মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬১০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حاملہ عورت کو اگر خون محسوس ہو تو وہ نماز پڑھے گی یا نہیں ؟
(٦١٠٦) حضرت حکم اس حاملہ کے بارے میں جو خون دیکھے فرماتے ہیں کہ یہ کچھ نہیں، حضرت حماد فرماتے ہیں کہ یہ مستحاضہ کے درجے میں ہے۔
(۶۱۰۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ فِی الْحَامِلِ تَرَی الدَّمَ ، قَالَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ۔ وَقَالَ حَمَّادٌ : ہِیَ بِمَنْزِلَۃِ الْمُسْتَحَاضَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حاملہ عورت کو اگر خون محسوس ہو تو وہ نماز پڑھے گی یا نہیں ؟
(٦١٠٧) حضرت عمرو بن ھرم فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ اگر عورت حالت حمل میں خون دیکھے تو کیا وہ نماز چھوڑ دے ؟ انھوں نے فرمایا کہ نماز اور روزے سے صرف حیض روکتا ہے یہ تو غیض (کمی ونقصان) ہے۔
(۶۱۰۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ ، قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ عَنِ الْحَامِلِ تَرَی الدَّمَ ، أَیَمْنَعُہَا ذَلِکَ مِنَ الصَّلاَۃ ؟ فَقَالَ : إِنَّمَا یَمْنَعُ مِنَ الصَّلاَۃ وَالصَّوْمِ ؛ الْحَیْضُ ، وَہَذَا الْغَیْضُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حاملہ عورت کو اگر خون محسوس ہو تو وہ نماز پڑھے گی یا نہیں ؟
(٦١٠٨) حضرت مالک بن انس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے اس حاملہ کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ نماز چھوڑ دے گی۔
(۶۱۰۸) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الزُّہْرِیَّ عَنِ الْحَامِلِ تَرَی الدَّمَ ؟ قَالَ : تَکُفُّ عَنِ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حاملہ عورت کو اگر خون محسوس ہو تو وہ نماز پڑھے گی یا نہیں ؟
(٦١٠٩) حضرت عکرمہ، حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حمل اور حیض جمع نہیں ہوسکتے، جب حاملہ خون دیکھے تو نماز پڑھے۔
(۶۱۰۹) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مِنْدَلٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، وَالْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ ؛ قَالُوا : لاَ یَجْتَمِعُ حَبَلٌ وَحَیْضٌ ، فَإِذَا رَأَتِ الْحَامِلُ الدَّمَ فَلْتُصَلِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب درد زہ میں خون نظر آئے تو کیا حکم ہے ؟
(٦١١٠) حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ جب عورت کو بچے پر خون نظر آئے تو نماز سے رک جائے۔
(۶۱۱۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ یُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ: إِذَا رَأَتِ الدَّمَ عَلَی الْوَلَدِ ،أَمْسَکَتْ عَنِ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب درد زہ میں خون نظر آئے تو کیا حکم ہے ؟
(٦١١١) حضرت عطاء اس عورت کے بارے میں جسے درد زہ میں خون نظر آئے فرماتے ہیں کہ وہ وہی کرے گی جو مستحاضہ کرتی ہے۔
(۶۱۱۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الْمَرْأَۃِ تَرَی الدَّمَ وَہِیَ تُطْلَقُ ، قَالَ : تَصْنَعُ مَا تَصْنَعُ الْمُسْتَحَاضَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب درد زہ میں خون نظر آئے تو کیا حکم ہے ؟
(٦١١٢) حضرت ابراہیم اس عورت کے بارے میں جسے درد زہ میں خون نظر آئے فرماتے ہیں کہ یہ حیض ہے۔ لہٰذا نماز نہ پڑھے۔
(۶۱۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَکَمِ، عَنِ الْحَکَمِ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ؛ فِی الْمَرْأَۃِ تَرَی الدَّمَ وَہِیَ تَمْخُضُ، قَالَ : ہُوَ حَیْضٌ لاَ تُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب درد زہ میں خون نظر آئے تو کیا حکم ہے ؟
(٦١١٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب عورت کو بچے کی پیدائش سے پہلے خون نظر آئے تو وہ نماز سے رک جائے۔
(۶۱۱۳) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا رَأَتِ الدَّمَ عَلَی رَأْسِ الْوَلَدِ ، أَمْسَکَتْ عَنِ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١١٤) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بدر کی طرف تشریف لے گئے تو حضرت ابن ام مکتوم کو مدینہ میں اپنا نائب بنا گئے۔ وہ نابینا ہونے کے باوجود نماز پڑھایا کرتے تھے۔
(۶۱۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلَی بَدْرٍ ، فَاسْتَخْلَفَ ابْنَ أُمِّ مَکْتُومٍ عَلَی الْمَدِینَۃِ ، فَکَانَ یَؤُمُّہُمْ وَہُوَ أَعْمَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١١٥) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابن ام مکتوم کو اپنا نائب بنایا تو وہ نابینا ہونے کے باوجود لوگوں کی امامت کرایا کرتے تھے۔
(۶۱۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اسْتَخْلَفَ ابْنَ أُمِّ مَکْتُومٍ ، فَکَانَ یَؤُمُّ النَّاسَ وَہُوَ أَعْمَی۔ (ابوداؤد ۵۹۵۔ احمد ۳/۱۹۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١١٦) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کچھ صحابہ نابینا ہونے کے باوجود لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے۔ ان میں حضرت عتبان بن مالک، حضرت معاذ بن عفراء اور حضرت ابن ام مکتوم شامل ہیں۔
(۶۱۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانُوا یَؤُمُّونَ وَہُمْ عُمْیَانٌ مِنْہُمْ ؛ عِتْبَانُ بْنُ مَالِکٍ ، وَمُعَاذُ بْنُ عَفْرَائَ ، وَابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١١٧) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ کچھ بدری صحابہ بینائی زائل ہوجانے کے باوجود اپنی مسجدوں میں نماز پڑھایا کرتے تھے۔
(۶۱۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : کَانَ نَاسٌ مِنْ أَہْلِ بَدْرٍ یَؤُمُّونَ فِی مَسَاجِدِہِمْ ، بَعْدَ مَا ذَہَبَتْ أَبْصَارُہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١١٨) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ ہم حضرت جابر بن عبداللہ کی بینائی زائل ہونے کے بعد ان کی خدمت میں حاضر تھے۔ اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا تو وہ ایک کپڑا اوڑھے ہوئے کھڑے ہوئے۔ جب وہ اسے اپنے کندھے پر رکھتے تھے تو چھوٹا ہونے کی وجہ سے اس کے کنارے زمین پر گرجاتے تھے۔ ان کی چادر ان کے پاس کپڑے لگانے کی کھونٹی پر لٹکی تھی۔ اس حال میں انھوں نے ہمیں نماز پڑھائی۔
(۶۱۱۸) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : دَخَلْنَا عَلَی جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ وَہُوَ أَعْمَی ، فَجَائَ وَقْتُ الصَّلاَۃ ، فَقَامَ فِی نِسَاجَۃٍ مُلْتَحِفًا بِہَا ، کُلَّمَا وَضَعَہَا عَلَی مَنْکِبَیْہِ رَجَعَ طَرَفَاہَا إِلَیْہِ مِنْ صِغَرِہَا ، وَرِدَاؤُہُ إِلَی جَنْبِہِ عَلَی الْمِشْجَبِ ، فَصَلَّی بِنَا۔ (مسلم ۱۴۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١١٩) حضرت ابو عامر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ کیا میں نابینا ہونے کے باوجود اپنی قوم کو نماز پڑھا سکتا ہوں ؟ تو انھوں نے فرمایا ہاں۔
(۶۱۱۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی عَامِرٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ الْحَسَنَ ، أَؤُمُّ قَوْمِی وَأَنَا أَعْمَی ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١٢٠) حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ کیا نابینا امامت کرا سکتا ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ ہاں اگر سب سے زیادہ علم رکھتا ہو۔
(۶۱۲۰) حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ؛ سُئِلَ عَنِ الأَعْمَی یَؤُمُّ؟ قَالَ: فَقَالَ: إِذَا کَانَ أَفْقَہَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١٢١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نابینا کی امامت میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۱۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَؤُمَّ الأَعْمَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١٢٢) حضرت مہاجر فرماتے ہیں کہ حضرت براء نابینا ہونے کے باوجود ہمیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔
(۶۱۲۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُہَاجِرٍ ، قَالَ : کَانَ الْبَرَائُ یُصَلِّی بِنَا وَہُوَ أَعْمَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١٢٣) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے نابینا ہونے کی حالت میں ہمیں نماز پڑھائی۔
(۶۱۲۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : أَمَّنَا ابْنُ عَبَّاسٍ وَہُوَ أَعْمَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١٢٤) حضرت ابن عمیر کے والد فرماتے ہیں کہ ایک نابینا آدمی حضرت عمر کے زمانے میں بنی خطمہ کو نماز پڑھایا کرتا تھا۔
(۶۱۲۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنِ ابْنٍ لَعُمَیرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ رَجُلاً أَعْمَی کَانَ یَؤُمُّ بَنِی خَطْمَۃَ فِی زَمَنِ عُمَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١٢٥) حضرت عتبان بن مالک نابینا ہونے کی حالت میں لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے۔
(۶۱۲۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ رَبِیعٍ ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِکٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَؤُمُّ قَوْمَہُ وَہُوَ أَعْمَی۔
তাহকীক: