মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৯৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٦٦) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر نماز میں تمہارا وضو ٹوٹ جائے تو وضو کر کے باقی ماندہ نماز پڑھ لو خواہ تم نے بات چیت بھی کی ہو۔
(۵۹۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : إِذَا أَحْدَثْتَ فِی الصَّلاَۃِ ، فَصَلِّ مَا بَقِیَ وَإِنْ تَکَلَّمْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٦٧) حضرت علی اس شخص کے بارے میں جو نماز میں قے یا نکسیر کا شکار ہوجائے فرماتے ہیں کہ وہ جا کر وضو کرے اور اپنی نماز کو مکمل کرے، جب تک اس نے بات نہ کی ہو۔
(۵۹۶۷) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ خِلاَسٍ ، عَنْ علی ؛ فِی رَجُلٍ یُصِیبُہُ الْقَیْئُ وَالرُّعَافُ فِی الصَّلاَۃِ ، قَالَ : یَنْفَتِلُ فَیَتَوَضَّأُ ، ثُمَّ یَبْنِی عَلَی صَلاَتِہِ مَا لَمْ یَتَکَلَّمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کو نماز میں قے آ جائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٥٩٦٨) حضرت عبداللہ سے بھی یونہی منقول ہے، البتہ اس میں قے کا ذکر نہیں۔
(۵۹۶۸) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی معشرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ اللہِ ، بِمِثْلِہِ ، إِلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَذْکُرِ الْقَیْئَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس صورت میں نئے سرے سے نماز پڑھنے کو پسند فرماتے تھے
(٥٩٦٩) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اسلاف کا اس بات پر اجماع ہے کہ جب اس نے بات کی ہو تو نئے سرے سے نماز پڑھے، اور مجھے یہ بات پسند ہے کہ وہ بات چیت کر کے نئے سرے سے نماز پڑھے۔
(۵۹۶۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : أَجْمَعُوا عَلَی أَنَّہُ إِذَا تَکَلَّمَ اسْتَأْنَفَ ، وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ یَتَکَلَّمَ وَیَسْتَأْنِفَ الصَّلاَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس صورت میں نئے سرے سے نماز پڑھنے کو پسند فرماتے تھے
(٥٩٧٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر وضو کے لیے جاتے ہوئے آدمی کی پیٹھ قبلے کی طرف ہوجائے تو وہ نئے سرے سے نماز پڑھے اور اگر وہ دائیں یا بائیں مڑا ہے تو اسی نماز کو مکمل کرے۔
(۵۹۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا رَبِیعٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا اسْتَدْبَرَ الرَّجُلُ الْقِبْلَۃَ اسْتَقْبَلَ ، وَإِنِ الْتَفَتَ عَنْ یَمِینِہِ ، أَوْ عَنْ شِمَالِہِ مَضَی فِی صَلاَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس صورت میں نئے سرے سے نماز پڑھنے کو پسند فرماتے تھے
(٥٩٧١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نکسیر آنے کی صورت میں وضو کے لیے جاتے ہوئے اگر اس کی کمر قبلے کی طرف ہوجائے تو مجھے یہ پسند ہے کہ وہ نئے سرے سے نماز پڑھے۔
(۵۹۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : أَحَبُّ إِلَیَّ فِی الرُّعَافِ إِذَا اسْتَدْبَرَ الْقِبْلَۃَ أَنْ یَسْتَقْبِلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
(٥٩٧٢) حضرت عبد الرحمن بن اسود کے چچا فرماتے ہیں کہ میں مغرب اور عشاء کے درمیان جب بھی حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس آیا انھیں نماز پڑھتے دیکھا اور وہ فرمایا کرتے تھے کہ یہ غفلت کا وقت ہے۔
(۵۹۷۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَمِّہِ ، قَالَ : سَاعَۃٌ مَا أَتَیْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ مَسْعُودٍ فِیہَا إِلاَّ وَجَدْتُہُ یُصَلِّی ؛ مَا بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ ، وَکَانَ یَقُولُ : ہِیَ سَاعَۃُ غَفْلَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
(٥٩٧٣) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ اوابین کی نماز مغرب سے فارغ ہونے کے بعد عشاء کی تیاری سے پہلے ہوتی ہے۔
(۵۹۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَخِیہِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : صَلاَۃُ الأَوَّابِینَ مَا بَیْنَ أَنْ یَنْکَفِتَ أَہْلُ الْمَغْرِبِ إِلَی أَنْ یُثَوَّب إِلَی الْعِشَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
(٥٩٧٤) حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھا کرو کیونکہ یہ نماز تمہارے وظیفوں کی جگہ لے لے گی اور رات کے پہلے حصے کی لغویات اور فضولیات کو مٹا دے گی اس لیے کہ رات کے ابتدائی حصے کی لغویات رات کے آخری حصہ کو ضائع کردیتی ہیں۔
(۵۹۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ بَدْرٍ ، عَنْ أَبِی الشَّعْثَائِ ، قَالَ : قَالَ سَلْمَانُ : عَلَیْکُمْ بِالصَّلاَۃ فِیمَا بَیْنَ الْعِشَائَیْنِ ، فَإِنَّہُ یُخَفِّفُ عَنْ أَحَدِکُمْ مِنْ حِزْبِہِ ، وَیُذْہِبُ عَنْہُ مَلْغَاہُ أَوَّلَ اللَّیْلِ ، فَإِنَّ مَلْغَاہُ أَوَّلَ اللَّیْلِ مَہْدَنَۃٌ ، أَوْ مَذْہَبَۃٌ لآخِرِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
(٥٩٧٥) حضرت وقاء بن ایاس فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ رات کی بیداری ہے۔
(۵۹۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ وِقَائِ بْنِ إِیَاسٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی مَا بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ ، وَیَقُولُ : ہِیَ نَاشِئَۃُ اللَّیْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
(٥٩٧٦) حضرت شریح مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۵۹۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنِ دَاوُد ، عَنْ بُکَیْرِ بنِ عَامِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی مَا بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
(٥٩٧٧) حضرت انس مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ رات کی بیداری ہے۔
(۵۹۷۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ زَاذَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی مَا بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ ، وَیَقُولُ : ہِیَ نَاشِئَۃُ اللَّیْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
(٥٩٧٨) حضرت حسن بن مسلم مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ رات کی بیداری ہے۔ حضرت حسن کا خیال ہے کہ حضرت طاؤس اسے رات کی بیداری نہ سمجھتے تھے۔
(۵۹۷۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ یُصَلِّی مَا بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ ، قَالَ : وَزَعَمَ الْحَسَنُ أَنَّ طَاوُوسًا لَمْ یَکُنْ یَرَاہُ شَیْئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
(٥٩٧٩) حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اسے رات کی بیداری نہ سمجھتے۔
(۵۹۷۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لَمْ یَکُنْ یَعُدُّہَا مِنْ صَلاَۃِ اللَّیْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
(٥٩٨٠) حضرت مجاہد اور حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر صرف رمضان میں مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۵۹۸۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبی بُکَیْر ، قَالَ : حدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ لَمْ یَکُنْ یُصَلِّیہَا إِلاَّ فِی رَمَضَانَ ، یَعْنِی مَا بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
(٥٩٨١) حضرت انس قرآن مجید کی آیت { تَتَجَافَی جُنُوبُہُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ مغرب اور عشاء کے درمیان نفل نماز پڑھتے ہیں۔
(۵۹۸۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ فِی قَوْلِہِ : {تَتَجَافَی جُنُوبُہُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ} قَالَ : کَانُوا یَتَطَوَّعُونَ فِیمَا بَیْنَ الصَّلاَتَیْنِ ؛ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ ، فَیُصَلُّونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
(٥٩٨٢) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی، مغرب سے فارغ ہونے کے بعد عشاء تک آپ نماز پڑھتے رہے۔
(۵۹۸۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ إِسْرَائِیلَ، عَنْ مَیْسَرَۃَ بْنِ حَبِیبٍ النَّہْدِیِّ ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَصَلَّیْتُ مَعَہُ الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ قَامَ یُصَلِّی حَتَّی صَلاَۃِ الْعِشَائِ۔ (ترمذی ۳۷۸۱۔ احمد ۵/۴۰۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
(٥٩٨٣) حضرت علی کے سامنے ذکر کیا گیا کہ مغرب اور عشاء کے درمیان کی نماز غفلت کی نماز ہے تو انھوں نے فرمایا کہ تم غفلت میں پڑگئے۔
(۵۹۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ ثُوَیْرِ بْنِ أَبِی فَاخِتَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : ذُکِرَ لَہُ أَنَّ مَا بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ صَلاَۃُ الْغَفْلَۃِ ، فَقَالَ عَلِیٌّ : فِی الْغَفْلَۃِ وَقَعْتُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
(٥٩٨٤) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جس نے مغرب کے بعد چار رکعتیں پڑھیں وہ اس شخص کی طرح ہے جو ایک غزوہ سے واپس آتے ہی دوسرے غزوے میں شریک ہوجائے۔
(۵۹۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَنْ صَلَّی أَرْبَعًا بَعْدَ الْمَغْرِبِ کَانَ کَالْمُعَقِّبِ غَزْوَۃً بَعْدَ غَزْوَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان نماز پڑھنے کی فضیلت
(٥٩٨٥) حضرت عاصم بن ضمرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن علی کے پہلو میں مغرب کی نماز پڑھی پھر میں نے مغرب کے بعد دو رکعتیں پڑھیں، میں پھر کھڑا ہونے لگا تو انھوں نے مجھے ڈانٹا اور فرمایا کہ مغرب کے بعد دو رکعتیں ہوتی ہیں۔
(۵۹۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَۃَ ، قَالَ : صَلَّیْتُ إِلَی جَنْبِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ صَلَّیْتُ رَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ ، ثُمَّ قُمْتُ أُصَلِّی فَنَہَرَنِی ، وَقَالَ : إِنَّمَا ہُمَا رَکْعَتَانِ۔
তাহকীক: