মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫৮৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید گاہ میں جانے کے بجائے مسجد میں نماز پڑھنا چاہیں وہ کتنی رکعات پڑھیں گے ؟
(٥٨٦٦) حضرت علی نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ وہ عید کے دن کمزور لوگوں کو ظہر کی طرح چار رکعات پڑھائے۔
(۵۸۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ ، قَالَ : أَظُنُّہُ ، عَنْ ہُزََیْلٍ ؛ أَنَّ عَلِیًّا أَمَرَ رَجُلاً یُصَلِّی بِضَعَفَۃِ النَّاسِ یَوْمَ الْعِیدِ أَرْبَعًا ، کَصَلاَۃِ الْہَجِیرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید گاہ میں جانے کے بجائے مسجد میں نماز پڑھنا چاہیں وہ کتنی رکعات پڑھیں گے ؟
(٥٨٦٧) حضرت عیسیٰ فرماتے ہیں کہ عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ نے حضرت مصعب بن زبیر کی امارت میں کوفہ کی مسجد میں لوگوں کو دو رکعات نماز پڑھائی۔
(۵۸۶۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عِیسَی ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : صَلَّی بِالنَّاسِ فِی مَسْجِدِ الْکُوفَۃِ رَکْعَتَیْنِ ، فِی إِمَارَۃِ مُصْعَبِ بْنِ الزُّبَیْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید گاہ میں جانے کے بجائے مسجد میں نماز پڑھنا چاہیں وہ کتنی رکعات پڑھیں گے ؟
(٥٨٦٨) ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے کوفہ کی مسجد میں لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائی۔ ایک آدمی نے ابن ابی لیلیٰ سے سوال کیا کہ کیا انھوں نے بغیر خطبہ کے نماز پڑھائی تھی ؟ فرمایا ہاں۔
(۵۸۶۸) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ؛ أَنَّ عَلِیًّا أَمَرَ رَجُلاً یُصَلِّی بِالنَّاسِ فِی مَسْجِدِ الْکُوفَۃِ رَکْعَتَیْنِ ۔ قَالَ : وَقَالَ ابْنُ أَبِی لَیْلَی : یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ، فَقَالَ رَجُلٌ لْاِبْنِ أَبِی لَیْلَی : یُصَلِّی بِغَیْرِ خُطْبَۃٍ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید گاہ میں جانے کے بجائے مسجد میں نماز پڑھنا چاہیں وہ کتنی رکعات پڑھیں گے ؟
(٥٨٦٩) حضرت مسلم بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن عبد الرحمن نے عید کے دن جامع مسجد میں دو رکعات نماز پڑھائی اور خطبہ دیا۔
(۵۸۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنِ یَزِیدَ بْنِ مَذْکُورٍ الْخَارِقِیِّ ، قَالَ : صَلَّی بِنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ یَوْمَ عِیدٍ فِی الْمَسْجِدِ الْجَامِعِ رَکْعَتَیْنِ ، وَخَطَبَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات عید گاہ میں جانے کے بجائے مسجد میں نماز پڑھنا چاہیں وہ کتنی رکعات پڑھیں گے ؟
(٥٨٧٠) حضرت عریف فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن ہذیل کو عید کے دن بڑی مسجد میں آتے دیکھا ہے۔
(۵۸۷۰) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عُرَیْفِ بْنِ دِرْہَمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ أَبِی ہُذَیْلٍ یَأْتِی الْمَسْجِدَ الأَعْظَمَ یَوْمَ الْعِیدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کی ایام تشریق میں کوئی رکعت فوت ہو جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٨٧١) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ وہ تکبیر کہہ کر کھڑا ہو تو رکعت کی قضا کرے اور پھر تکبیرات کہے۔
(۵۸۷۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : یُکَبِّرُ ، ثُمَّ یَقُومُ فَیَقْضِی ، ثُمَّ یُکَبِّرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کی ایام تشریق میں کوئی رکعت فوت ہو جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٨٧٢) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ وہ رکعت پڑھنے کے بعد تکبیرات کہے۔
(۵۸۷۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : یَقْضِی ، ثُمَّ یُکَبِّرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کی ایام تشریق میں کوئی رکعت فوت ہو جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٨٧٣) حضرت محمد بن فضیل کہتے ہیں کہ میں نے کئی بار ابن شبرمہ کو دیکھا کہ ایام تشریق میں اگر کوئی رکعت فوت ہوجاتی تو وہ رکعت پڑھ کر تکبیرات کہتے۔
(۵۸۷۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ شُبْرُمَۃَ غَیْرَ مَرَّۃٍ ، إِذَا فَاتَہُ شَیْئٌ مِنَ الصَّلاَۃِ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ قَامَ فَقَضَی ، ثُمَّ کَبَّرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کی ایام تشریق میں کوئی رکعت فوت ہو جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٨٧٤) حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ وہ امام کے ساتھ تکبیرات کہے پھر کھڑا ہو کر اس رکعت کی قضا کرے۔
(۵۸۷۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : یُکَبِّرُ مَعَہُ ، ثُمَّ یَقُومُ فَیَقْضِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کی ایام تشریق میں کوئی رکعت فوت ہو جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٨٧٥) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا تو ابن سیرین نے فرمایا کہ وہ قضا کرے پھر تکبیرات کہے۔ حضرت حسن نے فرمایا کہ وہ تکبیرات کہے پھر رکعت کی قضا کرے۔
(۵۸۷۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ؛ فِی الرَّجُلِ تَفُوتُہُ الرَّکْعَۃُ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ ، قَالَ ابْنُ سِیرِینَ : یَقْضِی ، ثُمَّ یُکَبِّرُ ، وَقَالَ الْحَسَنُ : یُکَبِّرُ ، ثُمَّ یَقْضِی ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کی ایام تشریق میں کوئی رکعت فوت ہو جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٨٧٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب ایام تشریق میں تمہاری کوئی رکعت فوت ہوجائے تو رکعت پڑھنے تک تکبیرات نہ کہو۔
(۵۸۷۶) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: إِذَا فَاتَتْک رَکْعَۃٌ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ فَلاَ تُکَبِّرْ حَتَّی تَقْضِیَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کی ایام تشریق میں کوئی رکعت فوت ہو جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٨٧٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ تکبیرات کہے پھر باقی ماندہ نماز کی قضاء کرے۔
(۵۸۷۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُکَبِّرُ مَعَ الإِمَامِ ، ثُمَّ یَقْضِی مَا سُبِقَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کی ایام تشریق میں کوئی رکعت فوت ہو جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٨٧٨) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ فوت شدہ رکعت پڑھے پھر تکبیر کہے۔
(۵۸۷۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : یَقْضِی مَا فَاتَہُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کی ایام تشریق میں کوئی رکعت فوت ہو جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٨٧٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ تکبیر کہے پھر رکعت پڑھنے کے بعد بھی تکبیر کہے۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ ابن ابی لیلیٰ کا بھی یہی قول ہے۔
(۵۸۷۹) حَدَّثَنَا حَکَّامٌ الرَّازِیُّ ، عَنْ عَنْبَسَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : یُکَبِّرُ مَعَ الإِمَامِ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ إِذَا قَضَی۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ : وَبَلَغَنِی أَنَّ ہَکَذَا قَوْلُ ابْنِ أَبِی لَیْلَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی ایام تشریق میں اکیلا نماز پڑھے وہ تکبیرات کہے گا یا نہیں ؟
(٥٨٨٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جو شخص اکیلا نماز پڑھے، یا جماعت سے پڑھے یا نفل نماز پڑھے وہ تکبیرات کہے۔
(۵۸۸۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: إِذَا صَلَّی وَحْدَہُ، أَوْ فِی جَمَاعَۃٍ، أَوْ تَطَوَّعَ، کَبَّرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی ایام تشریق میں اکیلا نماز پڑھے وہ تکبیرات کہے گا یا نہیں ؟
(٥٨٨١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صرف جماعت کی نماز کے بعد تکبیرات کہے گا۔
(۵۸۸۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ یُکَبِّرُ إِلاَّ أَنْ یُصَلِّیَ فِی جَمَاعَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی ایام تشریق میں اکیلا نماز پڑھے وہ تکبیرات کہے گا یا نہیں ؟
(٥٨٨٢) حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ جو شخص ایام تشریق میں اکیلا نماز پڑھے وہ بھی تکبیرات کہے۔
(۵۸۸۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ قَتَادَۃَ صَلَّی وَحْدَہُ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ ، فَکَبَّرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی ایام تشریق میں اکیلا نماز پڑھے وہ تکبیرات کہے گا یا نہیں ؟
(٥٨٨٣) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نفلی نماز میں بھی تکبیر کہو خواہ اکیلے نماز پڑھ رہے ہو۔
(۵۸۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کَبِّرْ فِی التَّطَوُّعِ وَإِنْ صَلَّیْت وَحْدَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی ایام تشریق میں اکیلا نماز پڑھے وہ تکبیرات کہے گا یا نہیں ؟
(٥٨٨٤) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایام تشریق میں ہر فرض اور نفل کے بعد تکبیرات کہے گا۔
(۵۸۸۴) حَدَّثَنَا حَکَّامٌ الرَّازِیُّ ، عَنْ عَنْبَسَۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : التَّکْبِیرُ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ فِی کُلِّ نَافِلَۃٍ وَفَرِیضَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی ایام تشریق میں اکیلا نماز پڑھے وہ تکبیرات کہے گا یا نہیں ؟
(٥٨٨٥) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ یوم نحر میں اسلاف ہر دو رکعات کے بعد تکبیرات کہا کرتے تھے۔
(۵۸۸۵) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانُوا یُکَبِّرُونَ فِی دُبُرِ الرَّکْعَتَیْنِ یَوْمَ النَّحْرِ۔
tahqiq

তাহকীক: