মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৬৬০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
(٦٦٠٦) حضرت عطاء نے نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۶۶۰۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ النَّفْخَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
(٦٦٠٧) حضرت مکحول نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
(۶۶۰۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ النَّفْخَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
(٦٦٠٨) حضرت ابو عبد الرحمن نے نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۶۶۰۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ؛ أَنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ کَرِہَ النَّفْخَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
(٦٦٠٩) حضرت ابن بریدہ کہتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ آدمی کا نماز میں پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنا بےدینی کا حصہ ہے۔
(۶۶۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ کَہَمْسٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : مِنَ الْجَفَائِ أَنْ یَنْفُخَ الرَّجُلُ فِی صَلاَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
(٦٦١٠) حضرت سفیان عصفری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کے کمرے میں نماز پڑھی، میں نے پھونک کر منہ سے کوئی چیز نکالی تو انھوں نے مجھے منع کیا اور فرمایا کہ اگر تمہیں کوئی ایسی چیز محسوس ہو تو اسے ہاتھ سے صاف کرلو۔
(۶۶۱۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ الْعُصْفُرِیِّ ، قَالَ : صَلَّیْتُ فِی حُجْرَۃِ الشَّعْبِیِّ فَنَفَخْتُ ، فَنَہَانِی ، وَقَالَ : إِنْ رَأَیْتَ أَذًی فَامْسَحْہُ بِیَدِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
(٦٦١١) حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ حضرت ام سلمہ کے کسی رشتہ دار نے دورانِ نماز پھونک کر منہ سے کوئی چیز نکالی تو حضرت ام سلمہ نے فرمایا کہ ایسا نہ کرو کیونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے ایک کالے غلام سے جس کا نام رباح تھا، فرمایا تھا کہ اے رباح ! اس مٹی کو اپنے چہرے پر مل لو۔
(۶۶۱۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ؛ أَنَّ قَرِیبًا لأُمِّ سَلَمَۃَ صَلَّی فَنَفَخَ ، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ: لاَ تَفْعَلْ ، فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِغُلاَمٍ لَنَا أَسْوَدَ ، یُقَالُ لَہُ : رَبَاحٌ : تَرِّبْ یَا رَبَاحُ وَجْہَک۔ (ترمذی ۳۸۲۔ احمد ۶/۳۲۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر پھونک کے ذریعے کوئی چیز نکالنے کا بیان
(٦٦١٢) حضرت یحییٰ بن ابی کثیر نے نماز میں پھونک کے ذریعے کسی چیز کے نکالنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۶۶۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ النَّفْخَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں پنکھے کی ہوا لینے کی اجازت دی ہے
(٦٦١٣) حضرت لیث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو نماز میں پنکھے کی ہوا لیتے دیکھا ہے۔
(۶۶۱۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ لَیْثٍ ؛ أَنَّہُ رَأَی مُجَاہِدًا یَتَرَوَّحُ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں پنکھے کی ہوا لینے کی اجازت دی ہے
(٦٦١٤) حضرت ابو السفر فرماتے ہیں کہ ہم نے اپنے علاقے کے کچھ بزرگوں کو دیکھا کہ نوجوان دورانِ نماز انھیں پنکھوں سے ہوا دیا کرتے تھے۔
(۶۶۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ یُونُسَ بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِی السَّفَرِ، قَالَ: أَدْرَکْنَا أَشْیَاخَ الْحَیِّ وَالشَّبَابَ یُرَوِّحُونَہُمْ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں پنکھے کی ہوا لینے کی اجازت دی ہے
(٦٦١٥) حضرت عبیدہ بنت نابل کہتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ بنت سعد کو دوران نماز دوپٹے سے ہوا لیتے دیکھا ہے۔
(۶۶۱۵) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ عُبَیْدَۃَ ابْنَۃِ نَابِلٍ ، مَوْلاَۃِ عَائِشَۃَ ابْنَۃِ سَعْدٍ ، قَالَتْ : رَأَیْتُ عَائِشَۃَ ابْنَۃَ سَعْدٍ تَنْفُضُ دِرْعَہَا فِی الصَّلاَۃ ۔ أَیْ تُرَوِّحُ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں پنکھے کی ہوا لینے کی اجازت دی ہے
(٦٦١٦) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ دوران نماز پنکھا جھلنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۶۱۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ ہَارُونَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالتَّرَوُّحِ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز میں پنکھے کی ہوا لینے کی اجازت دی ہے
(٦٦١٧) حضرت حسن اس عمل کو ایک غیر ضروری امر قرار دیتے تھے البتہ شدید گرمی میں اس کے جواز کے قائل تھے۔
(۶۶۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَرِہَہُ عَبَثًا ، وَلَمْ یَرَ بِہِ فِی شِدَّۃِ الْحَرِّ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نماز میں پنکھا جھلنا مکروہ ہے
(٦٦١٨) حضرت مسلم بن یسار نے نماز میں پنکھا جھلنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۶۶۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدُاللہِ بْنُ مُبَارَکٍ، وَوَکِیعٌ، عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ یَسَارٍ، عَنْ أَبِیہِ؛ أَنَّہُ کَرِہَ التَّرَوُّحَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نماز میں پنکھا جھلنا مکروہ ہے
(٦٦١٩) حضرت عمیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو العالیہ اور حضرت مسلم بن یسار کو نماز میں پنکھے سے ہوا دی تو انھوں نے مجھے منع کردیا۔
(۶۶۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ أَبِی أُمَیَّۃَ ، عَنْ عُمَیْرٍ ، قَالَ : تَرَوَّحْتُ بَیْنَ أَبِی الْعَالِیَۃِ وَمُسْلِمِ بْنِ یَسَارٍ ، فَنَہَیَانِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نماز میں پنکھا جھلنا مکروہ ہے
(٦٦٢٠) حضرت ابراہیم نے نماز میں پنکھا جھلنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۶۶۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ التَّرَوُّحَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نماز میں پنکھا جھلنا مکروہ ہے
(٦٦٢١) حضرت ابو عبدالرحمن سلمی نے نماز میں پنکھا جھلنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۶۶۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، وَسُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیِّ؛ أَنَّہُ کَرِہَ التَّرَوُّحَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں بیٹھ کر نماز پڑھو
(٦٦٢٢) حضرت مجاہد کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت جنادہ بن امیہ کے ساتھ سمندری جہاد میں شرکت کی، ہم کشتی میں بیٹھ کر نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۶۶۲۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کُنَّا نَغْزُو مَعَ جُنَادَۃَ بْنِ أَبِی أُمَیَّۃَ الْبَحْرَ ، فَکُنَّا نُصَلِّی فِی السَّفِینَۃِ قُعُودًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں بیٹھ کر نماز پڑھو
(٦٦٢٣) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں بنو سیرین کی طرف حضرت انس کے ساتھ ایک بڑی کشتی میں سوار ہو کر گیا۔ حضرت انس نے ہمیں بیٹھ کردو رکعت نماز پڑھائی۔ پھر ہمیں دو اور رکعتیں پڑھائیں۔
(۶۶۲۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، أَنَّ ابْنَ سِیرِینَ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ أَنَسٍ إِلَی بَنِی سِیرِینَ فِی سَفِینَۃٍ عَظِیمَۃٍ۔ قَالَ : فَأَمَّنَا ، فَصَلَّی بِنَا فِیہَا جُلُوسًا رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ صَلَّی بِنَا رَکْعَتَیْنِ أُخْرَاوَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں بیٹھ کر نماز پڑھو
(٦٦٢٤) حضرت ابو قلابہ کشتی میں بیٹھ کر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۶۶۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالصَّلاَۃ فِی السَّفِینَۃِ جَالِسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں بیٹھ کر نماز پڑھو
(٦٦٢٥) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ کشتی میں بیٹھ کر نماز پڑھ لو۔
(۶۶۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی خُزَیْمَۃَ ، عن َطَاوُوسٍ ، قَالَ : صَلِّ فِیہَا قَاعِدًا۔
tahqiq

তাহকীক: