মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৬৬২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو
(٦٦٢٦) حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک سے کشتی میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو حضرت انس کے مولی عبداللہ بن ابی عتبہ جو کہ ہمارے ساتھ بیٹھے تھے انھوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابو سعید خدری، حضرت ابو الدرداء اور حضرت جابر بن عبداللہ کے ساتھ سفر کیا ہے (حضرت حمید کہتے ہیں کہ انھوں نے کچھ دوسرے لوگوں کا بھی ذکر کیا) ہمارا امام ہمیں کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھاتا تھا اور ہم اس کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھتے تھے، بعض اوقات اگر کشتی ساحل کے قریب ہوتی تو ہم ساحل پر اتر کر نماز پڑھ لیتے۔
(۶۶۲۶) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، قَالَ : سُئِلَ أَنَسٌ عَنِ الصَّلاَۃ فِی السَّفِینَۃِ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِی عُتْبَۃَ مَوْلَی أَنَسٍ ، وَہُوَ مَعَنَا جَالِسٌ : سَافَرْتُ مَعَ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، وَأَبِی الدَّرْدَائِ ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ حُمَیْدُ : وَأُنَاسٍ قَدْ سَمَّاہُمْ ، فَکَانَ إِمَامُنَا یُصَلِّی بِنَا فِی السَّفِینَۃِ قَائِمًا ، وَنُصَلِّی خَلْفَہُ قِیَامًا ، وَلَوْ شِئْنَا لأَرْفَأنَا وَخَرَجْنَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو
(٦٦٢٧) حضرت عبداللہ بن مسلم بن یسار فرماتے ہیں کہ ان کے والد کشتی میں ایک جھنڈا لگاتے اور کھڑے ہو کر نماز پڑھتے تھے، کشتی اپنے بادبان سے چلتی رہتی تھی۔
(۶۶۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُسْلِمٍ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یَنْصِبُ عَلَمًا فِی السَّفِینَۃِ ، یُصَلِّی قَائِمًا ، وَإِنَّہَا لَمَرْفُوعَۃٌ شِرَاعُہَا تَجْرِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو
(٦٦٢٨) حضرت شعبی، حضرت ابن سیرین اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھ لو۔ حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اپنے ساتھیوں کے لیے تکلیف کا سامان مت کرو۔
(۶۶۲۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، وَالْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ، قَالُوا : صَلِّ فِی السَّفِینَۃِ قَائِمًا ۔ وَقَالَ الْحَسَنُ : لاَ تَشُقَّ عَلَی أَصْحَابِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو
(٦٦٢٩) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ کشتی میں اگر چاہو تو کھڑے ہو کر نماز پڑھ لو اور چاہو تو بیٹھ کر، البتہ کھڑے ہو کر پڑھنا افضل ہے۔
(۶۶۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّہُ قَالَ فِی الصَّلاَۃ فِی السَّفِینَۃِ : إِنْ شِئْتَ قَائِمًا ، وَإِنْ شِئْتَ قَاعِدًا ، وَالْقِیَامُ أَفْضَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو
(٦٦٣٠) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھ لو اور کشتی کے تختے پر سجدہ کرو۔
(۶۶۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، أَنَّہُ قَالَ : یُصَلِّی فِی السَّفِینَۃِ قَائِمًا ، فَإِنْ لَمْ یَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا ، وَاسْجُدْ عَلَی قَرَارٍ مِنْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو
(٦٦٣١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو۔
(۶۶۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : صَلِّ فِیہَا قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو
(٦٦٣٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو۔
(۶۶۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : صَلِّ فِی السَّفِینَۃِ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو
(٦٦٣٣) حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے کشتی میں نماز کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اگر کشتی سے باہر نماز پڑھنے کی طاقت رکھتا ہو تو باہر نماز پڑھے، وگرنہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھے۔ اگر کھڑے ہو کر نہ پڑھ سکے تو بیٹھ کر پڑھ لے۔ البتہ جب کبھی کشتی کا رخ قبلے سے تبدیل ہو تو یہ اپنے رخ کو بھی پھیر لے۔
(۶۶۳۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الصَّلاَۃ فِی السَّفِینَۃِ ؟ فَقَالَ : إِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ یَخْرُجَ فَلْیَخْرُجْ ، وَإِلاَّ فَلَیُصَلِّ قَائِمًا ، فَإِنِ اسْتَطَاعَ ، وَإِلاَّ فَلْیُصَلِّ قَاعِدًا وَیَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃَ کُلَّمَا تَحَرَّفَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو
(٦٦٣٤) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھے، اگر کھڑے ہو کر نہ پڑھ سکے تو بیٹھ کر پڑھ لے۔ اگر کنارے پر جاکر نماز پڑھنے کی طاقت ہو تو باہر جاکر نماز پڑھے۔
(۶۶۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غَنِیَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : یُصَلِّی فِیہَا قَائِمًا ، فَإِنْ لَمْ یَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا ، وَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ یَخْرُجَ إِلَی الْجُدِّ فَلْیَخْرُجْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو
(٦٦٣٥) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ وہ کشتی میں ایک جھنڈا کھڑا کرکے اس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھے۔
(۶۶۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : یَنْصِبُ عَلَمًا فِی السَّفِینَۃِ ثُمَّ یَتَّبِعْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھو
(٦٦٣٦) حضرت قیس کاہلی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کشتی میں نماز کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ جب تک تمہیں ساحل نہ ملے نماز نہ پڑھو۔
(۶۶۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعَلاَئُ بْنُ قَیْسٍ الْکَاہِلِیُّ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً عَنِ الصَّلاَۃ فِی السَّفِینَۃِ ؟ فَقَالَ : لاَ تُصَلُّوا فِیہَا مَا وَجَدْتُمْ جُدًّا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشتی میں نماز کے دوران کشتی کے مڑنے پر قبلے کی طرف رخ کرتے جائیں
(٦٦٣٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کشتی میں نماز کے دوران کشتی کے مڑنے پر قبلے کی طرف رخ کیا جائے گا۔
(۶۶۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَۃَ کُلَّمَا تَحَرَّفَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشتی میں نماز کے دوران کشتی کے مڑنے پر قبلے کی طرف رخ کرتے جائیں
(٦٦٣٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کشتی میں نماز کے دوران کشتی کے مڑنے پر قبلے کی طرف رخ کرتے جائیں۔
(۶۶۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَدُورُونَ مَعَ الْقِبْلَۃِ حَیْثُ دَارَتِ السَّفِینَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشتی میں نماز کے دوران کشتی کے مڑنے پر قبلے کی طرف رخ کرتے جائیں
(٦٦٣٩) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ کشتی میں نماز کے دوران کشتی کے مڑنے پر قبلے کی طرف رخ کرتا جائے۔
(۶۶۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غَنِیَّۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : تَیَمَّمِ الْقِبْلَۃَ حَیْثُ دَارَتِ السَّفِینَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کشتی میں نماز کے دوران کشتی کے مڑنے پر قبلے کی طرف رخ کرتے جائیں
(٦٦٤٠) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ کشتی میں نماز کے دوران کشتی کے مڑنے پر قبلے کی طرف رخ کرتے جائیں۔
(۶۶۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ صَبِیحٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ، قَالاَ : یُصَلُّونَ فِیہَا قِیَامًا جَمَاعَۃً ، وَیَدُورُونَ مَعَ الْقِبْلَۃِ حَیْثُ دَارَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملاحوں کی نماز کا بیان
(٦٦٤١) حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی ملاح کشتی میں ہو اور اس کے ساتھ اس کے بیوی بچے بھی ہوں اور وہ کشتی ہی اس کا گھر ہو تو وہ کتنی رکعتیں پڑھے گا ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ چار رکعتیں پڑھے گا۔
(۶۶۴۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَیُّوبَ أَبِی الْعَلاَئِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَائً ، وَسُئِلَ عَنْ مَلاَّحٍ یَکُونُ فِی سَفِینَۃٍ ، وَمَعَہُ فِیہَا أَہْلُہُ ، وَہِیَ مَنْزِلُہُ ، یُسَافِرُ فِیہَا ؟ قَالَ : یُصَلِّی فِیہَا أَرْبَعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملاحوں کی نماز کا بیان
(٦٦٤٢) حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کچھ لوگ اپنے اہل و عیال کے ساتھ کشتیوں میں رہتے ہوں تو کیا وہ پوری نماز پڑھیں گے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں، یہ کشتیاں ہی ان کے گھر ہیں۔
(۶۶۴۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، قَالَ : سُئِلَ الْحَسَنُ عَنِ الْمَلاَّحِینَ یَکُونُونَ فِی السَّفِینَۃِ فِی أَہَالِیہمْ ، یُتِمُّونَ الصَّلاَۃ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، ہِیَ مَنَازِلُہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملاحوں کی نماز کا بیان
(٦٦٤٣) حضرت ایاس بن دغفل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کشتی والوں کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ اطمینان سے رہتے ہیں اس لیے پوری نماز پڑھیں گے۔
(۶۶۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِیَاسُ بْنُ دَغْفَلٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً عَنِ الصَّلاَۃ فِی السَّفِینَۃِ ؟ فَقَالَ : ہُمْ مُطْمَئِنُّونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی ملاح مجوسی ہو اور لوگوں کے نماز پڑھنے کے دوران ان کے سامنے کھڑا ہو تو وہ کیا کریں ؟
(٦٦٤٤) حضرت عقیل عبدی کہتے ہیں کہ حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی ملاح مجوسی ہو اور لوگوں کے نماز پڑھنے کے دوران ان کے سامنے کھڑا ہو تو وہ کیا کریں ؟ فرمایا کہ وہ اس کے پیچھے نماز پڑھ لیں خواہ وہ کھڑا ہو۔
(۶۶۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَوْشَبِ بْنِ عَقِیلٍ الْعَبْدِیِّ ، قَالَ : سُئِلَ الْحَسَنُ عَنِ الْمَلاَّحِ الْمَجُوسِیِّ یَکُونُ بَیْنَ یَدَیِ الْقَوْمِ فِی السَّفِینَۃِ وَہُمْ یُصَلُّونَ ، وَہُوَ قَائِمٌ ؟ قَالَ : یُصَلَّی خَلْفَہُ ، وَإِنْ کَانَ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی ملاح مجوسی ہو اور لوگوں کے نماز پڑھنے کے دوران ان کے سامنے کھڑا ہو تو وہ کیا کریں ؟
(٦٦٤٥) حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی ملاح مجوسی ہو اور لوگوں کے نماز پڑھنے کے دوران ان کے سامنے کھڑا ہو تو وہ کیا کریں ؟ فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۶۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ عَطَائِ ؛ فِی الْمَلاَّحِینَ الْمَجُوسِیِّینَ یَکُونُونَ بَیْنَ یَدَیِ الْقَوْمِ فِی السَّفِینَۃِ وَہُمْ یُصَلُّونَ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক: