تشریق کی نماز تک تکبیرات کہا کرتے تھے۔
(۵۶۷۷) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ شَقِیقٍ ، عَنْ عَلِیٍّ (ح) وَعَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ بَعْدَ صَلاَۃِ الْفَجْرِ یَوْمَ عَرَفَۃَ إِلَی صَلاَۃِ الْعَصْرِ مِنْ آخِرِ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ، وَیُکَبِّرُ بَعْدَ الْعَصْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکبیرات تشریق کا وقت
(٥٦٧٨) حضرت عمیر بن سعید کہتے ہیں کہ حضرت علی یوم عرفہ کو فجر کی نماز سے لے کر آخری یوم تشریق کی عصر کی نماز تک تکبیرات کہا کرتے تھے۔
(۵۶۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی جُنَابٍ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ مِنْ صَلاَۃِ الْفَجْرِ یَوْمَ عَرَفَۃَ إِلَی صَلاَۃِ الْعَصْرِ مِنْ آخِرِ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکبیرات تشریق کا وقت
(٥٦٧٩) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ یوم عرفہ کی نماز فجر سے یوم نحر کی نماز عصر تک تکبیرات کہا کرتے تھے۔ جن کے کلمات یہ تھے : اللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ وَلِلَّہِ الْحَمْدُ ۔
(۵۶۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یُکَبِّرُ مِنْ صَلاَۃِ الْفَجْرِ یَوْمَ عَرَفَۃَ إِلَی صَلاَۃِ الْعَصْرِ مِنْ یوم النَّحْرِ ، یَقُولُ : اللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ وَلِلَّہِ الْحَمْدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکبیرات تشریق کا وقت
(٥٦٨٠) ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ یوم عرفہ کی نماز فجر سے یوم نحر کی نماز عصر تک تکبیرات کہا کرتے تھے۔
(۵۶۸۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ غَیْلاَنَ بْنِ جَامِعٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ مِنْ صَلاَۃِ الْفَجْرِ یَوْمَ عَرَفَۃَ إِلَی صَلاَۃِ الْعَصْرِ مِنْ یَوْمِ النَّحْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکبیرات تشریق کا وقت
(٥٦٨١) حضرت عبید بن عمیر کہتے ہیں کہ حضرت عمر یوم عرفہ کی نماز فجر سے آخری یوم تشریق کی نماز ظہر تک تکبیرات کہا کرتے تھے۔
(۵۶۸۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ مِنْ صَلاَۃِ الْغَدَاۃِ یَوْمَ عَرَفَۃَ إِلَی صَلاَۃِ الظُّہْرِ مِنْ آخِرِ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکبیرات تشریق کا وقت
(٥٦٨٢) ایک شامی آدمی کہتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت یوم نحر کی نماز ظہر سے آخری یوم تشریق کی نماز عصر تک تکبیر کہا کرتے تھے۔
(۵۶۸۲) حَدَّثَنَا زَیدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ أبی رِبَاحٍ الشَّامِیِّ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الشَّامِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ مِنْ صَلاَۃِ الظُّہْرِ یَوْمَ النَّحْرِ إِلَی آخِرِ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ ، یُکَبِّرُ فِی الْعَصْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکبیرات تشریق کا وقت
(٥٦٨٣) ایک شامی آدمی کہتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت یوم نحر کی نماز ظہر سے آخری یوم تشریق کی نماز عصر تک تکبیر کہا کرتے تھے۔
(۵۶۸۳) حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ أَبِی رِبَاحٍ، قَالَ: حَدَّثَنِی رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الشَّامِ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ؛ أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ مِنْ صَلاَۃِ الظُّہْرِ مِنْ یَوْمِ النَّحْرِ إِلَی صَلاَۃِ الْعَصْرِ مِنْ آخِرِ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکبیرات تشریق کا وقت
(٥٦٨٤) حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز یوم نحر کی نماز ظہر سے آخری یوم تشریق تک عید کی تکبیرات کہتے تھے۔
(۵۶۸۴) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ یُکَبِّرُ تَکْبِیرَ الْعِیدِ مِنْ صَلاَۃِ الظُّہْرِ یَوْمَ النَّحْرِ إِلَی آخِرِ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৬৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکبیرات تشریق کا وقت
(٥٦٨٥) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس یوم نحر کی نماز ظہر سے آخری یوم تشریق کی نماز عصر تک تکبیرات کہتے تھے۔
(۵۶۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ مِنْ صَلاَۃِ الظُّہْرِ یَوْمَ النَّحْرِ إِلَی صَلاَۃِ الْعَصْرِ مِنْ آخِرِ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ۔
tahqiq

তাহকীক: