মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৮০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے
(٥٨٠٦) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین عید کے بعد لمبے قیام والی نماز ادا فرماتے تھے۔
(۵۸۰۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ ، وَابْنَ سِیرِینَ یُصَلِّیَانِ بَعْدَ الْعِیدِ ، وَیُطِیلاَنِ الْقِیَامَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے
(٥٨٠٧) حضرت عبداللہ بن بریدہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد عید کی نماز سے پہلے اور بعد میں چار رکعات نماز ادا کیا کرتے تھے۔
(۵۸۰۷) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمُغِیرَۃُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی یَوْمَ الْعِیدِ قَبْلَ الصَّلاَۃ أَرْبَعًا ، وَبَعْدَہَا أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے
(٥٨٠٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود عید سے پہلے نماز پڑھتے تھے اور حضرت علقمہ عید سے پہلے تو نہیں البتہ بعد میں پڑھتے تھے۔
(۵۸۰۸) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ الأَسْوَدُ یُصَلِّی قَبْلَ الْعِیدَیْنِ ۔ قَالَ : وَکَانَ عَلْقَمَۃُ لاَ یُصَلِّی قَبْلَہَا ، وَیُصَلِّی بَعْدَہَا أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے
(٥٨٠٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تمہارے لیے حضرت عبداللہ کا فرمان کافی ہے کہ نماز عید کے بعد ہے۔
(۵۸۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَفَاک بِقَوْلِ عَبْدِ اللہِ ، یَعْنِی فِی الصَّلاَۃ بَعْدَ الْعِیدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کی آمد سے پہلے نماز کی اجازت دی ہے
(٥٨١٠) حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک اور حضرت حسن عید کے دن امام کی آمد سے پہلے نماز پڑھتے تھے۔
(۵۸۱۰) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ أَیُّوبَ، قَالَ: رَأَیْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ وَالْحَسَنَ یُصَلِّیَانِ قَبْلَ خُرُوجِ الإِمَامِ۔ یَعْنِی یَوْمَ الْعِیدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کی آمد سے پہلے نماز کی اجازت دی ہے
(٥٨١١) حضرت قتادہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو برزہ عید کے دن امام کے آنے سے پہلے نماز پڑھتے تھے۔
(۵۸۱۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ أَنَّ أَبَا بَرْزَۃَ کَانَ یُصَلِّی فِی الْعِیدِ قَبْلَ الإِمَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کی آمد سے پہلے نماز کی اجازت دی ہے
(٥٨١٢) حضرت تیمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس، حسن، سعید بن ابی الحسن اور جابر بن زید کو عیدین کے دنوں میں امام کی آمد سے پہلے عید کی نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۵۸۱۲) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ؛ أَنَّہُ رَأَی أَنَسًا ، وَالْحَسَنَ ، وَسَعِیدَ بْنَ أَبِی الْحَسَنِ ، وَجَابِرَ بْنَ زَیْدٍ ، یُصَلُّونَ قَبْلَ الإمَامِ فِی الْعیِدیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کی آمد سے پہلے نماز کی اجازت دی ہے
(٥٨١٣) عبداللہ داناج کہتے ہیں کہ میں نے ابو برزہ کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔
(۵۸۱۳) حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ الدَّانَاجِ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا بَرْزَۃَ یَفْعَلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کی آمد سے پہلے نماز کی اجازت دی ہے
(٥٨١٤) حضرت برد کہتے ہیں کہ حضرت مکحول عید الاضحی اور عید الفطر میں امام کے آنے سے پہلے نماز پڑھتے تھے۔
(۵۸۱۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی یَوْمَ الْفِطْرِ وَالنَّحْرِ قَبْلَ خُرُوجِ الإِمَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کی آمد سے پہلے نماز کی اجازت دی ہے
(٥٨١٥) حضرت اسود امام کے آنے سے پہلے عید کے دن نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۵۸۱۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنِ الأَسْوَدِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی یَوْمَ الْعِیدِ قَبْلَ خُرُوجِ الإِمَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کی آمد سے پہلے نماز کی اجازت دی ہے
(٥٨١٦) ایک آدمی کہتے ہیں کہ عید کے دن میں نے کچھ صحابہ کو دیکھا جنھوں نے امام کے آنے سے پہلے نماز ادا کی۔
(۵۸۱۶) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ رِجَالاً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَاؤُوا یَوْمَ عِیدٍ ، فَصَلَّوْا قَبْلَ الإِمَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کی آمد سے پہلے نماز کی اجازت دی ہے
(٥٨١٧) حضرت صفوان عید کے دن امام کے آنے سے پہلے دس رکعات، امام کے ساتھ دو رکعات اور جماعت کے بعد دو رکعات ادا فرماتے تھے۔
(۵۸۱۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی، عَنِ الْجُرَیرِیِّ، عَنْ خَالِدٍ الأَحْدَبِ، عَنْ عَمِّہِ صَفْوَانَ بْنَ مُحْرِزٍ، قَالَ: کَانَتْ صَلاَۃُ صَفْوَانَ یَوْمَ الْفِطْرِ وَالنَّحْرِ عَشْرَ رَکَعَاتٍ قَبْلَ خُرُوجِ الإِمَام ، وَرَکْعَتَیْنِ مَعَ الإِمَامِ ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الإِمَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کی آمد سے پہلے نماز کی اجازت دی ہے
(٥٨١٨) حضرت تیمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس، حضرت حسن اور حضرت سعید بن ابی الحسن کو عید کے دن امام سے پہلے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۵۸۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا ، وَالْحَسَنَ ، وَسَعِیدَ بْنَ أَبِی الْحَسَنِ ، یُصَلُّونَ یَوْمَ الْعِیدِ قَبْلَ الإِمَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کے دن اونچی آواز سے قرات کرنے کا بیان
(٥٨١٩) حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی عیدین کی نماز میں اتنی آواز سے قرات کرتے کہ قریب کھڑے لوگ سن لیتے، آواز کو بہت زیادہ بلند نہیں کیا کرتے تھے۔
(۵۸۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : کَانَ إِذَا قَرَأَ فِی الْعِیدَیْنِ أَسْمَعَ مَنْ یَلِیہِ ، وَلاَ یَجْہَرُ ذَلِکَ الْجَہْرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کے دن اونچی آواز سے قرات کرنے کا بیان
(٥٨٢٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جمعہ اور عیدین میں بلند آواز سے قرات کی جائے گی۔
(۵۸۲۰) حَدَّثَنَا عُمَرُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یُرْفَعُ الصَّوْتُ بِالْقِرَائَۃِ فِی الْجُمُعَۃِ وَالْعِیدَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٨٢١) حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ عید الفطر اور عید الاضحی کے دن غسل کرنے کا دِن ہے۔
(۵۸۲۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، وَابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : الْغُسْلُ یَوْمَ الأَضْحَی وَیَوْمَ الْفِطْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٨٢٢) ایک آدمی نے حضرت علی سے غسل کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ عید الاضحی اور عید الفطر کا غسل دین کا حصہ ہے۔
(۵۸۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ زَاذَانَ ؛ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ عَلِیًّا عَنِ الْغُسْلِ ؟ فَقَالَ : الْغُسْلُ یَوْمَ الأَضْحَی وَیَوْمَ الْفِطْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٨٢٣) حضرت ابن عمر عیدین کے دن غسل فرمایا کرتے تھے۔
(۵۸۲۳) حَدَّثَنَا عَبْدُاللہِ بْنُ نُمَیْرٍ، قَالَ: حدَّثَنَا عُبَیْدُاللہِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنَ عُمَرَ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ لِلْعِیدَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٨٢٤) حضرت ابن عباس نے عیدین کے دن غسل کیا۔
(۵۸۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : اغْتَسَلَ فِی الْعِیدَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٨٢٥) حضرت ابن عمر عیدین کے دن غسل فرمایا کرتے تھے۔
(۵۸۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ فِی الْعِیدَیْنِ۔
তাহকীক: