মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৬০০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں کو لمبا پڑھا جائے گا یا مختصر ؟
(٦٠٠٦) حضرت حسن بن علی ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں کو لمبا کر کے پڑھا کرتے تھے۔ حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ اگر وہ تیز قرات کرتے تھے تو طوال سے پڑھتے تھے اور اگر آہستہ قرات کرتے تھے تو مئین سے پڑھتے تھے۔
(۶۰۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ أَبِی عَوْنٍ الثَّقَفِیِّ ؛ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ کَانَ یُصَلِّی أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ ، یُطِیلُ فِیہِنَّ ۔ قَالَ أَبُو عَوْنٍ : إِنْ کَانَ خَفِیفَ الْقِرَائَۃِ فَمِنَ الطِّوَالِ ، وَإِنْ کَانَ بَطِیئَ الْقِرَائَۃِ فَمِنَ الْمِئِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں کو لمبا پڑھا جائے گا یا مختصر ؟
(٦٠٠٧) حضرت حذیفہ بن اسید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو دیکھا کہ انھوں نے سورج کے زائل ہونے کے بعد چار لمبی رکعات ادا فرمائیں۔
(۶۰۰۷) حَدَّثَنَا ابن أَبِی غَنِیَّۃ ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ بَہْرَامَ ، عَمَّنْ حَدَّثَہُ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ أَسِیدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ صَلَّی أَرْبَعًا طِوَالاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں کو لمبا پڑھا جائے گا یا مختصر ؟
(٦٠٠٨) عبد الرحمن بن بدیل فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت عبداللہ کے احوال کے سب سے زیادہ واقف شخص نے بتایا ہے کہ وہ زوال شمس کے بعد اپنے گھر میں چار لمبی رکعات ادا فرماتے تھے، پھر جب مؤذن اذان دیتے تو وہ باہر تشریف لے آتے اور مسجد میں نماز کے کھڑے ہونے تک بیٹھے رہتے۔
(۶۰۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُدَیْلٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبْطَنُ النَّاسِ بِعَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی فِی بَیْتِہِ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ، یُطِیلُ فِیہِنَّ ، فَإِذَا تَجَاوَبَ الْمُؤَذِّنُونَ خَرَجَ ، فَجَلَسَ فِی الْمَسْجِدِ حَتَّی تُقَامَ الصَّلاَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں کو لمبا پڑھا جائے گا یا مختصر ؟
(٦٠٠٩) حضرت عمر نے ظہر سے پہلے کی چار رکعتوں میں سورة ق کی تلاوت فرمائی۔
(۶۰۰۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ رَجُلٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ قَرَأَ فِی الأَرْبَعِ قَبْلَ الظُّہْرِ بِـ : (ق)۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر سے پہلے آٹھ رکعات پڑھا کرتے تھے
(٦٠١٠) حضرت ابو ایوب ظہر سے پہلے آٹھ رکعات پڑھا کرتے تھے۔
(۶۰۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ؛ أَنَّ أَبَا أَیُّوبَ کَانَ یُصَلِّی ثَمَانَ رَکَعَاتٍ قَبْلَ الظُّہْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر سے پہلے آٹھ رکعات پڑھا کرتے تھے
(٦٠١١) حضرت ابن عمر ظہر سے پہلے آٹھ رکعات پڑھا کرتے تھے۔
(۶۰۱۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی ثَمَانِ رَکَعَاتِ قَبْلَ الظُّہْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٦٠١٢) حضرت حسن ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۶۰۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی بَعْدَ الظُّہْرِ أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٦٠١٣) حضرت ابن عمر ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۶۰۱۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی بعدہا أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٦٠١٤) حضرت سعید بن مسیب ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ لیکن انھیں لمبا نہ کرتے تھے۔
(۶۰۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُمرَ بْنِ حَمْزَۃَ ، عَنْ شَرِیکِ بْنِ أَبِی نَمِرٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی بَعْدَہَا أَرْبَعًا ، لاَ یُطِیلُ فِیہِنَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٦٠١٥) حضرت سعید بن جبیر ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۶۰۱۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الأَصْبَغِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی بَعْدَہَا أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٦٠١٦) حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ تم ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھو۔ کہ اگر عصر پڑھنا بھول جاؤ تو یہ اس کے بدلے میں ہوجائیں گی۔
(۶۰۱۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الأَصْبَغُ بْنُ زَیْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ یَزِیدَ ، عَمَّنْ أَخْبَرَہُ ؛ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ ، قَالَ : صَلِّ بَعْدَ الظُّہْرِ أَرْبَعًا ، فَإِنْ نَسِیتَ الْعَصْرَ کَانَتْ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٦٠١٧) حضرت ابن عمر ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۶۰۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی بَعْدَہَا أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دن کے وقت پڑھے جانے والے نوافل کا بیان
(٦٠١٨) حضرت عاصم بن ضمرہ کہتے ہیں کہ حضرت علی کے کچھ شاگردوں نے حضرت علی سے کہا کہ آپ ہمیں بتائیے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دن میں کیسے نوافل پڑھا کرتے تھے ؟ حضرت علی نے فرمایا کہ تم میں ان کی ادائیگی کی طاقت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپ ہمیں بتا دیجئے، جتنی ہم میں طاقت ہوگی اس کے مطابق ہم عمل کرلیں گے۔ حضرت علی نے فرمایا کہ جب سورج مشرق کی طرف سے اتنا بلند ہوجاتا جتنا عصر کے وقت مغرب کی طرف سے بلند ہوتا ہے تو آپ دو رکعتیں پڑھتے۔ پھر جب مشرق کی طرف سے اتنا بلند ہوجاتا جتنا ظہر کے وقت مغرب کی طرف سے بلند ہوتا ہے تو چار رکعتیں پڑھتے۔ پھر ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے اور ظہر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے۔ اور عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے تھے جن کی ہر دو رکعتوں میں مقرب فرشتوں، انبیاء اور ان کی اتباع کرنے والے مسلمانوں اور مومنین کے لیے سلامتی کی دعا کرتے تھے۔
(۶۰۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمٍ بْنِ ضَمْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ عَلِیٍّ لِعَلِیٍّ: أَلاَ تُحَدِّثُنَا بِصَلاَۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالنَّہَارِ التَّطَوُّعِ ؟ قَالَ : فَقَالَ عَلِیٌّ : إِنَّکُمْ لَنْ تُطِیقُوہَا۔ قَالَ: فَقَالُوا : أَخْبِرْنَا بِہَا نَأْخُذْ مِنْہَا مَا أَطَقْنَا ۔ قَالَ : فَقَالَ : کَانَ إِذَا ارْتَفَعَتِ الشَّمْسُ مِنْ مَشْرِقِہَا ، فَکَانَتْ کَہَیْئَتِہَا مِنَ الْمَغْرِبِ مِنْ صَلاَۃِ الْعَصْرِ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، فَإِذَا کَانَتْ مِنَ الْمَشْرِقِ کَہَیْئَتِہَا مِنَ الظُّہْرِ مِنَ الْمَغْرِبِ ، صَلَّی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ، وَصَلَّی قَبْلَ الظُّہْرِ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ، وَبَعْدَ الظُّہْرِ رَکْعَتَیْنِ ، وَصَلَّی قَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ، یُسَلِّمُ فِی کُلِّ رَکْعَتَیْنِ عَلَی الْمَلاَئِکَۃِ الْمُقَرَّبِینَ وَالنَّبِیِّینَ وَمَنْ تَبِعَہُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُسْلِمِینَ۔ (ترمذی ۴۲۴۔ احمد ۱۴۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دن کے وقت پڑھے جانے والے نوافل کا بیان
(٦٠١٩) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آٹھ رکعتیں یاد رکھی ہیں دو ظہر سے پہلے، دو ظہر کے بعد، دو مغرب کے بعد اور دو عشاء کے بعد۔ حضرت حفصہ نے مجھ سے فجر سے پہلے کی دو رکعتوں کا بھی ذکر کیا ہے۔
(۶۰۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ مَیْمُونٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : حفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثَمَانَ رَکَعَاتٍ ؛ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الظُّہْرِ ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَہَا ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ ، وَحَدَّثَتْنِی حَفْصَۃُ بِرَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ۔ (ترمذی ۴۳۲۔ ابوداؤد ۱۲۴۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دن کے وقت پڑھے جانے والے نوافل کا بیان
(٦٠٢٠) یہ حدیث کچھ تغیر کے ساتھ ایک اور سند سے بھی منقول ہے۔
(۶۰۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ سَلْمَانَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : حفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَشْرَ رَکَعَاتٍ ، فَذَکَرَ مِثْلَ حَدِیثِ جَعْفَرَ ، إِلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَقُلْ حَدَّثَتْنِی حَفْصَۃُ۔ (بخاری ۱۱۸۰۔ عبدالرزاق ۴۸۱۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دن کے وقت پڑھے جانے والے نوافل کا بیان
(٦٠٢١) حضرت میسرہ اور حضرت زاذان فرماتے ہیں کہ حضرت علی ظہر سے پہلے چار، ظہر کے بعد دو ، مغرب کے بعد دو ، عشاء کے بعد چار اور فجر سے پہلے دو رکعتیں نفل پڑھا کرتے تھے۔
(۶۰۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مَیْسَرَۃَ ، وَزَاذَانَ ، قَالاَ : کَانَ عَلِیٌّ یُصَلِّی مِنَ التَّطَوُّعِ أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَہَا ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ ، وَأَرْبَعًا بَعْدَ الْعِشَائِ ، وَرَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دن کے وقت پڑھے جانے والے نوافل کا بیان
(٦٠٢٢) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ درج ذیل نوافل کبھی نہ چھوڑتے تھے : ظہر سے پہلے چار، ظہر کے بعد دو ، مغرب کے بعد دو ، عشاء کے بعد دو اور فجر سے پہلے دو ۔
(۶۰۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : کَانَتْ صَلاَۃُ عَبْدِ اللہِ الَّتِی لاَ یَدَعُ مِنَ التَّطَوُّعِ ؛ أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَہَا ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ ، وَرَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دن کے وقت پڑھے جانے والے نوافل کا بیان
(٦٠٢٣) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ نفل کی دس رکعتیں ہیں : ظہر سے پہلے دو ، ظہر کے بعد دو ، مغرب کے بعد دو ، عشاء کے بعد دو اور فجر سے پہلے دو ۔
(۶۰۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنِ الْحَسَن ، وَابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُما قَالاَ : التَّطَوعُ عَشَرَ رَکَعَاتٍ ؛ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الظُّہْرِ ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَہَا ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ ، وَرَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دن کے وقت پڑھے جانے والے نوافل کا بیان
(٦٠٢٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف ان رکعتوں کو سنت میں شمار کرتے تھے : ظہر سے پہلے چار، ظہر کے بعد دو ، مغرب کے بعد دو ، عشاء کے بعد دو اور فجر سے پہلے دو ۔ حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ عصر سے پہلے دو رکعتوں کو مستحب خیال کرتے تھے لیکن انھیں سنت نہ سمجھتے تھے۔
(۶۰۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَعُدُّونَ مِنَ السُّنَّۃِ ؛أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَہَا ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ ، وَرَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ۔ قَالَ إِبْرَاہِیمُ : وَکَانُوا یَسْتَحِبُّونَ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْعَصْرِ ، إِلاَّ أَنَّہُمْ لَمْ یَکُونُوا یَعُدُّونَہَا مِنَ السُّنَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬০২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دن کے وقت پڑھے جانے والے نوافل کا بیان
(٦٠٢٥) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ درج ذیل نوافل کبھی نہ چھوڑتے تھے : ظہر سے پہلے چار، ظہر کے بعد دو ، مغرب کے بعد دو ، عشاء کے بعد دو اور فجر سے پہلے دو ۔
(۶۰۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : کَانَتْ صَلاَۃُ عَبْدِ اللہِ الَّتِی لاَ یَدَعُ ؛ أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَہَا ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ ، وَرَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক: