মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬১৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٦٦) زیاد مولی ام الحسن کہتے ہیں کہ میں غلام تھا لیکن سالم بن عبداللہ نے میرے پیچھے نماز پڑھی۔
(۶۱۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زِیَادٍ مَوْلَی أُمِّ الْحَسَنِ ، قَالَ : صَلَّی خَلْفِی سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، وَأَنَا عَبْدٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٦٧) حضرت ابو مجلز نے غلام کی امامت کو مکروہ قرار دیا ہے اور حضرت حسن اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔
(۶۱۶۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ کَہَمْسٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ الْجُرَیْرِیِّ ؛ أَنَّ أَبَا مِجْلَزٍ کَرِہَ إِمَامَۃَ الْعَبْدِ ، وَأَنَّ الْحَسَنَ لَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٦٨) حضرت عبداللہ بن عبید اللہ بن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ میرے والد، حضرت عبید بن عمیر، حضرت مسور بن مخرمہ اور دوسرے بہت سے لوگ حضرت عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوتے۔ حضرت عائشہ کے ایک مولیٰ ابو عمرو انھیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔ ابو عمرو اس وقت تک غلام تھے ابھی تک آزاد نہیں ہوئے تھے۔
(۶۱۶۸) حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی ابْنُ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ؛ أَنَّہُمْ کَانُوا یَأْتُونَ عَائِشَۃَ ، أَبُوہُ ، وَعُبَیْدُ بْنُ عُمَیْرٍ ، وَالْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَۃَ ، وَأُنَاسٌ کَثِیرٌ فَیَؤُمُّہُمْ أَبُو عَمْرٍو مَوْلًی لِعَائِشَۃَ ، وَأَبُو عَمْرٍو حِینَئِذٍ غُلاَمٌ لَمْ یُعْتَقْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٦٩) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ہمیں اس مسجد میں ایک غلام چالیس سال تک نماز پڑھاتا رہا ہے، اس مسجد میں حضرت شریح بھی نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۶۱۶۹) حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : کَانَ یَؤُمُّنَا فِی مَسْجِدِنَا ہَذَا عَبْدٌ أَرْبَعِینَ سَنَۃً ، مَسْجِدٍ کَانَ یُصَلِّی فِیہِ شُرَیْحٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٧٠) حضرت عمرو بن میسرہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی نے اپنے ایک غلام کے پیچھے اپنے گھر والوں کے ساتھ ایک کمرے میں نماز پڑھی۔
(۶۱۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ بَشَّارِ بْنِ کِدَامٍ السُّلَمِیِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ صَلَّی خَلْفَ مَمْلُوکٍ فِی حَائِطٍ مِنْ حِیطَانِہِ ، وَنَاسٌ مِنْ أَہْلِ بَیْتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٧١) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ اگر نمازیوں میں کوئی آزاد ہو تو غلام امامت نہ کرائے اور اگر ان میں کوئی حاجی ہو تو غیر حاجی نماز نہ پڑھائے۔
(۶۱۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا بَشِیر بْن سَلْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ بِسْطَامٍ التَّمِیمِیِّ ، عَنِ الضِّحَّاکِ ، قَالَ : لاَ یَؤُمُّ الْمَمْلُوکُ وَفِیہِمْ حُرٌّ ، وَلاَ یَؤُمُّ مَنْ لَمْ یَحُجَّ ، وَفِیہِمْ مَنْ قَدْ حَجَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کی امامت کا بیان
(٦١٧٢) حضرت ابو سفیان فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن جعفر، حضرت حسین بن علی اور حضرت ابن ابی احمد کے ساتھ مقام ینبع کی طرف گیا، جب نماز کا وقت ہوا تو انھوں نے مجھے آگے کیا اور میں نے انھیں نماز پڑھائی۔
(۶۱۷۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی حَبِیبَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَعْفَرٍ ، وَحُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ ، وَابْنِ أَبِی أَحْمَدَ إِلَی یَنْبُعَ ، فَحَضَرَتِ الصَّلاَۃ ، فَقَدَّمُونِی ، فَصَلَّیْت بِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی اپنے والد کو نماز پڑھا سکتا ہے ؟
(٦١٧٣) منذر بن ابی اسید انصاری کہتے ہیں کہ میرے والد میرے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔ وہ بعض اوقات مجھ سے فرماتے ” بیٹا ! آج تو تم نے بہت لمبی نماز پڑھائی “۔
(۶۱۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ الْغَسِیلِ ، قَالَ : حَدَّثَنِی الْمُنْذِرُ بْنُ أَبِی أُسَیْدِ الأَنْصَارِیِّ ، قَالَ : کَانَ أَبِی یُصَلِّی خَلْفِی ، فَرُبَّمَا قَالَ لِی : یَا بُنَیَّ طَوَّلْتَ بِنَا الْیَوْمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی اپنے والد کو نماز پڑھا سکتا ہے ؟
(٦١٧٤) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے والد کو نماز نہیں پڑھائے گا۔
(۶۱۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ یَزِیدَ الْمَکِّیُّ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ یَؤُمُّ الرَّجُلُ أَبَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی کے یہاں مہمان ہو تو وہ امامت نہ کرائے
(٦١٧٥) حضرت ابوعطیہ کہتے ہیں کہ حضرت مالک بن حویرث ہماری نماز کی جگہ تشریف لاتے تھے۔ جب نماز کا وقت ہوجاتا تو ہم ان سے کہتے کہ آپ نماز پڑھائیں۔ وہ فرماتے کہ تم میں سے کوئی نماز پڑھائے اور میں تمہیں بتاتا ہوں کہ میں امامت کیوں نہیں کروا رہا۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص کسی سے ملاقات کے لیے جائے تو ان کو امامت نہ کرائے بلکہ اسی قوم کا کوئی آدمی امامت کرائے۔
(۶۱۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ یَزِیدَ الْعَطَّارُ ، عَنْ بُدَیْلِ بْنِ مَیْسَرَۃَ الْعُقَیْلِیِّ ، عَنْ أَبِی عَطِیَّۃَ رَجُلٌ مِنْہُمْ ، قَالَ : کَانَ مَالِکُ بْنُ الْحُوَیْرِثِ یَأْتِینَا فِی مُصَلاَّنَا ہَذَا نَتَحَدَّثُ ، فَحَضَرَتِ الصَّلاَۃُ ، فَقُلْنَا لَہُ : تَقَدَّمْ ، فَقَالَ : لاَ ، لِیَتَقَدَّمُ بَعْضُکُمْ حَتَّی أُحَدِّثَـکُمْ لِمَ لاَ أَتَقَدَّمُ ، سَمِعْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، یَقُولُ : مَنْ زَارَ قَوْمًا فَلاَ یَؤُمُّہُمْ ، وَلْیَؤُمَّہُمْ رَجُلٌ مِنْہُمْ۔ (ابوداؤد ۵۹۶۔ احمد ۳/۴۳۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں چار زانو بیٹھنے کی اجازت دی ہے
(٦١٧٦) سماک بن سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر اور حضرت ابن عباس کو نماز میں چار زانو بیٹھے دیکھا ہے۔
(۶۱۷۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، وَہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ سِمَاکِ بْنِ سَلَمَۃَ الضَّبِّیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ ، وَابْنَ عَبَّاسٍ وَہُمَا مُتَرَبِّعَانِ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں چار زانو بیٹھنے کی اجازت دی ہے
(٦١٧٧) حضرت عقبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو نماز میں چار زانو بیٹھے دیکھا ہے۔
(۶۱۷۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عُقْبَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا یُصَلِّی مُتَرَبِّعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں چار زانو بیٹھنے کی اجازت دی ہے
(٦١٧٨) حضفرت سعید بن عبید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو نماز میں چار زانو بیٹھے دیکھا ہے۔
(۶۱۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عُبَیْدٍ الطَّائِیِّ ، عَنْ أَخِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا یُصَلِّی مُتَرَبِّعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں چار زانو بیٹھنے کی اجازت دی ہے
(٦١٧٩) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو قالین پر چار زانو بیٹھے دیکھا ہے۔
(۶۱۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُمَرَ الأَنْصَارِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا یُصَلِّی مُتَرَبِّعًا عَلَی طِنْفُسَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں چار زانو بیٹھنے کی اجازت دی ہے
(٦١٨٠) حضرت محمد بن جحادہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۶۱۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمًا یُصَلِّی مُتَرَبِّعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں چار زانو بیٹھنے کی اجازت دی ہے
(٦١٨١) حضرت مجاہد چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۶۱۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رَجَائٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : یُصَلِّی مُتَرَبِّعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں چار زانو بیٹھنے کی اجازت دی ہے
(٦١٨٢) حضرت حمید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کو چار زانو بیٹھ کر ٹیک لگا کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۶۱۸۲) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا بَکْرٍ یُصَلِّی مُتَرَبِّعًا وَمُتَّکِئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں چار زانو بیٹھنے کی اجازت دی ہے
(٦١٨٣) اسماعیل بن عبد الملک کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۶۱۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَطَائً یُصَلِّی مُتَرَبِّعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں چار زانو بیٹھنے کی اجازت دی ہے
(٦١٨٤) جریر بن حازم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۶۱۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ سِیرِینَ یُصَلِّی مُتَرَبِّعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں چار زانو بیٹھنے کی اجازت دی ہے
(٦١٨٥) حضرت ابو جعفر چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۶۱۸۵) حَدَّثَنَا عُبَیْدُاللہِ بْنُ مُوسَی، عَنْ إِسْرَائِیلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِی جَعْفَرَ؛ أَنَّہُ کَانَ یَجْلِسُ فِی الصَّلاَۃ مُتَرَبِّعًا۔
তাহকীক: