মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৭০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازوں میں اذان اور اقامت نہیں ہیں
(٥٧٠٦) حضرت سماک کہتے ہیں کہ میں نے مغیرہ بن شعبہ، ضحاک اور زیاد کو دیکھا کہ وہ عید الفطر اور عید الاضحی کی نمازیں بغیر اذان اور بغیر اقامت کے پڑھاتے تھے۔
(۵۷۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْمُغِیرَۃَ بْنَ شُعْبَۃَ ، وَالضَّحَّاکَ ، وَزِیَادًا یُصَلُّونَ یَوْمَ الْفِطْرِ وَالأَضْحَی بِلاَ أَذَانٍ ، وَلاَ إِقَامَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازوں میں اذان اور اقامت نہیں ہیں
(٥٧٠٧) حضرت سماک کہتے ہیں کہ حضرت مغیرہ نے عید کی نماز بغیر اذان اور بغیر اقامت کے پڑھائی۔
(۵۷۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إِسْرَائِیلَ، عَنْ سِمَاکٍ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ؛ أَنَّہُ صَلَّی یَوْمَ عِیدٍ بِغَیْرِ أَذَانٍ، وَلاَ إِقَامَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازوں میں اذان اور اقامت نہیں ہیں
(٥٧٠٨) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ عیدین میں اذان اور اقامت نہیں ہیں۔
(۵۷۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لَیْسَ فِی الْعِیدَیْنِ أَذَانٌ ، وَلاَ إِقَامَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازوں میں اذان اور اقامت نہیں ہیں
(٥٧٠٩) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ عیدین میں اذان اور اقامت نہیں ہیں۔
(۵۷۰۹) حَدَّثَنَا خَالِد بْنِ حَیَّانَ ، عَنْ جَعْفَر بْنِ بُرْقَان ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَال : لَیْسَ فِیہِ أَذَانٌ ، وَلاَ إِقَامَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازوں میں اذان اور اقامت نہیں ہیں
(٥٧١٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن الزبیر نے حضرت ابن عباس سے عیدین کی نماز میں اذان و اقامت کے بارے میں پوچھا (اس وقت دونوں حضرات کے تعلقات ٹھیک تھے) حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ عیدین میں نہ اذان دو نہ اقامت کہو۔ جب دونوں حضرات کا باہمی تعلق خراب ہوگیا تو حضرت ابن الزبیر عیدین میں اذان اور اقامت کہا کرتے تھے۔
(۵۷۱۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ ابْنَ الزُّبَیْرِ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ ؟ قَالَ : وَکَانَ الَّذِی بَیْنَہُمَا حَسَنٌ ، فَقَالَ : لاَ تُؤَذِّنْ ، وَلاَ تُقِمْ ، فَلَمَّا سَائَ الَّذِی بَیْنَہُمَا أَذَّنَ وَأَقَامَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازوں میں اذان اور اقامت نہیں ہیں
(٥٧١١) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ عید کی نماز میں اذان کہنا بدعت ہے۔
(۵۷۱۱) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : الأَذَانُ فِی الْعِیدِ مُحْدَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازوں میں اذان اور اقامت نہیں ہیں
(٥٧١٢) حضرت سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ عید کی نماز میں اذان سب سے پہلے حضرت معاویہ نے شروع کی۔
(۵۷۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : أَوَّلُ مَنْ أَحْدَثَ الأَذَانَ فِی الْعِیدِ مُعَاوِیَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازوں میں اذان اور اقامت نہیں ہیں
(٥٧١٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازوں میں نہ تو اذان و اقامت ہیں اور نہ ہی امام کے پیچھے قرائت۔
(۵۷۱۳) حَدَّثَنَا سَلاَّمٌ أَبو الأَحْوَص ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ أَذَانَ ، وَلاَ إِقَامَۃَ فِی الْعِیدَیْنِ ، وَلاَ قِرَائَۃَ خَلْفَ الإِمَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازوں میں اذان اور اقامت نہیں ہیں
(٥٧١٤) حضرت عیسیٰ بن مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو وائل سے سوال کیا کہ کیا اسلاف عید الاضحی اور عید الفطر میں اذان دیا کرتے تھے ؟ انھوں نے کہا نہیں۔
(۵۷۱۴) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عِیسَی بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، قَالَ : قُلْتُ لأَبِی وَائِلٍ : کَانُوا یُؤَذِّنُونَ فِی الأَضْحَی وَالْفِطْرِ ؟ قَالَ : لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازوں میں اذان اور اقامت نہیں ہیں
(٥٧١٥) حضرت عامر اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ عید الاضحی اور عید الفطر میں اذان دینا بدعت ہے۔
(۵۷۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ، وَالْحَکَمِ، قَالاَ: الأَذَانُ یَوْمَ الأَضْحَی وَالْفِطْرِ بِدْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازوں میں اذان اور اقامت نہیں ہیں
(٥٧١٦) حضرت حصین فرماتے ہیں کہ عید کی نماز میں سب سے پہلے زیاد نے اذان دی۔
(۵۷۱۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، قَالَ : أَوَّلُ مَنْ أَذَّنَ فِی الْعِیدِ زِیَادٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازوں میں اذان اور اقامت نہیں ہیں
(٥٧١٧) حضرت براء فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بغیر اذان اور بغیر اقامت کے عید کی نماز پڑھائی۔
(۵۷۱۷) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنَا زَکَرِیَّا ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ الْبَرَائِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی یَوْمَ الْعِیدِ بِغَیْرِ أَذَانٍ ، وَلاَ إِقَامَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازوں میں اذان اور اقامت نہیں ہیں
(٥٧١٨) حضرت علی نے بغیر اذان اور بغیر اقامت کے عید کی نماز پڑھائی۔
(۵۷۱۸) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَمَّن حَدَّثَہُ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ صَلَّی یَوْمَ عِیدٍ بِغَیْرِ أَذَانٍ ، وَلاَ إِقَامَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
(٥٧١٩) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ سے پہلے عید کی نماز پڑھائی، پھر خطبہ دیا۔
(۵۷۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَیُّوبَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَائً ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، یَقُولُ : أَشْہَدُ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَصَلَّی قَبْلَ الْخُطْبَۃِ ، ثُمَّ خَطَبَ۔ (بخار ی۱۴۴۹۔ ابوداؤد ۱۱۳۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
(٥٧٢٠) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عید کی نماز پڑھی ہے۔ آپ نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی۔
(۵۷۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : شَہِدْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ عِیدٍ بَدَأَ بِالصَّلاَۃ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
(٥٧٢١) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر عیدین کی نمازیں خطبے سے پہلے پڑھا کرتے تھے۔
(۵۷۲۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنَ سُلَیْمَانَ ، وَأَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَأَبَا بَکْرٍ ، وَعُمَرَ کَانُوا یُصَلُّونَ الْعِیدَیْنِ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ۔ (بخاری ۹۵۷۔ ترمذی ۵۳۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
(٥٧٢٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کثیر بن صلت کے گھر کے پاس عید کی نماز پڑھائی اور نماز کے بعد خطبہ ارشاد فرمایا۔
(۵۷۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِہِمْ یَوْمَ عِیدٍ عِنْدَ دَارِ کَثِیرِ بْنِ الصَّلْتِ ، فَصَلَّی بِہِمْ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
(٥٧٢٣) حضرت براء فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یوم نحر کو نماز کے بعد خطبہ ارشاد فرمایا۔
(۵۷۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ الْبَرَائِ ، قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ النَّحْرِ بَعْدَ الصَّلاَۃ۔ (بخاری ۹۵۵۔ ترمذی ۱۵۰۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
(٥٧٢٤) حضرت جندب بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ یوم نحر کو نماز پڑھی نماز کے بعد آپ نے خطبہ ارشاد فرمایا۔
(۵۷۲۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جُنْدُبَ بْنَ عَبْدِ اللہِ ، یَقُولُ : صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ النَّحْرِ ، ثُمَّ خَطَبَ۔ (بخاری ۹۸۵۔ مسلم ۱۵۵۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
(٥٧٢٥) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے ساتھ عید کی نماز پڑھی ہے، وہ سب حضرات خطبہ سے پہلے نماز پڑھایا کرتے تھے۔
(۵۷۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : شَہِدْتُ الْعِیدَ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَمَعَ أَبِی بَکْرٍ ، وَعُمَرَ فَبَدَؤُوا بِالصَّلاَۃ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ ۔ (بخاری ۹۶۲۔ مسلم ۶۰۲)
তাহকীক: