মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬২২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٢٦) حضرت عبید اللہ خولانی فرماتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین حضرت میمونہ کو ایک ایسی بڑی قمیص میں نماز پڑھتے دیکھا جو ساری کی ساری ان پر لپٹی ہوئی تھی اور انھوں نے آستین کے کچھ حصے کو اپنے سر پر رکھا ہوا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عبید اللہ خولانی ایک ییمل بچے کی حیثیت سے حضرت میمونہ کی کفالت میں تھے۔
(۶۲۲۶) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ عُبیدِ اللہِ الْخَوْلاَنِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ مَیْمُونَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تُصَلِّی فِی دِرْعٍ وَاحِدٍ فَضْلاً ، وَقَدْ وَضَعَتْ بَعْضَ کُمِّہَا عَلَی رَأْسِہَا ۔ قَالَ : وَکَانَ عُبَیْدُ اللہِ یَتِیمًا فِی حِجْرِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٢٧) حضرت عبید اللہ خولانی فرماتے ہیں کہ ام المومنین حضرت میمونہ نے ایک بڑی قمیص اور ایک چادر میں نماز ادا فرمائی۔
(۶۲۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ الْخَوْلاَنِیِّ، عَنْ مَیْمُونَۃَ بِنْتِ الْحَارِثِ ، زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّہَا صَلَّتْ فِی دِرْعٍ وَخِمَارٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٢٨) حضرت محمد بن زید کہتے ہیں کہ میری والدہ نے ام المومنین حضرت ام سلمہ سے سوال کیا کہ عورت کس چیز میں نماز پڑھے گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ ایک مکمل ڈھانپنے والی چادر میں جو اس کے پاؤں کو بھی ڈھانپ دے اور ایک دوپٹے میں۔
(۶۲۲۸) أَخْبَرَنَا حَفْصٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : حدَّثَتْنِی أُمِّی ؛ أَنَّہَا سَأَلَتْ أُمَّ سَلَمَۃَ ، زَوْجَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : فِی أَیِّ شَیْئٍ تُصَلِّی الْمَرْأَۃُ ؟ فَقَالَتْ : تُصَلِّی فِی دِرْعٍ سَابِغٍ ، یُغَطِّی قَدَمَیْہَا وَالْخِمَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٢٩) حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ عورت ایک مکمل ڈھانپنے والی چادر اور ایک اوڑھنی میں نماز پڑھے گی۔
(۶۲۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ بن مُہَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ ، عَنْ أُمِّہِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : تُصَلِّی الْمَرْأَۃُ فِی الدِّرْعِ السَّابِغِ وَالْخِمَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٣٠) حضرت بشر نے حضرت ابن عباس سے سوال کیا کہ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ ایک قمیص اور ایک چادر میں۔
(۶۲۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أُمِّ ثَوْرٍ ، عَنْ زَوْجِہَا بِشْرٍ ؛ أَنَّہُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ : فِی کَمْ تُصَلِّی الْمَرْأَۃُ ؟ فَقَالَ : فِی دِرْعٍ وَخِمَارٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٣١) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ عورت اپنے پورے کپڑوں میں نماز پڑھے گی یعنی قمیص، چادر اور اوڑھنی۔
(۶۲۳۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَۃُ ، فَلْتُصَلِّ فِی ثِیَابِہَا کُلِّہَا ؛ الدِّرْعُ ، وَالْخِمَارُ ، وَالْمِلْحَفَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٣٢) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدہ نے فرمایا کہ عورت قمیص، چادر اور ” حقو “ میں نماز پڑھے گی۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اشعث سے پوچھا کہ یہ چادریں کیا ہیں ؟ انھوں نے فرمایا جو جسم کو ڈھانپ دے وہ چادر ہے۔ میں نے پوچھا یہ ” حقو “ کیا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ انصار ازار کو حقو کہا کرتے تھے۔
(۶۲۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِیدَۃَ، قَالَ: تُصَلِّی الْمَرْأَۃُ فِی الدِّرْعِ وَالْخِمَارِ وَالْحَقْوٗ۔
قَالَ أَشْعَثُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، مِثْلَہُ ، فَقُلْتُ لَہُ : مَا ہَذِہِ الْخُمُرُ ؟ فَقَالَ : الْخِمَارُ مَا خَمَّرَ ، وَکَانَتِ الأَنْصَارُ تُسَمِّی الإِزَارَ الْحَقْوَ۔
قَالَ أَشْعَثُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، مِثْلَہُ ، فَقُلْتُ لَہُ : مَا ہَذِہِ الْخُمُرُ ؟ فَقَالَ : الْخِمَارُ مَا خَمَّرَ ، وَکَانَتِ الأَنْصَارُ تُسَمِّی الإِزَارَ الْحَقْوَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٣٣) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ عورت تین کپڑوں میں نماز پڑھے گی۔
(۶۲۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : تُصَلِّی الْمَرْأَۃُ فِی ثَلاَثَۃِ أَثْوَابٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٣٤) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ عورت کے لیے تین کپڑوں میں نماز پڑھنا مستحب ہے قمیص چادر ازار۔
(۶۲۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو ہِلاَلٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَ یَسْتَحِبُّ أَنْ تُصَلِّیَ الْمَرْأَۃُ فِی ثَلاَثَۃِ أَثْوَابٍ ؛ فِی الدِّرْعِ ، وَالْخِمَارِ ، وَالْحَقْوِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٣٥) حضرت ابراہیم عورت کو اس بات کی رعایت دیتے تھے کہ وہ قمیص اور چادر میں نماز پڑھ لے۔
(۶۲۳۵) حَدَّثَنَا أَبُوالأَحْوَصِ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ؛ أَنَّہُ کَانَ یُرَخِّصُ لِلْمَرْأَۃِ أَنْ تُصَلِّیَ فِی الدِّرْعِ وَالْجِلْبَابِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٣٦) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے میرے والد سے کہا کہ میں حاملہ عورت ہوں۔ میرے لیے نطاق (کمر پر باندھا جانے والا ایک بیلٹ) میں نماز پڑھنا مشکل ہے، تو کیا میں قمیص اور چادر میں نماز پڑھ سکتی ہوں ؟ انھوں نے کہا ہاں، پڑھ سکتی ہو۔
(۶۲۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : قالَتِ امْرَأَۃٌ لأَبِی : إِنِّی امْرَأَۃٌ حُبْلَی ، وَإِنَّہُ یَشُقُّ عَلَیَّ أَنْ أُصَلِّیَ فِی الْمِنْطَقِ ، أَفَأُصَلِّی فِی دِرْعٍ وَخِمَارٍ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٣٧) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ عورت ایک قمیص دوپٹے اور بنی ہوئی چادر میں نماز پڑھے گی۔
(۶۲۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : تُصَلِّی الْمَرْأَۃُ فِی دِرْعٍ وَخِمَارِ حَصِیْفٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٣٨) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ عورت ایک موٹی قمیص اور موٹی چادر میں نماز پڑھے گی۔
(۶۲۳۸) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : تُصَلِّی الْمَرْأَۃُ فِی دِرْعٍ صَفِیقٍ ، وَخِمَارٍ صَفِیقٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٣٩) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ عورت ایک قمیص اور ایک چادر میں نماز پڑھے گی۔
(۶۲۳۹) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، قَالَ : قَالَ عَطَائٌ : فِی دِرْعٍ وَخِمَارٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٤٠) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت حکم سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ ایک قمیص اور ایک چادر میں نماز پڑھے گی۔ حضرت حماد سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ ایک قمیص اور ایک اوڑھنی میں جس سے سر کو ڈھانپ لے نماز پڑھے گی۔
(۶۲۴۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، فَقَالَ : فِی دِرْعٍ وَخِمَارٍ ، وَسَأَلْتُ حَمَّادًا ، فَقَالَ : تُصَلِّی فِی دِرْعٍ ، وَمِلْحَفَۃٍ تُغَطِّی رَأْسَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٤١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عورت چار کپڑوں سے کم میں نماز نہیں پڑھے گی۔
(۶۲۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ تُصَلِّی الْمَرْأَۃُ فِی أَقَلَّ مِنْ أَرْبَعَۃِ أَثْوَابٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی ؟
(٦٢٤٢) حضرت معاذہ فرماتی ہیں کہ حضرت عائشہ ایک قمیص اور ایک چادر میں نماز پڑھ رہی تھیں کہ ان کی باندی نے آ کر ان پر ایک اور کپڑا ڈال دیا۔
(۶۲۴۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ مُعَاذَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہَا قَامَتْ تُصَلِّی فِی دِرْعٍ وَخِمَارٍ ، فَأَتَتْہَا الأَمَۃُ ، فَأَلْقَتْ عَلَیْہَا ثَوْبًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے پاس ایک ہی کپڑا ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٦٢٤٣) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ وہ اسے بطور ازار کے استعمال کرے۔
(۶۲۴۳) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ السَّمَّانُ ، عَنِ ابن عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : تَتَّزِرُ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے پاس ایک ہی کپڑا ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٦٢٤٤) حضرت عمر بن ذر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد اور حضرت عطاء سے سوال کیا کہ اگر نماز کا وقت آجائے اور عورت کے پاس ایک ہی کپڑا ہو تو وہ کیا کرے ؟ دونوں نے فرمایا کہ وہ اسے بطور ازار کے استعمال کرے۔
(۶۲۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُجَاہِدًا ، وَعَطَائً عَنِ الْمَرْأَۃِ تَحْضُرُہَا الصَّلاَۃ ، وَلَیْسَ لَہَا إِلاَّ ثَوْبٌ وَاحِدٌ ؟ قَالاَ : تَتَّزِرُ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کے پاس ایک ہی کپڑا ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٦٢٤٥) حضرت عمرو بن ذر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ اگر عورت کے پاس ایک ہی کپڑا ہو تو وہ کیسے نماز پڑھے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اسے بطور ازار کے استعمال کرے۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ مراد یہ ہے کہ کپڑا چھوٹا ہو۔
(۶۲۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً عَنِ الْمَرْأَۃِ لاَ یَکُونُ لَہَا إِلاَّ الثَّوْبُ الْوَاحِدُ؟ قَالَ : تَتَّزِرُ بِہِ ۔
قَالَ وَکِیعٌ : یَعْنِی إِذَا کَانَ صَغِیرًا۔
قَالَ وَکِیعٌ : یَعْنِی إِذَا کَانَ صَغِیرًا۔
তাহকীক: