মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৩০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی مسجد میں ایک رکعت پڑھ سکتا ہے ؟
(٦٣٠٦) حضرت طلحہ بن عبید اللہ ایک مسجد سے گزرے، انھوں نے اس میں ایک رکعت پڑھی اور پھر چلے گئے۔
(۶۳۰۶) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سِمَاکٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی مَنْ رَأَی طَلْحَۃَ بْنَ عُبَیْدِ اللہِ مَرَّ فِی الْمَسْجِدِ فَرَکَعَ رَکْعَۃً ، ثُمَّ خَرَجَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی مسجد میں ایک رکعت پڑھ سکتا ہے ؟
(٦٣٠٧) حضرت طلحہ بن عبید اللہ مسجد سے گذرے اور انھوں نے اس میں ایک رکعت پڑھی۔
(۶۳۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سِمَاکٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَنْ رَأَی طَلْحَۃَ بْنَ عُبَیْدِ اللہِ مَرَّ فِی الْمَسْجِدِ ، فَسَجَدَ سَجْدَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی مسجد میں ایک رکعت پڑھ سکتا ہے ؟
(٦٣٠٨) حضرت زبیر بن عوام ایک محل سے نکلے اور مسجد سے گذرے اور اس میں ایک رکعت پڑھی۔
(۶۳۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَیْفِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الزُّبَیْرَ بْنَ الْعَوَّامِ خَرَجَ مِنْ الْقَصْرِ ، فَمَرَّ بِالْمَسْجِدِ فَرَکَعَ رَکْعَۃً ، أَوْ سَجَدَ سَجْدَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کمان یا تلوار لے کر نماز پڑھنے کا حکم
(٦٣٠٩) حضرت راشد بن سعد کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ اپنی کمانیں لے کر نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۶۳۰۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الأَحْوَص بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلُّونَ وَعَلَیْہِمْ قِسِیُّہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کمان یا تلوار لے کر نماز پڑھنے کا حکم
(٦٣١٠) حضرت عروہ بن زبیر سے منقول ہے کہ تلواریں مجاہدوں کی چادریں ہیں۔
(۶۳۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الأَحْوَص بْنِ حَکِیمٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : السُّیُوفُ أَرْدِیَۃُ الْغُزَاۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کمان یا تلوار لے کر نماز پڑھنے کا حکم
(٦٣١١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف تلواروں کو چادروں کی طرح سمجھتے تھے۔
(۶۳۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَرَوْنَ أَنَّ السُّیُوفَ بِمَنْزِلَۃِ الرِّدَائِ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کمان یا تلوار لے کر نماز پڑھنے کا حکم
(٦٣١٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نماز میں تلوار چادر کی طرح ہے۔
(۶۳۱۲) حَدَّثَنَا ہُشَیمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : السَیف بِمَنْزِلَۃِ الرِّدَائِ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کمان یا تلوار لے کر نماز پڑھنے کا حکم
(٦٣١٣) حضرت سعید بن مسروق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم تیمی کو نماز پڑھتے دیکھا ان پر چادر کے بجائے صرف تلوار تھی۔
(۶۳۱۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیَّ یُصَلِّی وَلَیْسَ عَلَیْہِ رِدَائٌ إِلاَّ سَیْفُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کمان یا تلوار لے کر نماز پڑھنے کا حکم
(٦٣١٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس حال میں نماز پڑھتے تھے کہ ان پر ان کی تلواریں ہوتی تھیں جن پر مردار کی کھال کی نیام ہوا کرتی تھی۔
(۶۳۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلُّونَ فِی السُّیُوفِ ، عَلَیْہَا الْکِیْمُخْتُ مِنْ جُلُودِ الْمَیْتَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کمان یا تلوار لے کر نماز پڑھنے کا حکم
(٦٣١٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ تلواریں مجاہدین کی چادریں ہیں۔
(۶۳۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الرَّبِیعُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : السُّیُوفُ أَرِدْیَۃُ الْغُزَاۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کمان یا تلوار لے کر نماز پڑھنے کا حکم
(٦٣١٦) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ کمان چادر کی جگہ نہیں آسکتی۔
(۶۳۱۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : الْقَوْسُ لاَ یُجْزِئُ مَکَانَ الرِّدَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کمان یا تلوار لے کر نماز پڑھنے کا حکم
(٦٣١٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کمان چادر کے درجہ میں ہے۔
(۶۳۱۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عُبَیْدَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : الْقَوْسُ بِمَنْزِلَۃِ الرِّدَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کمان یا تلوار لے کر نماز پڑھنے کا حکم
(٦٣١٨) حضرت سلمہ بن اکوع نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ کیا کمان اور تیروں کا تھیلا لے کر نماز پڑھنا ٹھیک ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ کمان میں نماز پڑھ، البتہ تیروں کا تھیلا اتار دو ۔
(۶۳۱۸) حَدَّثَنَا عُقْبَۃُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبِی ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ الأَکْوَعِ ؛ أَنَّہُ سَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلاَۃ فِی الْقَوْسِ وَالْقَرْنِ ؟ فَقَالَ : صَلِّ فِی الْقَوْسِ ، وَاطْرَحِ الْقَرْنَ۔ (ابویعلی ۳۷۹ )
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حالات میں جماعت کی نماز چھوڑنے کی اجازت ہے
(٦٣١٩) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جب کبھی بارش یا آندھی ہوتی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیتے کہ وہ اعلان کرے ” اپنے کجاو وں میں نماز پڑھو “۔
(۶۳۱۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ إِذَا کَانَ لَیْلَۃٌ مَطِیرَۃٌ ، أَوْ شَدِیدَۃُ الرِّیحِ ، أَمَرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُنَادِیًا فَنَادَی : أَنْ صَلُّوا فِی رِحَالِکُمْ۔ (بخاری ۶۶۶۔ مسلم ۴۸۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حالات میں جماعت کی نماز چھوڑنے کی اجازت ہے
(٦٣٢٠) حضرت ابو ملیح کے والد فرماتے ہیں کہ حدیبیہ یا حنین والے سال میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ اس دوران ایک دن اتنی بارش ہوئی کہ ہمارے جوتوں کے تلوے گیلے نہیں ہوئے۔ آپ نے ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیا اس نے اعلان کیا کہ اپنے کجاو وں میں نماز پڑھ لو۔
(۶۳۲۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی الْمَلِیحِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَامَ الْحُدَیْبِیَۃِ ، أَوْ حُنَیْنٍ فَأَصَابَنَا مَطَرٌ لَمْ یَبُلَّ أَسَافِلَ نِعَالِنَا ، فَنَادَی مُنَادِی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَنْ صَلُّوا فِی رِحَالِکُمْ۔ (ابوداؤد ۱۰۵۰۔ احمد ۵/۷۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حالات میں جماعت کی نماز چھوڑنے کی اجازت ہے
(٦٣٢١) حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت ابن عباس کے زمانے میں جمعہ کے دن بارش ہوئی، انھوں نے ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیا کہ وہ یہ اعلان کرے نماز اپنے کجاو وں میں پڑھ لو۔
(۶۳۲۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَوْفٌ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، قَالَ : أَصَابَنَا مَطَرٌ فِی یَوْمِ جُمُعَۃٍ فِی عَہْدِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَأَمَرَ مُنَادِیًا فَنَادَی : أَنْ صَلُّوا فِی رِحَالِکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حالات میں جماعت کی نماز چھوڑنے کی اجازت ہے
(٦٣٢٢) حضرت ابو ملیح فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بارانی رات میں میں نماز کے لیے مسجد میں گیا، واپس آ کر میں نے دروازہ کھٹکھٹایا تو والد صاحب نے پوچھا کون ہے ؟ گھر والوں نے بتایا کہ ابو ملیح ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ غزوہ حدیبیہ کے موقع پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ اتنے میں بارش ہوئی جو اتنی تھی کہ ہمارے جوتوں کے تلوے گیلے نہیں ہوئے۔ لیکن حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک منادی نے اعلان کیا کہ اپنے کجاو وں میں نماز پڑھ لو۔
(۶۳۲۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ أَبِی الْمَلِیحِ ، قَالَ : خَرَجْتُ ذَاتَ لَیْلَۃٍ مَطِیرَۃٍ إِلَی الْمَسْجِدِ ، فَلَمَّا رَجَعْتُ اسْتَفْتَحْتُ ، قَالَ أَبِی : مَنْ ہَذَا ؟ قَالُوا : أَبُو الْمَلِیحِ ، قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتُنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ الْحُدَیْبِیَۃِ ، وَأَصَابَتْنَا سَمَائٌ لَمْ تَبُلَّ أَسَافِلَ نِعَالِنَا ، فَنَادَی مُنَادِی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَنْ صَلُّوا فِی رِحَالِکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حالات میں جماعت کی نماز چھوڑنے کی اجازت ہے
(٦٣٢٣) حضرت سمرہ فرماتے ہیں کہ حنین کے دن بارش ہوئی تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے منادی کو حکم دیا کہ کجاو وں میں نماز پڑھے جانے کا اعلان کر دے۔
(۶۳۲۳) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حدَّثَنَا ہَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَۃَ ؛ أَنَّ یَوْمَ حَنِینٍ کَانَ یَوْمًا مَطِیرًا، فَأَمَرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُنَادِیَہُ : إِنَّ الصَّلاَۃَ فِی الرِّحَالِ۔ (بخاری ۶۱۵۔ احمد ۵/۷۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بارانی رات میں دو نمازوں کو جمع کرنے کا حکم
(٦٣٢٤) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ بارانی راتوں میں ہمارے امراء مغرب کو تاخیر سے اور عشاء کو جلدی شفق غائب ہونے سے پہلے پڑھتے تھے۔ حضرت ابن عمر بھی ان کے ساتھ یونہی نماز پڑھ لیتے تھے اور اس میں کوئی حرج خیال نہ فرماتے تھے۔ حضرت عبید اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم اور حضرت سالم کو بھی ان کے ساتھ اسی طرح نماز پڑھتے دیکھا۔
(۶۳۲۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ أُمَرَاؤُنَا إِذَا کَانَتْ لَیْلَۃٌ مَطِیرَۃٌ أَبْطَؤُوا بِالْمَغْرِبِ ، وَعَجَّلُوا الْعِشَائَ قَبْلَ أَنْ یَغِیبَ الشَّفَقُ ، فَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یُصَلِّی مَعَہُمْ لاَ یَرَی بِذَلِکَ بَأْسًا ۔ قَالَ عُبَیْدُ اللہِ : وَرَأَیْتُ الْقَاسِمَ وَسَالِمًا یُصَلِّیَانِ مَعَہُمْ فِی مِثْلِ تِلْکَ اللَّیْلَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بارانی رات میں دو نمازوں کو جمع کرنے کا حکم
(٦٣٢٥) حضرت عبد الرحمن بن حرملہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب کو دیکھا کہ وہ ائمہ کے ساتھ اس وقت بھی نماز پڑھ لیتے تھے جب وہ بارانی رات میں مغرب اور عشاء کو جمع کرتے تھے۔
(۶۳۲۵) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یُصَلِّی مَعَ الأَئِمَّۃِ حِینَ یَجْمَعُونَ بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ فِی اللَّیْلَۃِ الْمَطِیرَۃِ۔
তাহকীক: