মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬১৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے ولد الزنا کی امامت کو جائز قرار دیا ہے
(٦١٤٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ولد الزنا کی امامت میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۱۴۶) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَؤُمَّ وَلَدُ الزِّنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے ولد الزنا کی امامت کو جائز قرار دیا ہے
(٦١٤٧) ابوحنیفہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے ولد الزنا کی امامت کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کچھ حرج نہیں، کیا ان میں کوئی ایسا شخص نہیں ہوسکتا جو ہم سے زیادہ نمازی اور ہم سے زیادہ روزے رکھنے والا ہو۔
(۶۱۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو حَنِیفَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَاء ً عَنْ وَلَدِ الزِّنَا ، یَؤُمُّ الْقَوْمَ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ، أَلَیْسَ مِنْہُمْ مَنْ ہُوَ أَکْثَرُ صَوْمًا وَصَلاَۃً مِنَّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے ولد الزنا کی امامت کو جائز قرار دیا ہے
(٦١٤٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ولد الزنا کی امامت میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۱۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَؤُمَّ وَلَدُ الزِّنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے ولد الزنا کی امامت کو جائز قرار دیا ہے
(٦١٤٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ولد الزنا دوسروں کے برابر ہیں۔
(۶۱۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : وَلَدُ الزِّنَا وَغَیْرُہُ سَوَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے ولد الزنا کی امامت کو جائز قرار دیا ہے
(٦١٥٠) حضرت ربیع بن منذر فرماتے ہیں کہ میں نے حارث عکلی سے ولد الزنا کی امامت کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ جائز ہے۔
(۶۱۵۰) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ الْمُنْذِرِ الثَّوْرِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَارِثَ الْعُکْلِیَّ عَنْ وَلَدِ الزِّنَا یَؤُمُّ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے ولد الزنا کی امامت کو جائز قرار دیا ہے
(٦١٥١) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ سے ولد الزنا کی امامت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس کے والدین کے گناہ کا وبال اس پر نہیں ہوگا۔ کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کے حصہ کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
(۶۱۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہَا کَانَتْ إِذَا سُئِلَتْ عَنْ وَلَدِ الزِّنَا؟ قَالَتْ : لَیْسَ عَلَیْہِ مِنْ خَطِیئَۃِ أَبَوَیْہِ شَیْئٌ ، لاَ تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِزْرَ أُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے ولد الزنا کی امامت کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦١٥٢) حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مقام عتیق میں نماز پڑھایا کرتا تھا، اس کے والد کا علم نہ تھا۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے اسے نماز پڑھانے سے روک دیا۔
(۶۱۵۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنَ سَعِیدٍ ، قَالَ : بَلَغَنِی أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ لِرَجُلٍ ، کَانَ یَؤُمُّ قَوْمًا بِالْعَقِیقِ ، لاَ یُعْرَفُ مَنْ وَلَدُہُ ، فَنَہَاہُ أَنْ یَؤُمَّہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے ولد الزنا کی امامت کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦١٥٣) حضرت مجاہد اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ ولد الزنا اور چغل خور امامت کروائیں۔
(۶۱۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَؤُمَّ وَلَدُ زِنَیً ، وَصَاحِبُ نَمِیمَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محدود فی القذف کی امامت کا بیان
(٦١٥٤) حضرت عمرو بن یحییٰ کہتے ہیں ایک آدمی کو غلط الزام لگانے کے جرم میں حد جاری ہوئی تھی وہ اپنے لوگوں کو نماز پڑھایا کرتا تھا۔ لوگوں نے حضرت عمر بن عبد العزیز سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے ان سے پوچھا کہ تم اسے کیسا پاتے ہو ؟ لوگوں نے کہا اس کا جرم اب نہیں رہا۔ لوگوں نے اس کی تعریف کی۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے اس کی امامت کو جاری رکھنے کا حکم دیا۔
(۶۱۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا دَاوُد بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ یَحْیَی الْمَازِنِیُّ ؛ أَنَّ رَجُلاً حُدَّ فِی فِرْیَۃٍ ، فَکَانَ یَؤُمُّ أَصْحَابَہُ ، فَسَأَلُوا عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، فَقَالَ : کَیْفَ رَأَیْتُمُوہُ ؟ فَقَالُوا : قَدْ کَانَ مِنْہُ مَا کَانَ ، فَأَثْنَوْا عَلَیْہِ خَیْرًا ، فَأَمَرَہُ أَنْ یَؤُمَّہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٥٥) حضرت عبداللہ بن صامت فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ذر ربذہ تشریف لائے تو وہاں کا گورنر ایک حبشی غلام تھا، جب نماز کا وقت ہوا تو حضرت ابوذر نے اسے نماز کے لیے آگے بڑھنے کا حکم فرمایا۔
(۶۱۵۵) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی عِمْرَانَ الْجَوْنِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ؛ أَنَّہُ قَدِمَ وَعَلَی الرَّبَذَۃِ عَبْدٌ حَبَشِیٌّ ، فَأُقِیمَتِ الصَّلاَۃ ، فَقَالَ : تَقَدَّمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٥٦) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ذر نے ایک غلام کو نماز کے لیے آگے کیا۔
(۶۱۵۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ قَدَّمَ مَمْلُوکًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٥٧) حضرت ابو ذر نے ایک حبشی غلام کے پیچھے نماز پڑھی۔
(۶۱۵۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ؛ أَنَّہُ صَلَّی خَلْفَ عَبْدٍ حَبَشِیٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٥٨) حضرت عائشہ اپنے ایک مدبر غلام کی امامت میں نماز پڑھا کرتی تھیں۔
(۶۱۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہَا کَانَ یَؤُمُّہَا مُدَبَّرٌ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٥٩) حضرت عائشہ نے اپنے ایک غلام کی امامت میں نماز پڑھی۔
(۶۱۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَان ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ القَاسِم بن مُحَمَّد ، عَن أَبِیہِ ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ صَلّتْ خَلْفَ مَملُوکٍ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٦٠) حضرت ابو سعید مولی ابی اسید کہتے ہیں کہ میں ایک غلام تھا، جب میری شادی ہوئی تو میں نے کچھ صحابہ کرام کی دعوت کی جن میں حضرت ابو ذر، حضرت ابن مسعود اور حضرت حذیفہ بھی تھے۔ جب نماز کا وقت ہوا تو حضرت ابو ذر آگے ہوئے تو حضرت عبداللہ بن مسعود نے ان سے کہا کہ آپ پیچھے تشریف لے آئیے۔ انھوں نے کہا کیا واقعی ؟ حضرت عبداللہ نے فرمایا ہاں۔ پھر انھوں نے مجھے آگے کیا اور میں نے غلام ہونے کے باوجود انھیں نماز پڑھائی۔
(۶۱۶۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ مَوْلَی أَبِی أَسِیْد ، قَالَ : تَزَوَّجْتُ وَأَنَا عَبْدٌ مَمْلُوکٌ ، فَدَعَوْتُ أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیہِمْ ؛ أَبُو ذَرٍّ ، وَابْنُ مَسْعُودٍ ، وَحُذَیْفَۃُ ، فَأُقِیمَتِ الصَّلاَۃ ، فَتَقَدَّمَ أَبُو ذَرٍّ ، فَقَالَ : وَرَائَک ، فَالْتَفَتَ إِلَی أَصْحَابِہِ ، فَقَالَ : کَذَلِکَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَقَدَّمُونِی ، فَصَلَّیْتُ بِہِمْ وَأَنَا عَبْدٌ مَمْلُوکٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٦١) حضرت داؤد بن حصین کہتے ہیں کہ حضرت ابو سفیان ایک مکاتب غلام تھے اور بنو عبد الاشہل کی امامت کیا کرتے تھے۔ ان میں کچھ صحابہ کرام بھی تھے جیسے محمد بن مسلمہ اور سلمہ بن سلامہ۔ ایک مرتبہ لوگوں نے انھیں امامت سے ہٹانا چاہا تو ان دونوں حضرات نے ان کی قراءت سن کر فرمایا کہ کیا ان جیسے لوگوں کو امامت سے ہٹایا جاسکتا ہے۔
(۶۱۶۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ أَبِی حَبِیبَۃَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَیْنِ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَؤُمُّ بَنِی عَبْدِ الأَشْہَلِ وَہُوَ مُکَاتَبٌ ، وَفِیہِمْ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَۃَ ، وَسَلَمَۃُ بْنُ سَلاَمَۃَ ، فَأَرَادُوا تَأْخِیرَہُ ، فَلَمَّا سَمِعَا قِرَائَتَہُ ، قَالاَ : أَمِثْلُ ہَذَا یُؤَخَّرُ ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٦٢) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ غلام کی امامت میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۱۶۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ، قَالاَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَؤُمَّ الْعَبْدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٦٣) حضرت حسن اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ غلام کی امامت میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۱۶۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَؤُمَّ الْعَبْدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٦٤) حضرت سفیان اور حضرت عامر فرماتے ہیں کہ غلام کی امامت میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۱۶۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ بَیَانٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَؤُمَّ الْعَبْدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٦٥) حضرت لیث اور حضرت شہر فرماتے ہیں کہ غلام کی امامت میں کوئی حرج نہیں۔ بشرطیکہ وہ علم میں سب سے بڑھ کر ہو۔
(۶۱۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ شَہْرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَؤُمَّ الْعَبْدُ إِذَا کَانَ أَفْقَہَہُمْ۔
তাহকীক: