মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৫০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتیں چھوٹ جائیں تو کیا کیا جائے ؟
(٦٥٠٦) حضرت ابن عمر ایک مرتبہ فجر کی نماز کے وقت آئے تو لوگ نماز پڑھ رہے تھے، آپ نے ابھی تک فجر کی سنتیں نہیں پڑھی تھیں۔ آپ جماعت کے ساتھ شامل ہوگئے، پھر نماز کی جگہ بیٹھے رہے اور چاشت کے وقت ان رکعتوں کی قضا کی۔
(۶۵۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ جَائَ إِلَی الْقَوْمِ وَہُمْ فِی الصَّلاَۃ ، وَلَمْ یَکُنْ صَلَّی الرَّکْعَتَیْنِ فَدَخَلَ مَعَہُمْ ، ثُمَّ جَلَسَ فِی مُصَلاَّہُ ، فَلَمَّا أَضْحَی قَامَ فَقَضَاہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتیں چھوٹ جائیں تو کیا کیا جائے ؟
(٦٥٠٧) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے چاشت کے بعد فجر کی سنتوں کی قضا کی۔
(۶۵۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ ، وَرَبِیعٌ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ صَلاَّہُمَا بَعْدَ مَا أَضْحَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتیں چھوٹ جائیں تو کیا کیا جائے ؟
(٦٥٠٨) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ فجر کی سنتوں کی قضا نہیں کی جائے گی۔
(۶۵۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ تُقْضَی رَکْعَتَا الْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتیں چھوٹ جائیں تو کیا کیا جائے ؟
(٦٥٠٩) حضرت عطیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو امام کے سلام پھیرنے کے بعد سنتیں ادا کرتے دیکھا ہے۔
(۶۵۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ قَضَاہُمَا حِینَ سَلَّمَ الإِمَامُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں
(٦٥١٠) حضرت زید بن خالد جہنی سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اپنے گھروں میں نماز پڑھو اور انھیں قبرستان نہ بناؤ۔
(۶۵۱۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : صَلُّوا فِی بُیُوتِکُمْ ، وَلاَ تَتَّخِذُوہَا قُبُورًا۔ (عبد بن حمید ۲۷۵۔ بزار ۷۰۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں
(٦٥١١) حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی مسجد میں نماز ادا کرلے تو اپنی نماز کا کچھ حصہ گھر کے لیے بھی رکھے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہاری نماز کی وجہ سے تمہارے گھروں میں خیر ڈال دیتا ہے۔
(۶۵۱۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِذَا قَضَی أَحَدُکُمُ الصَّلاَۃ فِی مَسْجِدِہِ ، فَلْیَجْعَلْ لِبَیْتِہِ نَصِیبًا مِنْ صَلاَتِہِ ، فَإِنَّ اللَّہَ جَاعِلٌ فِی بَیْتِہِ مِنْ صَلاَتِہِ خَیْرًا۔ (مسلم ۵۳۹۔ احمد ۳/۳۱۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں
(٦٥١٢) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۶۵۱۲) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ؛ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، بِمِثْلِ حَدِیثِ أَبِی مُعَاوِیَۃَ۔ (احمد ۳/۵۹۔ عبدالرزاق ۴۸۳۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں
(٦٥١٣) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اپنے گھروں میں نماز پڑھو اور انھیں قبرستان نہ بناؤ۔
(۶۵۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ قَالَ : صَلُّوا فِی بُیُوتِکُمْ ، وَلاَ تَتَّخِذُوہَا قُبُورًا۔ (بخاری ۱۱۸۷۔ مسلم ۵۳۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں
(٦٥١٤) حضرت زید بن ثابت سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ فرضوں کے علاوہ آدمی کی افضل ترین نماز وہ ہے جو اپنے گھر میں پڑھے۔
(۶۵۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِی النَّضْرِ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَفْضَلُ الصَّلاَۃِ صَلاَۃُ الْمَرْئِ فِی بَیْتِہِ ، إِلاَّ الْمَکْتُوبَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں
(٦٥١٥) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کی نفل نماز گھر میں ہوا کرتی تھی۔
(۶۵۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : کَانَتْ أَفْضَلُ صَلاَۃِ عَبْدِ اللہِ فِی بَیْتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں
(٦٥١٦) ایک صحابی فرماتے ہیں کہ گھر میں نفل نماز کا ثواب لوگوں کے سامنے نفل پڑھنے سے اتنا زیادہ ہے جتنا جماعت کی نماز کا ثواب اکیلے نماز پڑھنے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
(۶۵۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ ضَمْرَۃَ بْنِ حَبِیبٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : تَطَوُّعُ الرَّجُلِ فِی بَیْتِہِ یَزِیدُ عَلَی تَطَوُّعِہِ عِنْدَ النَّاسِ ، کَفَضْلِ صَلاَۃِ الرَّجُلِ فِی الْجَمَاعَۃِ عَلَی صَلاَتِہِ وَحْدَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں
(٦٥١٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح اور حضرت مسروق دونوں کے پاس کمرہ تھا جس میں لمبی نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۶۵۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کَانَ شُرَیْحٌ ، وَمَسْرُوقٌ کِلاَہُمَا لَہُ بَیْتٌ یُطِیلُ فِیہِ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں
(٦٥١٨) حضرت حسان بن عطیہ فرماتے ہیں کہ آدمی کا اپنے گھر والوں کے پاس نماز پڑھنا بھی ایک راز ہے۔
(۶۵۱۸) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِیَّۃَ، قَالَ: صَلاَۃُ الرَّجُلِ عِنْدَ أَہْلِہِ مِنَ السِّرِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں
(٦٥١٩) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ۔
(۶۵۱۹) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ سُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ : رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَجْعَلُوا بُیُوتَکُمْ مَقَابِرَ۔ (مسلم ۵۳۹۔ ترمذی ۲۸۷۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں
(٦٥٢٠) حضرت سائب بن خباب فرماتے ہیں کہ میں صرف مسجد میں نماز پڑھا کرتا تھا۔ حضرت زید بن ثابت نے مجھ سے فرمایا کہ فرضوں کے علاوہ باقی نمازیں گھر میں پڑھنا مسجد میں پڑھنے سے بہتر ہے۔ گھر میں آدمی کی نماز نور ہے۔
(۶۵۲۰) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ صَالِحٍ مَوْلَی التَّوْأَمَۃِ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ خَبَّابٍ ، قَالَ : کُنْتُ لاَ أُصَلِّی إِلاَّ فِی الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ لِی زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ : صَلاَۃُ الرَّجُلِ فِی بَیْتِہِ أَفْضَلُ مِنْ صَلاَتہٍ فِی الْمَسْجِدِ إِلاَّ الْمَکْتُوبَۃَ ، وَصَلاَۃُ الرَّجُلِ فِی بَیْتِہِ نُورٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں
(٦٥٢١) حضرت عاصم بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس عراق کے کچھ لوگ آئے۔ انھوں نے گھر میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو حضرت عمر نے فرمایا کہ جب سے میں نے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں سوال کیا ہے اس کے بعد سے کسی نے مجھ سے اس بارے میں نہیں پوچھا، آپ نے فرمایا تھا کہ آدمی کا گھر میں نماز پڑھنا اس کے لیے نور ہے۔ ( حضرت عمر فرماتے ہیں کہ) اپنے گھروں کو منور کرو۔
(۶۵۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ طَارِقٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو ؛ أَنَّ نَفَرًا مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ قَدِمُوا عَلَی عُمَرَ ، فَسَأَلُوہُ عَنْ صَلاَۃِ الرَّجُلِ فِی بَیْتِہِ ؟ فَقَالَ عُمَرُ : مَا سَأَلَنِی عَنْہَا أَحَدٌ مُذْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْہَا ، فَقَالَ : صَلاَۃُ الرَّجُلِ فِی بَیْتِہِ نُورٌ ، فَنَوِّرُوا بُیُوتَکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگلی صف کا بیان
(٦٥٢٢) حضرت یحییٰ بن جزار فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے شاگرد کہا کرتے تھے کہ اگلی صف وہ ہے جو مقصورہ (مسجد میں امام یا خطیب کے لیے بنایا ہوا کمرہ) کے ساتھ ملی ہوئی ہو۔
(۶۵۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ الْجَزَّارِ ، قَالَ : کَانَ أصْحَابُ عَبْدِ اللہِ یَقُولُونَ : الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ الَّذِی یَلِی الْمَقْصُورَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگلی صف کا بیان
(٦٥٢٣) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ اگلی صف وہ ہے جو مقصورہ (مسجد میں امام یا خطیب کے لیے بنایا ہواکمرہ) کے ساتھ ملی ہوئی ہو۔
(۶۵۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عُبَیْدَۃَ یَقُولُ : الصَّفُّ الأَوَّلُ الَّذِی یَلِی الْمَقْصُورَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگلی صف کا بیان
(٦٥٢٤) حضرت شیبانی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبد الرحمن، حضرت زر بن حبیش اور حضرت عمرو بن میمون کو مقصورہ کے دائیں طرف نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ حضرت حفص کی ایک روایت میں وہ ستون اور دیوار کے درمیان نماز پڑھتے تھے۔
(۶۵۲۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَزِرَّ بْنَ حُبَیْشٍ ، وَعَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ یُصَلُّونَ عَنْ یَمِینِ الْمَقْصُورَۃِ ، وَقَالَ حَفْصٌ مَرَّۃً : مَا بَیْنَ الأُسْطُوَانَۃِ إِلَی الْحَائِطِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگلی صف کا بیان
(٦٥٢٥) حضرت عبد الواحد بن زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے پوچھا کہ اسلاف کہا کرتے تھے کہ اگلی صف وہ ہے جو مقصورہ (مسجد میں امام یا خطیب کے لیے بنایا ہوا کمرہ) کے ساتھ ملی ہوئی ہو۔ آپ کیا کہتے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ پہلی صف وہ ہے جو دیوار کے ساتھ ملی ہوئی ہو۔
(۶۵۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِلْحَسَنِ : إِنَّہُمْ یَقُولُونَ : الصَّفُّ الأَوَّلُ الَّذِی یَلِی الْمَقْصُورَۃَ ، فَقَالَ : ہُوَ الَّذِی یَلِی الْحَائِطَ۔
তাহকীক: