মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৫৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں سدل کرنا مکروہ ہے
(٦٥٤٦) حضرت مجاہد نے نماز میں سدل کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۶۵۴۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، وَہُشَیْمٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ السَّدْلَ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں سدل کرنا مکروہ ہے
(٦٥٤٧) حضرت ابراہیم اور حضرت مجاہد نے نماز میں سدل کو مکروہ قرار دیا ہے۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ ہم بھی اسے مکروہ سمجھتے ہیں۔
(۶۵۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ (ح) وَعَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُمَا کَرِہَا السَّدْلَ فِی الصَّلاَۃ ۔ قَالَ وَکِیعٌ : وَنَحْنُ نَکْرَہُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں سدل کرنا مکروہ ہے
(٦٥٤٨) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز میں سدل سے منع کیا ہے۔
(۶۵۴۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عِسْلِ بْنِ سُفْیَانَ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنِ السَّدْلِ فِی الصَّلاَۃ۔ (ترمذی ۳۷۸۔ احمد ۲/۲۹۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں سدل کی اجازت دی ہے
(٦٥٤٩) حضرت عطاء نماز میں سدل کو ممنوع قرار نہ دیتے تھے۔
(۶۵۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ لَمْ یَکُنْ یَرَی بِالسَّدْلِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں سدل کی اجازت دی ہے
(٦٥٥٠) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو اکثر نماز میں سدل کرتے دیکھا ہے۔
(۶۵۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَکْثَرُ مَا رَأَیْتُ عَطَائً یَسْدُلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں سدل کی اجازت دی ہے
(٦٥٥١) حضرت ابراہیم کے نزدیک اگر آدمی نے قمیص پہنی ہو تو سدل میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۵۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا ، إِذَا کَانَ عَلَیْہِ قَمِیصٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں سدل کی اجازت دی ہے
(٦٥٥٢) حضرت محارب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو نماز میں سدل کرتے دیکھا ہے۔
(۶۵۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُحَارِبٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یَسْدُلُ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں سدل کی اجازت دی ہے
(٦٥٥٣) حضرت موسیٰ بن ثابت فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو کھلی آستینوں والی قمیص پہنے کپڑا لٹکا کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۶۵۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا أَبُو شِہَابٍ مُوسَی بْنُ ثَابِتٍ ، قَالَ: رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یَسْدُلُ فِی التَّطَوُّعِ، وَعَلَیْہِ مُسْتُقَۃٌ مُکَفَّفَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں سدل کی اجازت دی ہے
(٦٥٥٤) ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن اسود نماز میں سدل کیا کرتے تھے۔
(۶۵۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْدُلُ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں سدل کی اجازت دی ہے
(٦٥٥٥) حضرت حمید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو بیشمار مرتبہ کپڑا لٹکا کر نماز پڑھتے دیکھا ہے، اور میں ان کی کمر دیکھا کرتا تھا۔
(۶۵۵۵) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ، عَنْ حُمَیْدٍ، قَالَ: رَأَیْتُ الْحَسَنَ مَا لاَ أُحْصِی فِی الصَّلاَۃ یَسْدُلُ، وَأَنَا أَرَی ظَہْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں سدل کی اجازت دی ہے
(٦٥٥٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نماز میں سدل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۵۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالسَّدْلِ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں سدل کی اجازت دی ہے
(٦٥٥٧) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد کو نماز میں سدل کرتے دیکھا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ انھوں نے ازار پر سدل کیا یا قمیص پر۔
(۶۵۵۷) حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُحَمَّدًا یُصَلِّی وَقَدْ سَدَلَ ثَوْبَہُ ، فَلاَ أَدْرِی عَلَی الإِزَارِ کَانَ ، أَوْ عَلَی الْقَمِیصِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں سدل کی اجازت دی ہے
(٦٥٥٨) حضرت ابن ابی عروبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو نماز میں سدل کرتے دیکھا ہے۔
(۶۵۵۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ سِیرِینَ یَسْدُلُ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں سدل کی اجازت دی ہے
(٦٥٥٩) حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول کو نماز میں اپنی چادر سے سدل کرتے دیکھا ہے۔
(۶۵۵۹) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ مَکْحُولاً یَسْدُلُ طَیْلَسَانَۃً عَلَیْہِ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں سدل کی اجازت دی ہے
(٦٥٦٠) حضرت حکم سدل میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۶۵۶۰) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں سدل کی اجازت دی ہے
(٦٥٦١) حضرت مہدی بن میمون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو قمیص کے اوپر پہنے کپڑے پر سدل کرتے دیکھا ہے۔
(۶۵۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَہْدِیِّ بْنِ مَیْمُونٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ یَسْدُلُ عَلَی الْقَبَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے ہیں کہ آدمی کی نگاہ سجدے کی جگہ ہو
(٦٥٦٢) حضرت ابو قلابہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مسلم بن یسار سے سوال کیا کہ نماز میں آدمی کی نگاہ کہاں ہونی چاہیے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جہاں تم سجدہ کرتے ہو وہاں نگاہ رکھنا اچھا ہے۔
(۶۵۶۲) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُسْلِمَ بْنَ یَسَارٍ : أَیْنَ مُنْتَہَی الْبَصَرِ فِی الصَّلاَۃ ؟ فَقَالَ : إِنْ حَیْثُ تَسْجُدُ فَحَسَنٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے ہیں کہ آدمی کی نگاہ سجدے کی جگہ ہو
(٦٥٦٣) حضرت ابراہیم نخعی نماز کے لیے اس بات کو مستحب قرار دیتے تھے کہ اس کی نگاہ سجدے کی جگہ سے آگے نہ ہو۔
(۶۵۶۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ النَّخَعِیِّ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُحِبُّ لِلْمُصَلِّی أَنْ لاَ یُجَاوِزَ بَصَرُہُ مَوْضِعَ سُجُودِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے ہیں کہ آدمی کی نگاہ سجدے کی جگہ ہو
(٦٥٦٤) حضرت ابن سیرین اس بات کو مستحب قرار دیتے تھے کہ آدمی اپنی نگاہوں کو سجدے کی جگہ رکھے۔ اگر وہ ایسا نہ کرے تو اسے چاہیے کہ اپنی آنکھیں بند رکھے۔
(۶۵۶۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی حُرَّۃَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُحِبُّ أَنْ یَضَعَ الرَّجُلُ بَصَرَہُ حِذَائَ مَوْضِعِ سُجُودِہِ ، فَإِنْ لَمْ یَفْعَلْ ، أَوْ کَلِمَۃً نَحْوَہَا فَلْیُغْمِضْ عَیْنَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں آنکھیں بند کرنے کا بیان
(٦٥٦٥) حضرت مجاہد نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ آدمی آنکھیں بند کرکے نماز پڑھے۔
(۶۵۶۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُصَلِّیَ الرَّجُلُ وَہُوَ مُغْمِضُ الْعَیْنِ۔
তাহকীক: