মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৩৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } (رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر
(٦٣٦٦) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ { کَانُوْا } کا معنی ہے : من الناس قلیل
(۶۳۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : {کَانُوا} مِنَ النَّاسِ قَلِیلٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } (رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر
(٦٣٦٧) حضرت ابراہیم فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ }(رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ مایھجعون کا معنی ہے ماینامون یعنی وہ نہیں سوتے۔
(۶۳۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ {کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ} قَالَ : مَا یَنَامُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } (رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر
(٦٣٦٨) حضرت ابن ابی نجیح فرمانِ باری تعالیٰ { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ }(رات کے تھوڑے سے حصوں میں سوتے ہیں) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ بہت کم راتیں ایسی ہیں جن میں وہ صبح تک سوئے رہتے ہوں۔
(۶۳۶۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ؛ قَالَ : {کَانُوا قَلِیلاً ما یَنَامُونَ لَیْلَۃً حَتَّی الصَّبَاحِ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ کپڑا جس کی بنائی اکھڑ رہی ہو اس میں نماز پڑھنے کا بیان
(٦٣٦٩) حضرت حکم بن عطیہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن سے اس کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا جس کی بنائی ادھڑ رہی ہو۔ انھوں نے فرمایا کہ اس میں نماز پڑھنا جائز ہے۔ حضرت ابن سیرین نے اسے مکروہ قرار دیا ہے۔
(۶۳۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، وَسُئِلَ عَنِ الثَّوْبِ یَخْرُجُ مِنَ النَّسَّاجِ ، یُصَلَّی فِیہِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ۔ قَالَ : وَسَمِعْتُ ابْنَ سِیرِینَ یَکْرَہُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ کپڑا جس کی بنائی اکھڑ رہی ہو اس میں نماز پڑھنے کا بیان
(٦٣٧٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ یہودی یا عیسائی کی چادر میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۳۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا رَبِیعٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالصَّلاَۃ فِی رِدَائِ الْیَہُودِیِّ وَالنَّصْرَانِیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ کپڑا جس کی بنائی اکھڑ رہی ہو اس میں نماز پڑھنے کا بیان
(٦٣٧١) حضرت ابو محمد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو سفید روئی کی بنی ہوئی ایک ان دھلی قمیص میں دیکھا ہے۔
(۶۳۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عَطَائٍ أَبِی مُحَمَّدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَلِیٍّ قَمِیصًا مِنْ ہَذِہِ الْکَرَابِیسِ ، غَیْرَ غَسِیلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ کپڑا جس کی بنائی اکھڑ رہی ہو اس میں نماز پڑھنے کا بیان
(٦٣٧٢) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن عبداللہ نے ایک بنے ہوئے کپڑے میں نماز پڑھی۔
(۶۳۷۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ جَابِرَ بْنِ عَبْدِ اللہِ صَلَّی فِی ثَوْبٍ نَسِیجٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ کپڑا جس کی بنائی اکھڑ رہی ہو اس میں نماز پڑھنے کا بیان
(٦٣٧٣) حضرت عطاء کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے سوال کیا کہ آدمی کسی ایسے کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے جسے کسی یہودی یا نصرانی نے بنایا ہو ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۳۷۳) حَدَّثَنَا أَبُو مَالِکٍ الْجَنْبِیُّ عَمْرُو بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرَ عَنِ الثَّوْبِ یَحُوکُہُ الْیَہُودِیُّ وَالنَّصْرَانِیُّ ، یُصَلَّی فِیہِ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں آسمان کی طرف نگاہ اٹھانا
(٦٣٧٤) حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ لوگوں کو چاہیے کہ نماز میں آسمان کی طرف نظریں اٹھانے سے باز آجائیں ورنہ ہوسکتا ہے کہ ان کی نگاہ واپس نہ آئے۔
(۶۳۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ تَمِیمِ بْنِ طَرَفَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَیَنْتَہِیَنَّ أَقْوَامٌ یَرْفَعُونَ أَبْصَارَہُمْ إِلَی السَّمَائِ فِی الصَّلاَۃ ، أَوْ لاَ تَرْجِعُ إِلَیْہِمْ۔ (مسلم ۱۱۷۔ احمد ۵/۱۰۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں آسمان کی طرف نگاہ اٹھانا
(٦٣٧٥) حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ لوگوں کو کیا ہوا کہ وہ نماز میں آنکھیں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں۔ آپ نے اس بارے میں شدید نکیر فرمائی ، یہاں تک کہ فرمایا کہ وہ ایسا کرنے سے باز آجائیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کی بینائی سلب کرلی جائے۔
(۶۳۷۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ قَالَ : مَا بَالُ أَقْوَامٍ یَرْفَعُونَ أَبْصَارَہُمْ إِلَی السَّمَائِ فِی صَلاَتِہِمْ ، فَاشْتَدَّ فِی ذَلِکَ حَتَّی قَالَ : لَیَنْتَہُنَّ عَنْ ذَلِکَ ، أَوْ لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُہُمْ۔ (بخاری ۷۵۰۔ ابوداؤد ۹۱۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں آسمان کی طرف نگاہ اٹھانا
(٦٣٧٦) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ نماز میں آسمان کی طرف نگاہیں اٹھانے والے کے بارے میں مجھے ڈر ہے کہ کہیں اس کی بینائی سلب نہ کرلی جائے۔
(۶۳۷۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمَّارٍ الْعَبْسِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ یَسَارٍ ، یَقُولُ : قَالَ حُذَیْفَۃُ : أَمَا یَخْشَی أَحَدُکُمْ إِذَا رَفَعَ بَصَرَہُ إِلَی السَّمَائِ أَنْ لاَ یَرْجِعَ إِلَیْہِ بَصَرُہُ ۔ یَعْنِی وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں آسمان کی طرف نگاہ اٹھانا
(٦٣٧٧) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نماز میں آسمان کی طرف نگاہیں اٹھانے والے ایسا کرنے سے باز آجائیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کی بینائی سلب کرلی جائے۔
(۶۳۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، وَسُفْیَانَ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ فَیَّاضٍ ، عَنْ تَمِیمِ بْنِ سَلَمَۃَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : لَیَنْتَہِیَنَّ أَقْوَامٌ یَرْفَعُونَ أَبْصَارَہُمْ إِلَی السَّمَائِ فِی الصَّلاَۃ ، أَوْ لاَ تَرْجِعُ إِلَیْہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں آسمان کی طرف نگاہ اٹھانا
(٦٣٧٨) حضرت عبداللہ نے ایک آدمی کو دیکھاجس نے نماز میں نگاہ آسمان کی طرف اٹھا رکھی تھی۔ آپ نے فرمایا کہ کیا یہ جانتا ہے کہ اس کی بینائی واپس آنے سے پہلے ختم کی جاسکتی ہے ؟
(۶۳۷۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً رَافِعًا بَصَرَہُ إِلَی السَّمَائِ ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : مَا یَدْرِی ہَذَا ؟ لَعَلَّ بَصَرَہُ سَیَلْتَمِعُ قَبْلَ أَنْ یَرْجِعَ إِلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں آسمان کی طرف نگاہ اٹھانا
(٦٣٧٩) حضرت شریح نے ایک آدمی کو دیکھا جس نے نماز میں اپنی نظر اور ہاتھ کو آسمان کی طرف اٹھا رکھا تھا۔ انھوں نے فرمایا کہ اپنے ہاتھ کو نیچے کرلو اور اپنی نگاہ کو جھکا لو کیونکہ تم نہ اسے دیکھ سکتے ہو اور نہ اسے پکڑ سکتے ہو۔
(۶۳۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنْ شُرَیْحٍ ؛ أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً قَدْ رَفَعَ یَدَہُ وَبَصَرَہُ إِلَی السَّمَائِ ، فَقَالَ : اُکْفُفْ یَدَک ، وَاخْفِضْ مِنْ بَصَرِکَ ، فَإِنَّک لَنْ تَرَاہُ ، وَلَنْ تَنَالَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں آسمان کی طرف نگاہ اٹھانا
(٦٣٨٠) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں نگاہ اٹھا کے کسی چیز کو دیکھ لیا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی : { الَّذِینَ ہُمْ فِی صَلاَتِہِمْ خَاشِعُونَ } وہ لوگ جو اپنی نمازوں میں خشوع اختیار کرنے والے ہیں۔ اس کے نزول کے بعد حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر کو جھکا لیا۔
(۶۳۸۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِمَّا یَنْظُرُ إِلَی الشَّیْئِ فِی الصَّلاَۃ ، فَیَرْفَعُ بَصَرَہُ حَتَّی نَزَلَتْ آیَۃٌ ، إِنْ لَمْ تَکُنْ ہَذِہِ فَلاَ أَدْرِی مَا ہِیَ : {الَّذِینَ ہُمْ فِی صَلاَتِہِمْ خَاشِعُونَ} ، قَالَ : فَوَضَعَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأْسَہُ۔ (ابوداؤد ۴۵۔ عبدالرزاق ۳۲۶۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی دو سنتوں کا بیان
(٦٣٨١) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کبھی نوافل کی کسی نماز کے لیے اتنی جلدی کرتے نہیں دیکھا جتنی جلدی آپ فجر کی دو سنتوں کے لیے فرمایا کرتے تھے۔
(۶۳۸۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُسْرِعُ إِلَی شَیْئٍ مِنَ النَّوَافِلِ ، مِثْلَ إِسْرَاعِہِ إِلَی رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ ، وَلاَ إِلَی غَنِیمَۃٍ۔ (بخاری ۱۱۶۹۔ ابوداؤد ۱۲۴۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی دو سنتوں کا بیان
(٦٣٨٢) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں فجر کی دو سنتیں نہ چھوڑو خواہ تمہیں گھوڑے روند ڈالیں۔
(۶۳۸۲) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : لاَ تَدَعْ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ ، وَلَوْ طَرَقَتْک الْخَیْلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی دو سنتوں کا بیان
(٦٣٨٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اے حمران ! فجر سے پہلے کی دو سنتوں کونہ چھوڑنا کیونکہ یہ ان اعمال میں سے ہیں جن کا بہت زیادہ ثواب ہے۔
(۶۳۸۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ قَالَ : یَا حُمْرَانُ ، لاَ تَدَعْ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ، فَإِنَّ فِیہِمَا الرَّغَائِبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی دو سنتوں کا بیان
(٦٣٨٤) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ فجر سے پہلے کی دو سنتیں مجھے بہترین خوبصورت اونٹوں سے زیادہ محبوب ہیں۔
(۶۳۸۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ : لَہُمَا أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی دو سنتوں کا بیان
(٦٣٨٥) حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ اسلاف ظہر سے پہلے کی چار اور فجر سے پہلے کی دو رکعتیں کسی حال میں نہیں چھوڑتے تھے۔
(۶۳۸۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ ، یَقُولُ : کَانُوا لاَ یَتْرُکُونَ أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ ، وَرَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ عَلَی حَالٍ۔
তাহকীক: