মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬১২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١٢٦) حضرت عتبان بن مالک نابینا ہونے کی حالت میں لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے۔
(۶۱۲۶) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِیعِ ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِکٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَؤُمُّ قَوْمَہُ وَہُوَ أَعْمَی۔ (بخاری ۶۶۷۔ نسائی ۸۶۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١٢٧) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ بنو خطمہ کا امام نابینا تھا۔
(۶۱۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ إِمَامُ بَنِی خَطْمَۃَ أَعْمَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١٢٨) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے ہمیں بینائی زائل ہونے کے بعد نماز پڑھائی۔
(۶۱۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ، قَالَ: أَمَّنَا جَابِرٌ بَعْدَ مَا ذَہَبَ بَصَرُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١٢٩) حکم بن عتیبہ نے حضرت قاسم سے نابینا کی امامت اور گواہی کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ امامت اور گواہی سے اسے کیا چیز روک سکتی ہے۔
(۶۱۲۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : سَأَلَ الْحَکَمُ بْنُ عُتَیْبَۃَ الْقَاسِمَ عَنِ الأَعْمَی یَؤُمُّ ، وَتَجُوزُ شَہَادَتُہُ ؟ فَقَالَ : مَا یَمْنَعُہُ أَنْ یَؤُمَّ وَتَجُوزُ شَہَادَتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١٣٠) حضرت عمر بن عطیہ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیب نے نابینا حالت میں ہمیں نماز پڑھائی۔
(۶۱۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیّ ، عَنْ عُمَر بْنِ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : أَمَّنَا الْمُسَیَّبُ وَہُوَ أَعْمَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کی اجازت دی ہے
(٦١٣١) ایک بزرگ ابو عبداللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن ابی اوفیٰ نے نابینا حالت میں ہمیں نماز پڑھائی۔
(۶۱۳۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ شَیْخٍ یُکَنَّی أَبَا عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّ ابْنَ أَبِی أَوْفَی أَمَّہُمْ وَہُوَ أَعْمَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کو مکروہ بتلایا ہے
(٦١٣٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں انھیں کیسے نماز پڑھاؤں حالانکہ وہ قبلے سے میرا رخ پھیر دیتے ہیں۔
(۶۱۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَیْفَ أَؤُمُّہُمْ وَہُمْ یَعْدِلُونِی إِلَی الْقِبْلَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کو مکروہ بتلایا ہے
(٦١٣٣) زیاد نمیری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے نابینا کی امامت کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس کی تمہیں کیا ضرورت ہے۔
(۶۱۳۳) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ أَبِی الْحَسْنَائِ ، عَنْ زِیَادِ النُّمَیْرِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسًا عَنِ الأَعْمَی ، یَؤُمُّ ؟ فَقَالَ : مَا أَفْقَرَکُمْ إِلَی ذَلِکَ ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کو مکروہ بتلایا ہے
(٦١٣٤) حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ مجھے یہ بات پسند نہیں کہ تمہارے موذن نابینا ہوں۔ ایک راوی کہتے ہیں کہ میرے خیال میں قاریوں کے بارے میں بھی فرمایا ۔
(۶۱۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ وَاصِلٍ الأَحْدَبِ ، عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ بُرْمَۃَ الأَسَدِیِّ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَا أُحِبُّ أَنْ یَکُونَ مُؤَذِّنِیکُمْ عُمْیَانُکُمْ ۔ قَالَ : أَحْسِبُہُ ، قَالَ : وَلاَ قُرَّائَکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نابینا کی امامت کو مکروہ بتلایا ہے
(٦١٣٥) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ نابینا امامت نہ کرائے۔
(۶۱۳۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ مَرْزُوقٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، أَنَّہُ قَالَ : الأَعْمَی لاَ یَؤُمُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیہاتی کی امامت کا بیان
(٦١٣٦) حضرت ابن مسعود نے دوران حج ایک دیہاتی کے پیچھے نماز پڑھی۔
(۶۱۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ طَیئٍ ؛ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ حَجَّ ، فَصَلَّی خَلْفَ أَعْرَابِیٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیہاتی کی امامت کا بیان
(٦١٣٧) حضرت عباس جریری فرماتے ہیں کہ ابو مجلز دیہاتی کی امامت کو ناپسند فرماتے تھے اور حضرت حسن اس بارے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۶۱۳۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ کَہَمْسٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ الْجُرَیْرِیِّ ؛ أَنَّ أَبَا مِجْلَزٍ کَرِہَ إِمَامَۃَ الأَعْرَابِیِّ ، وَأَنَّ الْحَسَنَ لَمْ یَرَ بِذَلِکَ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیہاتی کی امامت کا بیان
(٦١٣٨) حضرت دارم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے سوال کیا کیا اعرابی مہاجر کی امامت کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر وہ نیک آدمی ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۱۳۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ دَارِمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمًا : أَیَؤُمُّ الأَعْرَابِیُّ الْمُہَاجِرَ ؟ قَالَ : وَمَا عَلَیْک إِذَا کَانَ رَجُلاً صَالِحًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیہاتی کی امامت کا بیان
(٦١٣٩) حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے سوال کیا گیا کہ کیا غلام اور دیہاتی کی امامت جائز ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ غلام اگر فقیر ہو تو وہ میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے۔
(۶۱۳۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ إِمَامَۃِ الْعَبْدِ وَالأَعْرَابِیِّ ؟ فَقَالَ : الْعَبْدُ إِذَا فَقُہَ أَحَبَّہُمَا إِلَیَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیہاتی کی امامت کا بیان
(٦١٤٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ دیہاتی کی امامت میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۱۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَؤُمَّ الأَعْرَابِیُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیہاتی کی امامت کا بیان
(٦١٤١) حضرت مجاہد فراتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے دیہاتی کے پیچھے نماز پڑھی۔
(۶۱۴۱) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ صَلَّی خَلْفَ أَعْرَابِیٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے ولد الزنا کی امامت کو جائز قرار دیا ہے
(٦١٤٢) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ولد الزنا امام ہوا کرتے تھے۔
(۶۱۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ بُرْدٍ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : کَانَ أَئِمَّۃٌ مِنْ ذَلِکَ الْعَمَلِ، یَعْنِی أَوْلاَدَ الزِّنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے ولد الزنا کی امامت کو جائز قرار دیا ہے
(٦١٤٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ولد الزنا کی امامت میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۱۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَؤُمَّ وَلَدُ الزِّنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے ولد الزنا کی امامت کو جائز قرار دیا ہے
(٦١٤٤) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ولد الزنا کی گواہی اور امامت جائز نہیں۔
(۶۱۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ زُہَیْرِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ الْعَبْسِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ ، یَقُولُ : تَجُوزُ شَہَادَتُہُ ، وَیَؤُمُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے ولد الزنا کی امامت کو جائز قرار دیا ہے
(٦١٤٥) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مجھ سے ولد الزنا کی امامت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہمارا ایک امام ہے جس کے باپ کا علم نہیں۔
(۶۱۴۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِیِّ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ إِمَامَۃِ وَلَدِ الزِّنَا؟ فَقَالَ: إِنَّ لَنَا إِمَامًا مَا یُعْرَفُ لَہُ أَبٌ۔
তাহকীক: