মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৫৯৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کے بعد کی دو رکعتوں کا ثواب
(٥٩٨٦) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص مغرب کے بعد (کسی سے بات کرنے سے پہلے) دو رکعتیں پڑھے اس کی نماز علیین میں اٹھائی جاتی ہے۔
(۵۹۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مَکْحُولاً ، یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ ، یَعْنِی قَبْلَ أَنْ یَتَکَلَّمَ ، رُفِعَتْ صَلاَتُہُ فِی عِلِّیِّینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کے بعد کی دو رکعتوں کا ثواب
(٥٩٨٧) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر میں مغرب کے بعد کی دو رکعتیں چھوڑ دوں تو مجھے ڈر ہے کہ میری مغفرت نہیں ہوگی۔
(۵۹۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ عِیسَی بْنِ عَاصِمِ الأَسَدِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ: لَقَدْ تَرَکْتُ ، أَوْ لَوْ تَرَکْتُ الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ لَخَشِیتُ أَنْ لاَ یُغْفَرَ لِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر اور عصر کے درمیان نماز پڑھنے کا حکم
(٥٩٨٨) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ظہر اور عصر کے درمیانی حصے کو نماز سے آباد کیا کرتے تھے۔
(۵۹۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُحْیِی مَا بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر اور عصر کے درمیان نماز پڑھنے کا حکم
(٥٩٨٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں اسلاف عشاء کی نماز کو اور ظہر وعصر کے درمیان پڑھی جانے والی نماز کو تہجد سے تشبیہ دیتے تھے۔
(۵۹۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُشْبِہُونَ صَلاَۃَ الْعِشَائِ ، وَمَا بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ بِصَلاَۃِ اللَّیْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر اور عصر کے درمیان نماز پڑھنے کا حکم
(٥٩٩٠) حضرت عبداللہ ظہر اور عصر کے درمیان نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۵۹۹۰) حَدَّثَنَا عَبْدُاللہِ بْنُ دَاوُد، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَامِرٍ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، قَالَ: کَانَ عَبْدُاللہِ یُصَلِّی مَا بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر سے پہلے کی چار رکعات کو مستحب خیال فرماتے تھے
(٥٩٩١) حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ظہر سے پہلے کی چار رکعتیں تہجد کے برابر ہیں۔
(۵۹۹۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَرْبَعُ رَکَعَاتٍ قَبْلَ الظُّہْرِ یُعْدَلْنَ بِصَلاَۃِ السَّحَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر سے پہلے کی چار رکعات کو مستحب خیال فرماتے تھے
(٥٩٩٢) حضرت مسیب بن رافع کہتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب انصاری نے عرض کیا کہ ظہر سے پہلے جن چار رکعتوں کو آپ باقاعدگی سے ادا فرماتے ہیں وہ کیا ہیں ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ زوال شمس کے وقت جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور اس وقت تک بند نہیں ہوتے جب تک نماز نہ پڑھ لی جائے، میری خواہش یہ ہے کہ سب سے پہلے میری نماز پیش ہو۔
(۵۹۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، قَالَ : قَالَ أَبُو أَیُّوبَ الأَنْصَارِیُّ: یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا أَرْبَعُ رَکَعَاتٍ تُوَاظِبُ عَلَیْہِنَّ قَبْلَ الظُّہْرِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أَبْوَابَ الْجَنَّۃِ تُفْتَحُ عِنْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ ، فَلاَ تُرْتَجُّ حَتَّی تُقَامَ الصَّلاَۃُ ، فَأُحِبُّ أَنْ أُقَدِّمَ۔ (ابوداؤد ۱۲۶۴۔ احمد ۵/۴۱۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر سے پہلے کی چار رکعات کو مستحب خیال فرماتے تھے
(٥٩٩٣) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۵۹۹۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الصَّلْتِ ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، بِنَحْوِہِ۔ (بخاری ۲۴۰۳۔ احمد ۵/۴۱۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر سے پہلے کی چار رکعات کو مستحب خیال فرماتے تھے
(٥٩٩٤) حضرت عبداللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے ساتھ ان کے کمرے میں ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھی ہیں۔
(۵۹۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَ عُمَرَ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ قَبْلَ الظُّہْرِ فِی بَیْتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر سے پہلے کی چار رکعات کو مستحب خیال فرماتے تھے
(٥٩٩٥) حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام ظہر سے پہلے کی چار رکعتیں اور فجر سے پہلے کی دو رکعتیں کسی حال میں نہ چھوڑتے تھے۔
(۵۹۹۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، قَالَ : لَمْ یَکُنْ أَصْحَابُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَتْرُکُونَ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ قَبْلَ الظُّہْرِ ، وَرَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ عَلَی حَالٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر سے پہلے کی چار رکعات کو مستحب خیال فرماتے تھے
(٥٩٩٦) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ ظہر کی چار رکعتوں کے درمیان میں سلام نہیں پھیرے گا البتہ تشہد پڑھے گا۔
(۵۹۹۶) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : أَرْبَعٌ قَبْلَ الظُّہْرِ لاَ یُسَلِّمُ بَیْنَہُنَّ إِلاَّ أَنْ یَتَشَہَّدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر سے پہلے کی چار رکعات کو مستحب خیال فرماتے تھے
(٥٩٩٧) حضرت عبداللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو ظہر سے پہلے چار رکعات ادا کرتے دیکھا ہے۔
(۵۹۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ أَبِی صَخْرَۃَ، عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ عُتْبَۃَ، قَالَ: رَأَیْتُ عُمَرَ یُصَلِّی أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر سے پہلے کی چار رکعات کو مستحب خیال فرماتے تھے
(٥٩٩٨) حضرت ابن ابی نمر فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب ظہر سے پہلے چار رکعات ادا فرمایا کرتے تھے۔
(۵۹۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ عُمَرَ بْنِ حَمْزَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَمِرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی أَرْبَعًا قَبْلَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر سے پہلے کی چار رکعات کو مستحب خیال فرماتے تھے
(٥٩٩٩) ایک انصاری شیخ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ظہر سے پہلے چار رکعتوں کا ثواب حضرت اسماعیل کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔
(۵۹۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ بَشِیرٍ ، عَنْ شَیْخٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ صَلَّی أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ کُنَّ لَہُ کَعِتْقِ رَقَبَۃٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِیلَ۔ (طبرانی ۹۶۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر سے پہلے کی چار رکعات کو مستحب خیال فرماتے تھے
(٦٠٠٠) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۶۰۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی قَبْلَ الظُّہْرِ أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر سے پہلے کی چار رکعات کو مستحب خیال فرماتے تھے
(٦٠٠١) حضرت سعید بن جبیر ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۶۰۰۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنِ الأَصْبَغِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی قَبْلَہَا أَرْبَعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر سے پہلے کی چار رکعات کو مستحب خیال فرماتے تھے
(٦٠٠٢) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۶۰۰۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِیقٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلِّی أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ۔ (بخاری ۱۱۸۲۔ ابوداؤد ۱۲۴۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں کو لمبا پڑھا جائے گا یا مختصر ؟
(٦٠٠٣) ایک صاحب نے حضرت عائشہ کے نام سوال بھیجا کہ کس نماز پر ہمیشگی اختیار کرنا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سب سے زیادہ پسند تھا۔ انھوں نے فرمایا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں کو باقاعدگی سے اسی طرح ادا فرماتے کہ ان میں قیام کو لمبا فرماتے اور خوب اچھے طریقے سے رکوع و سجدہ فرماتے۔
(۶۰۰۳) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ قَابُوسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أَرْسَلَ أَبِی إِلَی عَائِشَۃَ : أَیُّ صَلاَۃٍ کَانَتْ أَحَبَّ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُوَاظِبَ عَلَیْہَا ؟ قَالَتْ : کَانَ یُصَلِّی أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ ، یُطِیلُ فِیہِنَّ الْقِیَامَ ، وَیُحْسِنُ فِیہِنَّ الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں کو لمبا پڑھا جائے گا یا مختصر ؟
(٦٠٠٤) حضرت ابن عمر ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں کو لمبا کیا کرتے تھے۔
(۶۰۰۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یُصَلِّی أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ ، یُطِیلُہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں کو لمبا پڑھا جائے گا یا مختصر ؟
(٦٠٠٥) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۶۰۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক: