মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৬৩৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن ظہر جلدی اور عصر تاخیر سے پڑھو
(٦٣٤٦) حضرت عبدا لعزیز بن رفیع سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس دن بادل ہوں اس دن ، دن کی نمازیں جلدی اور مغرب کی نماز تاخیر سے پڑھو۔
(۶۳۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : عَجِّلُوا صَلاَۃَ النَّہَارِ فِی یَوْمِ الْغَیْمِ ، وَأَخِّرُوا الْمَغْرِبَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن ظہر جلدی اور عصر تاخیر سے پڑھو
(٦٣٤٧) حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن ظہر جلدی اور عصر تاخیر سے پڑھو، اس دن مغرب بھی تاخیر سے پڑھو۔
(۶۳۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا قَیْسٌ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ حِزَامِ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ ، یَقُولُ : إِذَا کَانَ یَوْمُ الْغَیْمِ فَعَجِّلُوا الظُّہْرَ ، وَأَخِّرُوا الْعَصْرَ ، وَأَخِّرُوا الْمَغْرِبَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن ظہر جلدی اور عصر تاخیر سے پڑھو
(٦٣٤٨) حضرت بریدہ اسلمی فرماتے ہیں کہ ہم ایک غزوے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ آپ نے فرمایا کہ جس دن گھٹا چھائی ہو اس دن نماز جلدی پڑھو کیونکہ جس کی عصر کی نماز فوت ہوگئی اس کے اعمال ضائع ہوگئے۔
(۶۳۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ أَبِی الْمُہَاجِرِ ، عَنْ بُرَیْدَۃَ الأَسْلَمِیِّ ، قَالَ : کُنَّا مَعَہُ فِی غُزَاۃٍ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : بَکِّرُوا بِالصَّلاَۃ فِی الْیَوْمِ الْغَیْمِ ، فَإِنَّہُ مَنْ فَاتَتْہُ صَلاَۃُ الْعَصْرِ حَبِطَ عَمَلُہُ۔ (ابن ماجہ ۶۹۴۔ احمد ۳۶۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن ظہر جلدی اور عصر تاخیر سے پڑھو
(٦٣٤٩) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۶۳۴۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ یَحْیَی ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ أَبِی الْمَلِیحِ ، عَنْ بُرَیْدَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، بِنَحْوٍ مِنْہُ۔ (بخاری ۵۹۴۔ احمد ۵/۴۳۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن ظہر جلدی اور عصر تاخیر سے پڑھو
(٦٣٥٠) حضرت ربیع بن خثیم نے اپنے مؤذن سے فرمایا کہ جس دن بادل ہو اس دن مغرب کی نماز کو تاخیر سے پڑھو۔
(۶۳۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ مَاعِزٍ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ خُثَیْمٍ ، أَنَّہُ قَالَ لِمُؤَذِّنِہِ : إِذَا کَانَ یَوْمُ الْغَیْمِ فَاغْسِقْ بِالْمَغْرِبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن ظہر جلدی اور عصر تاخیر سے پڑھو
(٦٣٥١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ بادلوں والے دن ظہر کو تاخیر سے اور مغرب کو جلدی پڑھنا اچھا ہے۔
(۶۳۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یُعْجِبُہُ فِی یَوْمِ الْغَیْمِ أَنْ یُؤَخِّرَ الظُّہْرَ ، وَیُعَجِّلَ الْعَصْرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن ظہر جلدی اور عصر تاخیر سے پڑھو
(٦٣٥٢) حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن عصر کی نماز کو جلدی اور مغرب کی نماز کو تاخیر سے پڑھا جائے گا۔
(۶۳۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ : یُعَجَّلُ الْعَصْرُ یَوْمَ الْغَیْمِ ، وَیُؤَخَّرُ الْمَغْرِبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن ظہر جلدی اور عصر تاخیر سے پڑھو
(٦٣٥٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن عصر کی نماز کو جلدی اور مغرب کی نماز کو تاخیر سے پڑھا جائے گا۔
(۶۳۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُعَجَّلُ الْعَصْرُ وَیُؤَخَّرُ الْمَغْرِبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن ظہر جلدی اور عصر تاخیر سے پڑھو
(٦٣٥٤) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۶۳۵۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ، بِمِثْلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } (رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر
(٦٣٥٥) حضرت ابو العالیہ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } (رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ عشاء کی نماز سے پہلے نہیں سوتے۔
(۶۳۵۵) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ؛ (کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ) قَالَ : لاَ یَنَامُونَ عَنِ الْعِشَائِ الآخِرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } (رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر
(٦٣٥٦) حضرت حسن فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ ، وَبِالأَسْحَارِ ہُمْ یَسْتَغْفِرُونَ }(رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں، اور سحری کے وقت گناہوں کی معافی مانگتے ہیں) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ نماز پڑھتے ہیں اور سحری کے وقت اٹھ کر استغفار کرتے ہیں۔
(۶۳۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ {کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ ، وَبِالأَسْحَارِ ہُمْ یَسْتَغْفِرُونَ} قَالَ : صَلَّوْا ، فَلَمَّا کَانَ السَّحَرُ اسْتَغْفَرُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } (رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر
(٦٣٥٧) حضرت عبداللہ بن رواحہ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ }(رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ تھوڑی دیر سوتے ہیں پھر سحری تک عبادت کرتے ہیں۔
(۶۳۵۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَوَاحَۃَ ؛ {کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ} قَالَ : ہَجَعُوا قَلِیلاً ، ثُمَّ مَدُّوہَا إِلَی السَّحَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } (رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر
(٦٣٥٨) حضرت عطاء فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ }(رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس آیت میں صحابہ کرام کو رات کے اکثر حصہ میں عبادت کا حکم دیا گیا تھا، حضرت ابو ذر اس آیت کے نزول کے بعد بستر کے قریب بھی نہ جاتے اور لاٹھی کے سہارے سے ساری رات عبادت کرتے۔ پھر اس آیت میں رات کی عبادت کے بارے میں رخصت نازل ہوئی { فَاقْرَؤُوا مَا تَیَسَّرَ مِنْہُ } قرآن میں سے جو تمہارے لیے ممکن ہو اس کی تلاوت کرلو۔
(۶۳۵۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ {کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ} ، قَالَ : ذَلِکَ إِذْ أُمِرُوا بِقِیَامِ اللَّیْلِ ، فَکَانَ أَبُو ذَرٍّ یَحْتَجِزُ احْتِجَازَہُ ، وَیَأْخُذُ الْعَصَا فَیَعْتَمِدُ عَلَیْہَا ، فَکَانُوا کَذَلِکَ حَتَّی نَزَلَتِ الرُّخْصَۃُ: {فَاقَرَؤُوا مَا تَیَسَّرَ مِنْہُ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } (رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر
(٦٣٥٩) حضرت حسن فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ }(رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ رات کو بہت تھوڑا سوتے ہیں۔ حضرت مطرف بن عبداللہ فرمایا کرتے تھے کہ اس کا معنی یہ ہے کہ بہت کم راتیں ایسی ہیں جن میں وہ اللہ کی عبادت نہ کرتے ہوں۔

حضرت محمد بن علی فرماتے ہیں کہ وہ عشاء کی نماز سے پہلے نہیں سویا کرتے تھے۔
(۶۳۵۹) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا بُکَیْر بْنُ أَبِی السُّمَیْطِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ ؛ فِی قَوْلِہِ تَعَالَی : {کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ} قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ ، یَقُولُ : قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَنَامُونَ ۔ وَکَانَ مُطَرِّفُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، یَقُولُ : کَانُوا قَلَّ لَیْلَۃٍ إِلاَّ یُصِیبُونَ مِنْہَا ۔ وَکَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ ، یَقُولُ : لاَ یَنَامُونَ حَتَّی یُصَلُّوا الْعَتَمَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } (رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر
(٦٣٦٠) حضرت عبداللہ بن شخیر فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ }(رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ بہت کم راتیں ایسی ہیں جن میں وہ پوری رات جاگتے ہوں۔
(۶۳۶۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الشِّخِّیرِ ، قَالَ : قلَّ لَیْلَۃٍ أَتَتْ عَلَیْہِمْ ہَجَعُوہَا کُلَّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } (رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر
(٦٣٦١) حضرت ضحاک { الْمُتَّقِیْنَ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ تھوڑے ہیں۔
(۶۳۶۱) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ أَبِی بِسْطَامٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : {الْمُتَّقِینَ} ہُمُ الْقَلِیلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } (رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر
(٦٣٦٢) حضرت حسن فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ }(رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ رات کو تھوڑی دیر سوتے ہیں پھر سحری تک عبادت کرتے ہیں۔
(۶۳۶۲) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ {کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ} قَالَ : ہَجَعُوا قَلِیلاً ، ثُمَّ مَدُّوہَا إِلَی السَّحَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } (رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر
(٦٣٦٣) حضرت سعید بن ابی الحسن فرماتے ہیں کہ بہت کم راتیں ایسی ہیں جن میں وہ پوری رات جاگتے ہوں۔
(۶۳۶۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی الْحَسَنِ ، قَالَ : قلَّ لَیْلَۃً أَتَتْ عَلَیْہِمْ ہَجَعُوہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } (رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر
(٦٣٦٤) حضرت مجاہدفرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ }(رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ وہ پوری رات نہیں سوتے۔
(۶۳۶۴) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانُوا لاَ یَنَامُونَ کُلَّ اللَّیْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৩৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } (رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر
(٦٣٦٥) حضرت ابن عباس فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ }(رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ بہت کم راتیں ایسی ہیں جن میں نماز نہ پڑھتے ہوں۔
(۶۳۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ {کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ} قَالَ : قلَّ لَیْلَۃً تَمُرُّ بِہِمْ إِلاَّ صَلَّوْا فِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক: