মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৯৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کی ایک رکعت چھوٹ گئی ہو لیکن امام اسے نماز میں اپنا نائب بنا دے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٤٦) حضرت ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جسے ایک رکعت گذرنے کے بعد امام نے نائب بنایا ہو لیکن اس کی وہ رکعت چھوٹ گئی ہو تو وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ لوگوں کو باقی نماز پڑھائے، جب نماز پوری کرلے تو ایک ایسے آدمی کو پکڑ کر آگے کر دے جس نے وہ رکعت پڑھی ہو جب وہ سلام پھیرے تو یہ اٹھ کر اپنی نماز مکمل کرلے۔
(۵۹۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ اللہِ الشَّقَرِیِّ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی رَجُلٍ صَلَّی رَکْعَۃً فَأَحْدَثَ ، فَأَخَذَ بِیَدِ رَجُلٍ فَقَدَّمَہُ ، وَقَدْ فَاتَتْہُ تِلْکَ الرَّکْعَۃُ ، قَالَ : یُصَلِّی بِہِمْ بَقِیَّۃَ صَلاَتِہِمْ ، فَإِذَا أَتَمَّ أَخَذَ بِیَدِ رَجُلٍ مِمَّنْ شَہِدَ تِلْکَ الرَّکْعَۃَ ، فَقَدَّمَہُ فَسَلَّمَ بِہِمْ ، ثُمَّ قَامَ فَقَضَی تِلْکَ الرَّکْعَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب ایک آدمی دوسرے آدمی کو امامت کا نائب بنائے تو وہ نئے سرے سے قرات کرے یا وہیں سے شروع کرے جہاں سے اس نے چھوڑا تھا
(٥٩٤٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مرض الوفاۃ میں دوران نماز حضرت ابوبکر کے پاس تشریف لائے تو آپ نے وہاں سے قراءت کی جہاں تک حضرت ابوبکر پہنچے تھے۔
(۵۹۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَرْقَمَ بْنِ شُرَحْبِیلَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمَّا جَائَ إِلَی أَبِی بَکْرٍ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ فِی مَرَضِہِ ، أَخَذَ مِنَ الْقِرَائَۃِ مِنْ حَیْثُ بَلَغَ أَبُو بَکْرٍ۔ (احمد ۱/۳۵۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب ایک آدمی دوسرے آدمی کو امامت کا نائب بنائے تو وہ نئے سرے سے قرات کرے یا وہیں سے شروع کرے جہاں سے اس نے چھوڑا تھا
(٥٩٤٨) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کا نماز میں وضو ٹوٹ جائے اور وہ امامت کے لیے کسی دوسرے کو آگے کر دے تو اس کی قراءت اور تکبیر اس کے لیے کافی ہے۔
(۵۹۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ؛ فِی رَجُلٍ أَحْدَثَ فِی الصَّلاَۃ ، فَأَخَذَ بِیَدِ رَجُلٍ فَقَدَّمَہُ ، قَالَ : تُجْزِئُہِ قِرَائَتُہُ إِنْ کَانَ قَرَأَ ، وَتَکْبِیرُہُ إِنْ کَانَ کَبَّرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب ایک آدمی دوسرے آدمی کو امامت کا نائب بنائے تو وہ نئے سرے سے قرات کرے یا وہیں سے شروع کرے جہاں سے اس نے چھوڑا تھا
(٥٩٤٩) حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جسے امام آگے کرے فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو وہیں سے قراءت کرے جہاں امام پہنچا تھا اور اگر چاہے تو کسی اور سورت سے پڑھ لے۔
(۵۹۴۹) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ یَقُولُ فِی الَّذِی یُقَدِّمُہُ الإِمَامُ : إِنْ شَائَ قَرَأَ مِنْ حَیْثُ انْتَہَی الإِمَامُ ، وَإِنْ شَائَ اخْتَصَّ بَعْضَ السُّوَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٥٠) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کی نماز میں نکسیر پھوٹ جائے تو وہ وضو کرنے کے لیے چلا جائے اور واپس آ کر نماز پڑھے، جو نماز اس نے پہلے پڑھ لی تھی اس سے آگے پڑھے۔
(۵۹۵۰) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ حَجَّاجٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِی ضِرَارٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ؛ فِی الرَّجُلِ إِذَا رَعَفَ فِی الصَّلاَۃِ ، قَالَ : یَنْفَتِلُ فَیَتَوَضَّأُ ، ثُمَّ یَرْجِعُ فَیُصَلِّی ، وَیَعْتَدُّ بِمَا مَضَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٥١) حضرت ابوبکر سے بھی حضرت عمر کے قول جیسی بات منقول ہے۔
(۵۹۵۱) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: حدَّثَنِی شَیْخٌ مِنْ أَہْلِ الْحَدِیثِ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ، بِمِثْلِ قَوْلِ عُمَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٥٢) حضرت علی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کی نماز میں نکسیر پھوٹ جائے یا اسے قے آجائے تو وہ وضو کرے اور کسی سے بات نہ کرے اور نماز پر بنا کرے۔
(۵۹۵۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ، عَنْ سَعِیدٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ خِلاَسٍ، عَنْ عَلِیٍّ، قَالَ: إِذَا رَعَفَ الرَّجُلُ فِی صَلاَتِہِ، أَوْ قَائَ فَلْیَتَوَضَّأْ ، وَلاَ یَتَکَلَّمْ ، وَلْیَبْنِ عَلَی صَلاَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٥٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کی نماز میں نکسیر پھوٹ جائے تو وہ وضو کرے، اگر کسی سے بات نہ کی ہو تو بنا کرے اور اگر بات کی ہو تو نئے سرے سے نماز پڑھے۔
(۵۹۵۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَنْ رَعَفَ فِی صَلاَتِہِ فَلْیَنْصَرِفْ فَلْیَتَوَضَّأْ ، فَإِنْ لَمْ یَتَکَلَّمْ بَنَی عَلَی صَلاَتِہِ ، وَإِنْ تَکَلَّمَ اسْتَأْنَفَ الصَّلاَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٥٤) حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب تم میں کسی کا نماز میں وضو ٹوٹ جائے تو اپنے عمل کو بگاڑے بغیر جا کر وضو کرے اور آ کر وہی آیت دوبارہ پڑھے جو پڑھ رہا تھا۔
(۵۹۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ ظَبْیَانَ ، عَنْ أَبِی تِحْیَی حُکَیْمِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : إِذَا أَحْدَثَ أَحَدُکُمْ فِی الصَّلاَۃِ فَلْیَنْصَرِفْ غَیْرَ وَاعٍ لِصُنْعِہِ فَلْیَتَوَضَّأْ ، ثُمَّ لْیَعُدْ فِی آیَتِہِ الَّتِی کَانَ یَقْرَأُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٥٥) حضرت علی فرماتے ہیں کہ اگر نماز میں کسی آدمی کو اپنے پیٹ میں ہوا، قے یا نکسیر محسوس ہو تو جا کر وضو کرلے اور اگر گفتگو نہ کی ہو تو وہیں سے آگے نماز پڑھے۔
(۵۹۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ صَالِحٍ ، وَإِسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إِذَا وَجَدَ أَحَدُکُمْ فِی بَطْنِہِ رزًّا ، أَوْ قَیْئًا ، أَوْ رُعَافًا فَلْیَنْصَرِفْ ، فَلْیَتَوَضَّأْ ، ثُمَّ لِیَبْنِ عَلَی صَلاَتِہِ مَا لَمْ یَتَکَلَّمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٥٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نماز پڑھاتے ہوئے حضرت علقمہ کی نکسیر پھوٹ گئی، انھوں نے ایک آدمی کا ہاتھ پکڑ کر اسے آگے کیا، پھر جا کر وضو کیا اور پھر باقی نماز کو ادا کیا۔
(۵۹۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّ عَلْقَمَۃَ رَعَفَ فِی الصَّلاَۃِ ، فَأَخَذَ بِیَدِ رَجُلٍ فَقَدَّمَہُ ، ثُمَّ ذَہَبَ فَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ جَائَ فَبَنَی عَلَی مَا بَقِیَ مِنْ صَلاَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٥٧) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کی نماز میں نکسیر پھوٹ جائے تو وہ جا کر وضو کرے اور واپس آ کر باقی نماز ادا کرے۔
(۵۹۵۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : إِذَا رَعَفَ الرَّجُلُ فِی صَلاَتِہِ انْصَرَفَ فَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ بَنَی عَلَی مَا بَقِیَ مِنْ صَلاَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٥٨) حضرت عبید اللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت سالم بن عبداللہ نے فجر کی ایک رکعت پڑھی تھی کہ ان کی نکسیر پھوٹ گئی، انھوں نے جا کر وضو کیا پھر باقی نماز ادا فرمائی۔
(۵۹۵۸) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : أَبْصَرْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللہِ صَلَّی صَلاَۃَ الْغَدَاۃِ رَکْعَۃً ، ثُمَّ رَعَفَ ، فَخَرَجَ فَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ جَائَ فَبَنَی عَلَی مَا بَقِیَ مِنْ صَلاَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٥٩) حضرت سعید بن جبیر اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نکسیر پھوٹ جانے یا وضو ٹوٹ جانے کی صورت میں آدمی جا کر وضو کرے، اگر اس دوران اس نے بات کی تو نئے سرے سے نماز پڑھے اور اگر بات نہ کی تو وہی نماز پوری کرلے۔
(۵۹۵۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، وَابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَالشَّعْبِیِّ ، أَنَّہُمَا قَالاَ فِی الْحَدَثِ وَالرُّعَافِ : یَنْصَرِفُ فَیَتَوَضَّأُ ، فَإِنْ تَکَلَّمَ اسْتَأْنَفَ الصَّلاَۃَ ، وَإِنْ لَمْ یَتَکَلَّمْ بَنَی عَلَی صَلاَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٦٠) حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں فرمایا کرتے تھے جس کی نماز میں نکسیر پھوٹ جائے کہ وہ جا کر وضو کرے پھر جب تک بات نہ کی ہو اسی نماز کو پورا کرے اور اگر بات کی ہو تو دوبارہ نماز پڑھے۔
(۵۹۶۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِیمَنْ رَعَفَ فِی صَلاَتِہِ ، قَالَ : یَنْصَرِفُ فَیَتَوَضَّأُ ، ثُمَّ یَبْنِی عَلَی مَا بَقِیَ مِنْ صَلاَتِہِ مَا لَمْ یَتَکَلَّمْ ، فَإِنْ تَکَلَّمَ اسْتَأْنَفَ الصَّلاَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٦١) حضرت عطاء بھی یونہی فرماتے ہیں۔
(۵۹۶۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ مِثْلَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٦٢) حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں جسے نماز میں قے آجائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے فرماتے ہیں کہ وہ جا کر وضو کرے۔ اس دوران اگر اس نے بات نہ کی تو وہی نماز پوری کرے اور اگر بات کی تو نئے سرے سے نماز پڑھے۔ حضرت ابراہیم پیشاب اور پاخانہ کے لیے جانے والے شخص کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ وہ جا کر وضو کرے اور نئے سرے سے نماز پڑھے۔
(۵۹۶۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی صَاحِبِ الْقَیْئِ ، وَالرُّعَافِ ، وَالْقُبْلَۃِ : یَنْصَرِفُ فَیَتَوَضَّأُ ، فَإِنْ لَمْ یَتَکَلَّمْ بَنَی عَلَی مَا بَقِیَ ، وَإِنْ تَکَلَّمَ اسْتَأْنَفَ ۔ وَکَانَ یَقُولُ فِی صَاحِبِ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ : یَنْصَرِفُ فَیَتَوَضَّأُ ، وَیَسْتَقْبِلُ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٦٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف پیشاب اور پاخانہ کے بارے میں بہت سختی کیا کرتے تھے اور اسے منی اور خون سے زیادہ سخت سمجھتے تھے۔
(۵۹۶۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُشَدِّدُونَ فِی الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ ، وَیَرَوْنَ أَنَّہُ أَشَدُّ مِنَ الْمَنِیِّ وَالدَّمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٦٤) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کی نماز میں نکسیر پھوٹ گئی تو وہ جا کر وضو کرے اور باقی ماندہ نماز کو پورا کرے اگر کسی سے بات نہ کی ہو۔ اگر اس کا وضو ٹوٹ جائے تو وضو بھی دوبارہ کرے اور نماز بھی دوبارہ پڑھے۔
(۵۹۶۴) حَدَّثَنَا عَبْدُالأَعْلَی، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَکْحُولٍ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ: إِنَّہُ إِذَا رَعَفَ الرَّجُلُ فِی صَلاَتِہِ، فَإِنَّہُ یَنْصَرِفُ فَیَتَوَضَّأُ ، ثُمَّ یَجِیئُ فَیَبْنِی عَلَی مَا مَضَی ، مَا لَمْ یَتَکَلَّمْ إِنْ شَائَ ، فَإِنْ أَحْدَثَ أَعَادَ الْوُضُوئَ وَأَعَادَ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٦٥) یزید بن عبداللہ بن قسیط کہتے ہیں کہ نماز میں حضرت سعید بن مسیب کی نکسیر پھوٹ گئی، وہ ام المؤمنین حضرت ام سلمہ کے مکان پر تشریف لائے اور وضو کیا، اس دوران انھوں نے کسی سے بات نہ کی اور واپس جا کر اسی نماز کو مکمل فرمایا۔
(۵۹۶۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ الْمَدَنِیُّ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قُسَیْطٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ رَعَفَ وَہُوَ فِی صَلاَتِہِ ، فَأَتَی دَارَ أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَتَوَضَّأَ وَلَمْ یَتَکَلَّمْ ، وَبَنَی عَلَی صَلاَتِہِ۔
তাহকীক: