মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৬১৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں چار زانو بیٹھنے کی اجازت دی ہے
(٦١٨٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۱۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ دَلْہَمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُصَلِّیَ فِی التَّطَوُّعِ مُتَرَبِّعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٦١٨٧) حضرت ہیثم بن شہاب نے ایک آدمی کو دیکھا جو چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھ رہا تھا۔ انھوں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا لیکن اس نے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا۔ حضرت ہیثم نے فرمایا کہ میں نے حضرت عبداللہ بن مسعود کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ آگ پر گرم کئے ہوئے پتھروں پر بیٹھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھوں۔
(۶۱۸۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الْہَیْثُمِ بْنِ شِہَابٍ ؛ أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً مِنْ قَوْمِہِ وَہُوَ یُصَلِّی قَاعِدًا مُتَرَبِّعًا فَنَہَاہُ ، فَأَبَی أَنْ یُطِیعَہُ ، فَقَالَ الْہَیْثُمِ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ مَسْعُودٍ ، یَقُولُ : لأَنْ أَقْعُدَ عَلَی رَضْفَتَیْنِ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَقْعُدَ مُتَرَبِّعًا فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٦١٨٨) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے اسے مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ حضرت ابن عباس اسے مکروہ سمجھتے تھے۔
(۶۱۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ عَنِ التَّرَبُّعِ فِی الصَّلاَۃِ ؟ فَکَأَنَّہُ کَرِہَہُ ۔ قَالَ : وَأَحْسِبُہُ قَالَ : کَرِہَہُ ابْنُ عَبَّاسٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٦١٨٩) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے نماز میں چار زانو بنے ھں کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ نماز میں ایسے نہ بیٹھو جیسے بات چیت کرنے کے لیے بیٹھتے ہو۔
(۶۱۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُصَلِّیَ مُتَرَبِّعًا، وَقَالَ: اجْلِسْ غَیْرَ جِلْسَتِکَ لِلْحَدِیثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٦١٩٠) حضرت ابراہیم اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ آدمی نماز میں اس طرح بیٹھے جیسے لوگوں سے بات چیت کرنے کے لیے بیٹھتا ہے۔
(۶۱۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَجْلِسَ فِی الصَّلاَۃ جِلْسَۃَ الرَّجُلِ یُحَدِّثُ أَصْحَابَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٦١٩١) حضرت مغیرہ بن حکیم صنعانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا کہ نماز کے آخر میں آخری سجدہ سے سر اٹھانے کے بعد چار زانو بیٹھے۔ جب انھوں نے نماز پڑھ لی تو میں نے اس بارے میں ان سے سوال کیا۔ انھوں نے فرمایا کہ میرے پاؤں میں تکلیف ہے۔
(۶۱۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ حَکِیمٍ الصَّنْعَانِیِّ، قَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ مُتَرَبِّعًا فِی آخَرِ صَلاَتِہِ ، حِینَ رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السَّجْدَۃِ الآخِرَۃِ ، فَلَمَّا صَلَّی ، قُلْتُ لَہُ ؟ فَقَالَ : إِنِّی أَشْتَکِی رِجْلِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٦١٩٢) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے درد کی وجہ سے چار زانو بیٹھ کر نماز ادا کی۔
(۶۱۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ صَلَّی مُتَرَبِّعًا مِنْ وَجَعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٦١٩٣) حضرت محمد اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی تشہد پڑھنے سے پہلے نماز میں چار زانو ہو کر بیٹھے۔
(۶۱۹۳) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ یُکْرَہُ أَنْ یَتَرَبَّعَ الرَّجُلُ فِی صَلاَتِہِ حَتَّی یَتَشَہَّدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٦١٩٤) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھی اور فرمایا کہ یہ سنت نہیں ہے۔ میں نے درد کی وجہ سے یوں نماز پڑھی ہے۔
(۶۱۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ نُبِّئْتُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ صَلَّی مُتَرَبِّعًا ، وَقَالَ : إِنَّہُ لَیْسَ بِسُنَّۃٍ، إِنَّمَا أَفْعَلُہُ مِنْ وَجَعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے
(٦١٩٥) حضرت طاوس نے چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھی اور فرمایا کہ یہ بادشاہوں کا بیٹھنا ہے۔
(۶۱۹۵) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ التَّرَبُّعَ ، وَقَالَ : جِلْسَۃُ مَمْلَکَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھے وہ اپنے قیام کو چار زانو بنا لے
(٦١٩٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھے وہ اپنے قیام کو چار زانو بنا لے۔
(۶۱۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا صَلَّی قَاعِدًا جَعَلَ قِیَامَہُ مُتَرَبِّعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھے وہ اپنے قیام کو چار زانو بنا لے
(٦١٩٧) سلیمان بن بزیع فرماتے ہیں کہ میں حضرت سالم کے پاس حاضر ہوا وہ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ جب ان کو بیٹھنا ہوتا تو گھٹنوں کو زمین پر رکھ دیتے اور جب قیام کرنا ہوتا تو چار زانو بیٹھ جاتے۔
(۶۱۹۷) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بَزِیعٍ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی سَالِمٍ وَہُوَ یُصَلِّی جَالِسًا ، فَإِذَا کَانَ الجُلُوس جَثَا لرُکْبَتَیہِ ، وَإِذَا کَانَ القِیام تَرَبَّعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بیٹھ کر نماز پڑھے وہ اپنے قیام کو چار زانو بنا لے
(٦١٩٨) حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص بیٹھ کر نماز پڑھنا چاہے تو قیام کو چار زانو بنائے۔ جب رکوع کرنا چاہے تو چار زانو رکوع کرے اور جب سجدہ کرنا چاہے تو ٹانگ کو موڑے گا۔
(۶۱۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : قَالَ سُفْیَانُ : إِذَا صَلَّی جَالِسًا جَعَلَ قِیَامَہُ مُتَرَبِّعًا ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ رَکَعَ وَہُوَ مُتَرَبِّعٌ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَسْجُدَ ثَنَی رِجْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬১৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھے تو وہ سجدے اور رکوع میں اپنی ٹانگ کو موڑے گا
(٦١٩٩) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھ رہا ہو تو وہ رکوع اور سجدے میں ٹانگ کو موڑے گا۔
(۶۱۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : إِذَا صَلَّی مُتَرَبِّعًا ، قَالَ مِسْعَرٌ : أَوْ کَمَا قَالَ ، یَجْلِسُ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ ، أَوْ یَسْجُدَ ثَنَی رِجْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھے تو وہ سجدے اور رکوع میں اپنی ٹانگ کو موڑے گا
(٦٢٠٠) حضرت ہشام کہتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھی جب وہ رکوع کرنے لگتے تو ٹانگ کو موڑ لیتے تھے۔
(۶۲۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : یُصَلِّی مُتَرَبِّعًا ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ ثَنَی رِجْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھے تو وہ سجدے اور رکوع میں اپنی ٹانگ کو موڑے گا
(٦٢٠١) ابوحفص کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو دیکھا کہ انھوں نے بیٹھ کر نماز پڑھی، جب وہ رکوع کرنے لگتے تو ٹانگ کو موڑ لیتے تھے۔
(۶۲۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَسَنٌ ، عَنْ أَبِی حَفْصٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا یُصَلِّی مُتَرَبِّعًا ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ ثَنَی رِجْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی آدمی نماز کے لیے آئے اور صف مکمل ہو چکی ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٦٢٠٢) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی نماز کے لیے مسجد میں آئے اور صف پوری ہوچکی ہو تو اگر وہ صف میں داخل ہونے کی طاقت رکھتا ہو تو صف میں داخل ہوجائے۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو ایک آدمی کو پکڑ کر اپنے ساتھ کھڑا کرے۔ اکیلا کھڑا نہ ہو۔
(۶۲۰۲) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَدْخُلُ الْمَسْجِدَ وَقَدْ تَمَّ الصَّفُّ ، قَالَ : إِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ یَدْخُلَ فِی الصَّفِّ دَخَلَ ، وَإِلاَّ أَخَذَ بِیَدِ رَجُلٍ فَأَقَامَہُ مَعَہُ ، وَلَمْ یَقُمْ وَحْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی آدمی نماز کے لیے آئے اور صف مکمل ہو چکی ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٦٢٠٣) حضرت عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ اگر میں نماز کے لیے آؤں اور صف مکمل ہوچکی ہو تو میں کیا کروں ؟ انھوں نے فرمایا کہ ایک آدمی کو اپنے ساتھ کھڑا کرو۔ اگر اکیلے نماز پڑھو تو نماز کا اعادہ کرو۔
(۶۲۰۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : أَجِیئُ إِلَی الصَّفِّ وَقَدِ امْتَلأَ ؟ قَالَ : مُرْ رَجُلاً ، فَأَقِمْہُ مَعَک ، فَإِنْ صَلَّیْتَ وَحْدَک فَأَعِدْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی صرف عورتوں کی امامت کرا سکتا ہے
(٦٢٠٤) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت عروہ عورتوں کو فرض نماز کی امامت کرایا کرتے تھے اور ان کے ساتھ کوئی مرد نہ ہوتا تھا۔
(۶۲۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، وَعَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَؤُمُّ نِسَائَہُ فِی الْمَکْتُوبَۃِ ، لَیْسَ مَعَہُنَّ رَجُلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی صرف عورتوں کی امامت کرا سکتا ہے
(٦٢٠٥) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رمضان میں لوگوں کے لیے قاریوں کو مقرر فرمایا کرتے تھے۔ حضرت ابی لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے اور حضرت ابن ابی حثمہ عورتوں کو۔
(۶۲۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : جَعَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابَ لِلنَّاسِ قَارِئِینَ فِی رَمَضَانَ ، فَکَانَ أُبَیٌّ یُصَلِّی بِالنَّاسِ ، وَابْنُ أَبِی حَثْمَۃَ یُصَلِّی بِالنِّسَائِ۔
tahqiq

তাহকীক: