মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫৯২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گاؤں کے لوگوں کے لیے جمعہ یا عید کا کیا حکم ہے ؟
(٥٩٢٦) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ عید الفطر یا عید الاضحی کے دن اگر سفر میں ہوں یا دیہات میں ہوں تو وہ جمع ہو کر نماز پڑھیں گے اور ایک آدمی انھیں نماز پڑھائے گا۔
(۵۹۲۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّہُ قَالَ فِی الْقَوْمِ یَکُونُونَ فِی السَّوَادِ فِی السَّفَرِ فِی یَوْمِ عِیدِ فِطْرِ ، أَوْ أَضْحَی ، قَالَ : یَجْتَمِعُونَ فَیُصَلُّونَ ، وَیَؤُمُّہُمْ أَحَدُہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گاؤں کے لوگوں کے لیے جمعہ یا عید کا کیا حکم ہے ؟
(٥٩٢٧) حضرت حسن بستی والوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ عید کی نماز کے لیے نہیں نکلیں گے اور نہ ہی کوئی انھیں عید کی نماز پڑھائے گا۔
(۵۹۲۷) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی أَہْلِ الْقُرَی وَأَہْلِ السَّوَادِ یَحْضُرُہُمُ الْعِیدُ ، قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی أَنْ یَخْرُجُوا فَیُصَلِّی بِہِمْ رَجُلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گاؤں کے لوگوں کے لیے جمعہ یا عید کا کیا حکم ہے ؟
(٥٩٢٨) حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ اس بارے میں حضرت عطاء بن ابی رباح سے سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ جب گاؤں جامعہ ہو تو وہ جمعہ کی طرح دو رکعات پڑھیں۔ حضرت حکم بن عتیبہ فرماتے ہیں کہ جمعہ امام کے ساتھ جامع مسجد میں ہی ہوتا ہے حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ میرے علم کے مطابق جمعہ خلیفہ وقت کے ساتھ مسلمانوں کے شہروں میں ہوتا ہے۔ حضرت یحییٰ فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ جمعہ، عید الفطر اور عید الاضحی صرف اس کے لیے ہیں جو امام کے ساتھ حاضر ہو۔
(۵۹۲۸) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی، قَالَ: حدَّثَنَا شَیْبَانُ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، قَالَ : سُئِلَ عَطَائُ بْنُ أَبِی رَبَاحٍ؟ قَالَ : إِذَا کَانَتْ قَرْیَۃً جَامِعَۃً فَلْیُصَلُّوا رَکْعَتَیْنِ مِثْلَ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ ۔

قَالَ یَحْیَی : وَسُئِلَ الْحَکَمُ بْنُ عُتَیْبَۃَ ؟ فَقَالَ : لاَ جُمُعَۃَ إِلاَّ مَعَ الإِمَامِ فِی الْمَسْجِدِ الْجَامِعِ ۔

قَالَ یَحْیَی ، وَقَالَ قَتَادَۃُ : لاَ أَعْلَمُ الْجُمُعَۃَ إِلاَّ مَعَ السُّلْطَانِ فِی أَمْصَارِ الْمُسْلِمِینَ ۔

قَالَ یَحْیَی : یُقَالُ : لاَ جُمُعَۃَ ، وَلاَ أَضْحَی ، وَلاَ فِطْرَ إِلاَّ لِمَنْ حَضَرَ مَعَ الإِمَام۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گاؤں کے لوگوں کے لیے جمعہ یا عید کا کیا حکم ہے ؟
(٥٩٢٩) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے دیہات والوں کو خط لکھا کہ وہ عید الفطر اور عید الاضحی کی نماز پڑھیں اور جمعہ بھی ادا کریں۔
(۵۹۲۹) حَدَّثَنَا مُعَمَّرُ بْنُ سُلَیْمَانَ الرَّقِّیُّ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ إِلَی أَہْلِ الْقُرَی یَأْمُرہُمْ أَنْ یُصَلُّوا الْفِطْرَ وَالأَضْحَی ، وَأَنْ یُجَمِّعُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گاؤں کے لوگوں کے لیے جمعہ یا عید کا کیا حکم ہے ؟
(٥٩٣٠) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب گاؤں کا کوئی امیر ہو تو ان پر جمعہ لازم ہے۔
(۵۹۳۰) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : إِذَا کَانَتِ الْقَرْیَۃُ لَہَا أَمِیرٌ فَعَلَیْہِمُ الْجُمُعَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گاؤں کے لوگوں کے لیے جمعہ یا عید کا کیا حکم ہے ؟
(٥٩٣١) حضرت علی بن اقمر فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق، حضرت عروہ اور حضرت مغیرہ ان کے گاؤں میں تشریف لائے۔ جب جمعہ کی نماز کا وقت آیا تو انھوں نے جمعہ نہ پڑھا اور جب عید آئی تو انھوں نے عید کی نماز نہ پڑھی۔
(۵۹۳۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الأَقْمَرِ ، قَالَ : خَرَجَ مَسْرُوقٌ ، وَعُرْوَۃُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ إِلَی بَدْوٍ لَہُمْ ، قَالَ : فَحَضَرَتِ الْجُمُعَۃُ ، فَلَمْ یُجَمِّعُوا ، وَحَضَرَ الْفِطْرُ فَلَمْ یُفْطِرُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص امام کے ساتھ نماز نہ پڑھ سکے اس پر تکبیر لازم ہے یا نہیں ؟
(٥٩٣٢) حضرت عطاء اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عیدین کی تکبیرات کی اسی طرح قضا کی جائے گی جس طرح نماز کی قضا کی جاتی ہے۔
(۵۹۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَمَّنْ سَمِعَ عَطَائً ، وَمُجَاہِدًا ، قَالاَ : یُقْضَی التَّکْبِیرُ فِی الْعِیدَیْنِ ، کَمَا تُقْضَی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص امام کے ساتھ نماز نہ پڑھ سکے اس پر تکبیر لازم ہے یا نہیں ؟
(٥٩٣٣) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ دو رکعتیں پڑھے گا اور تکبیر کہے گا۔
(۵۹۳۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ وَیُکَبِّرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص امام کے ساتھ نماز نہ پڑھ سکے اس پر تکبیر لازم ہے یا نہیں ؟
(٥٩٣٤) حضرت حماد فرماتے ہیں وہ امام کی نماز کی طرح نماز پڑھے گا اور اس کی تکبیر کی طرح تکبیر کہے گا۔
(۵۹۳۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : یُصَلِّی مِثْلَ صَلاَتِہِ ، وَیُکَبِّرُ مِثْلَ تَکْبِیرِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو مغرب کی نماز میں شک ہو جائے وہ کیا کرے ؟
(٥٩٣٥) حضرت انس بن سیرین فرماتے ہیں کہ اسلاف کہا کرتے تھے کہ جب آدمی کو مغرب کی نماز میں شک ہوجائے تو وہ ایک رکعت کو ملا کردو پوری کرے اور پھر تین رکعت نماز پڑھے۔
(۵۹۳۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانُوا یَقُولُونَ : إِذَا شَکَّ الرَّجُلُ فِی صَلاَۃِ الْمَغْرِبِ فَأَرَادَ أَنْ یُعِیدَ ، صَلَّی رَکْعَۃً فَشَفَّعَہَا ، ثُمَّ صَلَّی ثَلاَثَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو مغرب کی نماز میں شک ہو جائے وہ کیا کرے ؟
(٥٩٣٦) حضرت قاسم سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۵۹۳۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھ رہا ہو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٥٩٣٧) حضرت ہلال بن یساف کہتے ہیں کہ زیاد بن ابی جعد نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے رقہ میں ایک بوڑھے صاحب کے پاس لا کھڑا کیا جن کا نام وابصہ بن معبد تھا۔ انھوں نے فرمایا کہ ایک آدمی نے صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھی تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے نماز لوٹانے کا حکم دیا۔
(۵۹۳۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، قَالَ : أَخَذَ بِیَدِی زِیَادُ بْنُ أَبِی الْجَعْدِ فَأَوْقَفَنِی عَلَی شَیْخٍ بِالرَّقَّۃِ ، یُقَالَ لَہُ : وَابِصَۃُ بْنُ مَعْبَدٍ ، فَقَالَ : صَلَّی رَجُلٌ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَہُ فَأَمَرَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُعِیدَ۔ (ترمذ ی۲۳۰۔ احمد ۴/۲۲۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھ رہا ہو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٥٩٣٨) حضرت علی بن شیبان فرماتے ہیں کہ ہم وفد کی صورت میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے آپ کے دست اقدس پر بیعت کی اور آپ کے پیچھے نماز پڑھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے دیکھا تو اس کے پاس کھڑے ہوگئے، جب وہ نماز سے فارغ ہوا تو آپ نے فرمایا کہ دوبارہ نماز پڑھو، کیونکہ جس شخص نے صف کے پیچھے نماز پڑھی اس کی نماز نہیں ہوئی۔
(۵۹۳۸) حَدَّثَنَا مُلاَزِمُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَدْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَلِیِّ بْنِ شَیْبَانَ ، عَنْ أَبِیہِ عَلِیِّ بْنِ شَیْبَانَ ، وَکَانَ مِنَ الْوَفْدِ ، قَالَ : خَرَجْنَا حَتَّی قَدِمْنَا عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَبَایَعْنَاہُ وَصَلَّیْنَا خَلْفَہُ ، فَرَأَی رَجُلاً یُصَلِّی خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَہُ ، فَوَقَفَ عَلَیْہِ نَبِیُّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتَّی انْصَرَفَ ، فَقَالَ : اسْتَقْبِلْ صَلاَتَکَ ، فَلاَ صَلاَۃَ لِلَّذِی خَلْفَ الصَّفِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھ رہا ہو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٥٩٣٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ دوبارہ نماز پڑھے گا۔
(۵۹۳۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَرْوَانَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُعِیدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھ رہا ہو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٥٩٤٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اکیلے مت کھڑے ہو۔
(۵۹۴۰) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ یَقُمْ وَحْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھ رہا ہو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٥٩٤١) حضرت وابصہ بن معبد فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے صفوں کے پیچھے اکیلے نماز پڑھی تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے نماز دھرانے کا حکم دیا۔
(۵۹۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرۃ : عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ وَابِصَۃَ بْنِ مَعْبَدٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً صَلَّی خَلْفَ الصُفُوفِ وَحْدَہُ ، فَأَمَرَہُ رَسُول اللہ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُعِیدَ الصَلاَۃَ۔ (ابوداؤد ۶۸۲۔ احمد ۴/۲۲۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسے شخص کی نماز ہو جاتی ہے
(٥٩٤٢) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو صفوں کے پیچھے اکیلا نماز پڑھے۔ آپ نے فرمایا وہ نماز کا اعادہ نہیں کرے گا۔
(۵۹۴۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنْ جُوَیْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاکِ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ: سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ صَلَّی خَلْفَ الصُّفُوفِ وَحْدَہُ ؟ قَالَ : لاَ یُعِیدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسے شخص کی نماز ہو جاتی ہے
(٥٩٤٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس کی نماز ہوجائے گی۔
(۵۹۴۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، وَعَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُجْزِئُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسے شخص کی نماز ہو جاتی ہے
(٥٩٤٤) حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو مسجد میں داخل ہو لیکن صف میں داخل ہونے کی طاقت نہ رکھے فرماتے ہیں کہ اگر اس نے پیچھے نماز پڑھی تو اس کی نماز ہوجائے گی۔
(۵۹۴۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَدْخُلُ الْمَسْجِدَ فَلاَ یَسْتَطِیعُ أَنْ یَدْخُلَ فِی الصَّفِّ ، قَالَ : کَانَ یَرَی ذَلِکَ یُجْزِئُہُ إِنْ صَلَّی خَلْفَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৯৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کی ایک رکعت چھوٹ گئی ہو لیکن امام اسے نماز میں اپنا نائب بنا دے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٤٥) حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی کی ایک رکعت چھوٹ گئی، وہ نماز میں شامل ہوا، امام کا وضو ٹوٹ گیا تو اس نے اس مقتدی کا ہاتھ پکڑ کر اسے آگے کردیا، اب وہ کیا کرے ؟ حضرت حسن نے فرمایا کہ وہ ایک رکعت پڑھ کر بیٹھ جائے، پھر لوگوں کی نماز پر بنا کرے۔ جب انھیں چار رکعات پڑھا دے تو بیٹھ کر تشہد پڑھے، پھر ایک آدمی کا ہاتھ پکڑ کر اسے آگے کر دے، جب وہ سلام پھیرے تو یہ کھڑے ہو کر اپنی چھوٹی ہوئی رکعت پڑھ لے۔
(۵۹۴۵) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَلمِ بْنِ أَبِی الذَّیَّالِ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یُسْبَقُ بِرَکْعَۃٍ فَیُحْدِثُ الإِمَام، فَیَأْخُذُ بِیَدِ الَّذِی سُبِقَ فَیُقَدِّمُہُ، کَیْفَ یَصْنَعُ؟ قَالَ: یُصَلِّی رَکْعَۃً وَیَجْلِسُ، ثُمَّ یَبْنِی عَلَی صَلاَۃِ الْقَوْمِ، فَإِذَا أَتَمَّ بِہِمْ أَرْبَعًا جَلَسَ فَتَشَہَّدَ ، ثُمَّ أَخَذَ بِیَدِ رَجُلٍ فَسَلَّمَ ، ثُمَّ قَامَ الرَّجُلُ فَصَلَّی رَکْعَتَہُ الَّتِی سُبِقَ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক: