মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৪৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ان دو سنتوں کو ادا کرلو
(٦٤٨٦) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ فجر کی دو سنتیں ادا کئے بغیر مسجد میں داخل نہ ہو، خواہ کوڑے کے ڈھیر پر ادا کرنی پڑیں۔
(۶۴۸۶) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : لاَ تَدْخُلِ الْمَسْجِدَ حَتَّی تُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ، وَلَوْ عَلَی کُنَاسَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ان دو سنتوں کو ادا کرلو
(٦٤٨٧) حضرت عبید بن حسن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن معقل کو گھر کے دروازے پر فجر کی سنتیں ادا کرتے دیکھا ہے۔
(۶۴۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرِ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ مَعْقِلٍ صَلَّی الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ فِی السُّدَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ان دو سنتوں کو ادا کرلو
(٦٤٨٨) حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ جو شخص فجر کی نماز کے دوران مسجد میں آئے تو وہ فجر کی سنتوں کو فجر کی نماز سے پہلے نہ پڑھے بلکہ انھیں چاشت کے وقت ادا کرے۔
(۶۴۸۸) حَدَّثَنَا مُلاَزِمُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ بُشَیْرِ بْنِ فَرّوخَ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَیُّوبُ بْنُ عُتْبَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، قَالَ : مَنْ أَتَی الْمَسْجِدَ وَقَدْ أُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ ، فَلِیُؤَخِّرِ الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ حَتَّی یُصَلِّیَہُمَا ضُحًی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ان دو سنتوں کو ادا کرلو
(٦٤٨٩) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر مسجد کے علاوہ کوئی جگہ ہو تو اس میں ان سنتوں کو پڑھے ، مسجد میں نہ پڑھے۔
(۶۴۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : إِنْ کَانَ فِی مَکَانٍ صَلاَّہُمَا ، وَإِنْ کَانَ فِی الْمَسْجِدِ لَمْ یُصَلِّہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ان دو سنتوں کو ادا کرلو
(٦٤٩٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کو فرضوں کی ایک رکعت کے رہ جانے کا اندیشہ ہو تو ان سنتوں کو چھوڑ دے اور جماعت میں شامل ہوجائے۔
(۶۴۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ خَشِیَ فَوْتَ رَکْعَۃٍ دَخَلَ مَعَہُمْ ، وَلَمْ یُصَلِّہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ان دو سنتوں کو ادا کرلو
(٦٤٩١) حضرت ابوجعفر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ فجر کی نماز کے لیے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں تشریف لائے تو حضرت بلال نے اقامت شروع کردی۔ حضرت ابن بحینہ نے اٹھ کر فجر کی دو سنتیں پڑھنا چاہیں تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا کہ اے ابن قشب ! کیا تم فجر کی چار رکعتیں پڑھو گے ؟
(۶۴۹۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : دَخَلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَأَخَذَ بِلاَلٌ فِی الإِقَامَۃِ ، فَقَامَ ابْنُ بُحَینۃَ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ، فَضَرَبَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْکِبَہُ ، وَقَالَ : یَا ابْنَ الْقِشْبِ ، تُصَلِّی الصُّبْحَ أَرْبَعًا۔ (بیہقی ۴۸۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ان دو سنتوں کو ادا کرلو
(٦٤٩٢) حضرت ابن بحینہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ صبح کی نماز کی اقامت ہوگئی تو ایک آدمی دو سنتیں پڑھنے کے لیے کھڑا ہوا ۔ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھالی تو لوگ آپ کے ارد گرد جمع ہوگئے۔ آپ نے دو سنتیں پڑھنے والے شخص سے فرمایا کہ کیا تم فجر کی چار رکعتیں پڑھتے ہو ؟
(۶۴۹۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن حَفْصٍ ، عَنِ ابْنُ بُحَینۃَ ، قَالَ : أُقِیمَتْ صَلاَۃُ الصُّبْحِ ، فَقَامَ رَجُلٌ یُصَلِّی الرَّکْعَتَیْنِ ، فَلَمَّا صَلَّی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لاَثَ النَّاسُ حَوْلَہُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلَّذِی صَلَّی الرَّکْعَتَیْنِ : أَتُصَلِّی الصُّبْحَ أَرْبَعًا ؟۔ (بخاری ۶۶۳۔ مسلم ۴۹۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ان دو سنتوں کو ادا کرلو
(٦٤٩٣) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ جب فجر کی اقامت ہوئی ایک آدمی دو سنتیں پڑھنے لگا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے کپڑوں سے اسے کھینچا اور فرمایا کہ کیا تم فجر کی چار رکعتیں پڑھتے ہو ؟
(۶۴۹۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرِ الْمُزَنِیُّ صَالِحُ بْنُ رُسْتُم ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أُقِیمَتْ صَلاَۃُ الصُّبْحِ ، فَقَامَ رَجُلٌ یُصَلِّی الرَّکْعَتَیْنِ ، فَجَذَبَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِثَوْبِہِ ، وَقَالَ : أَتُصَلِّی الصُّبْحَ أَرْبَعًا ؟۔ (احمد ۱/۳۵۵۔ ابویعلی ۲۵۶۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہونے سے پہلے ان دو سنتوں کو ادا کرلو
(٦٤٩٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ فرض نماز جو ان سنتوں کو پڑھنے کی وجہ سے چھوٹ جائے وہ میرے نزدیک ان کے پڑھنے سے زیادہ محبوب ہے۔
(۶۴۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی الْہَیْثُمِ ، قَالَ : قَالَ إِبْرَاہِیمُ : لأَنْ أُدْرِکَ مَا فَاتَنِی مِنَ الْمَکْتُوبَۃِ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أُصَلِّیَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بعد قبلے کی طرف ٹیک لگا کر بیٹھنے کی ممانعت
(٦٤٩٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فجر کی سنتوں کے بعد قبلے کی طرف ٹیک لگا کر بیٹھنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۶۴۹۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: کَانُوا یَکْرَہُونَ التَّسَانُدَ إِلَی الْقِبْلَۃِ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بعد قبلے کی طرف ٹیک لگا کر بیٹھنے کی ممانعت
(٦٤٩٦) حضرت قاسم بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود ایک مرتبہ مسجد تشریف لائے تو کچھ لوگوں کو قبلے کی جہت سے ٹیک لگائے دیکھ کر فرمایا تم فرشتوں کے چہروں کی طرف رخ کرکے کیوں بیٹھے ہو ؟
(۶۴۹۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؛ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَرَأَی أُنَاسًا قَدْ تَسَانَدُوا إِلَی الْقِبْلَۃِ ۔ قَالَ : فَقَالَ لَہُم عَبْدُ اللہِ : ہَکَذَا ، عَنْ وُجُوہِ الْمَلاَئِکَۃِ ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بعد قبلے کی طرف ٹیک لگا کر بیٹھنے کی ممانعت
(٦٤٩٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر فجر طلوع ہونے کے بعد فجر کی سنتیں پڑھ کر حبوہ بنا کر بیٹھ جاتے، ہم آپ کے ارد گرد بیٹھ جاتے۔ جب وہ ہم میں سے کسی کو اونگھتا ہوا دیکھتے تو اسے ہلاتے، وہ حبوہ کی حالت میں خود بھی اونگھ رہے ہوتے تھے۔ پھر نماز کھڑی ہوجاتی تو وہ اٹھ کر جماعت میں شامل ہوجاتے۔
(۶۴۹۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ یَحْتَبِی وَنَحْنُ حَوْلَہُ ، فَإِنْ رَأَی أَحَدًا مِنَّا نَعَسَ حَرَّکَہُ ، قَالَ: وَکَانَ یَنْعَسُ وَہُوَ مُحْتَبٍ ، ثُمَّ تُقَامُ الصَّلاَۃُ فَیَنْہَضُ وَیُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بعد قبلے کی طرف ٹیک لگا کر بیٹھنے کی ممانعت
(٦٤٩٨) حضرت قاسم کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود ایک مرتبہ مسجد تشریف لائے تو کچھ لوگوں کو قبلے کی جہت سے ٹیک لگائے دیکھ کر فرمایا قبلے سے پرے ہو کر بیٹھو، فرشتوں اور ان کی نماز کے درمیان حائل مت ہو، یہ دو رکعتیں فرشتوں کی بھی نماز ہے۔
(۶۴۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : دَخَلَ عَبْدُ اللہِ الْمَسْجِدَ لِصَلاَۃِ الْفَجْرِ، فَإِذَا قَوْمٌ قَدْ أَسْنَدُوا ظُہُورَہُمْ إِلَی الْقِبْلَۃِ ، فَقَالَ : تَنَحَّوْا عَنِ الْقِبْلَۃِ ، لاَ تَحُولُوا بَیْنَ الْمَلاَئِکَۃِ وَبَیْنَ صَلاَتِہَا، وَإِنَّ ہَاتَیْنِ الرَّکْعَتَیْنِ صَلاَۃُ الْمَلاَئِکَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انتہائی تاریک رات میں عشاء کی نماز کا ثواب
(٦٤٩٩) حضرت ابو الدرداء سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ رات کی تاریکی میں مسجد کی طرف جانے والا قیامت کے دن اللہ سے پورے پورے نور کے ساتھ ملے گا۔
(۶۴۹۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنْ مَشَی فِی ظُلْمَۃِ اللَّیْلِ إِلَی الْمَسْجِدِ ، لَقِیَ اللَّہَ بِنُورٍ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ (دارمی ۱۴۲۲۔ ابن حبان ۲۰۴۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انتہائی تاریک رات میں عشاء کی نماز کا ثواب
(٦٥٠٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف کا خیال یہ تھا کہ تاریک رات میں مسجد کی طرف جانا مغفرت کا سبب ہے۔
(۶۵۰۰) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَرَوْنَ الْمَشْیَ فِی اللَّیْلَۃِ الْمُظْلِمَۃِ مُوجِبَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتیں چھوٹ جائیں تو کیا کیا جائے ؟
(٦٥٠١) حضرت قیس بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو فجر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے دیکھا تو اس سے فرمایا کہ کیا فجر کی نماز دو مرتبہ ہوتی ہے ؟ اس آدمی نے کہا کہ میں نے فجر کے فرضوں سے پہلے سنتیں نہیں پڑھی تھیں، اس لیے انھیں اب ادا کررہا ہوں۔ اس کی یہ بات سن کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خاموشی اختیار فرمالی۔
(۶۵۰۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سَعدِ بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن قَیْسِ بْنِ عَمرو ، قَالَ : رَأَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلاً یُصَلِّی بَعْدَ صَلاَۃِ الصُّبْحِ رَکْعَتَیْنِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَصَلاَۃُ الصُّبْحِ مَرَّتَیْنِ ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ : إِنِّی لَمْ أَکُنْ صَلَّیْتُ الرَّکْعَتَیْنِ اللَّتَیْنِ قَبْلَہُمَا ، فَصَلَّیْتُہُمَا الأَنَ ، فَسَکَتَ۔ (ترمذی ۴۲۲۔ ابوداؤد ۱۲۶۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتیں چھوٹ جائیں تو کیا کیا جائے ؟
(٦٥٠٢) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر کی نماز پڑھائی تو نماز کے بعد ایک آدمی نے کھڑے ہو کر دو رکعتیں ادا کیں۔ آپ نے اس سے پوچھا کہ یہ کیسی رکعتیں تھیں ؟ اس نے کہا کہ جب میں مسجد آیا تو آپ نماز پڑھا رہے تھے۔ میں نے فجر سے پہلے کی دو سنتیں نہیں پڑھی تھیں، میں نے آپ کی نماز کے دوران انھیں پڑھنا پسند نہ کیا۔ جب آپ نے نماز مکمل فرمالی تو پھر میں نے انھیں ادا کیا۔ اس پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکرا دیئے اور انھیں نہ کسی بات سے منع کیا اور نہ کسی بات کا حکم دیا۔
(۶۵۰۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً صَلَّی مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلاَۃَ الصُّبْحِ ، فَلَمَّا قَضَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الصَّلاَۃَ ، قَامَ الرَّجُلُ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا ہَاتَانِ الرَّکْعَتَانِ ؟ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، جِئْتُ وَأَنْتَ فِی الصَّلاَۃ ، وَلَمْ أَکُنْ صَلَّیْتُ الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ، فَکَرِہْتُ أَنْ أُصَلِّیَہُمَا وَأَنْتَ تُصَلِّی ، فَلَمَّا قَضَیْتَ الصَّلاَۃَ ، قُمْتُ فَصَلَّیْتُ الصَّلاَۃَ ، فَضَحِکَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَلَمْ یَأْمُرْہُ ، وَلَمْ یَنْہَہُ۔ (طبرانی ۹۳۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتیں چھوٹ جائیں تو کیا کیا جائے ؟
(٦٥٠٣) حضرت مسمع بن ثابت کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو بھی یونہی کرتے دیکھا ہے۔
(۶۵۰۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شَیْخٌ ، یُقَالُ لَہُ : مِسْمَعُ بْنُ ثَابِتٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَطَائً فَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتیں چھوٹ جائیں تو کیا کیا جائے ؟
(٦٥٠٤) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب فجر سے پہلے کی دو سنتیں چھوٹ جائیں تو انھیں نماز کے بعد پڑھ لے۔
(۶۵۰۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إِذَا فَاتَتْہُ رَکْعَتَا الْفَجْرِ صَلاَّہُمَا بَعْدَ صَلاَۃِ الْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتیں چھوٹ جائیں تو کیا کیا جائے ؟
(٦٥٠٥) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ اگر میں ان سنتوں کو فجر کے فرضوں سے پہلے نہ پڑھوں تو انھیں طلوع شمس کے بعد پڑھوں گا۔
(۶۵۰۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ ، یَقُولُ : لَوْ لَمْ أُصَلِّہِمَا حَتَّی أُصَلِّیَ الْفَجْرَ ، صَلَّیْتُہُمَا بَعْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ۔
তাহকীক: