মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৪২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مسجد میں نفل نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
(٦٤٢٦) حضرت نسیر بن ذعلوق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ربیع بن خثیم کو مسجد میں نوافل پڑھتے نہیں دیکھا۔
(۶۴۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ نُسَیر بْن ذَعْلُوقٍ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ الرَّبِیعَ بْنَ خُثَیْمٍ مُتَطَوِّعًا فِی مَسْجِدِ الْحَیِّ قَطُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مسجد میں نفل نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
(٦٤٢٧) حضرت ابو معمر فرماتے ہیں کہ جب تم فرض نماز پڑھ چکو تو اپنے گھر چلے جاؤ۔
(۶۴۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ ، قَالَ : إِذَا صُلِّیَتِ الْمَکْتُوبَۃُ فَبَیْتُک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مسجد میں نفل نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
(٦٤٢٨) حضرت نعمان بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ کو سوائے ایک مرتبہ کے مسجد میں نوافل پڑھتے نہیں دیکھا۔
(۶۴۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُ عَبِیدَۃَ مُتَطَوِّعًا فِی مَسْجِدِ الْحَیِّ إِلاَّ مَرَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مسجد میں نفل نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
(٦٤٢٩) حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت سوید بن غفلہ نماز پڑھنے کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے، بلکہ سلام پھیرتے ہی اپنے گھر چلے جاتے تھے۔
(۶۴۲۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : کَانَ سُوَیْدُ بْنُ غَفَلَۃَ لاَ یُصَلِّی تَطَوُّعًا بَعْدَ صَلاَۃٍ ، حَتَّی یَنْفَتِلَ حِینَ یُسَلِّمُ إِلَی بَیْتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مسجد میں نفل نماز نہیں پڑھا کرتے تھے
(٦٤٣٠) حضرت نعمان بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدہ فرض پڑھنے کے بعد اپنی مسجد میں کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے۔
(۶۴۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ قَیْسٍ، عَنْ عَبِیدَۃَ، قَالَ: کَانَ لاَ یُصَلِّی فِی مَسْجِدِہِ شَیْئًا بَعْدَ الْفَرِیضَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ مغرب کے بعد دو رکعتیں گھر میں پڑھی جائیں
(٦٤٣١) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب کے بعد دو رکعتیں گھر میں ادا فرمائیں۔
(۶۴۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، وَالْعُمَرِیُّ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِی بَیْتِہِ۔ (بخاری ۱۱۸۰۔ ترمذی ۴۳۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ مغرب کے بعد دو رکعتیں گھر میں پڑھی جائیں
(٦٤٣٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف مغرب کی دو رکعتیں اپنے گھر میں پڑھا کرتے تھے۔
(۶۴۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ یُصَلِّی الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِی بَیْتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ مغرب کے بعد دو رکعتیں گھر میں پڑھی جائیں
(٦٤٣٣) حضرت محمود بن لبید کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنو عبد الاشہل کی مسجد میں تشریف لائے اور آپ نے انھیں مغرب کی نماز پڑھائی۔ جب آپ نے سلام پھیرا تو فرمایا کہ ان دو رکعتوں کو اپنے گھر میں پڑھو۔ راوی عمر بن قتادہ کہتے ہیں کہ حضرت محمود بن لبید اپنی قوم کے امام تھے، وہ مغرب کی نماز پڑھانے کے بعد مسجد کے صحن میں بیٹھ جاتے اور عشاء کا وقت داخل ہونے سے پہلے اپنے گھر جا کر مغرب کی دو سنتیں ادا کیا کرتے تھے۔
(۶۴۳۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِیدٍ ، قَالَ: أَتَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَسْجِدَ بَنِی عبد الأَشْہَلِ ، فَصَلَّی بِہِمُ الْمَغْرِبَ ، فَلَمَّا سَلَّمَ ، قَالَ : ارْکَعُوا ہَاتَیْنِ الرَّکْعَتَیْنِ فِی بُیُوتِکُمْ ، قَالَ : فَلَقَدْ رَأَیْتُ مَحْمُودًا ، وَکَانَ إِمَامَ قَوْمِہِ یُصَلِّی بِہِمُ الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ یَخْرُجُ فَیَجْلِسُ بِفِنَائِ الْمَسْجِدِ ، حَتَّی یَقُومَ قَبْلَ الْعَتَمَۃِ ، فَیَدْخُلَ بَیْتَہُ فَیُصَلِّیہِمَا۔ (ابن ماجہ ۱۱۶۵۔ احمد ۵/۴۲۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ مغرب کے بعد دو رکعتیں گھر میں پڑھی جائیں
(٦٤٣٤) حضرت عباس بن سہل ساعدی کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عثمان بن عفان کا زمانہ دیکھنا نصیب ہوا، جب وہ مسجد میں مغرب کا سلام پھیرتے تو مسجد میں ایک آدمی بھی نظر نہیں آتا تھا، وہ سب مسجد کے دروازوں کی طرف لپکتے اور دو سنتیں گھرجا کرا دا کیا کرتے تھے۔
(۶۴۳۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ سَہْلِ السَّاعِدِیُّ ، قَالَ : لَقَدْ أَدْرَکْتُ زَمَانَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، وَإِنَّہُ لَیُسَلِّمُ مِنَ الْمَغْرِبِ ، فَمَا أَرَی رَجُلاً وَاحِدًا یُصَلِّیہِمَا فِی الْمَسْجِدِ ، یَبْتَدِرُونَ أَبْوَابَ الْمَسْجِدِ حَتَّی یَخْرُجُوا ، فَیُصَلُّونَہَا فِی بُیُوتِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ مغرب کے بعد دو رکعتیں گھر میں پڑھی جائیں
(٦٤٣٥) حضرت میمون فرماتے ہیں کہ اسلاف مغرب کے بعد کی دو رکعتیں اپنے گھروں میں پڑھا کرتے تھے۔
(۶۴۳۵) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرَ ، عَنْ مَیْمُونٍ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ ہَاتَیْنِ الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِی بُیُوتِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مغرب کے بعد کی دو رکعتوں کو مؤخر کیا جائے گا
(٦٤٣٦) حضرت میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ نے ایک جماعت کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی۔ جب امام نے سلام پھیرا تو ان کے ساتھ نماز پڑھنے والا آدمی کھڑا ہوا اور اس نے دو سنتیں پڑھنے کا ارادہ کیا۔ حضرت حذیفہ نے اسے کھینچا اور بیٹھنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ اگر تم ان دو رکعتوں کو تھوڑا تاخیر سے پڑھ لو تو کوئی حرج نہیں، ذرا انتظار کرلو۔
(۶۴۳۶) حَدَّثَنَا عُمْرُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ جَعْفَرَ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ ، قَالَ : صَلَّی حُذَیْفَۃُ الْمَغْرِبَ فِی جَمَاعَۃٍ ، فَلَمَّا سَلَّمَ الإِمَامُ قَامَ رَجُلٌ إِلَی جَنْبِہِ ، فَأَرَادَ أَنْ یُصَلِّیَ الرَّکْعَتَیْنِ ، فَجَذَبَہُ حُذَیْفَۃُ ، فَقَالَ : اجْلِسْ ، لاَ عَلَیْک أَنْ تُؤَخِّرَ ہَاتَیْنِ الرَّکْعَتَیْنِ ، انْتَظِرْ قَلِیلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مغرب کے بعد کی دو رکعتوں کو مؤخر کیا جائے گا
(٦٤٣٧) حضرت میمون فرماتے ہیں کہ اسلاف مغرب کے بعد کی دو رکعتوں کو اتنا مؤخر کرنا کہ ستارے نظر آنے لگیں، مستحب سمجھتے تھے۔
(۶۴۳۷) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ جَعْفَرَ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ مَیْمُونٍ ، قَالَ : کَانُوا یُحِبُّونَ تَأْخِیرَ الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ حَتَّی تَشْتَبِکَ النُّجُومُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مغرب کے بعد کی دو رکعتوں کو مؤخر کیا جائے گا
(٦٤٣٨) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ حضرت رجاء بن حیوہ مغرب کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد شفق کے غائب ہونے کے بعد کوئی نماز نہ پڑھتے تھے۔
(۶۴۳۸) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ رَجَائُ بْنُ حَیْوَۃَ إِذَا صَلَّی الْمَغْرِبَ ) ، لَمْ یُصَلِّ بَعْدَہَا شَیْئًا حَتَّی یَغِیبَ الشَّفَقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی دو سنتوں کے بعد پہلو کے بل لیٹنے کا بیان
(٦٤٣٩) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر کی دو سنتیں ادا کرنے کے بعد پہلو کے بل لیٹ جایا کرتے تھے۔
(۶۴۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا صَلَّی السَّجْدَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ اضْطَجَعَ۔ (بخاری ۶۳۱۰۔ ابوداؤد ۱۳۳۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی دو سنتوں کے بعد پہلو کے بل لیٹنے کا بیان
(٦٤٤٠) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری، حضرت رافع بن خدیج اور حضرت انس بن مالک فجر کی دو سنتیں ادا کرنے کے بعد پہلو کے بل لیٹ جایا کرتے تھے۔
(۶۴۴۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّ أَبَا مُوسَی الأَشْعَرِیَّ ، وَرَافِعَ بْنِ خَدِیجٍ ، وَأَنْسَ بْنَ مَالِکٍ کَانُوا یَضْطَجِعُونَ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی دو سنتوں کے بعد پہلو کے بل لیٹنے کا بیان
(٦٤٤١) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اور حضرت رافع بن خدیج فجر کی دو سنتیں ادا کرنے کے بعد پہلو کے بل لیٹ جایا کرتے تھے۔
(۶۴۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّ أَبَا مُوسَی ، وَرَافِعَ بْنَ خَدِیجٍ ، وَأَنَسًا کَانُوا یَفْعَلُونَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی دو سنتوں کے بعد پہلو کے بل لیٹنے کا بیان
(٦٤٤٢) حضرت غیلان بن عبداللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے فجر کی دو سنتیں پڑھیں پھر آپ پہلو کے بل لیٹ گئے۔
(۶۴۴۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا غَیْلاَنُ بْنُ عَبْدِاللہِ، قَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ صَلَّی رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ، ثُمَّ اضْطَجَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی دو سنتوں کے بعد پہلو کے بل لیٹنے کا بیان
(٦٤٤٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مروان نے حضرت ابوہریرہ سے فجر کی دو سنتیں ادا کرنے کے بعد پہلو کے بل لیٹنے کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ جب تک لیٹ نہ جاؤ اس وقت تک فرض نہ پڑھو۔
(۶۴۴۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّ مَرْوَانَ سَأَلَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ عَنِ الإِضْطِجَاعِ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ ؟ فَقَالَ : لاَ ، حَتَّی تَضْطَجِعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی دو سنتوں کے بعد پہلو کے بل لیٹنے کا بیان
(٦٤٤٤) حضرت محمد فجر کی دو سنتیں ادا کرنے کے بعد پہلو کے بل لیٹ جایا کرتے تھے۔
(۶۴۴۴) حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الحارِثیُّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ إِذَا صَلَّی رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ اضْطَجَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی دو سنتوں کے بعد پہلو کے بل لیٹنے کا بیان
(٦٤٤٥) حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ مسجد میں داخل ہوئے، لوگ فجر کی نماز پڑھ رہے تھے، انھوں نے دو سنتیں پڑھیں، پھر انھوں نے اپنی کمر کو زمین سے لگایا پھر لوگوں کے ساتھ داخل ہو کر فجر کی نماز جماعت سے پڑھی۔
(۶۴۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ؛ أَنَّ عُرْوَۃَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالنَّاسُ فِی الصَّلاَۃ ، فَرَکَعَ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ أَمَسَّ جَنْبَہُ الأَرْضَ ، ثُمَّ قَامَ فَدَخَلَ مَعَ النَّاسِ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক: