মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫৮৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عیدین کی نمازوں میں عورتوں کی حاضری کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
(٥٨٤٦) حضرت عروہ عید الاضحی اور عید الفطر کے لیے اپنی عورتوں کو نہ جانے دیتے تھے۔
(۵۸۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَدَعُ امْرَأَۃً مِنْ أَہْلِہِ تَخْرُجُ إِلَی فِطْرٍ ، وَلاَ إِلَی أَضْحَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عیدین کی نمازوں میں عورتوں کی حاضری کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
(٥٨٤٧) حضرت قاسم کنواری لڑکیوں کے بارے میں بہت سختی کرتے تھے اور انھیں عید الفطر اور عید الاضحی کے لیے نہ جانے دیتے تھے۔
(۵۸۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ قُرَّۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَالَ : کَانَ الْقَاسِمُ أَشَدَّ شَیْئٍ عَلَی الْعَوَاتِقِ ، لاَ یَدَعُہُنَّ یَخْرُجْنَ فِی الْفِطْرِ وَالأَضْحَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عیدین کی نمازوں میں عورتوں کی حاضری کو مکروہ خیال فرماتے ہیں
(٥٨٤٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نوجوان عورت کے لیے عیدین کے لیے جانا مکروہ ہے۔
(۵۸۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: کُرِہَ لِلشَّابَّۃِ أَنْ تَخْرُجَ إلَی الْعِیدَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی نماز عید فوت ہو جائے وہ کتنی رکعات پڑھے ؟
(٥٨٤٩) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ وہ چار رکعات پڑھے۔
(۵۸۴۹) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : یُصَلِّی أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی نماز عید فوت ہو جائے وہ کتنی رکعات پڑھے ؟
(٥٨٥٠) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جس کی نماز عید فوت ہوجائے وہ چار رکعات پڑھے۔
(۵۸۵۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، وَحَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَنْ فَاتَہُ الْعِیدُ فَلْیُصَلِّ أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی نماز عید فوت ہو جائے وہ کتنی رکعات پڑھے ؟
(٥٨٥١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ وہ چار رکعات پڑھے۔
(۵۸۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : یُصَلِّی أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی نماز عید فوت ہو جائے وہ کتنی رکعات پڑھے ؟
(٥٨٥٢) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ دو رکعات پڑھے اور تکبیر کہے۔
(۵۸۵۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ وَیُکَبِّرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی نماز عید فوت ہو جائے وہ کتنی رکعات پڑھے ؟
(٥٨٥٣) حضرت انس عید کے دن اپنے گھر کی عورتوں اور خادمہ خواتین کو جمع کرتے اور عبداللہ بن ابی عتبہ انھیں عید کی نماز پڑھاتے۔
(۵۸۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، قَالَ : حدَّثَنِی بَعْضُ آلِ أَنَسٍ ؛ أَنَّ أَنَسًا کَانَ رُبَّمَا جَمَعَ أَہْلَہُ وَحَشَمَہُ یَوْمَ الْعِیدِ ، فَصَلَّی بِہِمْ عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِی عُتْبَۃَ رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی نماز عید فوت ہو جائے وہ کتنی رکعات پڑھے ؟
(٥٨٥٤) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ابو عیاض چھپے ہوئے تھے، عید کے دن حضرت مجاہد ان کے پاس آئے اور انھیں دو رکعات نماز پڑھائی پھر دعا کی۔
(۵۸۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : کَانَ أَبُو عِیَاضٍ مُسْتَخْفِیًا ، قَالَ : فَجَائَہُ مُجَاہِدٌ یَوْمَ عِیدٍ ، فَصَلَّی بِہِ رَکْعَتَیْنِ ، وَدَعَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی نماز عید فوت ہو جائے وہ کتنی رکعات پڑھے ؟
(٥٨٥٥) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی عذر کی وجہ سے عیدالفطر، عیدالاضحی یا جمعہ کی نماز نہ پڑھ سکے تو وہ چار رکعات پڑھ لے۔
(۵۸۵۵) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : مَنْ کَانَ لَہُ عُذْرٌ یُعْذَرُ بِہِ فِی یَوْمِ فِطْرٍ ، أَوْ جُمُعَۃٍ ، أَوْ أَضْحَی ، فَصَلاَتُہُ أَرْبَعُ رَکَعَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی نماز عید فوت ہو جائے وہ کتنی رکعات پڑھے ؟
(٥٨٥٦) حضرت ابن الحنفیہ کہتے ہیں کہ وہ دو رکعات پڑھے گا۔
(۵۸۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَبِی عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، قَالَ : یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی نماز عید فوت ہو جائے وہ کتنی رکعات پڑھے ؟
(٥٨٥٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ امام کی نماز جیسی نماز پڑھے گا۔
(۵۸۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُصَلِّی مِثْلَ صَلاَۃِ الإِمَام۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی نماز عید فوت ہو جائے وہ کتنی رکعات پڑھے ؟
(٥٨٥٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس کی نماز عید فوت ہوجائے وہ امام کی نماز جیسی نماز پڑھے۔ حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب لوگ نماز پڑھ کر واپس آ رہے ہوں تو تم مسجد میں آ کر امام کی نماز ادا کرو اور جو شخص عید کی نماز کے لیے نہ جاسکے وہ بھی امام کی نماز جیسی نماز ادا کرے۔
(۵۸۵۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا فَاتَتْک الصَّلاَۃُ مَعَ الإِمَامِ فَصَلِّ مِثْلَ صَلاَتِہِ ۔ وَقَالَ إِبْرَاہِیمُ : وَإِذَا اسْتَقْبَلَ النَّاسَ رَاجِعِینَ فَلْیَدْخُلْ أَدْنَی مَسْجِدٍ ، ثُمَّ لِیُصَلِّ صَلاَۃَ الإِمَامِ ، وَمَنْ لاَ یَخْرُجُ إِلَی الْعِیدِ ، فَلْیُصَلِّ مِثْلَ صَلاَۃِ الإِمَام۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی نماز عید فوت ہو جائے وہ کتنی رکعات پڑھے ؟
(٥٨٥٩) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جو شخص عید کے دن امام کے ساتھ نماز نہ پڑھ سکے وہ امام کی طرح نماز پڑھے اور اس کی تکبیرات کی طرح تکبیرات کہے۔
(۵۸۵۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ؛ فِیمَنْ لَمْ یُدْرِکِ الصَّلاَۃَ یَوْمَ الْعِیدِ ، قَالَ : یُصَلِّی مِثْلَ صَلاَتِہِ ، وَیُکَبِّرُ مِثْلَ تَکْبِیرِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی نماز عید فوت ہو جائے وہ کتنی رکعات پڑھے ؟
(٥٨٦٠) حضرت شریک فرماتے ہیں کہ میں نے ابو اسحاق سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو عید کے دن امام کے نماز سے فارغ ہونے کے بعد آئے تو فرمایا کہ وہ دو رکعات پڑھے۔
(۵۸۶۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا إِسْحَاقَ عَنِ الرَّجُلِ یَجِیئُ یَوْمَ الْعِیدِ وَقَدْ فَرَغَ الإِمَامُ ؟ قَالَ : یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی نماز عید فوت ہو جائے وہ کتنی رکعات پڑھے ؟
(٥٨٦١) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ جس شخص کی نماز عید فوت ہوجائے اس کے لیے مستحب ہے کہ وہ امام کی نماز جیسی نماز پڑھے اور جو قرات امام نے کی ہے وہی قرات کرے، اگر اسے امام کی قرات کا علم ہوجائے۔
(۵۸۶۱) حَدَّثَنَا حسن بن عَبْدُ الرَّحْمَان الْحَارِثِیُّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ ؛ فِی الَّذِی یَفُوتُہُ الْعِیدُ ، قَالَ : کَانَ یُسْتَحَبُّ أَنْ یُصَلِّیَ مِثْلَ صَلاَۃِ الإِمَامِ ، وَإِنْ عَلِمَ مَا قَرَأَ بِہِ الإِمَام قَرَأَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کی عید میں ایک رکعت فوت ہو جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٨٦٢) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جس شخص کی ایک رکعت فوت ہوجائے وہ اس کی قضا کرے اور اس میں وہی اعمال کرے جو امام پہلی رکعت میں کرتا ہے۔
(۵۸۶۲) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : إِذَا فَاتَتْک مِنْ صَلاَۃِ الْعِیدِ رَکْعَۃٌ فَاقْضِہَا، وَاصْنَعْ فِیہَا مِثْلَ مَا یَصْنَعُ الإِمَامُ فِی الرَّکْعَۃِ الأُولَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کی عید میں ایک رکعت فوت ہو جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٨٦٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ عید کی نماز میں سے جو رکعت مل جائے اس میں تکبیرات کہے اور جو فوت ہوجائے اس کی قضا اس طرح کرے کہ دوسری رکعت میں امام کی تکبیرات کی طرح تکبیرات کہے۔
(۵۸۶۳) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُکَبِّرُ مَعَہُ فِی ہَذِہِ مَا أَدْرَکَ مِنْہَا ، وَیَقْضِی الَّتِی فَاتَتْہُ وَیُکَبِّرُ فِیہَا مِثْلَ تَکْبِیرِ الإِمَامِ فِی الرَّکْعَۃِ الثَّانِیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید گاہ میں جانے کے بجائے مسجد میں نماز پڑھنا چاہیں وہ کتنی رکعات پڑھیں گے ؟
(٥٨٦٤) حضرت علی بن ابی طالب سے سوال کیا گیا کہ کچھ کمزور لوگ عید گاہ میں جا کر نماز نہیں پڑھ سکتے۔ حضرت علی نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ ان لوگوں کو چار رکعات پڑھائیں، دو رکعات نماز عید کے لیے اور دو رکعات عید گاہ میں نہ جانے کے بدلے میں۔
(۵۸۶۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ حَنَشٍ ، قَالَ : قیلَ لِعَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ : إِنَّ ضَعَفَۃً مِنْ ضَعَفَۃِ النَّاسِ لاَ یَسْتَطِیعُونَ الْخُرُوجَ إِلَی الْجَبَّانَۃِ ، فَأَمَرَ رَجُلاً یُصَلِّی بِالنَّاسِ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ؛ رَکْعَتَیْنِ لِلْعِیدِ ، وَرَکْعَتَیْنِ لِمَکَانِ خُرُوجِہِمْ إِلَی الْجَبَّانَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید گاہ میں جانے کے بجائے مسجد میں نماز پڑھنا چاہیں وہ کتنی رکعات پڑھیں گے ؟
(٥٨٦٥) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ وہ مسجد میں کمزور لوگوں کو دو رکعات پڑھائیں۔
(۵۸۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ؛ أَنَّ عَلِیًّا أَمَرَ رَجُلاً یُصَلِّی بِضَعَفَۃِ النَّاسَ فِی الْمَسْجِدِ رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক: