মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬০৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جس جگہ فرض پڑھے کیا وہیں نفل پڑھ سکتا ہے ؟
(٦٠٦٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نفل پڑھنے کے لیے آگے یا پیچھے ہوجائے۔
(۶۰۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَن ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : یَتَقَدَّمَ ، أَوْ یَتَأَخَّرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جس جگہ فرض پڑھے کیا وہیں نفل پڑھ سکتا ہے ؟
(٦٠٦٧) حضرت ابن عباس، ابن زبیر، ابو سعید اور ابن عمر فرمایا کرتے تھے کہ آدمی اس وقت تک نفل نہ پڑھے جب تک اس جگہ سے ہٹ نہ جائے جہاں اس نے فرض نماز پڑھی ہے۔
(۶۰۶۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیِہِ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَابْنَ الزُّبَیْرِ وَأَبَا سَعِیدٍ ، وَابْنَ عُمَرَ ، کَانُوا یَقُولُونَ : لاَ یَتَطَوَّعُ حَتَّی یَتَحَوَّلَ مِنْ مَکَانِہِ الَّذِی صَلَّی فِیہِ الْفَرِیضَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جس جگہ فرض پڑھے کیا وہیں نفل پڑھ سکتا ہے ؟
(٦٠٦٨) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ آدمی اس وقت تک نفل نہ پڑھے جب تک ایک یا دو قدم آگے پیچھے نہ ہوجائے۔
(۶۰۶۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ یَتَطَوَّعُ حَتَّی یَنْہَزَ خُطْوَۃً ، أَوْ خُطْوَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جس جگہ فرض پڑھے کیا وہیں نفل پڑھ سکتا ہے ؟
(٦٠٦٩) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد جب کوئی فرض نماز پڑھتے تو اس جگہ سے الگ ہوجاتے اور تسبیح پڑھتے۔
(۶۰۶۹) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : کَانَ أَبِی إِذَا صَلَّی الْمَکْتُوبَۃَ نَکَّبَ عَنْ مَکَانِہِ فَسَبَّحَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھ سکتا ہے
(٦٠٧٠) حضرت ابن مسعود سے سوال کیا گیا کہ آدمی نے جس جگہ فرض ادا کئے ہوں کیا اسی جگہ نفل نماز پڑھ سکتا ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۰۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی بَحْرٍ ، عَنْ شَیْخٍ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ مَسْعُودَ عَنِ الرَّجُلِ یُصَلِّی فِی مَکَانِہِ الَّذِی صَلَّی فِیہِ الْفَرِیضَۃَ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھ سکتا ہے
(٦٠٧١) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر فرضوں کی جگہ پر ہی نفل ادا کرلیا کرتے تھے۔
(۶۰۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی سُبْحَتَہُ مَکَانَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھ سکتا ہے
(٦٠٧٢) حضرت عبید اللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم اور حضرت سالم کو دیکھا کہ وہ فرض نماز پڑھنے کے بعد اسی جگہ نفل ادا فرما لیتے تھے۔ مجھے نافع نے بتایا ہے کہ حضرت ابن عمر اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۶۰۷۲) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ ، وَسَالِمًا یُصَلِّیَانِ الْفَرِیضَۃَ ، ثُمَّ یَتَطَوَّعَانِ فِی مَکَانِہِمَا۔ قَالَ : وَأَنْبَأَنِی نَافِعٌ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھ سکتا ہے
(٦٠٧٣) حضرت مسعر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو اسی جگہ نماز پڑھ لے تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۰۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَائً عَنِ الرَّجُلِ یَتَطَوَّعُ فِی مَکَانِہِ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھ سکتا ہے
(٦٠٧٤) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن وحضرت محمد اسی جگہ نفل پڑھتے تھے جہاں انھوں نے فرض نماز ادا کی تھی۔
(۶۰۷۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یُصَلِّیَانِ التَّطَوُّعَ فِی مَکَانِہِمَا الَّذِی یُصَلِّیَانِ فِیہِ الْفَرِیضَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھ سکتا ہے
(٦٠٧٥) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ امام کے علاوہ دوسرے لوگ اگر چاہیں تو اپنی جگہ نہ بدلیں۔
(۶۰۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : غَیْرُ الإِمَامِ إِنْ شَائَ لَمْ یَتَحَوَّلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کے لیے اس بات کو مکروہ خیال کیا ہے کہ وہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھے
(٦٠٧٦) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جب امام سلام پھیرے تو اس وقت تک نفل نہ پڑھے جب تک اپنی جگہ سے ہٹ نہ جائے یا فرضوں اور نفلوں کے درمیان کوئی بات نہ کرے۔
(۶۰۷۶) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مَیْسَرَۃَ ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ عَبَّاد بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إِذَا سَلَّمَ الإِمَامُ لَمْ یَتَطَوَّعْ حَتَّی یَتَحَوَّلَ مِنْ مَکَانِہِ ، أَوْ یَفْصِلَ بَیْنَہُمَا بِکَلاَمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کے لیے اس بات کو مکروہ خیال کیا ہے کہ وہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھے
(٦٠٧٧) حضرت ابن عمر اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ امام فرضوں کی جگہ نفل پڑھے البتہ غیر امام کے لیے اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۶۰۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ إِذَا صَلَّی الإِمَامُ أَنْ یَتَطَوَّعَ فِی مَکَانِہِ ، وَلَمْ یَرَ بِہِ لِغَیْرِ الإِمَامِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کے لیے اس بات کو مکروہ خیال کیا ہے کہ وہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھے
(٦٠٧٨) حضرت عبداللہ بن عمرو امام کے لیے اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ اسی جگہ نفل پڑھے جہاں اس نے فرض نماز پڑھی ہے۔
(۶۰۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ؛ أَنَّہُ کَرِہَ لِلإِمَامِ أَنْ یُصَلِّیَ فِی مَکَانِہِ الَّذِی صَلَّی فِیہِ الْفَرِیضَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کے لیے اس بات کو مکروہ خیال کیا ہے کہ وہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھے
(٦٠٧٩) حضرت ابن ابی لیلیٰ اس بات کو مستحب خیال فرماتے تھے کہ امام نے جس جگہ فرض نماز پڑھی ہے اس جگہ نفل نہ پڑھے۔
(۶۰۷۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْتَحِبُّ لِلإِمَامِ إِذَا صَلَّی أَنْ لاَ یَتَطَوَّعَ فِی مَکَانِہِ الَّذِی صَلَّی فِیہِ ۔ أَوَ قَالَ : کَانَ یَکْرَہُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کے لیے اس بات کو مکروہ خیال کیا ہے کہ وہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھے
(٦٠٨٠) حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ جب امام سلام پھیرے تو آگے ہوجائے۔
(۶۰۸۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یُعْجِبُہُمَا إِذَا سَلَّمَ الإِمَامُ أَنْ یَتَقَدَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کے لیے اس بات کو مکروہ خیال کیا ہے کہ وہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھے
(٦٠٨١) حضرت ابراہیم امام کے لیے اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ وہ اسی جگہ نفل ادا کرے جہاں اس نے فرض نماز پڑھی ہے۔
(۶۰۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُکْرَہُ لِلإِمَامِ أَنْ یَتَطَوَّعَ فِی مَکَانِہِ الَّذِی صَلَّی فِیہِ الْفَرِیضَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کے لیے اس بات کو مکروہ خیال کیا ہے کہ وہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھے
(٦٠٨٢) حضرت علی فرماتے ہیں کہ امام اس جگہ نفل نماز نہیں پڑھ سکتا جہاں اس نے لوگوں کو نماز پڑھائی ہے، یہاں تک کہ وہ جگہ بدل لے یا کلام کے ذریعے فصل کرلے۔
(۶۰۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَیْسَرَۃَ ، عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ: لاَ یَتَطَوَّعُ الإِمَامُ فِی الْمَکَانِ الَّذِی أَمَّ فِیہِ الْقَوْمَ حَتَّی یَتَحَوَّلَ ، أَوْ یَفْصِلَ بِکَلاَمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کے لیے اس بات کو مکروہ خیال کیا ہے کہ وہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھے
(٦٠٨٣) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ امام جگہ بدلے گا۔
(۶۰۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : الإِمَام یَتَحَوَّلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے امام کے لیے اس بات کو مکروہ خیال کیا ہے کہ وہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھے
(٦٠٨٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب امام فرض نماز پڑھ لے اور نفل پڑھنا چاہے تو اس جگہ سے ہٹ جائے جہاں اس نے فرض نماز ادا کی ہے۔
(۶۰۸۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا صَلَّی الإِمَام الْمَکْتُوبَۃَ ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یُصَلِّیَ التَّطَوُّعَ، تَنَحَّی مِنْ مَکَانِہِ الَّذِی صَلَّی فِیہِ الْفَرِیضَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ نمازی نماز میں آگے بڑھے لیکن پیچھے نہ ہٹے
(٦٠٨٥) حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو مستحب خیال فرماتے تھے کہ نماز میں آگے بڑھ جائیں پیچھے نہ ہٹیں۔
(۶۰۸۵) حَدَّثَنَا عَبْدُالأَعْلَی، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ، قَالَ: کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ أَنْ یَتَقَدَّمُوا فِی الصَّلاَۃ، وَلاَ یَتَأَخَّرُوا۔
তাহকীক: