মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬২০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی صرف عورتوں کی امامت کرا سکتا ہے
(٦٢٠٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں حجاج کے زمانے میں اپنے محلے میں نماز پڑھاتا تھا اور میرے پیچھے صرف ایک عورت ہوتی تھی۔
(۶۲۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ غَالِبٍ أَبِی الْہُذَیْلِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کُنْتُ أُصَلِّی فِی الْحَیِّ فِی زَمَنِ الْحَجَّاجِ ، وَمَا خَلْفِی إِلاَّ امْرَأَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی صرف عورتوں کی امامت کرا سکتا ہے
(٦٢٠٧) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی اور حضرت عطاء سے سوال کیا کہ کیا آدمی عورتوں کو نماز پڑھا سکتا ہے جن کے ساتھ کوئی مرد نہ ہو ؟ دونوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۲۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ ، وَعَطَائً عَنِ الرَّجُلِ یَؤُمُّ النِّسَائَ ، لَیْسَ مَعَہُنَّ رَجُلٌ ؟ فَقَالاَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی صرف عورتوں کی امامت کرا سکتا ہے
(٦٢٠٨) حضرت عرفجہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی لوگوں کو رمضان کے قیام کا حکم دیا کرتے تھے۔ وہ مردوں کے لیے الگ اور عورتوں کے لیے الگ امام مقرر کرتے تھے۔ انھوں نے مجھے عورتوں کا امام مقرر کیا تھا۔
(۶۲۰۸) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللہِ الثَّقَفِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَرْفَجَۃُ ، قَالَ : کَانَ عَلِیٌّ یَأْمُرُ النَّاسَ بِقِیَامِ رَمَضَانَ ، وَکَانَ یَجْعَلُ لِلرِّجَالِ إِمَامًا ، وَلِلنِّسَائِ إِمَامًا ۔ قَالَ عَرْفَجَۃُ : فَأَمَرَنِی عَلِیٌّ ، فَکُنْتُ إِمَامَ النِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی صرف عورتوں کی امامت کرا سکتا ہے
(٦٢٠٩) حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ آدمی رمضان میں کیا صرف عورتوں کو نماز پڑھا سکتا ہے ؟ حضرت حسن نے فرمایا کہ اگر اس آدمی میں کوئی خرابی نہ ہو تو اس عمل میں کوئی خرابی نہیں۔ وہ فرماتے تھے کہ اگر کسی آدمی کی جماعت کی نماز چھوٹ جائے تو وہ گھر آ کر گھر کی خواتین کو نماز پڑھا سکتا ہے۔
(۶۲۰۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَؤُمُّ النِّسْوَۃَ فِی رَمَضَانَ ؟ قَالَ: کَانَ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا إِذَا کَانَ الرَّجُلُ لاَ بَأْسَ بِہِ ، قَالَ : ، وَإِنْ کَانَ الرَّجُلُ لَیَخْرُجُ فَتَفُوتُہُ الصَّلاَۃ فِی جَمَاعَۃٍ ، فَیَرْجِعُ إِلَی أَہْلِہِ ، فَیَجْمَعُہُمْ فَیُصَلِّی بِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی صرف عورتوں کی امامت کرا سکتا ہے
(٦٢١٠) حضرت مطہر بن جویریہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز کے گھر میں ایک مسجد تھی وہ اس میں اپنے گھر والوں اور غلاموں کو جمع کرتے تھے۔
(۶۲۱۰) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ مُطَہَّرِ بْنِ جُوَیْرِیَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا مِجْلَزٍ وَلَہُ مَسْجِدٌ فِی دَارِہِ ، فَرُبَّمَا جَمَّعَ بِأَہْلِہِ وَغِلْمَانِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کے پیچھے کوئی عورت نماز پڑھ رہی ہو لیکن امام کے اور اس کے درمیان دیوار ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٦٢١١) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اگر امام اور مقتدی کے درمیان راستہ، دریا یا دیوار ہو تو وہ اس کے ساتھ نہیں۔
(۶۲۱۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ نُعَیْمٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : إِذَا کَانَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الإِمَام طَرِیقٌ ، أَوْ نَہْرٌ ، أَوْ حَائِطٌ فَلَیْسَ مَعَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کے پیچھے کوئی عورت نماز پڑھ رہی ہو لیکن امام کے اور اس کے درمیان دیوار ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٦٢١٢) حضرت ابراہیم اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ کوئی شخص امام کے پیچھے اس طرح نماز پڑھے کہ دونوں کے درمیان راستہ یا عورتیں ہوں۔
(۶۲۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُصَلِّیَ بِصَلاَۃِ الإِمَام إِذَا کَانَ بَیْنَہُمَا طَرِیقٌ ، أَوْ نِسَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر آدمی کے پیچھے کوئی عورت نماز پڑھ رہی ہو لیکن امام کے اور اس کے درمیان دیوار ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٦٢١٣) حضرت عیسیٰ بن ابی عزہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے پوچھا کہ کیا عورت ایسے امام کی اقتداء کرسکتی ہے جس کے اور اس عورت کے درمیان راستہ ہو۔ انھوں نے فرمایا کہ درست نہیں۔
(۶۲۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ عِیسَی بْنِ أَبِی عَزَّۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُُہُ عَنِ الْمَرْأَۃِ تَأْتَمُّ بِالإِمَام ، وَبَیْنَہُمَا طَرِیقٌ ؟ فَقَالَ : لَیْسَ ذَلِکَ لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس کی رخصت دی ہے
(٦٢١٤) حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس امام کے ساتھ نافع بن عبد الحارث کے مکان میں جمعہ پڑھا کرتے تھے۔ وہ گھر مسجد سے تھوڑا بلند تھا اور اس کا ایک دروازہ مسجد میں کھلتا تھا۔ وہ اس گھر میں جمعہ پڑھتے اور امام کی اقتداء کیا کرتے تھے۔
(۶۲۱۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، قَالَ : کَانَ أَنَسُ یُجَمِّعُ مَعَ الإِمَامِ ، وَہُوَ فِی دَارِ نَافِعِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ ، بَیْتٌ مُشْرِفٌ عَلَی الْمَسْجِدِ ، لَہُ بَابٌ إِلَی الْمَسْجِدِ ، فَکَانَ یُجَمِّعُ فِیہِ وَیَأْتَمُّ بِالإِمَام۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس کی رخصت دی ہے
(٦٢١٥) حضرت صالح مولی التوأمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کے ساتھ مسجد کے اوپر امام کی اقتداء میں نماز پڑھی، حالانکہ امام نیچے تھا۔
(۶۲۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَی التَّوْأَمَۃِ ، قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فَوْقَ الْمَسْجِدِ بِصَلاَۃِ الإِمَام ، وَہُوَ أَسْفَلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس کی رخصت دی ہے
(٦٢١٦) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ اگر عورت امام کے پیچھے اس طرح نماز پڑھے کہ دونوں کے درمیان دیوار ہو تو اگر وہ اس کی تکبیرات سن رہی ہو تو یہ اقتداء جائز ہے۔
(۶۲۱۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ؛ فِی الْمَرْأَۃِ تُصَلِّی وَبَیْنَہَا وَبَیْنَ الإِمَام حَائِطٌ ، قَالَ : إِذَا کَانَتْ تَسْمَعُ التَّکْبِیرَ أَجْزَأَہَا ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس کی رخصت دی ہے
(٦٢١٧) حضرت سعید بن مسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبداللہ کو دیکھا انھوں نے مسجد کے اوپر مغرب کی نماز پڑھی۔ ان کے ساتھ ایک آدمی اور بھی تھا اور وہ امام کی اقتداء کر رہے تھے۔
(۶۲۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللہِ یُصَلِّی فَوْقَ ظَہْرِ الْمَسْجِدِ صَلاَۃَ الْمَغْرِبِ ، وَمَعَہُ رَجُلٌ آخَرَ ، یَعْنِی وَیَأْتَمُّ بِالإِمَام۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس کی رخصت دی ہے
(٦٢١٨) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ہماری مسجد کے دائیں طرف امام سے نیچے ایک چھت تھی۔ حجاج کی امارت کے دنوں میں کچھ روپوش لوگ اس چھت پر نماز پڑھا کرتے تھے۔ اور امام کی اقتداء کرتے تھے، حالانکہ ان کے اور امام کے درمیان دیوار تھی۔ میں نے اس بات کا حضرت ابراہیم سے ذکر کیا تو انھوں نے اسے اچھا خیال فرمایا۔
(۶۲۱۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : کَانَ إِلَی جَنْبِ مَسْجِدِنَا سَطْحٌ ، عَنْ یَمِینِ الْمَسْجِدِ ، أَسْفَلُ مِنَ الإِمَام ، فَکَانَ قَوْمٌ ہَارِبِینَ فِی إِمَارَۃِ الْحَجَّاجِ ، وَبَیْنَہُمْ وَبَیْنَ الْمَسْجِدِ حَائِطٌ طَوِیلٌ ، یُصَلُّونَ عَلَی ذَلِکَ السَّطْحِ ، وَیَأْتَمُّونَ بِالإِمَام ، فَذَکَرْتُہُ لإِبْرَاہِیمَ ، فَرَآہُ حَسَنًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس کی رخصت دی ہے
(٦٢١٩) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی رمضان میں کمرے کی چھت پر کھڑے ہو کر امام کی اقتداء کرے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں تو اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا، البتہ اسے امام سے آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔
(۶۲۱۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سُئِلَ مُحَمَّدٌ عَنِ الرَّجُلِ یَکُونُ عَلَی ظَہْرِ بَیْتٍ ، یُصَلِّی بِصَلاَۃِ الإِمَام فِی رَمَضَانَ ؟ فَقَالَ : لاَ أَعْلَمُ بِہِ بَأْسًا ، إِلاَّ أَنْ یَکُونَ بَیْنَ یَدَیِ الإِمَام۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس کی رخصت دی ہے
(٦٢٢٠) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ حمید بن عبد الرحمن بن حارث کے گھر میں امام کی اقتداء کرتے ہوئے نماز پڑھا کرتے تھے، حالانکہ ان کے اور مسجد کے درمیان راستہ تھا۔
(۶۲۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ؛ أَنَّ عُرْوَۃَ کَانَ یُصَلِّی بِصَلاَۃِ الإِمَامِ ، وَہُوَ فِی دَارِ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ ، وَبَیْنَہُمَا وَبَیْنَ الْمَسْجِدِ طَرِیقٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا مؤذن اذان کے منارے میں نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٦٢٢١) حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ کیا موذن مئذنہ میں اقامت کہہ کر وہیں امام کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا جائز ہے۔
(۶۲۲۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : سُئِلَ عَنِ الْمُؤَذِّنِ یُقِیمُ فِی الْمِئْذَنَۃِ ، وَیُصَلِّی بِصَلاَۃِ الإِمَام ؟ قَالَ : یُجْزِئُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا مؤذن اذان کے منارے میں نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٦٢٢٢) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ موذنین جمعہ کے دن مسجد کے اوپر امام کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ جائز ہے۔
(۶۲۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَأَلْتُُہُ عَنْ صَلاَۃِ الْمُؤَذِّنِینَ فَوْقَ الْمَسْجِدِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ بِصَلاَۃِ الإِمَام وَہُوَ أَسْفَلُ ؟ قَالَ : یُجْزِئُہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا مؤذن اذان کے منارے میں نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٦٢٢٣) حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ کیا موذن اذان کے منارہ میں نماز پڑھتے ہوئے امام کی اقتداء کرسکتا ہے ؟ انھوں نے اس کو مکروہ قرار دیا۔
(۶۲۲۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَأَلْتُُہُ عَنِ الْمُؤَذِّنِ یُصَلِّی فِی صَوْمَعَتِہِ ، وَیَأْتَمُّ بِالإِمَام ؟ فَکَرِہَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٢٤) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ عورت تین کپڑوں میں نماز پڑھے گی۔
(۶۲۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : تُصَلِّی الْمَرْأَۃُ فِی ثَلاَثَۃِ أَثْوَابٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٢٥) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ سے سوال کیا گیا کہ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ حضرت علی کے پاس جا کر ان سے سوال کرو پھر میرے پاس آؤ۔ وہ سائل حضرت علی کے پاس گیا اور ان سے سوال کیا۔ انھوں نے فرمایا کہ مکمل ڈھانپنے والی قمیص اور ایک دوپٹے میں نماز پڑھے گی۔ سائل نے جا کر حضرت عائشہ کو بتایا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ ٹھیک کہتے ہیں۔
(۶۲۲۵) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : سُئِلَتْ عَائِشَۃُ : فِی کَمْ تُصَلِّی الْمَرْأَۃُ ؟ فَقَالَتْ : ائْتِ عَلِیًّا فَاسْأَلْہُ ثُمَّ ارْجِعْ إِلَیَّ ، فَأَتَی عَلِیًّا فَسَأَلَہُ ، فَقَالَ : فِی دِرْعٍ سَابِغٍ وَخِمَارٍ ، فَرَجَعَ إِلَیْہَا فَأَخْبَرَہَا، فَقَالَتْ : صَدَقَ۔
তাহকীক: