মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৫৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں آنکھیں بند کرنے کا بیان
(٦٥٦٦) حضرت جمیل بن عبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ کیا میں سجدہ کرتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کرسکتا ہوں ؟ انھوں نے کہا کہ اگر تم چاہو تو ایسا کرسکتے ہو۔
(۶۵۶۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَمِیلُ بْنُ عُبَیْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، وَسَأَلَہُ رَجُلٌ : أُغْمِضُ عَیْنِی إِذَا سَجَدْتُ ؟ فَقَالَ : إِنْ شِئْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں آنکھیں بند کرنے کا بیان
(٦٥٦٧) حضرت جمیل کہتے ہیں کہ حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ کیا آدمی نماز پڑھتے ہوئے سجدے میں اپنی آنکھیں بند کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۵۶۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ جَمِیلٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، وَسُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یُغْمِضُ عَیْنَیْہِ وَہُوَ سَاجِدٌ فِی الصَّلاَۃ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ازار کو اچھی طرح باندھنے کا حکم
(٦٥٦٨) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نماز میں اپنے ازار کی جگہ کو اچھی طرح باندھو خواہ رسی سے باندھ لو۔
(۶۵۶۸) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ بُرْدِ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی فَاخِتَۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : شُدَّ حَقْوَک فِی الصَّلاَۃ ، وَلَوْ بِعِقَالٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ازار کو اچھی طرح باندھنے کا حکم
(٦٥٦٩) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ازار پہن کر نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۶۵۶۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یُصَلَّی إِلاَّ وَہُوَ مُؤْتَزِرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ازار کو اچھی طرح باندھنے کا حکم
(٦٥٧٠) حضرت ایوب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبداللہ کو قمیص کے اوپر ازار باندھتے دیکھا ہے۔
(۶۵۷۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ أَیُّوبَ، قَالَ: رَأَیْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِاللہِ یُصَلِّی وَہُوَ مُؤْتَزِرٌ فَوْقَ قَمِیصِہِ، أَوْ قَالَ: جُبَّتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ازار کو اچھی طرح باندھنے کا حکم
(٦٥٧١) حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مالک نماز میں دھاگے یا کسی اور چیز سے ازار کو باندھا کرتے تھے۔
(۶۵۷۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ؛ أَنَّہُ کَانَ یَشُدُّ حِقْوَہُ فِی الصَّلاَۃ بِخَیْطٍ، أَوْ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ازار کو اچھی طرح باندھنے کا حکم
(٦٥٧٢) حضرت ابو ہیثم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ کیا میں قمیص یا قباء میں تہجد کی نماز پڑھ سکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ اپنے کو لہوں کو ازار کی جگہ سے باندھ لو۔
(۶۵۷۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی الْہَیْثُمِ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : أُصَلِّی بِاللَّیْلِ فِی الْقَمِیصِ وَالْقَبَائِ ؟ قَالَ : شُدَّ حِقْوَک بِالإِزَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ازار کو اچھی طرح باندھنے کا حکم
(٦٥٧٣) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نماز میں اپنی ازار کی جگہ کو اچھی طرح باندھو خواہ رسی استعمال کرنی پڑے۔
(۶۵۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : شُدَّ حِقْوَک وَلَوْ بِعِقَالٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ازار کو اچھی طرح باندھنے کا حکم
(٦٥٧٤) حضرت یزید بن اصم فرماتے ہیں کہ نماز میں اپنی ازار کی جگہ کو اچھی طرح باندھو خواہ رسی استعمال کرنی پڑے۔
(۶۵۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عَطَائٍ الْبَکَّائِیِّ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ الأَصَمِّ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : شُدَّ حِقْوَک وَلَوْ بِعِقَالٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ازار کو اچھی طرح باندھنے کا حکم
(٦٥٧٥) حضرت وضاح فرماتے ہیں کہ انھوں نے حضرت جابر بن زید کے ساتھ سفر کیا وہ قمیص کے اوپر ازار کی جگہ کو باندھ کر نماز پڑھایا کرتے تھے۔
(۶۵۷۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ وَضَّاحٍ ؛ أَنَّہُمْ سَافَرُوا مَعَ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، فَکَانَ یَؤُمُّہُمْ مُؤْتَزِرًا فَوْقَ الْقَمِیصِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ازار کو اچھی طرح باندھنے کا حکم
(٦٥٧٦) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد مرد اور عورت کے لیے اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ وہ بغیر ازار کے نماز پڑھیں۔
(۶۵۷۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ لِلرَّجُلِ وَالْمَرْأَۃِ یُصَلِّیَانِ بِغَیْرِ إزَارٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ازار کو اچھی طرح باندھنے کا حکم
(٦٥٧٧) جہیر بن یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے سوال کیا کہ کیا آدمی قمیص کے اوپر ازار باندھ کر نماز پڑھ سکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۵۷۷) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ جُہَیْرِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ سَأَلْتُُہُ عَنِ الرَّجُلِ یُصَلِّی مُؤْتَزِرًا فَوْقَ الْقَمِیصِ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ازار کو اچھی طرح باندھنے کا حکم
(٦٥٧٨) حضرت ابن معقل فرماتے ہیں کہ نماز میں اپنی ازار کی جگہ کو اچھی طرح باندھو خواہ رسی استعمال کرنی پڑے۔
(۶۵۷۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَشْجَعِیِّ ، عَنِ ابْنِ مَعْقِلٍ ، قَالَ : شُدَّ حِقْوَک ، وَلَوْ بِعِقَالٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ازار کو اچھی طرح باندھنے کا حکم
(٦٥٧٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نماز میں اپنی ازار کی جگہ کو اچھی طرح باندھو خواہ کوئی چیز استعمال کرنی پڑے۔
(۶۵۷۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : شُدَّ حِقْوَک بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں ازار کو اچھی طرح باندھنے کا حکم
(٦٥٨٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نماز میں اپنی ازار کی جگہ کو اچھی طرح باندھو خواہ رسی استعمال کرنی پڑے۔
(۶۵۸۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ ثَقِیفٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : شُدَّ حِقْوَک ، وَلَوْ بِعِقَالٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ بغیر ازار کے اور بغیر ازار کی جگہ باندھے نماز پڑھی جاسکتی ہے
(٦٥٨١) حضرت ابو حصین کہتے ہیں کہ حضرت ابو الاسود اور حضرت ابراہیم بغیر ازار کے نماز پڑھایا کرتے تھے۔
(۶۵۸۱) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنِ ابْنِ الأَسْوَدِ ، وَإِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَؤُمَّانِ بِغَیْرِ إِزَارٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ بغیر ازار کے اور بغیر ازار کی جگہ باندھے نماز پڑھی جاسکتی ہے
(٦٥٨٢) حضرت مجالد کہتے ہیں کہ ابو ہبیرہ انصاری نے حضرت شعبی سے سوال کیا کہ کیا میں نماز پڑھتے ہوئے اپنی کمر کو باندھوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس طرح مجوس کیا کرتے ہیں۔
(۶۵۸۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُجَالِدٌ ؛ أَنَّ أَبَا ہُبَیْرَۃَ الأَنْصَارِیَّ سَأَلَ الشَّعْبِیَّ ، فَقَالَ : أَشُدُّ حِقْوِی إِذَا قُمْتُ أُصَلِّی ؟ فَقَالَ لَہُ الشَّعْبِیُّ : إِنَّمَا یَفْعَلُ ذَلِکَ الْمَجُوسُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جبے یا قباء میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٨٣) حضرت ابو مالک فرماتے ہیں کہ جب تم نے جبہ پہن لیا تو یہ ازار کے قائم مقام ہوسکتا ہے۔
(۶۵۸۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ ، قَالَ : إِذَا ضَمَمْتَ عَلَیْک الْقَبَائَ ، أَجْزَأَکَ مَجْزَأَ الإِزَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جبے یا قباء میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٨٤) حضرت ربیع بن حسان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو بختری کو ایک جبے میں نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۶۵۸۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ حَسَّانٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا الْبَخْتَرِیَّ یُصَلِّی فِی قَبَائٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جبے یا قباء میں نماز پڑھنے کا حکم
(٦٥٨٥) حضرت ابراہیم بن سوید کہتے ہیں کہ حضرت اسود ایک سفر پر تھے، انھوں نے قباء پہن کر نماز پڑھائی۔
(۶۵۸۵) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سُوَیْد ، قَالَ : قدِمَ الأَسْوَدُ مِنْ سَفَرٍ ، فَصَلَّی وَعَلَیْہِ قَبَائٌ۔
তাহকীক: