মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫৯০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کے دن اونٹ پر خطبہ دینا
(٥٩٠٦) حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ہمیں عید کی نماز پڑھائی پھر اپنی سواری پر خطبہ دیا۔
(۵۹۰۶) حَدَّثَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ، عَنْ یَزِیدَ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی، قَالَ: صَلَّی بِنَا عَلِیٌّ الْعِیدَ، ثُمَّ خَطَبَ عَلَی رَاحِلَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کے دن اونٹ پر خطبہ دینا
(٥٩٠٧) حضرت قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کو دیکھا کہ انھوں نے اونٹنی پر خطبہ دیا۔
(۵۹۰۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْمُغِیرَۃَ بْنَ شُعْبَۃَ یَخْطُبُ عَلَی بُخْتِیَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کے دن اونٹ پر خطبہ دینا
(٥٩٠٨) حضرت ابو کاہل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک اونٹنی پر خطبہ دیا۔ ایک حبشی اس اونٹنی کی لگام پکڑے ہوئے تھا۔
(۵۹۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ أَخِیہِ ، عَنْ أَبِی کَاہِلٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ عَلَی نَاقَۃٍ خَرْمَاء ، وَحَبَشِیٌّ مُمْسِکٌ بِخِطَامِہَا۔ (ابن ماجہ ۱۲۸۴۔ احمد ۴/۳۰۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کے دن اونٹ پر خطبہ دینا
(٥٩٠٩) حضرت عمرو بن خارجہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی سواری پر خطبہ دیا۔ اس وقت آپ کی اونٹنی جگالی کر رہی تھی اور اس کا لعاب اس کے کندھوں کے درمیان سے بہہ رہا تھا۔
(۵۹۰۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ خَارِجَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَطَبَہُمْ وَہُوَ عَلَی رَاحِلَتِہِ ۔ قَالَ : وَإِنَّ رَاحِلَتَہُ لَتَقَصَعُ بِجِرَّتِہَا ، وَإِنَّ لُعَابَہَا لَیَسِیلُ بَیْنَ کَتِفَیَّ۔ (ترمذی ۲۱۲۱۔ احمد ۴/۱۸۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کے دن اونٹ پر خطبہ دینا
(٥٩١٠) حضرت ہرماس بن زیاد فرماتے ہیں کہ میں عید الاضحی کے دن اپنے والد کے پیچھے سوار تھا اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منی میں اونٹنی پر خطبہ دے رہے تھے۔
(۵۹۱۰) حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِم ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْہِرْمَاسُ بْنُ زِیَادٍ ، قَالَ : کُنْتُ رِدْفَ أَبی یَوْمِ الأَضْحَی ، وَرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ عَلَی نَاقَۃٍ بِمِنًی۔ (بخاری ۲۸۸۳۔ ابوداؤد ۱۹۴۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کے دن اونٹ پر خطبہ دینا
(٥٩١١) حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ہمیں عید کے دن اپنی سواری پر خطبہ دیا۔
(۵۹۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی جَنَابٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ، قَالَ: خَطَبَنَا عَلِیٌّ یَوْمَ عِیدٍ عَلَی رَاحِلَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کے دن اونٹ پر خطبہ دینا
(٥٩١٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام عید کے دن پہلے نماز پڑھائے پھر سوار ہو کر خطبہ دے۔
(۵۹۱۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ شِبَاکٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ الإِمَامُ یَوْمَ الْعِیدِ یَبْدَأُ فَیُصَلِّی ، ثُمَّ یَرْکَبُ فَیَخْطُبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عید کے دن اونٹ پر خطبہ دینا
(٥٩١٣) حضرت مغیرہ بن شعبہ نے عید کے دن لوگوں کو اونٹ پر سوار ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا۔
(۵۹۱۳) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، أَنَّہُ سَمِعَہُ یَذْکُرُہُ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْمُغِیرَۃَ بْنَ شُعْبَۃَ یَخْطُبُ النَّاسَ یَوْمَ الْعِیدِ ، عَلَی بَعِیرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین پر تکبیرات تشریق واجب ہیں یا نہیں ؟
(٥٩١٤) حضرت ابراہیم اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ عورتیں بھی ایام تشریق میں ہر نماز کے بعد تکبیرات کہیں۔
(۵۹۱۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یُحِبُّ لِلنِّسَائِ أَنْ یُکَبِّرْنَ دُبُرَ الصَّلاَۃ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین پر تکبیرات تشریق واجب ہیں یا نہیں ؟
(٥٩١٥) حضرت حسن ایام تشریق میں عورتوں پر تکبیرات کو واجب نہ قرار دیتے تھے۔
(۵۹۱۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ لاَ یَرَی التَّکْبِیرَ عَلَی النِّسَائِ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کا منبر پر تکبیرات کہنا
(٥٩١٦) حضرت عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ یہ بھی سنت ہے کہ امام عیدین کے دن منبر پر نو مرتبہ خطبے سے پہلے اور سات مرتبہ خطبے کے بعد تکبیرات کہے۔
(۵۹۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، قَالَ: مِنَ السُّنَّۃِ أَنْ یُکَبِّرَ الإِمَامُ عَلَی الْمِنْبَرِ فِی الْعِیدَیْنِ تِسْعًا قَبْلَ الْخُطْبَۃِ، وَسَبْعًا بَعْدَہَا۔(عبدالرزاق ۵۶۷۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کا منبر پر تکبیرات کہنا
(٥٩١٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ امام عیدین کے دن چودہ تکبیرات کہے گا۔
(۵۹۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِی الْحَسْنَائِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُکَبِّرُ یَوْمَ الْعِیدَیْنِ أَرْبَعَ عَشْرَۃَ تَکْبِیرَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کا عید کی نماز کے وقت وضو ٹوٹ جائے وہ کیا کرے ؟
(٥٩١٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عیدین اور جنازے کے لیے تیمم کرسکتا ہے۔
(۵۹۱۸) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَتَیَمَّمُ لِلْعِیدَیْنِ وَالْجِنَازَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کا عید کی نماز کے وقت وضو ٹوٹ جائے وہ کیا کرے ؟
(٥٩١٩) حضرت عبد الرحمن بن قاسم ایسے شخص کے بارے میں جس کا وضو عید کی نماز سے پہلے ٹوٹ جائے اور وضو کرنے کی صورت میں نماز چھوٹ جانے کا اندیشہ ہو فرماتے ہیں کہ جب نماز کے چھوٹ جانے کا اندیشہ ہو تو تیمم کرلے۔
(۵۹۱۹) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ نَجِیحٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ؛ فِی الرَّجُلِ یُحْدِثُ فِی الْعِیدِ وَیَخَافُ الْفَوْتَ ، قَالَ : یَتَیَمَّمُ وَیُصَلِّی إِذَا خَافَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کا عید کی نماز کے وقت وضو ٹوٹ جائے وہ کیا کرے ؟
(٥٩٢٠) حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جس کا عید کی نماز کے وقت وضو ٹوٹ جائے فرماتے ہیں کہ پانی تلاش کر کے وضو کرے گا، تیمم نہیں کرے گا۔
(۵۹۲۰) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یُحْدِثُ یَوْمَ الْعِیدِ ، قَالَ : یَطْلُبُ الْمَائَ فَیَتَوَضَّأْ ، وَلاَ یَتَیَمَّمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ نماز کون سی ہے جس کے بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ارادہ تھا کہ اس سے پیچھے رہنے والوں کو جلا دیں ؟
(٥٩٢١) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ وہ نماز جس کے بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارادہ تھا کہ اس سے پیچھے رہنے والوں کو جلا دیں، عشاء کی نماز تھی۔
(۵۹۲۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَطَائٌ الْخُرَاسَانِیُّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : کَانَتِ الصَّلاَۃُ الَّتِی أَرَادَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُحَرِّقَ عَلَی مَنْ تَخَلَّفَ عَنْہَا صَلاَۃَ الْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ نماز کون سی ہے جس کے بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ارادہ تھا کہ اس سے پیچھے رہنے والوں کو جلا دیں ؟
(٥٩٢٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ نماز جس کے بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارادہ تھا کہ اس سے پیچھے رہنے والوں کو جلا دیں وہ جمعہ کی نماز تھی۔
(۵۹۲۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، وَغَیْرِہِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَتِ الصَّلاَۃُ الَّتِی أَرَادَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُحَرِّقَ عَلَی مَنْ تَخَلَّفَ عَنْہَا الْجُمُعَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ نماز کون سی ہے جس کے بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ارادہ تھا کہ اس سے پیچھے رہنے والوں کو جلا دیں ؟
(٥٩٢٣) حضرت ابوہریرہ کی روایت میں ہے کہ وہ عشاء اور فجر کی نمازیں ہیں۔
(۵۹۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِح ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، فِی حَدِیثٍ ذَکَرَہُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ قَالَ : ہِیَ الْعِشَائُ وَالْفَجْرُ۔ (بخاری ۶۴۴۔ نسائی ۹۲۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ نماز کون سی ہے جس کے بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ارادہ تھا کہ اس سے پیچھے رہنے والوں کو جلا دیں ؟
(٥٩٢٤) حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ وہ جمعہ کی نماز ہے۔
(۵۹۲۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ زُہَیْرٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَص ، قَالَ : سَمِعَہُ مِنْہُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ قَالَ : ہِیَ الْجُمُعَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گاؤں کے لوگوں کے لیے جمعہ یا عید کا کیا حکم ہے ؟
(٥٩٢٥) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع کو خط لکھا اور ان سے پوچھا کہ کیا وہ عید کی نماز اور جمعہ کی نماز کے لیے جمع ہوں گے اور کیا کوئی آدمی انھیں یہ نمازیں پڑھائے گا ؟ انھوں نے جواب میں مجھے لکھا کہ عید کی نماز کے لیے تو وہ جمع ہوں گے اور ایک آدمی انھیں عید کی نماز پڑھائے گا اور جمعہ کی نماز کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں۔
(۵۹۲۵) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَتَبْتُ إِلَی نَافِعٍ أَسْأَلُہُ عَنِ الْقَوْمِ یَکُونُونَ فِی الرَُسْتَاقِ وَیَحْضُرُہُمُ الْعِیدُ ، ہَلْ یَجْتَمِعُونَ فَیُصَلِّی بِہِمْ رَجُلٌ ؟ وَعَنِ الْجُمُعَۃِ ؟ فَکَتَبَ إِلَیَّ : أَمَّا الْعِیدُ فَإِنَّہُمْ یَجْتَمِعُونَ فَیُصَلِّی بِہِمْ رَجُلٌ ، وَأَمَّا الْجُمُعَۃُ فَلاَ عِلْمَ لِی بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক: