মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫৭৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید سے پہلے اور عید کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے
(٥٧٨٦) حضرت ابوبکر بن حفص کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے نہ عید سے پہلے کوئی نماز پڑھی نہ عید کے بعد اور فرمایا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا عمل مبارک ہے۔
(۵۷۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْبَجَلِیِّ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ خَرَجَ یَوْمَ عِیدٍ فَلَمْ یُصَلِّ قَبْلَہَا ، وَلاَ بَعْدَہَا ، وَذَکَرَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَعَلَہُ۔ (ترمذی ۵۳۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید سے پہلے اور عید کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے
(٥٧٨٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے ابن ابی اوفی، ابن عمر، جابر بن عبداللہ، شریح اور ابن معقل کو دیکھا وہ سب نہ عید سے پہلے کوئی نماز پڑھتے تھے نہ عید کے بعد۔
(۵۷۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، وَابْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ أَبِی أَوْفَی ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَجَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ ، وَشُرَیْحًا ، وَابْنَ مَعْقِلٍ ، لاَ یُصَلُّونَ قَبْلَ الْعِیدِ ، وَلاَ بَعْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید سے پہلے اور عید کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے
(٥٧٨٨) ابو بشر کہتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ عید الفطر کے دن مسجد حرام میں بیٹھا تھا۔ حضرت عطاء امام کے آنے سے پہلے نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو حضرت سعید نے انھیں بیٹھ جانے کو کہا، چنانچہ وہ بیٹھ گئے۔ میں نے حضرت سعید سے کہا کہ یہ کس سے منقول ہے، اے ابو عبداللہ ! انھوں نے فرمایا کہ حضرت حذیفہ اور ان کے ساتھیوں سے۔
(۵۷۸۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ ، عَنُ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَہُ جَالِسًا فِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ یَوْمَ الْفِطْرِ ، فَقَامَ عَطَائٌ یُصَلِّی قَبْلَ خُرُوجِ الإِمَامِ ، فَأَرْسَلَ إِلَیْہِ سَعِیدٌ : أَنِ اجْلِسْ ، فَجَلَسَ عَطَائٌ ۔ قَالَ : فَقُلْتُ لِسَعِیدٍ : عَمَّنْ ہَذَا یَا أَبَا عَبْدِ اللہِ ؟ فَقَالَ : عَنْ حُذَیْفَۃَ وَأَصْحَابِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید سے پہلے اور عید کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے
(٥٧٨٩) علی بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ ابو مسعود انصاری عید الاضحی اور عید الفطر کے دن صفوں میں چکر لگاتے اور فرماتے کہ اس دن نماز صرف امام کے ساتھ ہے۔
(۵۷۸۹) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ؛ أَنَّ أَبَا مَسْعُودٍ ألأَنْصَارِیَّ کَانَ إِذَا کَانَ یَوْمَ أَضْحَی ، أَوْ یَوْمَ فِطْرٍ طَافَ فِی الصُّفُوفِ ، فَقَالَ : لاَ صَلاَۃَ إِلاَّ مَعَ الإِمَام۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید سے پہلے اور عید کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے
(٥٧٩٠) ثعلبہ بن زہدم کہتے ہیں کہ حضرت ابو مسعود عید کے دن کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ اس دن اس وقت تک نماز نہیں جب تک امام نہ آجائے۔
(۵۷۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنْ ثَعْلَبَۃَ بْنِ زَہْدَمٍ الْحَنْظَلِیِّ؛ أَنَّ أَبَا مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیَّ قَامَ فِی یَوْمِ عِیدٍ، فَقَالَ: إِنَّہُ لاَ صَلاَۃَ فِی ہَذَا الْیَوْمِ حَتَّی یَخْرُجَ الإِمَامُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید سے پہلے اور عید کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے
(٥٧٩١) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نہ عید سے پہلے نماز پڑھتے تھے نہ عید کے بعد۔
(۵۷۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یُصَلِّی قَبْلَ الْعِیدِ ، وَلاَ بَعْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید سے پہلے اور عید کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے
(٥٧٩٢) حضرت شعبی کہتے ہیں کہ میں عید کے دن حضرت مسروق اور حضرت شریح کے درمیان تھا، دونوں نے نہ عید سے پہلے نماز پڑھی نہ عید کے بعد۔
(۵۷۹۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کُنْتُ بَیْنَ مَسْرُوقٍ وَشُرَیْحٍ فِی یَوْمِ عِیدٍ ، فَلَمْ یُصَلِّیَا قَبْلَہَا ، وَلاَ بَعْدَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید سے پہلے اور عید کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے
(٥٧٩٣) حضرت ہشام کہتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نہ عید سے پہلے نماز پڑھتے تھے نہ عید کے بعد۔
(۵۷۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَ لاَ یُصَلِّی قَبْلَ الْعِیدِ ، وَلاَ بَعْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید سے پہلے اور عید کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے
(٥٧٩٤) حضرت اسماعیل کہتے ہیں کہ حضرت شعبی نے عید کے دن ایک آدمی کو دیکھا جو امام کے جانے کے بعد نماز پڑھنے لگا تھا انھوں نے اسے پیچھے سے کھینچ کر منع کردیا۔
(۵۷۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، قَالَ : رَأَی الشَّعْبِیُّ إِنْسَانًا یُصَلِّی بَعْدَ مَا انْصَرَفَ الإِمَامُ ، فَجَبَذَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید سے پہلے اور عید کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے
(٥٧٩٥) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ نماز عید سے پہلے کوئی نماز ہے نہ بعد میں۔
(۵۷۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَلَمَۃَ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : لاَ صَلاَۃَ قَبْلَہَا ، وَلاَ بَعْدَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید سے پہلے اور عید کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے
(٥٧٩٦) حضرت شعبی نہ نماز عید سے پہلے نماز پڑھتے تھے نہ بعد میں۔
(۵۷۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یُصَلِّی قَبْلَہَا ، وَلاَ بَعْدَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید سے پہلے اور عید کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے
(٥٧٩٧) حضرت ابن الحنفیہ فرماتے ہیں کہ نماز عید سے پہلے کوئی نماز ہے نہ بعد میں۔
(۵۷۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَبِی عُمَر ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، قَالَ : لاَ صَلاۃَ قَبْلَہَا ، وَلاَ بَعْدَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید سے پہلے اور عید کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے
(٥٧٩٨) عمرو بن عبداللہ اصم فرماتے ہیں کہ میں عید کے دن حضرت مسروق کے ساتھ گیا، وہاں میں نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہوا تو انھوں نے مجھے پکڑ کر بٹھا دیا۔ پھر فرمایا کہ جب تک امام نماز پڑھا دے اس وقت تک کوئی نماز نہیں۔
(۵۷۹۸) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللہِ الأَصَمِّ ؛ أَنَّہُ خَرَجَ مَعَ مَسْرُوقٍ فِی یَوْمِ عِیدٍ ، فَقُمْتُ أُصَلِّی ، فَأَخَذَ بِثِیَابِی فَأَجْلَسَنِی ، ثُمَّ قَالَ : لاَ صَلاَۃَ حَتَّی یُصَلِّیَ الإِمَامُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے
(٥٧٩٩) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ سعید بن جبیر، ابراہیم اور علقمہ عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے۔
(۵۷۹۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : کَانَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ ، وَإِبْرَاہِیمُ ، وَعَلْقَمَۃُ یُصَلُّونَ بَعْدَ الْعِیدِ أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے
(٥٨٠٠) یزید بن ابی زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم، سعید بن جبیر، مجاہد، عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کو عید کے بعد چار رکعات پڑھتے دیکھا ہے۔
(۵۸۰۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ ، وَسَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ ، وَمُجَاہِدًا، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، یُصَلُّونَ بَعْدَہَا أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے
(٥٨٠١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ عید کے دن جب عید گاہ تشریف لاتے تو بیٹھ جاتے اور امام کے نماز پڑھانے تک کوئی نماز نہ پڑھتے۔ جب امام نماز پڑھا لیتا تو چار رکعات ادا فرماتے۔
(۵۸۰۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ عَلْقَمَۃُ یَجِیئُ یَوْمَ الْعِیدِ ، فَیَجْلِسُ فِی الْمُصَلَّی ، وَلاَ یُصَلِّی حَتَّی یُصَلِّیَ الإِمَامُ ، فَإِذَا صَلَّی الإِمَامُ ، قَامَ فَصَلَّی أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے
(٥٨٠٢) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ جب عید کی نماز پڑھ کر گھر آتے تو چار رکعت ادا فرماتے۔
(۵۸۰۲) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَیٍّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : کَانَ عَبْدُ اللہِ إِذَا رَجَعَ یَوْمَ الْعِیدِ ، صَلَّی فِی أَہْلِہِ أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے
(٥٨٠٣) حضرت اسود بن ہلال فرماتے ہیں کہ میں عید کے لیے حضرت علی کے ساتھ گیا، جب امام نے نماز پڑھا لی تو انھوں نے چار رکعات ادا فرمائیں۔
(۵۸۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی صَخْرَۃَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ عَلِیٍّ ، فَلَمَّا صَلَّی الإِمَامُ ، قَامَ فَصَلَّی بَعْدَہَا أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے
(٥٨٠٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ اور حضرت عبداللہ کے شاگرد عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے۔
(۵۸۰۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، وَأَصْحَابِ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُمْ کَانُوا یُصَلُّونَ بَعْدَ الْعِیدِ أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے
(٥٨٠٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف عید کے بعد چار رکعات پڑھتے تھے اور عید کی نماز سے پہلے کچھ نہ پڑھتے تھے۔
(۵۸۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُصَلُّونَ بَعْدَ الْعِیدِ أَرْبَعًا ، وَلاَ یُصَلُّونَ قَبْلَہَا شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক: