মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৬২৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوغے اور لمبی آستینوں والے جبے میں نماز کا حکم
(٦٢٦٦) حضرت عمر بن عبد العزیز نے ایک جبے میں نماز ادا فرمائی اس وقت ان پر اس کے سوا کچھ نہ تھا۔
(۶۲۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ صَبِیحٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مَنْ رَأَی عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ یُصَلِّی فِی جُبَّۃٍ طَیَالِسَۃٍ ، لَیْسَ عَلَیْہِ إِزَارٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوغے اور لمبی آستینوں والے جبے میں نماز کا حکم
(٦٢٦٧) حضرت محل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو لمبی آستینوں والے چوغے میں نماز پڑھتے دیکھا ہے وہ اپنے ہاتھ اس سے باہر نہیں نکالتے تھے۔
(۶۲۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحِلٍّ ، قَالَ : رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ یُصَلِّی فِی مُسْتُقَۃٍ ، لاَ یُخْرِجُ یَدَیْہِ مِنْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بالوں کو نہ ڈھانپے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
(٦٢٦٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر کسی عورت نے نماز پڑھتے ہوئے بال نہ ڈھانپے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوگی۔
(۶۲۶۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : أَیُّمَا امْرَأَۃٍ صَلَّتْ وَلَمْ تُغَطِّ شَعْرَہَا ، لَمْ تُقْبَلْ لَہَا صَلاَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بالوں کو نہ ڈھانپے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
(٦٢٦٩) حضرت حسن سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب لڑکی بالغ ہوجائے تو بغیر دوپٹے کے اس کی نماز نہیں ہوتی۔
(۶۲۶۹) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، رَفَعَہُ ، قَالَ : إِذَا حَاضَتِ الْجَارِیَۃُ ، لَمْ تُقْبَلْ لَہَا صَلاَۃٌ إِلاَّ بِخِمَارٍ۔ (ترمذی ۳۷۷۔ ابوداؤد ۶۴۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بالوں کو نہ ڈھانپے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
(٦٢٧٠) حضرت قابوس کے والد فرماتے ہیں کہ انھوں نے ایک عورت کو حضرت عائشہ کے پاس بھیجا، اس نے حضرت عائشہ کے یہاں ایک لڑکی دیکھی جس کے بال نظر آ رہے تھے۔ اس عورت نے اس لڑکی کے بارے میں کہا کہ یہ اگر بالوں کو چھپا لیتی تو اچھا ہوتا۔ حضرت عائشہ نے فرمایا کہ یہ ابھی تک بالغ نہیں ہوئی اور ابھی تک اس کا حیض ظاہر نہیں ہوا۔
(۶۲۷۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ قَابُوسَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ أَرْسَلَ امْرَأَۃً إِلَی عَائِشَۃَ ، فَرَأَتْ جَارِیَۃً لَہَا جَمَّۃٌ ، فَقَالَتْ : لَوِ اسْتَتَرَتْ ہَذِہِ کَانَ أَخْیَرَ ، فَقَالَتْ : إِنَّہَا لَمْ تَحِضْ ، وَلاَ بَدَا بَعْدُ الْحَیْضُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بالوں کو نہ ڈھانپے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
(٦٢٧١) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس تشریف لائے تو میرے پاس ایک لڑکی بیٹھی تھی۔ آپ نے ایک کپڑا مجھے دیا کہ اسے پھاڑ کر اس لڑکی کو اور ام سلمہ کے پاس موجود لڑکی کو دے دوں، میرے خیال میں یہ دونوں بالغ ہوچکی ہیں۔
(۶۲۷۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِی فَتَاۃٌ ، فَأَلْقَی إِلَیَّ حِقْوَہُ ، فَقَالَ : شُقِّیہِ بَیْنَ ہَذِہِ الْفَتَاۃِ وَبَیْنَ الَّتِی عِنْدَ أُمِّ سَلَمَۃَ ، فَإِنِّی لاَ أُرَاہُمَا إِلاَّ قَدْ حَاضَتَا۔ (ابوداؤد ۶۴۲۔ احمد ۶/۲۳۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بالوں کو نہ ڈھانپے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
(٦٢٧٢) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس تشریف لائے تو ایک لڑکی بھاگ کر چھپ گئی، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے استفسار فرمایا کہ کیا یہ بالغ ہوگئی ہے۔ آپ کو بتایا گیا جی ہاں یہ بالغ ہوگئی ہے، آپ نے اپنے عمامے سے کپڑا پھاڑ کر اسے دیا کہ اس سے پردہ کرلو۔
(۶۲۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَیْہَا ، فَاخْتَبَأَتْ مَوْلاَۃٌ لَہُمْ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَاضَتْ ؟ فَقَالُوا : نَعَمْ ، فَشَقَّ لَہَا مِنْ عِمَامَتِہِ ، فَقَالَ : اخْتَمِرِی بِہَذَا۔ (ابن ماجہ ۶۵۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بالوں کو نہ ڈھانپے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
(٦٢٧٣) حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ جب لڑکی بالغ ہوجائے تو اس پر اتنا ہی پردہ ضروری ہے جتنا کہ اس کی ماں پر ضروری ہے۔
(۶۲۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عُثْمَانَ الثَّقَفِیِّ ، عَنْ مَاہَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : إِذَا حَاضَتِ الْجَارِیَۃُ وَجَبَ عَلَیْہَا مَا وَجَبَ عَلَی أُمِّہَا مِنَ التَّسَتُّرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بالوں کو نہ ڈھانپے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
(٦٢٧٤) مرزوق بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ لڑکی پر نماز کب فرض ہوتی ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جب اسے حیض آجائے۔
(۶۲۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَرْزُوقُ بْنُ عَبْدِ اللہِ مَوْلَی بَنِی زُہْرَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ : مَتَی تُکْتَبُ عَلَی الْجَارِیَۃِ الصَّلاَۃُ ؟ فَقَالَ : إِذَا حَاضَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بالوں کو نہ ڈھانپے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
(٦٢٧٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب لڑکی کو حیض آجائے تو اس پر پردہ اتنا ہی واجب ہے جتنا کہ اس کی ماں پر۔
(۶۲۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا حَاضَتِ الْجَارِیَۃُ وَجَبَ عَلَیْہَا مَا وَجَبَ عَلَی أُمِّہَا مِنَ التَّسَتُّرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بالوں کو نہ ڈھانپے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
(٦٢٧٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب لڑکی بالغ ہوجائے تو بغیر دوپٹے کے اس کی نماز نہیں ہوگی۔
(۶۲۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا رَبِیعٌ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: إِذَا حَاضَتِ الْجَارِیَۃُ لَمْ تُقْبَلْ لَہَا صَلاَۃٌ إِلاَّ بِخِمَارٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بالوں کو نہ ڈھانپے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
(٦٢٧٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب لڑکی بالغ ہوجائے تو بغیر دوپٹے کے اس کی نماز نہیں ہوگی۔
(۶۲۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِذَا حَاضَتِ الْجَارِیَۃُ لَمْ تُقْبَلْ لَہَا صَلاَۃٌ إِلاَّ بِخِمَارٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بالوں کو نہ ڈھانپے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
(٦٢٧٨) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جب لڑکی بالغ ہوجائے تو اس پر پردہ اتنا ہی واجب ہے جتنا کہ اس کی ماں پر۔
(۶۲۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ مَاہَانَ أَبِی سَالِمٍ ، قَالَ : قالَتْ عَائِشَۃُ : إِذَا احْتَلَمَتِ الْجَارِیَۃُ وَجَبَ عَلَیْہَا مَا وَجَبَ عَلَی أُمِّہَا ۔ یَعْنِی مِنَ التَّسَتُّرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بالوں کو نہ ڈھانپے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
(٦٢٧٩) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ بالغ لڑکی کی نماز بغیر دوپٹے کے قبول نہیں ہوتی۔
(۶۲۷۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ صَفِیَّۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لاَ یَقْبَلُ اللَّہُ صَلاَۃَ حَائِضٍ إِلاَّ بِخِمَارٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت بالوں کو نہ ڈھانپے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
(٦٢٨٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر لڑکی بالغ ہونے کے بعد اپنے کانوں اور سر کو نہ ڈھکے تو اس کی نماز نہیں ہوتی۔
(۶۲۸۰) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا بَلَغَتِ الْمَرْأَۃُ الْحَیْضَ ، وَلَمْ تُغَطِّ أُذُنَیْہَا وَرَأْسَہَا ، لَمْ تُقْبَلْ لَہَا صَلاَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا باندھی بغیر دوپٹے کے نماز پڑھ سکتی ہے ؟
(٦٢٨١) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ باندی اسی طرح نماز پڑھے گی جس طرح باہر نکلتی ہے۔
(۶۲۸۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : تُصَلِّی کَمَا تَخْرُجُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا باندھی بغیر دوپٹے کے نماز پڑھ سکتی ہے ؟
(٦٢٨٢) حضرت علی اور حضرت شریح فرمایا کرتے تھے کہ باندی اسی طرح نماز پڑھے گی جس طرح باہر نکلتی ہے۔
(۶۲۸۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ؛ أَنَّ عَلِیًّا ، وَشُرَیْحًا کَانَا یَقُولاَنِ : تُصَلِّی الأَمَۃُ کَمَا تَخْرُجُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا باندھی بغیر دوپٹے کے نماز پڑھ سکتی ہے ؟
(٦٢٨٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ام ولد باندی بغیر دوپٹے کے نماز پڑھ سکتی ہے خواہ اس کی عمر تیس سال سے زائد ہو۔
(۶۲۸۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: تُصَلِّی أُمُّ الْوَلَدِ بِغَیْرِ خِمَارٍ، وَإِنْ کَانَتْ قَدْ بَلَغَتْ سِتِّینَ سَنَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا باندھی بغیر دوپٹے کے نماز پڑھ سکتی ہے ؟
(٦٢٨٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ باندی پر دوپٹہ لازم نہیں خواہ وہ بوڑھی ہو۔
(۶۲۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الأَمَۃِ خِمَارٌ ، وَإِنْ کَانَتْ عَجُوزًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬২৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا باندھی بغیر دوپٹے کے نماز پڑھ سکتی ہے ؟
(٦٢٨٥) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ باندی پر دوپٹہ لازم نہیں۔
(۶۲۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الأَمَۃِ خِمَارٌ۔
tahqiq

তাহকীক: