মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৪৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد لیٹنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٤٤٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں سفر وحضر میں حضرت عبداللہ بن عمر کے ساتھ رہا، میں نے انھیں کبھی فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد لیٹتے نہیں دیکھا۔
(۶۴۴۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : صَحِبْتُ ابْنَ عُمَرَ فِی السَّفَرِ وَالْحَضَرِ ، فَمَا رَأَیْتُہُ اضْطَجَعَ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد لیٹنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٤٤٧) حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم فجر کی دو سنتوں کے بعد لیٹنے کو مکروہ قرار دیتے ہیں۔
(۶۴۴۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ إِبْرَاہِیمُ یَکْرَہُ الضِّجْعَۃَ بَعْدَ مَا یُصَلِّی الرَّکْعَتَیْنِ اللَّتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد لیٹنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٤٤٨) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو فجر کی دو سنتوں کے بعد لیٹے دیکھا تو فرمایا کہ تم اسے روکو۔
(۶۴۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدَرِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : رَأَی عُمَرُ رَجُلاً اضْطَجَعَ بَعْدَ الرَّکْعَتَیْنِ ، فَقَالَ : احْصِبُوہُ ، أَوْ أَلاَ حَصَّبْتُمُوہُ ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد لیٹنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٤٤٩) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ اس آدمی کو کیا ہوا جو فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد جانور یا گدھے کی طرح زمین پر پڑجاتا ہے ؟ جب اس نے سلام پھیرلیا تو نفلوں کا فرضوں سے انفصال ہوگیا۔
(۶۴۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَا بَالُ الرَّجُلِ إِذَا صَلَّی الرَّکْعَتَیْنِ یَتَمَعَّکُ کَمَا تَتَمَعَّکُ الدَّابَّۃُ وَالْحِمَارُ ؟ إِذَا سَلَّمَ فَقَدْ فَصَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد لیٹنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٤٥٠) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد دائیں کروٹ پر لیٹنے کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ شیطان تمہارے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے تم سے یہ عمل کراتا ہے۔
(۶۴۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ ضِجْعَۃِ الرَّجُلِ عَلَی یَمِینِہِ بَعْدَ الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ صَلاَۃِ الْفَجْرِ ؟ فَقَالَ : یَتَلَعَّبُ بِکُمُ الشَّیْطَانُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد لیٹنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٤٥١) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد نہ لیٹو بلکہ وتر پڑھنے کے بعد لیٹو۔
(۶۴۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : لاَ تَضْطَجِعْ بَعْدَ الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ، وَاضْطَجِعْ بَعْدَ الْوِتْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد لیٹنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٤٥٢) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ تم فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد زمین پر کیوں پڑجاتے ہو ؟ سلام پھیرنا کافی ہے۔
(۶۴۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِیسَی الْخَبَّاطُ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، یَقُولُ : مَا بَالُ أَحَدِکُمْ إِذَا صَلَّی الرَّکْعَتَیْنِ یَتَمَرَّغُ ؟ یَکْفِیہِ التَّسْلِیمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد لیٹنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٤٥٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ یہ لیٹنا شیطان کی طرف سے ہے۔
(۶۴۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْد اللہ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : ہِیَ ضَجْعَۃُ الشَّیْطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد لیٹنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٤٥٤) حضرت حسن کو فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد لیٹنا پسند نہ تھا۔
(۶۴۵۴) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یُعْجِبُہُ أَنْ یَضْطَجِعَ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد لیٹنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٤٥٥) حضرت ابو الصدیق ناجی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد لیٹ گئے۔ آپ نے آدمی بھیج کر انھیں اس سے منع کیا توا نہوں نے کہا ہم تو سنت پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔ حضرت ابن عمر نے فرمایا کہ یہ بدعت ہے۔
(۶۴۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ زَیْدٍ الْعَمِّیِّ ، عَنْ أَبِی الصِّدِّیقِ النَّاجِی ، قَالَ : رَأَی ابْنُ عُمَرَ قَوْمًا اضْطَجَعُوا بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ ، فَأَرْسَلَ إِلَیْہِمْ فَنَہَاہُمْ ، فَقَالُوا : نُرِیدُ بِذَلِکَ السُّنَّۃَ ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : ارْجِعْ إِلَیْہِمْ فَأَخْبِرْہُمْ أَنَّہَا بِدْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد لیٹنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٤٥٦) حضرت اسود بن یزید فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد حبوہ بنا کر بیٹھ جاتے تھے۔
(۶۴۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ یَزِیدَ ؛ أَنَّہُ کَانَ إِذَا صَلَّی رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ احْتَبَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد لیٹنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٤٥٧) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد گدھے کی طرح زمین پر پڑنا نہ جانے کہاں سے آگیا ؟
(۶۴۵۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، وَمُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَا ہَذَا التَّمَرُّغُ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ کَتَمَرُّغِ الْحِمَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گفتگو کرنے کا بیان
(٦٤٥٨) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر کی دو سنتوں سے فارغ ہونے کے بعد دیکھتے اگر میں جاگ رہی ہوتی تو مجھ سے بات چیت فرماتے اور اگر میں سو رہی ہوتی تو لیٹ جاتے۔
(۶۴۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی النَّضْرِ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّی رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ ، فَإِنْ کُنْت مُسْتَیْقِظَۃً حَدَّثَنِی ، وَإِلاَّ اضْطَجَعَ۔ (بخاری ۱۱۶۱۔ مسلم ۵۱۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گفتگو کرنے کا بیان
(٦٤٥٩) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر بعض اوقات فجر کی سنتوں کے بعد کلام فرمایا کرتے تھے۔
(۶۴۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعُمَرِیُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : رُبَّمَا تَکَلَّمَ ابْنُ عُمَرَ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گفتگو کرنے کا بیان
(٦٤٦٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ فجر کی سنتوں کے بعد ضرورت کی بات کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۴۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُسَلِّمَ وَیَتَکَلَّمَ بِالْحَاجَۃِ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گفتگو کرنے کا بیان
(٦٤٦١) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین فجر کی سنتوں کے بعد کلام کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۶۴۶۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بَأْسًا بِالْکَلاَمِ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گفتگو کرنا مکروہ ہے
(٦٤٦٢) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے فجر کی سنتوں کے بعد ایک آدمی کو دوسرے سے باتیں کرتے دیکھا تو فرمایا کہ یا تو اللہ کا ذکر کرو یا خاموش رہو۔
(۶۴۶۲) حَدَّثَنَا مُعتَمِر بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : رَأَی ابْنُ مَسْعُودَ رَجُلاً یُکَلِّمُ آخَرَ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ ، فَقَالَ : إِمَّا أَنْ تَذْکُرَ اللَّہَ وَإِمَّا أَنْ تَسْکُتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گفتگو کرنا مکروہ ہے
(٦٤٦٣) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ فجر کی سنتوں کے بعد گفتگو کی ناپسندیدگی میں حضرت ابن مسعود سے بڑھ کر کوئی نہ تھا۔
(۶۴۶۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : مَا مِنْ أَحَدٍ أَکْرَہُ إِلَیْہِ الْکَلاَمَ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ حَتَّی یُصَلِّیَ الْغَدَاۃَ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گفتگو کرنا مکروہ ہے
(٦٤٦٤) حضرت ابوعبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود کو فجر کی دو سنتوں کے بعد سے لے کر فرضوں تک تلاوت اور ذکر اللہ کے علاوہ کوئی بات کرنا انتہائی ناپسند تھا۔
(۶۴۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ یَعِزُّ عَلَیْہِ أَنْ یُسْمَعَ مُتَکَلِّمٌ بَعْدَ الْفَجْرِ ، یَعْنِی بَعْدَ الرَّکْعَتَیْنِ ، إِلاَّ بِالْقُرْآنِ ، أَوْ بِذِکْرِ اللہِ ، حَتَّی یُصَلِّیَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گفتگو کرنا مکروہ ہے
(٦٤٦٥) حضرت سعید بن جبیر فجر کی سنتوں کے بعد ذکر اللہ کے علاوہ کسی کلام کو ناپسند فرماتے تھے۔
(۶۴۶۵) حَدَّثَنَا مُعَمَّرُ بْنُ سُلَیْمَانَ الرَّقِّیُّ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْکَلاَمَ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ ، إِلاَّ أَنْ یُذْکَرَ اللَّہُ۔
তাহকীক: