মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৫২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگلی صف کا بیان
(٦٥٢٦) حضرت سلمہ بن وردان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو حطیم کے پاس نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۶۵۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ وَرْدَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا یُصَلِّی عِنْدَ الْحَجَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوئے ہوئے اور باتیں کرنے والوں کے درمیان نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٢٧) حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ سوئے ہوئے اور باتیں کرنے والے کے پیچھے نماز مت پڑھو۔
(۶۵۲۷) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، یَرْفَعُہُ ، قَالَ : لاَ تَأْتَمُّ بِنَائِمٍ ، وَلاَ مُتَحَدِّثٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوئے ہوئے اور باتیں کرنے والوں کے درمیان نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٢٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سوئے ہوئے لوگوں اور باتیں کرنے والوں کے پیچھے نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔
(۶۵۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ أَبِی أُمَیَّۃَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی أَنْ یُصَلِّیَ خَلْفَ النُّوَّامِ وَالْمُتَحَدِّثِینَ۔ (طبرانی۵۲۴۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوئے ہوئے اور باتیں کرنے والوں کے درمیان نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٢٩) حضرت یوسف بن عبداللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ میں حضرت حمید بن عبد الرحمن کے ساتھ بیٹھا تھا۔ وہ پیچھے مڑے تو ایک آدمی ان کے پیچھے نما زپڑھ رہا تھا۔ آپ نے اس سے فرمایا کہ یا تو تم اپنی جگہ بدل لویا میں یہاں سے اٹھ جاتا ہوں۔
(۶۵۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا یُوسُفَ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا إِلَی جَنْبِ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، فَالْتَفَتَ ، فَإِذَا رَجُلٌ یُصَلِّی خَلْفَہُ ، فَقَالَ لَہُ : إِمَّا أَنْ تَحَوَّلَ عَنِّی ، وَإِمَّا أَنْ أَقُومَ عَنک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوئے ہوئے اور باتیں کرنے والوں کے درمیان نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٣٠) حضرت ابن مسعود نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ باتیں کرنے والوں کے پیچھے نما زپڑھی جائے۔
(۶۵۳۰) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِیدِ بْنِ وَہْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَأْتَمَّ بِقَوْمٍ یَتَحَدَّثُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوئے ہوئے اور باتیں کرنے والوں کے درمیان نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٣١) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ ان لوگوں کے پیچھے نماز نہ پڑھو جو گفتگو کررہے ہوں یا فضول باتیں کررہے ہوں۔
(۶۵۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ مَعْدِی کَرِبَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : لاَ تَأْتَمْ بِقَوْمٍ یَمْتَرُونَ ، أَوْ یَلْغُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوئے ہوئے اور باتیں کرنے والوں کے درمیان نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٣٢) حضرت میمون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر سوائے جمعہ کے کسی ایسے شخص کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے تھے جو نماز نہ پڑھ رہا ہو۔ میں نے اس بات کا ذکر حضرت عبد الکریم سے کیا تو انھوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر سوائے جمعہ کے کی باتیں کرنے والے شخص کے پیچھے بھی نماز نہیں پڑھتے تھے جو نماز نہ پڑھ رہا ہو۔
(۶۵۳۲) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ مَیْمُونٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ لاَ یُصَلِّی خَلْفَ رَجُلٍ لاَ یُصَلِّی ، إِلاَّ یَوْمَ جُمُعَۃٍِ ۔ قَالَ : فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِعَبْدِ الْکَرِیمِ ، فَقَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ لاَ یُصَلِّی خَلْفَ رَجُلٍ یَتَکَلَّمُ إِلاَّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوئے ہوئے اور باتیں کرنے والوں کے درمیان نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٣٣) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب لوگ اللہ کے ذکر کی بات چیت میں مصروف ہوں تو ان کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۵۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : إِذا کَانُوا یَتَحَدَّثُونَ بِذِکْرِ اللہِ فَلاَ بَأْسَ أَنْ یَأْتَمَّ بِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوئے ہوئے اور باتیں کرنے والوں کے درمیان نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٣٤) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بیٹھے ہوئے کے پیچھے نماز پڑھنا میرے نزدیک سوئے ہوئے کے پیچھے نماز پڑھنے سے زیادہ بہتر ہے۔
(۶۵۳۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : أُصَلِّی وَرَائَ قاعِدٍ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أُصَلِّیَ وَرَائَ نَائِمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوئے ہوئے اور باتیں کرنے والوں کے درمیان نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٣٥) حضرت طاوس نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کسی سوئے ہوئے شخص کے پیچھے نماز پڑھی جائے۔
(۶۵۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ صَبِیحٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَأْتَمَّ بِنَائِمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لومڑیوں کی کھالوں میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٣٦) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بن خطاب نے ایک آدمی کو دیکھا جو لومڑی کی کھال سے بنی ٹوپی میں نماز پڑھ رہا تھا۔ آپ نے اس ٹوپی کو اس کے سر سے اتار دیا اور فرمایا کہ کیا معلوم اسے ذبح نہ کیا گیا ہو ؟
(۶۵۳۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَی رَجُلاً یُصَلِّی وَعَلَیْہِ قَلَنْسُوَۃٌ ، بِطَانَتُہَا مِنْ جُلُودِ الثَّعَالِبِ ، قَالَ : فَأَلْقَاہَا عَنْ رَأْسِہِ ، وَقَالَ : مَا یُدْرِیَک لَعَلَّہُ لَیْسَ بِذَکِیٍّ ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لومڑیوں کی کھالوں میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٣٧) حضرت علی نے لومڑی کی کھال میں نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۶۵۳۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَلِیٍّ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الصَّلاَۃ فِی جُلُودِ الثَّعَالِبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لومڑیوں کی کھالوں میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٣٨) حضرت سعید بن جبیر اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ لومڑی کی کھال کے بنے لباس پہن لو لیکن ان میں نماز نہ پڑھو۔
(۶۵۳۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ (ح) وَعَنْ أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُمَا قَالاَ : اِلْبَسْ جُلُودَ الثَّعَالِبِ ، وَلاَ تُصَلِّ فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لومڑیوں کی کھالوں میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٣٩) حضرت حسن لومڑی کی کھال کے بنے لباس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے بشرطیکہ اسے دباغت دی گئی ہو۔
(۶۵۳۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِذَلِکَ بَأْسًا إِذَا دُبِغَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لومڑیوں کی کھالوں میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٤٠) حضرت عمرو بن سعید کہتے ہیں کہ حضرت ابو عالیہ ایک مرتبہ مسجد میں داخل ہوئے، ان کے سر پر لومڑی کی کھال کی بنی ٹوپی تھی۔ جب وہ نماز پڑھنے لگے تو اس ٹوپی کو اتار کر اپنی آستین میں رکھ لیا۔ جب انھوں نے نماز مکمل فرمالی تو میں نے کہا آپ نے اپنی ٹوپی کو اتار کر اپنی آستین میں کیوں رکھ لیا ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں نے اس میں نماز پڑھنا بھی پسند نہ کیا اور اس کو رکھنا بھی مجھے گوارا نہ ہوا کہ کہیں چوری نہ ہوجائے۔ لہٰذا میں نے اسے اپنی آستین میں ڈال لیا۔
(۶۵۴۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یُونُسُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا الْعَالِیَۃَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّی فِیہِ ، وَعَلَیْہِ قَلَنْسُوَۃٌ بِطَانَتُہَا جُلُودُ ثَعَالِبَ ، فَأَخَذَہَا مِنْ رَأْسِہِ وَوَضَعَہَا فِی کُمِّہِ ، فَلَمَّا قَضَی صَلاَتَہُ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : رَأَیْتُک أَخَذْتَ قَلَنْسُوَتَکَ مِنْ رَأْسِکَ فَوَضَعْتَہَا فِی کُمِّکَ ؟ فَقَالَ : إِنِّی کَرِہْتُ أَنْ أُصَلِّیَ فِیہَا ، وَکَرِہْتُ أَنْ أَضَعَہَا فَتُسْرَقَ ، فَلِذَلِکَ جَعَلْتُہَا فِی کُمِّ قَمِیصِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لومڑیوں کی کھالوں میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٤١) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی بن حسین کے پاس لومڑی کی کھال کا بنا ایک آسمانی رنگ کا لباس تھا۔ جب وہ نماز پڑھنے لگتے تو اسے اتار دیتے تھے۔
(۶۵۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَدِیرٍ الصَّیْرَفِیِّ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : کَانَ لِعَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ سَبَنجُونَ ثَعَالِبَ یَلْبَسُہُ ، فَإِذَا صَلَّی نَزَعَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں سدل کرنا مکروہ ہے
(٦٥٤٢) حضرت سعید بن وہب فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ کپڑے لٹکا کر نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ نے فرمایا یہ اس طرح لگ رہے ہیں جیسے یہودی اپنی عید منا کر آرہے ہوں۔
(۶۵۴۲) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن خَالِدٍ الْحَذَّائِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِیدِ بْنِ وَہْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عَلِیًّا رَأَی قَوْمًا یُصَلُّونَ وَقَدْ سَدَلُوا ، فَقَالَ : کَأَنَّہُمُ الْیَہُودُ خَرَجُوا مِنْ فِہْرِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں سدل کرنا مکروہ ہے
(٦٥٤٣) حضرت ابراہیم نے نماز میں سدل کو مکروہ قرار دیا ہے۔
( ابن الاثیر النھایہ (٢/٣٥٥) میں فرماتے ہیں کہ سدل سے مراد یہ ہے کہ کپڑے کو اس طرح اوڑھے کہ اپنے ہاتھ اس کے اندرونی حصے میں داخل کردے اور اسی طرح رکوع و سجود کرے۔ ایک قول کے مطابق سدل سے مراد یہ ہے کہ ازار کے درمیانی حصے کو سر پر رکھے اور اس کے کناروں کو کندھوں پر رکھنے کے بجائے دائیں بائیں لٹکادے۔ )
( ابن الاثیر النھایہ (٢/٣٥٥) میں فرماتے ہیں کہ سدل سے مراد یہ ہے کہ کپڑے کو اس طرح اوڑھے کہ اپنے ہاتھ اس کے اندرونی حصے میں داخل کردے اور اسی طرح رکوع و سجود کرے۔ ایک قول کے مطابق سدل سے مراد یہ ہے کہ ازار کے درمیانی حصے کو سر پر رکھے اور اس کے کناروں کو کندھوں پر رکھنے کے بجائے دائیں بائیں لٹکادے۔ )
(۶۵۴۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبیْدِ اللہِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَسْدُلَ الرَّجُلُ ثَوْبَہُ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں سدل کرنا مکروہ ہے
(٦٥٤٤) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نماز میں سدل کرنا مکروہ ہے۔
(۶۵۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کُرِہَ السَّدْلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں سدل کرنا مکروہ ہے
(٦٥٤٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے نماز میں یہودیوں کی مخالفت کی وجہ سے سدل کو مکروہ قرار دیا ہے اور فرمایا کہ یہودی کپڑوں کو عبادت کے دوران لٹکاتے ہیں۔
(۶۵۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ السَّدْلَ فِی الصَّلاَۃ ، مُخَالَفَۃً لِلْیَہُودِ ، وَقَالَ : إِنَّہُمْ یَسْدُلُونَ۔
তাহকীক: