মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৬২৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٤٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے انھیں ایک کپڑے میں نماز پڑھائی۔
(۶۲۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّہُ أَمَّہُمْ فِی قَمِیصٍ وَاحِدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٤٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اگر قمیص کھلی اور مکمل ہو تو ایک قمیص میں نماز پڑھانے میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۲۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ صَمْعَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالصَّلاَۃ فِی الْقَمِیصِ الْوَاحِدِ ، إِذَا کَانَ صَفِیقًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٤٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے ایک قمیص میں نماز پڑھائی، اس وقت ان پر اس کے سوا کچھ نہ تھا۔
(۶۲۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ السَّرَّاجِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ صَلَّی فِی قَمِیصٍ لَیْسَ عَلَیْہِ شَیْئٌ غَیْرُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٤٩) حضرت ابو امامہ سے ایک قمیص میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ پھر ان سے ریطہ (نرم اور باریک کپڑا) میں نماز کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اگر کپڑے کو دائیں بغل کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے کے اوپر ڈال لے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔
(۶۲۴۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : وَسَمِعْتُ أَبَا أُمَامَۃَ وَسُئِلَ عَنِ الصَّلاَۃ فِی الْقَمِیصِ الْوَاحِدِ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ ۔ وَفِی الرَّیْطَۃِ ؟ إِذَا تَوَشَّحْتَ بِہَا فَلاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٥٠) حضرت ابن عباس سے ایک قمیص میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ بہت سے لوگوں کے پاس ایک ہی قمیص ہوتی ہے۔
(۶۲۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ الصَّلاَۃ فِی الْقَمِیصِ الْوَاحِدِ ؟ فَقَالَ : رُبَّ رَجُلٍ لَیْسَ لَہُ إِلاَّ قَمِیصٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٥١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر قمیص کھلی ہو تو اس میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
(۶۲۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: لاَ بَأْسَ بِالصَّلاَۃِ فِی الْقَمِیصِ الْوَاحِدِ إِذَا کَانَ صَفِیقًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٥٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے ہمیں ایک قمیص میں نماز پڑھائی۔
(۶۲۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِیہِ ، قَالَ : أَمَّنَا مُعَاوِیَۃُ فِی قَمِیصٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٥٣) حضرت سعد بن عبیدہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن نے ایک قمیص میں نماز پڑھی۔
(۶۲۵۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؛ أَنَّہُ صَلَّی فِی قَمِیصٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٥٤) حضرت سعید بن ابی ہند فرماتے ہیں کہ میں نے اپنا ایک مکاتب غلام حضرت سعید بن مسیب کے پاس بھیجا تاکہ ان سے سوال کرے کہ بغیر ازار کے قمیص میں نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر جسم جھلک نہ رہا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۲۵۴) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ، قَالَ: بَعَثْتُ غُلاَمًا لِی کَاتِبًا حَاسِبًا إِلَی سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، یَسْأَلُہُ عَنِ الصَّلاَۃ فِی قَمِیصٍ لَیْسَ تَحْتَہُ إِزَارٌ؟ قَالَ: لَیْسَ بِہِ بَأْسٌ إِذَا لَمْ یَشِفَّ عَنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٥٥) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اگر قمیص موٹی ہو تو قمیص میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
(۶۲۵۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ، عَنْ عِکْرِمَۃَ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالصَّلاَۃِ فِی الْقَمِیصِ الْوَاحِدِ حَصِیفًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٥٦) حضرت زیاد بن عثمان احمری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ کو ایک موٹی اور قصیر قمیص میں نماز پڑھتے دیکھا۔
(۶۲۵۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنِ الْہُذَیْلِ بْنِ بِلاَلٍ الْفَزَارِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنِی زِیَادُ بْنُ عُثْمَانَ الأَحْمَریُّ ، قَالَ: رَأَیْتُ عَلْقَمَۃَ یُصَلِّی فِی قَمِیصٍ صَفِیقٍ قَصِیرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٥٧) حضرت عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں کہ اگر قمیص موٹی ہو تو صرف قمیص میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
(۶۲۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعَوَّامُ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالصَّلاَۃ فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ إِذَا کَانَ صَفِیقًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٥٨) حضرت فضیل بن عمرو فرماتے ہیں کہ اگر قمیص موٹی ہو تو صرف قمیص میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
(۶۲۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو إِسْرَائِیلَ إِسْمَاعِیلُ ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ عَمْرٍوَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالصَّلاَۃ فِی الْقَمِیصِ الْوَاحِدِ إِذَا کَانَ صَفِیقًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٥٩) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ہمیں صرف قمیص میں نماز پڑھائی اور فرمایا کہ اگر قمیص موٹی ہو تو صرف قمیص میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
(۶۲۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : أَمَّنَا الْحَکَمُ فِی قَمِیصٍ غَلِیظٍ ، وَقَالَ الْحَکَمُ : لاَ بَأْسَ بِالصَّلاَۃ فِی الْقَمِیصِ الْوَاحِدِ إِذَا کَانَ صَفِیقًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٦٠) حضرت محمد بن عبد الرحمن بن نوفل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ بن زبیر کو صرف قمیص میں نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۶۲۶۰) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنِ ابْنِ لَہِیعَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ یُصَلِّی فِی قَمِیصٍ ، لَیْسَ عَلَیْہِ غَیْرُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٦١) حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ کال صرف جبے یا صرف ایسی موٹی قمیص جو ستر کو ڈھانپ دے، ان میں نماز پڑھنا جائز ہے ؟ انھوں نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۲۶۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ ، قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ عَنِ الرَّجُلِ یُصَلِّی فِی جُبَّۃٍ وَحْدَہَا ، أَوْ قَمِیصٍ صَفِیقٍ ، یُوَارِی عَوْرَتَہُ ، لَیْسَ عَلَیْہِ غَیْرُہُ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٢٦٢) حضرت ملیکہ بنت ابی عبد الرحمن فرماتی ہیں کہ ان کے والد صرف قمیص میں رات کے وقت نفل پڑھا کرتے تھے۔
(۶۲۶۲) حَدَّثَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، قَالَ : حدَّثَتْنِی مُلَیْکَۃُ بِنْتُ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؛ أَنَّ أَبَاہَا کَانَ یُصَلِّی فِی قَمِیصٍ تَطَوُّعًا بِاللَّیْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوغے اور لمبی آستینوں والے جبے میں نماز کا حکم
(٦٢٦٣) حضرت سعد نے لوگوں کو لمبی آستینوں والے جبے میں نماز پڑھائی۔
(۶۲۶۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ أَنَّ سَعْدًا صَلَّی بِالنَّاسِ فِی مُسْتُقَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوغے اور لمبی آستینوں والے جبے میں نماز کا حکم
(٦٢٦٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ صرف جبے میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
(۶۲۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ صَمْعَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالصَّلاَۃِ فِی الْجُبَّۃِ الْوَاحِدَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوغے اور لمبی آستینوں والے جبے میں نماز کا حکم
(٦٢٦٥) حضرت علی بن زید بن جدعان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے جبے میں نماز کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں بھی اور موٹی قمیص میں بھی نماز جائز ہے۔
(۶۲۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَائِدَۃُ بْنُ قُدَامَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ عَنِ الصَّلاَۃ فِی الْجُبَّۃِ ؟ قَالَ : وَفِی الْقَمِیصِ إِذَا کَانَ صَفِیقًا۔
tahqiq

তাহকীক: