মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫৭২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
(٥٧٢٦) حضرت ابو عبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کے ساتھ عید کی نماز پڑھی، انھوں نے خطبے سے پہلے نماز پڑھائی، میں نے حضرت عثمان کے ساتھ عید کی نماز پڑھی انھوں نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی، میں نے حضرت علی کے ساتھ بھی عید کی نماز پڑھی انھوں نے بھی خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی۔
(۵۷۲۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدٍ مَوْلَی ابْنِ أَزْہَرَ ، قَالَ : شَہِدْتُ الْعِیدَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَبَدَأَ بِالصَّلاَۃ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ ، قَالَ : ثُمَّ شَہِدْتُ الْعِیدَ مَعَ عُثْمَانَ فَبَدَأَ بِالصَّلاَۃ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ ، قَالَ : وَشَہِدْتُہُ مَعَ عَلِیٍّ فَبَدَأَ بِالصَّلاَۃ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
(٥٧٢٧) حضرت میسرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کے ساتھ عید کی نماز پڑھی انھوں نے نماز پڑھانے کے بعد خطبہ ارشاد فرمایا، حضرت عثمان بھی یونہی کیا کرتے تھے۔
(۵۷۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ مَیْسَرَۃَ أَبِی جَمِیلَۃَ ، قَالَ : شَہِدْتُ الْعِیدَ مَعَ عَلِیٍّ ، فَلَمَّا صَلَّی خَطَبَ ۔ قَالَ : وَکَانَ عُثْمَانُ یَفْعَلُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
(٥٧٢٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر نے حضرت ابن عباس سے سوال کیا کہ میں عید کے دن کس طرح نماز پڑھایا کروں ؟ (اس وقت ان کے باہمی تعلقات ٹھیک تھے) حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ نہ اذان دیں اور نہ اقامت کہیں اور خطبہ سے پہلے نماز پڑھائیں۔ جب ان کے باہمی تعلقات خراب ہوگئے تو وہ اذان و اقامت کے ساتھ نماز پڑھاتے اور نماز سے پہلے خطبہ دیا کرتے تھے۔
(۵۷۲۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ ابْنَ الزُّبَیْرِ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَیْفَ أَصْنَعُ فِی ہَذَا الْیَوْمِ ، یَوْمِ عِیدٍ ؟ وَکَانَ الَّذِی بَیْنَہُمَا حَسَنٌ ، فَقَالَ : لاَ تُؤَذِّنْ ، وَلاَ تُقِمْ ، وَصَلِّ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ ۔ فَلَمَّا سَائَ الَّذِی بَیْنَہُمَا ، أَذَّنَ وَأَقَامَ ، وَخَطَبَ قَبْلَ الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
(٥٧٢٩) حضرت انس فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازیں خطبے سے پہلے ہوتی تھیں۔
(۵۷۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حُمَیْدِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : کَانَتِ الصَّلاَۃُ فِی الْعِیدَیْنِ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
(٥٧٣٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام عید کے دن پہلے نماز پڑھائے گا، پھر اپنے اونٹ پر سوار ہو کر اتنی دیر خطبہ دے گا کہ عورتیں واپس چلی جائیں۔
(۵۷۳۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ شِبَاکٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ الإِمَامُ یَوْمَ الْعِیدِ یَبْدَأُ فَیُصَلِّی ، ثُمَّ یَرْکَبُ بَعِیرَہُ فَیَخْطُبُ قَدْرَ مَا یَرْجِعُ النِّسَائُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
(٥٧٣١) ابو البختری نے عید کے دن ایک آدمی کو کہتے ہوئے سنا کہ نماز خطبے سے پہلے ہے تو فرمایا کہ کعبہ کے رب کی قسم ! سنت یہی ہے۔
(۵۷۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِیِّ یَوْمَ عِیدٍ ، وَسَمِعَ رَجُلاً یَقُولُ : الصَّلاَۃُ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ ، فَقَالَ : السُّنَّۃُ وَرَبِّ الْکَعْبَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
(٥٧٣٢) مطر بن ناجیہ نے حضرت سعید بن جبیر سے عید الاضحی اور عید الفطر کی نماز کا طریقہ دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا کہ خطبے سے پہلے نماز پڑھائیں۔ اس بات کو لوگوں نے ناگوار محسوس کیا تو حضرت سعید نے فرمایا کہ خدا کی قسم ! یہی نیکی ہے، خدا کی قسم ! یہی نیکی ہے۔
(۵۷۳۲) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ مَوْلَی یَزِیدَ بْنِ الْمُہَلِّبِ ؛ أَنَّ مَطَرَ بْنَ نَاجِیَۃَ سَأَلَ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ عَنِ الصَّلاَۃ یَوْمَ الأَضْحَی وَیَوْمَ الْفِطْرِ ؟ فَأَمَرَہُ أَنْ یُصَلِّیَ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ ، فَاسْتَنْکَرَ النَّاسُ ذَلِکَ ، فَقَالَ سَعِیدٌ : ہِیَ وَاللَّہِ مَعْرُوفَۃٌ ، ہِیَ وَاللَّہِ مَعْرُوفَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
(٥٧٣٣) ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ہمیں عید کی نماز پڑھائی پھر اپنی سواری پر سوار ہو کر ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا۔
(۵۷۳۳) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ، عَنْ یَزِیدَ عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی، قَالَ: صَلَّی بِنَا عَلِیٌّ الْعِیدَ، ثُمَّ خَطَبَ عَلَی رَاحِلَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نماز سے پہلے خطبہ دینے کی رخصت ہے
(٥٧٣٤) حضرت یوسف بن عبداللہ بن سلام کہتے ہیں کہ لوگ پہلے عید کی نماز پڑھتے پھر خطبہ دیا کرتے تھے، یہاں تک کہ جب حضرت عمر کا زمانہ آیا اور لوگ زیادہ ہوگئے۔ جب وہ خطبہ دینے لگتے تو ادھر ادھر کے لوگ کھسک جاتے۔ جب حضرت عمر نے یہ صورتحال دیکھی تو پہلے خطبہ دیتے پھر نماز پڑھاتے۔
(۵۷۳۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنَ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلاَمٍ ، قَالَ : کَانَ النَّاسُ یَبْدَؤُونَ بِالصَّلاَۃ ، ثُمَّ یُثَنَّوْنَ بِالْخُطْبَۃِ ، حَتَّی إَِذَا کَانَ عُمَرُ وَکَثُرَ النَّاسُ فِی زَمَانِہِ ، فَکَانَ إِذَا ذَہَبَ لِیَخْطُبُ ذَہَبَ جُفَاۃُ النَّاسِ ، فَلَمَّا رَأَی ذَلِکَ عُمَرُ بَدَأَ بِالْخُطْبَۃِ حَتَّی خَتَمَ بِالصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نماز سے پہلے خطبہ دینے کی رخصت ہے
(٥٧٣٥) حضرت رجاء فرماتے ہیں کہ مروان نے منبر نکلوایا اور اس نے نماز سے پہلے خطبہ دیا۔ ایک آدمی نے کھڑے ہو کر کہا اے مروان ! تو نے سنت کی خلاف ورزی کی ہے، تو نے منبر کو نکلوایا حالانکہ منبر کو کبھی نکلوایا نہیں گیا اور تو نے نماز سے پہلے خطبہ دیا۔ اس موقع پر ابو سعید نے کہا کہ یہ کون ہے ؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ فلاں ہے۔ فرمایا کہ اس نے اپنی ذمہ داری پوری کردی۔
(۵۷۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ رَجَائٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أَخْرَجَ مَرْوَانُ الْمِنْبَرَ ، وَبَدَأَ بِالْخُطْبَۃِ قَبْلَ الصَّلاَۃ ، فَقَامَ إِلَیْہِ رَجُلٌ ، فَقَالَ : یَا مَرْوَانُ ، خَالَفْتَ السُّنَّۃَ ، أَخْرَجْتَ الْمِنْبَرَ وَلَمْ یَکُنْ یُخْرَجُ ، وَبَدَأْتَ بِالْخُطْبَۃِ قَبْلَ الصَّلاَۃِ ، فَقَالَ أَبُو سَعِیدٍ : مَنْ ہَذَا ؟ قَالُوا : فُلاَنٌ ، فَقَالَ : أَمَّا ہَذَا فَقَدْ قَضَی مَا عَلَیْہِ۔ (مسلم ۷۹۔ ابوداؤد ۱۱۳۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نماز سے پہلے خطبہ دینے کی رخصت ہے
(٥٧٣٦) طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ عید کے نماز سے پہلے خطبہ سب سے پہلے مروان نے دیا، اس پر ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ نماز خطبے سے پہلے ہے۔ مروان نے کہا کہ اسے یہاں چھوڑا گیا ۔ اس پر حضرت ابو سعید نے فرمایا کہ اس آدمی نے اپنی ذمہ داری پوری کردی۔
(۵۷۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : أَوَّلُ مَنْ بَدَأَ بِالْخُطْبَۃِ یَوْمَ الْعِیدِ قَبْلَ الصَّلاَۃِ مَرْوَانُ ، فَقَامَ إِلَیْہِ رَجُلٌ ، فَقَالَ : الصَّلاَۃُ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ ، فَقَالَ : تُرِکَ مَا ہُنَالِکَ ، فَقَالَ أَبُو سَعِیدٍ : أَمَّا ہَذَا فَقَدْ قَضَی مَا عَلَیْہِ۔ (مسلم ۷۸۔ ابوداؤد ۱۱۳۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز میں دوران خطبہ بات چیت کرنے کا حکم
(٥٧٣٧) حضرت حسن عیدین کی نماز میں دوران خطبہ بات چیت کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۵۷۳۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْکَلاَمَ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ یَوْمَ الْعِیدَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز میں دوران خطبہ بات چیت کرنے کا حکم
(٥٧٣٨) حضرت عطاء عیدین کی نماز میں دوران خطبہ بات چیت کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۵۷۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز میں دوران خطبہ بات چیت کرنے کا حکم
(٥٧٣٩) حضرت ابراہیم عیدین کی نماز میں دوران خطبہ بات چیت کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۵۷۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز میں دوران خطبہ بات چیت کرنے کا حکم
(٥٧٤٠) حضرت ابو الہیشم کہتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم کے ساتھ عید کی نماز پڑھنے گیا، جب امام نے خطبہ شروع کیا تو وہ خاموش ہوگئے۔
(۵۷۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الْہَیْثُمِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَہُ یَوْمَ عِیدٍ ، فَلَمَّا خَطَبَ الإِمَامُ سَکَتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز میں دوران خطبہ بات چیت کرنے کا حکم
(٥٧٤١) حضرت سفیان کہتے ہیں کہ میں نے ابو اسحاق سے پوچھا کہ کیا عید کے خطبہ کے دوران بات چیت کرنا مکروہ ہے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں۔
(۵۷۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ: قُلْتُ لَہُ: یُکْرَہُ الْکَلاَمُ فِی الْعِیدِ وَالإِمَامُ یَخْطُبُ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کی نماز میں دوران خطبہ بات چیت کرنے کا حکم
(٥٧٤٢) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حکم بن عتیبہ نے عید کے خطبے میں مجھ سے بات کی ہے۔
(۵۷۴۲) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : کَلَّمَنِی الْحَکَمُ بْنُ عُتَیْبَۃَ فِی یَوْمِ عِیدٍ وَالإِمَام یَخْطُبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٤٣) نبی کریم حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عید کی نماز میں بارہ تکبیرات کہیں، سات پہلی رکعت میں اور پانچ دوسری رکعت میں۔
(۵۷۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَعْلَی الطَّائِفِیُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ جَدِّہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَبَّرَ فِی عِیدٍ ثِنْتَیْ عَشْرَۃَ تَکْبِیرَۃً ، سَبْعًا فِی الأُولَی ، وَخَمْسًا فِی الآخِرَۃِ۔ (ابوداؤد ۱۱۴۴۔ احمد ۲/۱۸۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٤٤) ابو عائشہ (جو کہ حضرت ابوہریرہ کے ہم مجلس تھے) فرماتے ہیں کہ میں سعید بن عاص کے پاس تھا۔ انھوں نے حضرت ابوموسیٰ اشعری اور حضرت حذیفہ کو بلایا اور ان سے عیدین کی تکبیرات کے بارے میں سوال کیا۔ حضرت ابو موسیٰ نے فرمایا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عیدین میں جنازے کی طرح چار تکبیرات کہا کرتے تھے۔ حضرت حذیفہ نے ان کی تصدیق کی۔ حضرت ابو موسیٰ نے فرمایا کہ جب میں بصرہ کا گورنر تھا تو وہاں بھی اسی طرح نماز عید پڑھاتا تھا۔ ابو عائشہ فرماتے ہیں کہ میں اس مجلس میں موجود تھا اور مجھے حضرت ابو موسیٰ کا یہ جملہ اچھی طرح یاد ہے : جنازے کی طرح چار تکبیرات۔
(۵۷۴۴) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَبُو عَائِشَۃَ ، وَکَانَ جَلِیسًا لأَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : شَہِدْتُ سَعِیدَ بْنَ الْعَاصِ وَدَعَا أَبَا مُوسَی الأَشْعَرِیَّ وَحُذَیْفَۃَ ، فَسَأَلَہُمَا عَنِ التَّکْبِیرِ فِی الْعِیدَیْنِ ؟ فَقَالَ أَبُو مُوسَی : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُکَبِّرُ فِی الْعِیدَیْنِ أَرْبَعًا کَمَا یُکَبِّرُ عَلَی الْجِنَازَۃِ ، قَالَ : وَصَدَّقَہُ حُذَیْفَۃُ ، قَالَ : فَقَالَ أَبُو مُوسَی : وَکَذَلِکَ کُنْتُ أُصَلِّی بِأَہْلِ الْبَصْرَۃِ وَأَنَا عَلَیْہَا ، قَالَ أبُو عَائِشَۃَ : وَأَنَا حَاضِرٌ ذَلِکَ ، فَمَا نَسِیتُ قَوْلَہُ أَرْبَعًا کَالتَّکْبِیرِ عَلَی الْجِنَازَۃِ۔ (ابوداؤد ۱۱۴۶۔ بیہقی ۲۹۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٤٥) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ سعید بن عاص کو دیکھنے والے ایک صاحب نے مجھے بتایا کہ ایک مرتبہ سعید بن عاص نے ان صحابہ کرام میں سے چار کو بلایا جنہوں نے درخت کے نیچے (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔ سعید بن عاص نے ان سے عید کی تکبیرات کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ آٹھ تکبیریں ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر ابن سیرین سے کیا تو انھوں نے فرمایا کہ انھوں نے ٹھیک کہا البتہ وہ تکبیر تحریمہ کو چھوڑ گئے۔
(۵۷۴۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مَنْ شَہِدَ سَعِیدَ بْنَ الْعَاصِ أَرْسَلَ إِلَی أَرْبَعَۃِ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَۃِ فَسَأَلَہُمْ عَنِ التَّکْبِیرِ فِی الْعِیدِ ؟ فَقَالُوا : ثَمَانُ تَکْبِیرَاتٍ ، قَالَ : فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لاِبْنِ سِیرِینَ ، فَقَالَ : صَدَقَ ، وَلَکِنَّہُ أَغْفَلَ تَکْبِیرَۃَ فَاتِحَۃِ الصَّلاَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক: