মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৮২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٨٢٦) حضرت حسن عید الفطر اور عید الاضحی کے دن غسل فرمایا کرتے تھے۔
(۵۸۲۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ یَوْمَ الْفِطْرِ وَیَوْمَ النَّحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٨٢٧) حضرت حسن اور حضرت محمد عید الفطر اور عید الاضحی کے دن غسل فرمایا کرتے تھے۔
(۵۸۲۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَغْتَسِلاَنِ یَوْمَ الْفِطْرِ وَیَوْمَ النَّحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٨٢٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عید کے لیے جانے سے پہلے عید الفطر اور عید الاضحی کے دن غسل کرنا حق ہے۔
(۵۸۲۸) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ أَنْ یَغْتَسِلُوا یَوْمَ الأَضْحَی وَیَوْمَ الْفِطْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٨٢٩) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ عید کے لیے جانے سے پہلے عید الفطر اور عید الاضحی کے دن غسل کرنا حق ہے۔
(۵۸۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، أَنَّہُ سَمِعَہُ یَقُولُ : الاغْتِسَالُ یَوْمَ الأَضْحَی وَیَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ حَقٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٨٣٠) سالم بن عبداللہ عید کے لیے غسل کیا کرتے تھے۔
(۵۸۳۰) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ ؛ أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللہِ کَانَ یَغْتَسِلُ لِلْعِیدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٨٣١) حضرت عبید اللہ بن عبداللہ عیدین کے لیے غسل کا حکم دیتے ہیں۔
(۵۸۳۱) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَیْدَاللہِ بْنَ عَبْدِاللہِ یَأْمُرُ بِالْغُسْلِ لِلْعِیدَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٨٣٢) حضرت ابراہیم کے والد جمعہ اور عیدین کے لیے غسل کو مستحب قرار دیتے تھے۔
(۵۸۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَالْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنِ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْتَحِبُّ الْغُسْلَ لِلْجُمُعَۃِ وَالْعِیدَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیدین کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٨٣٣) حضرت محمد عید کے لیے جانے سے پہلے غسل فرماتے تھے۔
(۵۸۳۳) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ یَوْمَ الْعِیدِ قَبْلَ أَنْ یَغْدُوَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عورتوں کو عیدین کے لیے جانے کی اجازت دی ہے
(٥٨٣٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی صاحبزادیوں اور ازواج کو عید کے لیے بھیجتے تھے۔
(۵۸۳۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُخْرِجُ بَنَاتہ وَنِسَائَہُ إِلَی الْعِیدَیْنِ۔ (ابن ماجہ ۱۳۰۹۔ احمد ۱/۳۵۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عورتوں کو عیدین کے لیے جانے کی اجازت دی ہے
(٥٨٣٥) حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ ہر بالغ پر عید کے لیے نکلنا ضروری ہے۔
(۵۸۳۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ طَلْحَۃَ الْیَامِیِّ ، قَالَ : قَالَ أَبُو بَکْرٍ : حَقٌّ عَلَی کُلِّ ذَاتِ نِطَاقٍ الْخُرُوجُ إِلَی الْعِیدَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عورتوں کو عیدین کے لیے جانے کی اجازت دی ہے
(٥٨٣٦) حضرت علی فرماتے ہیں کہ ہر بالغ پر عدی کے لیے نکلنا ضروری ہے۔ حضرت علی عورتوں کو صرف عیدین کی نماز کے لیے نکلنے کی اجازت دیتے تھے۔
(۵۸۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : حقٌّ عَلَی کُلِّ ذَاتِ نِطَاقٍ أَنْ تَخْرُجَ إِلَی الْعِیدَیْنِ ، وَلَمْ یَکُنْ یُرَخِّصُ لَہُنَّ فِی شَیْئٍ مِنَ الْخُرُوجِ إِلاَّ إِلَی الْعِیدَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عورتوں کو عیدین کے لیے جانے کی اجازت دی ہے
(٥٨٣٧) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر اپنے گھر والوں میں سے جس کو عید کے لیے بھیج سکتے تھے، بھیج دیتے تھے۔
(۵۸۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ یُخْرِجُ إِلَی الْعِیدَیْنِ مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْ أَہْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عورتوں کو عیدین کے لیے جانے کی اجازت دی ہے
(٥٨٣٨) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نوجوان لڑکیاں عید الفطر اور عید الاضحی کی نماز حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ پڑھنے کے لیے اپنے پردے سے نکل آتی تھیں۔
(۵۸۳۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، قَالَ : قالَتْ عَائِشَۃُ : قَدْ کَانَتِ الْکِعَابُ تَخْرُجُ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ خِدْرِہَا فِی الْفِطْرِ وَالأَضْحَی۔ (احمد ۶/۱۸۴۔ ابن راھویہ ۱۳۵۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عورتوں کو عیدین کے لیے جانے کی اجازت دی ہے
(٥٨٣٩) حضرت مجاہد لفظ ” کو اعب “ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ لڑکیاں ہیں جن کی چھاتی میں ابھار ہو۔
(۵۸۳۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سُلَیْمِ ، عن ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ فِی قَوْلِہِ : (کَوَاعِبُ) قَالَ : نَوَاہِدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عورتوں کو عیدین کے لیے جانے کی اجازت دی ہے
(٥٨٤٠) حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ اور حضرت اسود عیدین کے لیے عورتوں کو بھیجا کرتے تھے اور جمعہ سے انھیں منع کرتے تھے۔
(۵۸۴۰) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ؛ أَنَّ عَلْقَمَۃَ ، وَالأَسْوَدَ کَانَا یُخْرِجَانِ نِسَائَہُمَا فِی الْعِیدَیْنِ ، وَیَمْنَعُونَہُنَّ مِنَ الْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عورتوں کو عیدین کے لیے جانے کی اجازت دی ہے
(٥٨٤١) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ابو میسرہ کی اہلیہ عید کی نماز کے لیے جایا کرتی تھیں۔
(۵۸۴۱) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : إِنْ کَانَتِ امْرَأَۃُ أَبِی مَیْسَرَۃَ لَتَخْرُجَ إِلَی الْعِیدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عورتوں کو عیدین کے لیے جانے کی اجازت دی ہے
(٥٨٤٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ کی ایک ادھیڑ عمراہلیہ عید کی نماز کے لیے جاتی تھیں۔
(۵۸۴۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: کَانَ لِعَلْقَمَۃَ امْرَأَۃٌ قَدْ خَلَتْ فِی السِّنِّ تَخْرُجُ إِلَی الْعِیدَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عورتوں کو عیدین کے لیے جانے کی اجازت دی ہے
(٥٨٤٣) حضرت ام عطیہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حکم دیا کہ ہم عید الفطر اور عید الاضحی کی نماز کے لیے جایا کریں۔ حضرت ام عطیہ فرماتی ہیں کہ ہم نے عرض کیا کہ اگر کسی عورت کے پاس بڑی چادر نہ ہو تو وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ اس کی بہن اسے اپنی چادر اوڑھا دے۔
(۵۸۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ حَفْصَۃَ ، عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ ، قَالَتْ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ نُخْرِجَہُنَّ یَوْمَ الْفِطْرِ وَیَوْمَ النَّحْرِ ، قَالَتْ أُمُّ عَطِیَّۃَ : فَقُلْنَا : أَرَأَیْتَ إِحْدَاہُنَّ لاَ یَکُونُ لَہَا جِلْبَابٌ ؟ قَالَ: فَتُلْبِسُہَا أُخْتُہَا مِنْ جِلْبَابِہَا۔ (بخاری ۳۲۴۔ ابوداؤد ۱۱۳۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عیدین کی نمازوں میں عورتوں کی حاضری کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
(٥٨٤٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عیدین میں عورتوں کی حاضری کو مکروہ قرار دیا گیا ہے۔
(۵۸۴۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُکْرَہُ خُرُوجُ النِّسَائِ فِی الْعِیدَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عیدین کی نمازوں میں عورتوں کی حاضری کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
(٥٨٤٥) حضرت ابن عمر عیدین کے لیے اپنی عورتوں کو نہ بھیجتے تھے۔
(۵۸۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یُخْرِجُ نِسَائَہُ فِی الْعِیدَیْنِ۔
তাহকীক: