মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৫৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام مقتدیوں سے بلند ہوسکتا ہے ؟
(٦٥٨٦) حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ نے ایک اونچی جگہ پر نماز پڑھانا شروع کی، جبکہ باقی لوگ نیچے کھڑے تھے۔ حضرت سلمان نے انھیں کھینچ کر نیچے اتار دیا۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو حضرت سلمان نے فرمایا کہ کیا تمہیں نہیں معلوم کہ تمہارے اصحاب اس بات کو مکروہ خیال کرتے تھے کہ امام کسی چیز پر اوپر کھڑا ہو اور لوگ نیچے ہوں ؟ حضرت حذیفہ نے فرمایا کہ یہ بات بالکل ٹھیک ہے، جب آپ نے مجھے کھینچا تو یہ بات مجھے یاد آگئی۔
(۶۵۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن ہَمَّامٍ ، قَالَ : صَلَّی حُذَیْفَۃُ عَلَی دُکَّانٍ وَہُمْ أَسْفَلُ مِنْہُ ، قَالَ : فَجَذَبَہُ سَلْمَانُ حَتَّی أَنْزَلَہُ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ ، قَالَ لَہُ : أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ أَصْحَابَک کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یُصَلِّیَ الإِمَامُ عَلَی الشَّیْئِ ، وَہُمْ أَسْفَلُ مِنْہُ ؟ قَالَ : فَقَالَ حُذَیْفَۃُ : بَلَی ، قَدْ ذَکَرْتُ حِینَ مَدَدْتَنِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام مقتدیوں سے بلند ہوسکتا ہے ؟
(٦٥٨٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ نے مدائن میں ایک اونچی جگہ کھڑے ہو کر اپنے مقتدیوں سے بلند نماز پڑھانا چاہی تو حضرت ابو مسعود نے انھیں کھینچا اور فرمایا کہ کیا آپ نہیں جانتے کہ ایسا کرنا مکروہ ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جب آپ نے مجھے یاد کرایا تو مجھے یاد آگیا !
(۶۵۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : صَلَّی حُذَیْفَۃُ عَلَی دُکَّانٍ بِالْمَدَائِنِ ، أَرْفَعَ مِنْ أَصْحَابِہِ ، فَمَدَّہُ أَبُو مَسْعُودٍ ، فَقَالَ لَہُ : أَمَّا عَلِمْتَ أَنْ ہَذَا یُکْرَہُ ؟ قَالَ : أَلَمْ تَرَ أَنَّک لَمَّا ذَکَّرْتَنِی ذَکَرْتُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام مقتدیوں سے بلند ہوسکتا ہے ؟
(٦٥٨٨) حضرت عبداللہ نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ امام اپنے مقتدیوں سے بلند کھڑا ہو۔
(۶۵۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ ، عَنْ ہُزَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَرْتَفِعَ الإِمَامُ عَلَی أَصْحَابِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام مقتدیوں سے بلند ہوسکتا ہے ؟
(٦٥٨٩) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ امام کے لیے ایک اونچی جگہ تھی جہاں کھڑے ہو کر وہ نماز پڑھاتا تھا۔ حضرت عبداللہ نے اسے ناپسند فرمایا کہ اسے توڑ دیا جائے۔
(۶۵۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : کَانَ شَاذَرْوَانُ الْقَصْرِ یَقُومُ عَلَیْہِ الإِمَامُ ۔ قَالَ : فَکَرِہَہُ عَبْدُ اللہِ ، وَأَمَرَ بِہِ فَکُسِرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام مقتدیوں سے بلند ہوسکتا ہے ؟
(٦٥٩٠) حضرت ابراہیم اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ امام کی جگہ لوگوں کی جگہ سے بلند ہو۔ وہ اس بات کو بھی ناپسند فرماتے تھے کہ آدمی نماز کی جگہ کسی چیز کو اونچا رکھ کر اس پر سجدہ کرے۔
(۶۵۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَکُونَ مَکَانُ الإِمَامِ أَرْفَعَ مِنْ مَکَانِ الْقَوْمِ ، وَکَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَرْفَعَ الرَّجُلُ فِی مُصَلاَّہُ شَیْئًا یَسْجُدُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام مقتدیوں سے بلند ہوسکتا ہے ؟
(٦٥٩١) حضرت بلال عبسی کہتے ہیں کہ حضرت عمار نے ایک آدمی کو ایک بلند جگہ نماز پڑھتے دیکھا تو اسے اس کی گردن سے پکڑ کر نیچے اتار دیا اور فرمایا کہ یہاں نماز پڑھو۔
(۶۵۹۱) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ ، عَنْ بِلاَلٍ الْعَبْسِیِّ ، قَالَ : رَأَی عَمَّارٌ رَجُلاً یُصَلِّی عَلَی رَابِیَۃٍ ، فَأَخَذَ بِقَفَاہُ ، فَحَطَّہُ إِلَی الأَرْضِ ، فَقَالَ : صَلِّ ہَاہُنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام مقتدیوں سے بلند ہوسکتا ہے ؟
(٦٥٩٢) حضرت عثمان بن ابی ہند فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو دیکھا کہ وہ شام میں ایک بلند جگہ کھڑے نماز پڑھا رہے تھے جبکہ لوگ نیچے تھے۔
(۶۵۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ یُصَلِّی فَوْقَ کَنِیسَۃٍ بِالشَّامِ ، وَالنَّاسُ أَسْفَلَ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام مقتدیوں سے بلند ہوسکتا ہے ؟
(٦٥٩٣) حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ امام مقتدیوں سے اونچی جگہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے۔
(۶۵۹۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُصَلِّیَ الإِمَامُ عَلَی مَکَان أَرْفَعَ مِنْ أَصْحَابِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام اپنی ذات کے لیے دعا مانگ سکتا ہے ؟
(٦٥٩٤) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ امام لوگوں کا ضامن ہے، لہٰذا وہ لوگوں کو چھوڑ کر اپنی ذات کے لیے دعا نہ مانگے۔
(۶۵۹۴) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِمَامُ الْقَوْمِ ضَامِنٌ ، فَلاَ یَخُصُّ نَفْسَہُ بِشَیْئٍ مِنَ الدُّعَائِ دُونَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام اپنی ذات کے لیے دعا مانگ سکتا ہے ؟
(٦٥٩٥) حضرت ابو قلابہ نے ایک مرتبہ خالد حذاء سے پوچھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ امامت کو کیوں ناپسند کیا جاتا ہے ؟ انھوں نے کہا نہیں، البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ امام کے لیے یہ بات مکروہ ہے کہ امام لوگوں کو چھوڑ کر اپنے لیے کوئی خاص دعا کرے۔
(۶۵۹۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ ، قَالَ : قَالَ أَبُو قِلاَبَۃَ : تَدْرِی لِمَ کُرِہَتِ الإِمَامۃُ ؟ قَالَ : لاَ ، وَلَکِنَّہَا کُرِہَتْ أَنَّہُ لَیْسَ لإِمَامٍ أَنْ یَخُصَّ نَفْسَہُ بِدُعَائٍ مِنْ دُونِ مَنْ وَرَائَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام اپنی ذات کے لیے دعا مانگ سکتا ہے ؟
(٦٥٩٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام کے لیے مکروہ ہے کہ وہ مقتدیوں کو چھوڑ کر صرف اپنے لیے دعا کرے۔
(۶۵۹۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُکْرَہُ أَنْ یَخُصَّ الإِمَام نَفْسَہُ بِشَیْئٍ مِنْ دُونِ أصْحَابِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام اپنی ذات کے لیے دعا مانگ سکتا ہے ؟
(٦٥٩٧) حضرت ہارون بن ابراہیم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے کہا کہ کیا امام صرف اپنی ذات کے لیے دعا کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا نہیں، ان کے لیے بھی وہی دعا کرے جو اپنے لیے کرتا ہے۔
(۶۵۹۷) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ ہَارُونَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قُلْتُ لاِبْنِ سِیرِینَ : لِلإِمَامِ أَنْ یَخُصَّ بِشَیْئٍ مِنَ الدُّعَائِ ؟ قَالَ : لاَ ، فَلْیَدْعُ لَہُمْ کَمَا یَدْعُو لِنَفْسِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام اپنی ذات کے لیے دعا مانگ سکتا ہے ؟
(٦٥٩٨) حضرت طاوس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ امام کے لیے مناسب نہیں کہ امام لوگوں کو چھوڑ کر اپنی ذات کے لیے کوئی دعا کرے۔
(۶۵۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، ومُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ یَنْبَغِینَّ لِلإِمَامِ أَنْ یَخُصَّ نَفْسَہُ بِدُعَائٍ مِنْ دُونِ الْقَوْمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا امام اپنی ذات کے لیے دعا مانگ سکتا ہے ؟
(٦٥٩٩) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ امام کے لیے مکروہ ہے کہ وہ مقتدیوں کو چھوڑ کر صرف اپنے لیے دعا کرے۔
(۶۵۹۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ کُرْدُوسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ إِذَا کَانَ الرَّجُلُ فِی الْقَوْمِ أَنْ یَخُصَّ نَفْسَہُ بِشَیْئٍ مِنَ الدُّعَائِ دُونَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
(٦٦٠٠) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنا اور بات کرنا برابر ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنا بات کرنے کے مترادف ہے۔
(۶۶۰۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : مَا أُبَالِی نَفَخْتُ ، أَوْ تَکَلَّمْتُ ۔ وَقَالَ : النَّفْخُ فِی الصَّلاَۃ کَلاَمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
(٦٦٠١) حضرت ابراہیم نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ وہ فرماتے تھے کہ اپنے کپڑے یا آستین سے صاف کرلو لیکن پھونک کے ذریعے کوئی چیز منہ سے نکالنا مکروہ ہے۔
(۶۶۰۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ النَّفْخَ فِی الصَّلاَۃ ، وَقَالَ: نَحِّہِ بِثَوْبِکَ، أَوْ بِکُمِّ قَمِیصِکَ ۔ وَکُرِہَ النَّفْخُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
(٦٦٠٢) حضرت ابن ابی ہذیل فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک گرم پتھروں پر سجدہ کرنا نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے سے زیادہ بہتر ہے۔
(۶۶۰۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ ، قَالَ : لأَنْ أَسْجُدَ عَلَی الرَّضْفِ أَحَبُّ إِلَیَّ أَنْ أَنْفُخَ فِی صَلاَتِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
(٦٦٠٣) حضرت عبداللہ بن ابی ہذیل فرماتے ہیں کہ میں اپنی پیشانی کو کسی انگارے پر رکھوں اور اسے ٹھنڈا کردوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں نماز میں پھونک مار کر سجدہ کروں۔
(۶۶۰۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ ، قَالَ : لأَنْ أَضَعَ جَبْہَتِی عَلَی جَمْرَۃٍ حَتَّی تُطْفَأَ ، أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَنْفُخَ فِی صَلاَتِی ، ثُمَّ أَسْجُدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
(٦٦٠٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز منہ سے نکالنا کلام کرنے کے مترادف ہے۔
(۶۶۰۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ قَالَ : النَّفْخُ فِی الصَّلاَۃ کَلاَمٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
(٦٦٠٥) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز منہ سے نکالنا نماز کو توڑ دیتا ہے۔
(۶۶۰۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : النَّفْخُ فِی الصَّلاَۃِ یَقْطَعُ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক: