মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫৭৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٤٦) حضرت مسروق کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ہمیں عیدین کی نمازوں کے لیے نو تکبیرات سکھاتے تھے، پانچ پہلی رکعت میں اور چار دوسری رکعت میں۔ وہ دونوں کی قرائتوں کو ایک دوسرے سے ملایا کرتے تھے۔
(۵۷۴۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یُعَلِّمُنَا التَّکْبِیرَ فِی الْعِیدَیْنِ تِسْعَ تَکْبِیرَاتٍ ؛ خَمْسٌ فِی الأُولَی ، وَأَرْبَعٌ فِی الآخِرَۃِ ، وَیُوَالِی بَیْنَ الْقِرَائَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٤٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ عید الفطر اور عید الاضحی کے لیے نو نو تکبیرات کہتے تھے، پانچ پہلی رکعت میں اور چار دوسری میں اور دونوں کی قرائتوں کو ملایا کرتے تھے۔
(۵۷۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحِلٍّ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ (ح) وَعَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ فِی الْفِطْرِ وَالأَضْحَی تِسْعًا تِسْعًا ؛ خَمْسًا فِی الأُولَی ، وَأَرْبَعًا فِی الآخِرَۃِ ، وَیُوَالِی بَیْنَ الْقِرَائَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٤٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کوفہ کے ایک گورنر نے (سفیان کے نزدیک یہ گورنر سعید بن عاص اور دوسروں کے نزدیک ولید بن عقبہ ہں۔ ) نے عبداللہ بن مسعود، حذیفہ بن یمان اور عبداللہ بن قیس کو بلایا اور ان سے پوچھا کہ عید آرہی ہے اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے ؟ سب حضرات نے اپنا معاملہ حضرت عبداللہ کے سپرد کردیا۔ انھوں نے فرمایا کہ نو مرتبہ تکبیر کہو، ایک مرتبہ نماز شروع کرنے کے لئے، پھر تین تکبیریں کہو، پھر سورت پڑھو، پھر تکبیر کہو، پھر رکوع میں جاؤ، پھر کھڑے ہو کر کوئی سورت پڑھو، پھر چار تکبیریں کہو، اور چوتھی تکبیر میں رکوع کرلو۔
(۵۷۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی مُوسَی (ح) وَعَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّ أَمِیرًا مِنْ أُمَرَائِ الْکُوفَۃِ ، قَالَ سُفْیَانُ : أَحَدُہُمَا سَعِیدُ بْنُ الْعَاصِ ، وَقَالَ : الآخَرُ الْوَلِیدُ بْنُ عُقْبَۃَ ، بَعَثَ إِلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ ، وَحُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ ، وَعَبْدِ اللہِ بْنِ قَیْسٍ ، فَقَالَ : إِنَّ ہَذَا الْعِیدَ قَدْ حَضَرَ ، فَمَا تَرَوْنَ ؟ فَأَسْنَدُوا أَمْرَہُمْ إِلَی عَبْدِ اللہِ ، فَقَالَ : تُکَبِّرُ تِسْعًا ؛ تَکْبِیرَۃً تَفْتَتِحُ بِہَا الصَّلاَۃَ ، ثُمَّ تُکَبِّرُ ثَلاَثًا ، ثُمَّ تَقْرَأُ سُورَۃً ، ثُمَّ تُکَبِّرُ ، ثُمَّ تَرْکَعُ ، ثُمَّ تَقُومُ فَتَقْرَأُ سُورَۃً ، ثُمَّ تُکَبِّرُ أَرْبَعًا ، تَرْکَعُ بِإِحْدَاہُنَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٤٩) حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی عید الفطر کی نماز میں گیارہ تکبیریں کہتے تھے۔ چھ پہلی رکعت میں اور پانچ دوسری رکعت میں۔ دونوں رکعتوں کو قرات سے شروع فرماتے۔ آپ عید الاضحی میں پانچ تکبیرات کہا کرتے تھے، تین پہلی رکعت میں اور دو آخری رکعت میں۔ دونوں رکعتوں کو قرات سے شروع کیا کرتے تھے۔
(۵۷۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ فِی الْفِطْرِ إِحْدَی عَشْرَۃَ ؛ سِتًّا فِی الأُولَی ، وَخَمْسًا فِی الآخِرَۃِ ، یَبْدَأُ بِالْقِرَائَۃِ فِی الرَّکْعَتَیْنِ ، وَخَمْسًا فِی الأَضْحَی؛ ثَلاَثًا فِی الأُولَی ، وَثِنْتَیْنِ فِی الآخِرَۃِ ، یَبْدَأُ بِالْقِرَائَۃِ فِی الرَّکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٥٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس تیرہ مرتبہ تکبیر کہا کرتے تھے۔
(۵۷۵۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، وَعَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ ثَلاَثَ عَشْرَۃَ تَکْبِیرَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٥١) حضفرت عطاء فرماتے ہں م کہ حضرت ابن عباس نے عید کی نماز میں تیرہ مرتبہ تکبیرات کہیں، سات مرتبہ پہلی رکعت میں اور چھ مرتبہ دوسری رکعت میں۔
(۵۷۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ کَبَّرَ فِی عِیدٍ ثَلاَثَ عَشْرَۃَ ؛ سَبْعًا فِی الأُولَی ، وَسِتًّا فِی الآخِرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٥٢) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے پہلی رکعت میں سات اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیرات کہیں، سب کی سب قرات سے پہلے تھیں۔
(۵۷۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : کَانَ یُکَبِّرُ فِی الأُولَی سَبْعَ تَکْبِیرَاتٍ ، وَفِی الثَّانِیَۃِ خَمْسًا ، کُلُّہُنَّ قَبْلَ الْقِرَائَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٥٣) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے عید کی نماز کی پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ سمیت سات تکبیرات اور دوسری رکعت میں رکوع کی تکبیر سمیت چھ تکبیرات کہیں، یہ سب زائد تکبیرات قرات سے پہلے تھیں۔
(۵۷۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ فِی الْعِیدِ ، فِی الأُولَی سَبْعَ تَکْبِیرَاتٍ بِتَکْبِیرَۃِ الافْتِتَاحِ ، وَفِی الآخِرَۃِ سِتًّا بِتَکْبِیرَۃِ الرَّکْعَۃِ ، کُلُّہُنَّ قَبْلَ الْقِرَائَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٥٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ولید بن عقبہ نے عید کی رات حضرت ابن مسعود، حضرت ابو مسعود، حضرت حذیفہ اور حضرت ابو موسیٰ اشعری کو بلایا اور ان سے کہا کہ کل عید ہے، تکبیرات کیسے کہنی ہیں ؟ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ تم قیام میں چار تکبیرات کہو، پھر سورت فاتحہ پڑھو اور مفصل میں سے کوئی سورت پڑھو جو نہ بہت لمبی ہو نہ بہت مختصر، پھر رکوع کرو، پھر قیام میں قرات کرو، جب قرات سے فارغ ہو جاؤ تو چار تکبیریں کہو، چوتھی تکبیر پر رکوع کرو۔
(۵۷۵۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ کُرْدُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَمَّا کَانَ لَیْلَۃَ الْعِیدِ أَرْسَلَ الْوَلِیدُ بْنُ عُقْبَۃَ إِلَی ابْنِ مَسْعُودٍ ، وَأَبِی مَسْعُودٍ ، وَحُذَیْفَۃَ ، وَأَبِی مُوسَی الأَشْعَرِیِّ ، فَقَالَ لَہُم : إِنَّ الْعِیدَ غَدًا ، فَکَیْفَ التَّکْبِیرُ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : تَقُومُ فَتُکَبِّرُ أَرْبَعَ تَکْبِیرَاتٍ ، وَتَقْرَأُ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَسُورَۃٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ لَیْسَ مِنْ طِوَالِہَا ، وَلاَ مِنْ قِصَارِہَا ، ثُمَّ تَرْکَعُ ، ثُمَّ تَقُومُ فَتَقْرَأُ ، فَإِذَا فَرَغْتَ مِنَ الْقِرَائَۃِ کَبَّرْتَ أَرْبَعَ تَکْبِیرَاتٍ ، ثُمَّ تَرْکَعُ بِالرَّابِعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٥٥) کردوس فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن عاص نے ماہ ذوالحجہ کے شروع میں حضرت عبداللہ، حضرت حذیفہ، حضرت ابو مسعود انصاری اور حضرت ابو موسیٰ اشعری کو بلایا اور ان سے عید کی تکبیرات کے بارے میں سوال کیا، سب نے یہ معاملہ حضرت عبداللہ کے سپرد کردیا تو انھوں نے فرمایا کہ تم حالت قیام میں تکبیر کہو، پھر تکبیر کہو، پھر تکبیر کہو، پھر تکبیر کہہ کر قرات کرو، پھر تکبیر کہہ کر رکوع کرو، پھر اگلی رکعت مں اٹھ کر قرات کرو، پھر تکبیر کہو، پھر تکبیر کہو، پھر تکبیر کہو، پھر تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے جاؤ۔
(۵۷۵۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ کُرْدُوسٍ ، قَالَ : قدِمَ سَعِیدُ بْنُ الْعَاصِ فِی ذِی الْحِجَّۃِ ، فَأَرْسَلَ إِلَی عَبْدِ اللہِ ، وَحُذَیْفَۃَ ، وَأَبِی مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیِّ ، وَأَبِی مُوسَی الأَشْعَرِیِّ فَسَأَلَہُمْ عَنِ التَّکْبِیرِ فِی الْعِیدِ ؟ فَأَسْنَدُوا أَمْرَہُمْ إِلَی عَبْدِ اللہِ ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : یَقُومُ فَیُکَبِّرُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ، ، ثُمَّ یُکَبِّرُ فَیَقْرَأُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ وَیَرْکَعُ ، وَیَقُومُ فَیَقْرَأُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ الرَّابِعَۃَ ، ثُمَّ یَرْکَعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٥٦) حضرت جابر بن عبداللہ اور حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ کل نو تکبیرات ہیں۔ نیز دونوں رکعتوں کی قرات کو ملا کر نماز ادا ہوگی۔
(۵۷۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃُ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، وَسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالاَ : تِسْعُ تَکْبِیرَاتٍ ، وَیُوَالِی بَیْنَ الْقِرَائَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٥٧) حضرت عبداللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے ہمیں عید کی نماز نو تکبیرات کے ساتھ پڑھائی، پانچ تکبیریں پہلی رکعت میں اور چار دوسری رکعت میں، نیز دونوں قرائتوں کو ملایا۔
(۵۷۵۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : صَلَّی بِنَا ابْنُ عَبَّاسٍ یَوْمَ عِیدٍ ، فَکَبَّرَ تِسْعَ تَکْبِیرَاتٍ ؛ خَمْسًا فِی الأُولَی ، وَأَرْبَعًا فِی الآخِرَۃِ ، وَوَالَی بَیْنَ الْقِرَائَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٥٨) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ زیاد نے مسروق کو پیغام دے کر بلوایا اور کہا کہ ہمارے بہت سے کام رہتے ہیں، ذرا عید کی تکبیرات کے بارے میں بتا دیجئے۔ فرمایا کہ عید میں نو تکبیرات ہیں، پانچ پہلی رکعت میں اور چار دوسری رکعت میں۔ دونوں کی قرائتوں کو ملاؤ یعنی دونوں قرائتوں کے درمیان کوئی زائد تکبیر نہ ہو۔
(۵۷۵۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا دَاوُد ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : أَرْسَلَ زِیَادٌ إِلَی مَسْرُوقٍ : إِنَّا تَشْغَلُنَا أَشْغَالٌ ، فَکَیْفَ التَّکْبِیرُ فِی الْعِیدَیْنِ ؟ قَالَ : تِسْعُ تَکْبِیرَاتٍ ، قَالَ : خَمْسًا فِی الأُولَی ، وَأَرْبَعًا فِی الآخِرَۃِ ، وَوَالِ بَیْنَ الْقِرَائَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٥٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود اور حضرت مسروق عید کی نماز میں نو تکبیرات کہا کرتے تھے۔
(۵۷۵۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، وَابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، وَمَسْرُوقٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یُکَبِّرَانِ فِی الْعِیدِ تِسْعَ تَکْبِیرَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٦٠) حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت انس عید میں نو تکبیرات کہا کرتے تھے۔ پھر انھوں نے حضرت عبداللہ جیسی حدیث نقل کی۔
(۵۷۶۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ فِی الْعِیدِ تِسْعًا ۔ فَذَکَرَ مِثْلَ حَدِیثِ عَبْدِ اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٦١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے شاگرد عیدین کی نمازوں میں نو تکبیرات کہا کرتے تھے۔
(۵۷۶۱) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّ أَصْحَابَ عَبْدِ اللہِ کَانُوا یُکَبِّرُونَ فِی الْعِیدَیْنِ تِسْعَ تَکْبِیرَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٦٢) حضرت ابو قلابہ عیدین کی تکبیرات کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ نو نو ہیں۔
(۵۷۶۲) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، قَالَ : التَّکْبِیرُ فِی الْعِیدَیْنِ تِسْعٌ تِسْعٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٦٣) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر عیدین کی تکبیرات کے بارے میں حضرت عبداللہ کے قول پر فتوٰی دیتے تھے۔
(۵۷۶۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ أَبِی جَعْفَرٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُفْتِی بِقَوْلِ عَبْدِ اللہِ فِی التَّکْبِیرِ فِی الْعِیدَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٦٤) حضرت مکحول عید الاضحی اور عید الفطر کی تکبیرات کے بارے میں فرماتے ہیں کہ سات اور پانچ تکبیرات ہیں اور سب قرات سے پہلے ہیں، قرائتوں کے درمیان تکبیر نہ ہوگی۔
(۵۷۶۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ : التَّکْبِیرُ فِی الأَضْحَی وَالْفِطْرِ سَبْعٌ وَخَمْسٌ فِی الْعِیدَیْنِ ، کِلاَہُمَا قَبْلَ الْقِرَائَۃِ ، لاَ یُوَالِی بَیْنَ الْقِرَائَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
(٥٧٦٥) حضرت حسن اور حضرت محمد عید میں نو تکبیرات کے قائل تھے۔
(۵۷۶۵) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یُکَبِّرَانِ تِسْعَ تَکْبِیرَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক: