মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৬৪৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گفتگو کرنا مکروہ ہے
(٦٤٦٦) حضرت خصیف فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے فجر کی دو سنتوں کے بعد ایک آیت کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے مجھے کوئی جواب نہ دیا۔ جب انھوں نے فجر کی نماز پڑھ لی تو فرمایا کہ ان دو سنتوں کے بعد کلام کرنا مکروہ ہے۔
(۶۴۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ عَنْ آیَۃٍ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ ؟ فَلَمْ یُجِبْنِی ، فَلَمَّا صَلَّی ، قَالَ : إِنَّ الْکَلاَمَ یُکْرَہُ بَعْدَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گفتگو کرنا مکروہ ہے
(٦٤٦٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ فجر کی دو سنتوں کے بعد صرف ضرورت کا کلام کرو۔
(۶۴۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ تَکَلُّمَ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ وَالْفَجْرِ ، إِلاَّ أَنْ تَکُونَ لَکَ حَاجَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گفتگو کرنا مکروہ ہے
(٦٤٦٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فجر کی سنتوں کے بعد کلام کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ حضرت منصور کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ آدمی کا اپنے گھر والوں کو نماز کا کہنا بھی کلام ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۴۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ: کَانُوا یَکْرَہُونَ الْکَلاَمَ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔ قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : قَوْلُ الرَّجُلِ لأَہْلِہِ : الصَّلاَۃ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گفتگو کرنا مکروہ ہے
(٦٤٦٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف نے فجر کی سنتوں کے بعد کلام کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۶۴۶۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ (ح) وعَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُمْ کَرِہُوا الْکَلاَمَ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گفتگو کرنا مکروہ ہے
(٦٤٧٠) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا کہ انھوں نے فجر کی دو سنتیں پڑھیں اور پھر حبوہ بنا کر بیٹھ گئے، پھر انھوں نے فرضوں کی ادائیگی تک کسی سے بات نہیں کی۔
(۶۴۷۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ قَرَظَۃَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ صَلَّی رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ ثُمَّ احْتَبَی ، فَلَمْ یَتَکَلَّمْ حَتَّی صَلَّی الْغَدَاۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان گفتگو کرنا مکروہ ہے
(٦٤٧١) حضرت عمرو کہتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ کیا فجر کے فرضوں اور سنتوں کے درمیان کلام کیا جاسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ صرف اور صرف ضرورت کی بات کی جاسکتی ہے۔
(۶۴۷۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ : ہَلْ یُفَرَّقُ بَیْنَ صَلاَۃِ الْفَجْرِ وَبَیْنَ الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَہُمَا بِکَلاَمٍ ؟ قَالَ : لاَ ، إِلاَّ أَنْ یَتَکَلَّمَ بِحَاجَۃٍ إِنْ شَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی فجر کی جماعت کے دوران مسجد میں داخل ہو تو وہ سنتیں پڑھے یا جماعت میں شامل ہوجائے
(٦٤٧٢) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق فجر کی جماعت کے دوران مسجد میں داخل ہوئے، انھوں نے سنتیں نہیں پڑھی تھیں، پس انھوں نے پہلے ایک کونے میں سنتیں ادا کیں ، پھر جماعت میں شامل ہوئے۔
(۶۴۷۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حُصَیْنٌ ، وَابْنُ عَوْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ؛ أَنَّہُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالْقَوْمُ فِی صَلاَۃِ الْغَدَاۃِ ، وَلَمْ یَکُنْ صَلَّی الرَّکْعَتَیْنِ ، فَصَلاَّہُمَا فِی نَاحِیَۃٍ ، ثُمَّ دَخَلَ مَعَ الْقَوْمِ فِی صَلاَتِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی فجر کی جماعت کے دوران مسجد میں داخل ہو تو وہ سنتیں پڑھے یا جماعت میں شامل ہوجائے
(٦٤٧٣) حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ آدمی پہلے فجر کی سنتیں ادا کرے پھر جماعت میں شامل ہو۔
(۶۴۷۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : یَُصَلیہِمَا فِی نَاحِیَۃٍ ، ثُمَّ دَخَلَ مَعَ الْقَوْمِ فِی صَلاَتِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی فجر کی جماعت کے دوران مسجد میں داخل ہو تو وہ سنتیں پڑھے یا جماعت میں شامل ہوجائے
(٦٤٧٤) حضرت قاسم بن ابی ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر مسجد آئے تو امام فجر کی نما زپڑھا رہا تھا، انھوں نے مسجد میں داخل ہونے سے پہلے مسجد کے دروازے پر فجر کی سنتیں ادا کیں۔
(۶۴۷۴) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُ جَائَ إِلَی الْمَسْجِدِ وَالإِمَامُ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ ، فَصَلَّی الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ یَلِجَ الْمَسْجِدَ ، عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی فجر کی جماعت کے دوران مسجد میں داخل ہو تو وہ سنتیں پڑھے یا جماعت میں شامل ہوجائے
(٦٤٧٥) حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نماز پڑھا رہے تھے، ایک آدمی آیا، اس نے مسجد کے کونے میں فجر کی سنتیں ادا کیں، پھر جماعت میں شامل ہوا۔
(۶۴۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِیَاثٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبُو عُثْمَانَ ، قَالَ : قَدْ رَأَیْتُ الرَّجُلَ یَجِیئُ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ ، فَیُصَلِّی الرَّکْعَتَیْنِ فِی جَانِبِ الْمَسْجِدِ ، ثُمَّ یَدْخُلُ مَعَ الْقَوْمِ فِی صَلاَتِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی فجر کی جماعت کے دوران مسجد میں داخل ہو تو وہ سنتیں پڑھے یا جماعت میں شامل ہوجائے
(٦٤٧٦) حضرت حارثہ بن مضرب فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود اور حضرت ابو موسیٰ سعید بن عاص کے پاس سے اٹھے، اتنے میں نماز کھڑی ہوگئی۔ حضرت ابن مسعود نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر جماعت میں شامل ہوگئے۔ حضرت ابو موسیٰ پہلے ہی صف میں داخل ہوگئے۔
(۶۴۷۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ مُضَرِّبٍ ؛ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ وَأَبَا مُوسَی خَرَجَا مِنْ عِنْدِ سَعِیدِ بْنِ الْعَاصِ ، فَأُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ ، فَرَکَعَ ابْنُ مَسْعُودٍ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ دَخَلَ مَعَ الْقَوْمِ فِی الصَّلاَۃ ، وَأَمَّا أَبُو مُوسَی فَدَخَلَ فِی الصَّفِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی فجر کی جماعت کے دوران مسجد میں داخل ہو تو وہ سنتیں پڑھے یا جماعت میں شامل ہوجائے
(٦٤٧٧) حضرت داؤد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاوس سے کہا کہ میں اقامت کے دوران دو رکعتیں پڑھ سکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ کیا تم اس کی طاقت رکھتے ہو ؟
(۶۴۷۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قُلْتُ لِطَاوُوسٍ : أَرْکَعُ الرَّکْعَتَیْنِ وَالْمُقِیمُ یُقِیمُ ؟ قَالَ : ہَلْ تَسْتَطِیعُ ذَلِکَ ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی فجر کی جماعت کے دوران مسجد میں داخل ہو تو وہ سنتیں پڑھے یا جماعت میں شامل ہوجائے
(٦٤٧٨) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ فجر کی سنتوں میں قراءت کرو یا نہ کرو، اگر قراءت کرو تو مختصر کرو لیکن ان دو رکعتوں کو ضرور ادا کرو، خواہ انھیں راستے میں ہی کیوں نہ پڑھو۔
(۶۴۷۸) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : اقْرَأْ ، وَلاَ تَقْرَأْ ، وَإِنْ قَرَأْتَ فَخَفِّفْ ، صَلِّہمَا وَلَوْ بِالطَّرِیقِ ، یَعْنِی رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی فجر کی جماعت کے دوران مسجد میں داخل ہو تو وہ سنتیں پڑھے یا جماعت میں شامل ہوجائے
(٦٤٧٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر تم دورانِ جماعت مسجد میں داخل ہو اور تم نے فجر کی سنتیں نہ پڑھی ہوں تو پہلے یہ سنتیں پڑھ لو، خواہ تمہیں پہلی رکعت کے رہ جانے کا اندیشہ ہو۔
(۶۴۷۹) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِذَا دَخَلْتَ الْمَسْجِدَ وَالنَّاسُ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ ، وَلَمْ تَرْکَعْ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ فَارْکَعْہُمَا ، وَإِنْ ظَنَنْتَ أَنَّ الرَّکْعَۃَ الأُولَی تَفُوتُک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی فجر کی جماعت کے دوران مسجد میں داخل ہو تو وہ سنتیں پڑھے یا جماعت میں شامل ہوجائے
(٦٤٨٠) حضرت وبرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو بھی یونہی کرتے دیکھا۔ مجھے کسی نے بتایا کہ حضرت ابن عمر نے دو مرتبہ یوں کیا کہ ایک مرتبہ دوران جماعت وہ آئے تو انھوں نے مسجد کے ایک کونے میں فجر کی سنتیں ادا فرمائیں۔ پھر دوسری مرتبہ آئے تو جماعت میں شریک ہوگئے حالانکہ انھوں نے فجر کی سنتیں نہ پڑھی تھیں۔
(۶۴۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ دَلْہَمِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ وَبَرَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یَفْعَلُہُ ، وَحَدَّثَنِی مَنْ رَآہُ فَعَلَہُ مَرَّتَیْنِ ؛ جَائَ مَرَّۃً وَہُمْ فِی الصَّلاَۃ ، فَصَلاَّہُمَا فِی جَانِبِ الْمَسْجِدِ ، ثُمَّ دَخَلَ مَرَّۃً أُخْرَی فَصَلَّی مَعَہُمْ ، وَلَمْ یُصَلِّہِمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی فجر کی جماعت کے دوران مسجد میں داخل ہو تو وہ سنتیں پڑھے یا جماعت میں شامل ہوجائے
(٦٤٨١) حضرت ابراہیم نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ دوران جماعت مسجد میں فجر کی سنتیں ادا کی جائیں، وہ فرماتے ہیں کہ ان سنتوں کو جماعت کے دوران مسجد کے کونے یا دروازے پر ادا کرے۔
(۶۴۸۱) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ إِذَا جَائَ وَالإِمَامُ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ أَنْ یُصَلِّیَہُمَا فِی الْمَسْجِدِ ، وَقَالَ : یُصَلِّیہِمَا عَلَی بَابِ الْمَسْجِدِ ، أَوْ فِی نَاحِیَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی فجر کی جماعت کے دوران مسجد میں داخل ہو تو وہ سنتیں پڑھے یا جماعت میں شامل ہوجائے
(٦٤٨٢) حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ میں بعض اوقات فجر کی نماز میں دورانِ جماعت مسجد میں آتا ہوں، میں دو سنتیں پڑھ کر پھر جماعت کے ساتھ شریک ہوتا ہوں۔
(۶۴۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ أَبِی مَالِکٍ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، قَالَ : إِنِّی لأَجِیئُ إِلَی الْقَوْمِ وَہُمْ صُفُوفٌ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ ، فَأُصَلِّی الرَّکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ أَنْضَمُّ إِلَیْہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ان دو سنتوں کو ادا کرلو
(٦٤٨٣) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص فجر کی جماعت کے دوران مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہیے کہ جماعت میں شامل ہوجائے اور دو سنتیں نہ پڑھے۔ کیونکہ فرض کی نماز جو اس سے چھوٹ جائے گی سنتوں سے زیادہ مرتبے والی ہے۔
(۶۴۸۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الرَّجُلِ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ ، وَالْقَوْمُ یُصَلُّونَ الْغَدَاۃَ ، قَالَ : یَدْخُلُ مَعَ الْقَوْمِ فِی صَلاَتِہِمْ ، وَلاَ یُصَلِّی الرَّکْعَتَیْنِ ، فَإِنَّ مَا یَفُوتُہُ مِنَ الْمَکْتُوبَۃِ أَعْظَمُ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ان دو سنتوں کو ادا کرلو
(٦٤٨٤) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ فرض کی قضا کی جاتی ہے جب کہ نوافل کی قضا نہیں کی جاتی۔
(۶۴۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : ذَکَرْتُہُ لإِبْرَاہِیمَ ، فَقَالَ : الْمَکْتُوبَۃُ تُقْضَی ، وَمُرَّ فِی التَّطَوُّعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৪৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ان دو سنتوں کو ادا کرلو
(٦٤٨٥) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ جو نماز چھوٹ جائے گی وہ ان دو رکعتوں سے افضل ہے۔
(۶۴۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ عَلْقَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : مَا یَفُوتُہُ مِنْ صَلاَۃِ الإِمَام أَفْضَلُ مِمَّا یَطْلُبُ فِی تَیْنِکَ الرَّکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক: