মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৪০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں کو مختصر رکھا جائے گا
(٦٤٠٦) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر کی دو سنتوں کو مختصر پڑھا کرتے تھے۔
(۶۴۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُخَفِّفُ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔ (بخاری ۶۲۶۔ مسلم ۵۰۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں کو مختصر رکھا جائے گا
(٦٤٠٧) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر طلوع ہونے کے بعد دو مختصر رکعتیں ادا فرماتے تھے۔
(۶۴۰۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ خَفِیفَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں کو مختصر رکھا جائے گا
(٦٤٠٨) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ فجر کی سنتوں میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قیام سورة الفاتحہ کے برابر ہوتا تھا۔
(۶۴۰۸) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قالَتْ عَائِشَۃُ : کَانَ قِیَامُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ صَلاَۃِ الصُّبْحِ ، قَدْرَ فَاتِحَۃِ الْکِتَابِ۔ (احمد ۲۱۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں کو مختصر رکھا جائے گا
(٦٤٠٩) حضرت صلہ کہتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ کے گھر حاضر ہوا، پھر ہم مسجد گئے تو انھوں نے دو مختصر رکعتیں پڑھیں، پھر جماعت کھڑی ہوئی۔
(۶۴۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ أَبِی یَعْفُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، عَن صِلَۃَ، قَالَ: أَتَیْتُ حُذَیْفَۃَ فِی دَارِہِ، ثُمَّ أَتَیْنَا الْمَسْجِدَ ، فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ خَفِیفَتَیْنِ ، ثُمَّ أُقِیمَتِ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں کو مختصر رکھا جائے گا
(٦٤١٠) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت محمد فجر طلوع ہونے کے بعد صرف دو مختصر رکعتیں پڑھتے تھے۔
(۶۴۱۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَزِیدَانِ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ عَلَی رَکْعَتَیْنِ خَفِیفَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں کو مختصر رکھا جائے گا
(٦٤١١) حضرت عبداللہ بن ابی لبید اور حضرت سعید بن مسیب فجر کے پہلے کی دو سنتوں کو مختصر رکھا کرتے تھے۔
(۶۴۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی لَبِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : کَانَتَا تُخَفِّفَانِ الرَّکْعَتَانِ قَبْلَ الْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں کو مختصر رکھا جائے گا
(٦٤١٢) ام المؤمنین حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر طلوع ہونے کے بعد دو مختصر رکعتیں ادا فرماتے تھے۔
(۶۴۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ حَفْصَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُصَلِّی إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ رَکْعَتَیْنِ خَفِیفَتَیْنِ۔ (حمیدی ۲۸۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں کو مختصر رکھا جائے گا
(٦٤١٣) ام المؤمنین حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر طلوع ہونے کے بعد دو مختصر رکعتیں ادا فرماتے تھے۔
(۶۴۱۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : أَخْبَرَتْنِی حَفْصَۃُ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُصَلِّیہِمَا سَجْدَتَیْنِ خَفِیفَتَیْنِ ، إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ۔ (بخاری ۱۱۷۳۔ مسلم ۸۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں کو مختصر رکھا جائے گا
(٦٤١٤) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر کی نماز سے پہلے دو اتنی مختصر رکعتیں ادا فرماتے تھے کہ مجھے محسوس ہوتا کہ آپ نے ان میں صرف سورة الفاتحہ پڑھی ہے۔
(۶۴۱۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّہِ عَمْرَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ، قَالَتْ : إِنْ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَیُصَلِّی الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ، فَیُخَفِّفُہُمَا حَتَّی إِنْ کُنْتُ لأَقُولُ : أَقَرَأَ فِیہِمَا بِأُمِّ الْکِتَابِ ؟۔(بخاری ۱۱۷۱۔ احمد ۶/۲۳۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں کو مختصر رکھا جائے گا
(٦٤١٥) حضرت جعفر بن محمد فرماتے ہیں کہ میرے والد فجر کی دو سنتوں کو اس طرح جلدی جلدی ادا فرماتے تھے جیسے انھیں کوئی ضروری کام ہو۔
(۶۴۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو حُمَیْدٍ ، سَمِعَہُ مِنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ أَبِی یُصَلِّیہِمَا قَطُّ ، إِلاَّ وَکَأَنَّہُ یُبَادِرُ حَاجَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں کو لمبا کرنے میں کوئی حرج نہیں
(٦٤١٦) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بعض اوقات فجر کی دو سنتوں کو لمبا کرکے ادا فرماتے تھے۔
(۶۴۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ شَیْخٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، قَالَ مِسْعَرٌ : أُرَاہُ عُثْمَانَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رُبَّمَا أَطَالَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں کو لمبا کرنے میں کوئی حرج نہیں
(٦٤١٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ فجر کی دوسنتوں کو لمبا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ آدمی ان میں اپنی تلاوت کے معمول کو پورا کرسکتا ہے، اگر وہ رہ گیا ہو۔
(۶۴۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لیث أَبِی الْمَشْرَفِیِّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُطِیلَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ ، یَقْرَأُ فِیہِمَا مِنْ حِزْبِہِ إِذَا فَاتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں کو لمبا کرنے میں کوئی حرج نہیں
(٦٤١٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ فجر کی دو سنتوں کو لمبا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۴۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُطِیلَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی طلوعِ فجر سے پہلے نماز شروع کرے اور اس دوران فجر طلوع ہوجائے تو وہ کیا کرے ؟
(٦٤١٩) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص رات کے بالکل آخری حصہ میں وتر کی نماز شروع کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ تکبیر تحریمہ کہہ کر قراءت کرے، جب فجر طلوع ہوجائے تو وہ ایک رکعت پڑھے، پھر اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے، یہ دو رکعتیں فجر کی دوسنتیں ہوجائیں گی۔ میں نے اس بات کا ذکر حضرت محمد بن سیرین سے کیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ کیا ہے ؟
(۶۴۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الرَّجُلِ یُوتِرُ مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ ، وَقَدْ بَقِیَ عَلَیْہِ مِنَ اللَّیْلِ؟ فَلْیَسْتَفْتِحْ فَلْیَقْرَأْ ، فَإِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ رَکَعَ رَکْعَۃً ، ثُمَّ یَضُمُّ إِلَیْہَا أُخْرَی ، فَتَکُونُ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔ قَالَ: فَذَکَرْت ذَلِکَ لِمُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، فَقَالَ : مَا أَدْرِی مَا ہَذَا ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی طلوعِ فجر سے پہلے نماز شروع کرے اور اس دوران فجر طلوع ہوجائے تو وہ کیا کرے ؟
(٦٤٢٠) حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے کہا کہ میں رات کی نماز میں لمبی سورت پڑھوں اور اس دوران صبح ہوجائے، پھر روشنی ہونے لگے تو کیا میں اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملا کر اس نماز کو فجر کی سنتیں بنا سکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا ہاں، بنا سکتے ہو۔
(۶۴۲۰) حَدَّثَنَا کثیر بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرَ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : قُلْتُ لِمَیْمُونٍ : أَقْرَأُ مِنَ اللَّیْلِ بِسُورَۃٍ طَوِیلَۃٍ ، فَیُدْرِکُنِی الصُّبْحُ حَتَّی أُسْفِرَ جِدًّا ، فَأُضِیفُ إِلَیْہَا أُخْرَی ، فَأَجْعَلُہَا رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی طلوعِ فجر سے پہلے نماز شروع کرے اور اس دوران فجر طلوع ہوجائے تو وہ کیا کرے ؟
(٦٤٢١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر آدمی چاہے تو رات کے آخر میں نماز شروع کرے اور اس کی رکعت کو لمبا کرے، یہاں تک کہ جب صبح ہوجائے تو رکوع کرے، پھر اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے، پھر ان دونوں رکعتوں کو فجر کی دو سنتیں شمار کرے۔
(۶۴۲۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِنْ شَائَ الرَّجُلُ افْتَتَحَ رَکْعَۃً مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ یُطَوِّلُ فِیہَا ، حَتَّی إِذَا أَصْبَحَ رَکَعَ ، ثُمَّ ضَمَّ إِلَیْہَا أُخْرَی ، ثُمَّ اعْتَدَّ بِہِمَا مِنْ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مسجد میں نفل نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
(٦٤٢٢) حضرت زید بن ثابت سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ فرضوں کے علاوہ آدمی کی افضل نماز وہ ہے جو گھر میں ادا کی جائے۔
(۶۴۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِی النَّضْرِ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَفْضَلُ الصَّلاَۃ صَلاَۃُ الْمَرْئِ فِی بَیْتِہِ إِلاَّ الْمَکْتُوبَۃَ۔ (بخار ی۶۱۱۳۔ ابوداؤد ۱۴۴۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مسجد میں نفل نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
(٦٤٢٣) حضرت عبداللہ بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سائب بن یزید کو مسجد میں فرض نماز پڑھنے کے بعد کوئی نماز پڑھے بغیر مسجد سے نکلتے دیکھا ہے۔ یعنی انھوں نے نوافل مسجد میں ادا نہیں کئے۔
(۶۴۲۳) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : رَأَیْتُ السَّائِبَ بْنَ یَزِیدَ یُصَلِّی فِی الْمَسْجِدِ ، ثُمَّ یَخْرُجُ قَبْلَ أَنْ یُصَلِّیَ فِیہِ شَیْئًا ۔ یَعْنِی لاَ یَتَطَوَّعُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مسجد میں نفل نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
(٦٤٢٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ سے فرض کے بعد مسجد میں نوافل پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں اسے مکروہ سمجھتا ہوں۔ اس لیے کہ وہاں سب لوگ نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں اس طرح ان کی نمازوں میں اختلاف ہوجائے گا !
(۶۴۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سُئِلَ حُذَیْفَۃُ عَنِ التَّطَوُّعِ فِی الْمَسْجِدِ ؟ یَعْنِی بَعْدَ الْفَرِیضَۃِ ، فَقَالَ : إِنِّی لأَکْرَہہُ ، بَیْنَمَا ہُمْ جَمِیعًا فِی الصَّلاَۃ إِذَا اخْتَلَفُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مسجد میں نفل نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
(٦٤٢٥) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو مسجد میں نوافل پڑھتے نہیں دیکھا۔
(۶۴۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ مُتَطَوِّعًا فِی مَسْجِدِ قَوْمِہِ۔
তাহকীক: