মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৬৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی نماز کے وقت میں بےہوش رہے، کیا وہ قضا کرے گا ؟
(٦٦٤٦) حضرت یزید کہتے ہیں کہ حضرت عمار بن یاسر ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازوں میں بےہوش رہے، جب رات کو انھیں ہوش آیا تو انھوں نے ان نمازوں کی قضا کی۔
(۶۶۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ السُّدِّیِّ ، عَنْ رَجُلٍ ، یُقَالُ لَہُ : یَزِیدُ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ ؛ أَنَّہُ أُغْمِیَ عَلَیْہِ الظُّہْرَ ، وَالْعَصْرَ ، وَالْمَغْرِبَ ، وَالْعِشَائَ ، فَأَفَاقَ فِی بَعْضِ اللَّیْلِ فَقَضَاہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی نماز کے وقت میں بےہوش رہے، کیا وہ قضا کرے گا ؟
(٦٦٤٧) حضرت ابو مجلز کہتے ہیں کہ کسی نے حضرت عمران بن حصین کو بتایا کہ حضرت سمرہ بن جندب کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص نمازوں کے وقت میں بےہوش رہے تو وہ ہر نماز کے ساتھ اس کی ایک قضا نماز پڑھے گا۔ حضرت عمران بن حصین نے کہا کہ وہ تمام نمازوں کو اکٹھی قضا کرے گا۔
(۶۶۴۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : قیلَ لِعِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ : إِنَّ سَمُرَۃَ بْنَ جُنْدُبٍ یَقُولُ فِی الْمُغْمَی عَلَیْہِ : یَقْضِی مَعَ کُلِّ صَلاَۃٍ مِثْلَہَا ، فَقَالَ عِمْرَانُ : لَیْسَ کَمَا قَالَ ، یَقْضِیہِنَّ جَمِیعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی نماز کے وقت میں بےہوش رہے، کیا وہ قضا کرے گا ؟
(٦٦٤٨) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر کچھ دن بےہوش رہے۔ جب انھیں ہوش آیا تو انھوں نے صرف اس دن کی نمازیں قضا کیں جس دن انھیں ہوش آیا تھا، باقی دنوں کی قضا نہیں کی۔
(۶۶۴۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، وَأَشْعَثَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ أُغْمِیَ عَلَیْہِ أَیَّامًا ، فَأَعَادَ صَلاَۃَ یَوْمِہِ الَّذِی أَفَاقَ فِیہِ ، وَلَمْ یُعِدْ شَیْئًا مِمَّا مَضَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی نماز کے وقت میں بےہوش رہے، کیا وہ قضا کرے گا ؟
(٦٦٤٩) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر کچھ دن بےہوش رہے (حضرت وکیع کے مطابق ایک مہینہ بےہوش رہے) ہوش میں آنے کے بعد انھوں نے صرف اس دن کی نمازیں قضا کیں جس دن انھیں ہوش آیا۔
(۶۶۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ أُغْمِیَ عَلَیْہِ ، قَالَ وَکِیعٌ : أُرَاہُ قَالَ : شَہْرًا ، فَصَلَّی صَلاَۃَ یَوْمِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی نماز کے وقت میں بےہوش رہے، کیا وہ قضا کرے گا ؟
(٦٦٥٠) حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی اس طرح قضا کرے گا جس طرح رمضان کے روزوں کی قضا کرتا ہے۔
(۶۶۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ ، وَمُجَاہِدٍ ، أَنَّہُمْ قَالُوا فِی الْمُغْمَی عَلَیْہِ : یَقْضِی صَلاَتَہُ کَمَا یَقْضِی رَمَضَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی نماز کے وقت میں بےہوش رہے، کیا وہ قضا کرے گا ؟
(٦٦٥١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص صرف اس دن کی نمازیں قضا کرے گا جس دن اسے ہوش آیا۔
(۶۶۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَقْضِی صَلاَۃَ یَوْمِہِ الَّذِی أَفَاقَ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی نماز کے وقت میں بےہوش رہے، کیا وہ قضا کرے گا ؟
(٦٦٥٢) حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے بےہوشی کا شکار ہونے والے شخص کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ صرف اس دن کی نمازیں قضا کرے گا جس دن اسے ہوش آیا۔
(۶۶۵۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَأَلْتُُہُ عَنِ الْمُغْمَی عَلَیْہِ إِذَا أَفَاقَ ؟ قَالَ : یَقْضِی صَلاَۃَ یَوْمِہِ الَّذِی أَفَاقَ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی نماز کے وقت میں بےہوش رہے، کیا وہ قضا کرے گا ؟
(٦٦٥٣) حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی دو نمازوں کے وقت میں بےہوش رہا تو وہ قضا نہیں کرے گا۔ اگر ایک نماز کے وقت میں بےہوش رہا تو قضا کرے گا۔
(۶۶۵۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إِذَا أُغْمِیَ عَلَی الرَّجُلِ صَلاَتَیْنِ لَمْ یُعِدْ ، وَإِذَا أُغْمِیَ عَلَیْہِ صَلاَۃٌ وَاحِدَۃٌ أَعَادَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی نماز کے وقت میں بےہوش رہے، کیا وہ قضا کرے گا ؟
(٦٦٥٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص اگر ایک دن اور ایک رات بےہوش رہا تو نمازوں کی قضا کرے گا اگر اس سے زیادہ بےہوش رہا تو قضا نہیں کرے گا۔
(۶۶۵۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمِ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ فِی الْمُغْمَی عَلَیْہِ : إِذَا أُغْمِیَ عَلَیْہِ یَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ أَعَادَ ، وَإِذَا کَانَ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ لَمْ یُعِدْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی نماز کے وقت میں بےہوش رہے، کیا وہ قضا کرے گا ؟
(٦٦٥٥) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کو کئی دن بےہوش رہنے کے بعد ہوش آیا تو وہ صرف ایک دن کی نمازیں قضا کرے گا۔
(۶۶۵۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غَنِیَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : إِذَا أُغْمِیَ عَلَی الرَّجُلِ أَیَّامًا ثُمَّ أَفَاقَ ، قَضَی صَلاَۃَ یَوْمِہِ وَلَیْلَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو آدمی نماز کے وقت میں بےہوش رہے، کیا وہ قضا کرے گا ؟
(٦٦٥٦) حضرت میمون کی رائے یہ تھی کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی قضا اسی طرح کرے گا جس طرح روزوں کی قضا کرے گا۔
(۶۶۵۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مِجْشَرٍ ؛ أَنَّ مَیْمُونًا کَانَ یَرَی أَنْ یَقْضِیَ الرَّجُلُ الْمُغْمَی عَلَیْہِ الصَّلاَۃ کَمَا یَقْضِی الصَّوْمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی قضا نہیں کرے گا
(٦٦٥٧) حضرت یونس بن عبید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین کچھ دن بےہوش رہے، ہوش میں آنے کے بعد انھوں نے نمازوں کی قضا نہیں کی۔
(۶۶۵۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : أُغْمِیَ علَیْہِ أَیَّامًا فَلَمْ یُعِدْ شَیْئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی قضا نہیں کرے گا
(٦٦٥٨) حضرت جو یبر فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک کچھ نمازوں کے وقت میں بےہوش رہے۔ جب انھیں ہوش آیا تو ان سے کہا گیا کہ آپ کی اتنی نمازیں فوت ہوگئی ہیں۔ انھوں نے فرمایا کہ میری کوئی نماز فوت نہیں ہوئی۔ اور آپ نے نمازوں کی قضا بھی نہیں کی۔
(۶۶۵۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا جُوَیْبِرٌ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : أُغْمِیَ عَلَیْہِ صَلَوَاتٌ ، فَقِیلَ لَہُ : إِنَّہُ قَدْ ذَہَبَ مُنْذُ کَذَا وَکَذَا صَلاَۃٌ ، قَالَ : فَقَالَ : لَمْ یَذْہَبْ مِنِّی شَیْئٌ ، وَلَمْ یُعِدْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی قضا نہیں کرے گا
(٦٦٥٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص روزوں کی قضا کرے گا لیکن نمازوں کی قضا نہیں کرے گا، جیسے حائضہ روزوں کی قضا کرتی ہے لیکن نمازوں کی قضا نہیں کرتی۔
(۶۶۵۹) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْمُغْمَی عَلَیْہِ یَقْضِی الصِّیَامَ ، وَلاَ یَقْضِی الصَّلاَۃ ، کَمَا أَنَّ الْحَائِضَ تَقْضِی الصِّیَامَ وَلاَ تَقْضِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی قضا نہیں کرے گا
(٦٦٦٠) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی قضا نہیں کرے گا۔ کیونکہ امہات المؤمنین ماہواری کے دنوں کی قضا نہیں کیا کرتی تھیں۔
(۶۶۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : الْمُغْمَی عَلَیْہِ لاَ یَقْضِی ، اسْتَنَّ بِأُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِینَ ، لَمْ یَکُنْ یَقْضِینَ فِی حَیْضَتِہِنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی قضا نہیں کرے گا
(٦٦٦١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی قضا نہیں کرے گا۔ حضرت ابن سیرین کچھ دن بےہوش رہے لیکن ان دنوں کی قضا نہیں کی۔
(۶۶۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْمُغْمَی عَلَیْہِ لاَ یَقْضِی ۔ قَالَ : وَأُغْمِیَ عَلَی ابْنِ سِیرِینَ أَیَّامًا فَلَمْ یَقْضِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی قضا نہیں کرے گا
(٦٦٦٢) حضرت ابن عمر دو دن بےہوش رہے، لیکن آپ نے ان دنوں کی قضا نہیں کی۔
(۶۶۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعُمَرِیُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ أُغْمِیَ عَلَیْہِ یَوْمَیْنِ فَلَمْ یَقْضِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی قضا نہیں کرے گا
(٦٦٦٣) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی قضا نہیں کرے گا۔
(۶۶۶۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ فِی الْمُغْمَی عَلَیْہِ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ إِعَادَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص نمازوں کی قضا نہیں کرے گا
(٦٦٦٤) حضرت وکیع فرماتے ہیں کچھ دن بےہوشی کا شکار ہونے والا شخص حائضہ کی طرح صرف اس دن کی قضا کرے گا جس دن اسے ہوش آیا۔ اگر اسے ایک دن سے کم بےہوشی رہی تو وہ اس دن کی نمازیں قضا کرے گا۔
(۶۶۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَالَّذِی یَأْخُذُ بِہِ النَّاسُ : الَّذِی یُغْمَی عَلَیْہِ أَیَّامًا ، لاَ یَقْضِی إِلاَّ صَلاَۃَ یَوْمِہِ الَّذِی أَفَاقَ فِیہِ مِثْلُ الْحَائِضِ ، وَالَّذِی یُغْمَی عَلَیْہِ یَوْمًا وَاحِدًا یَقْضِی صَلاَۃَ ذَلِکَ الْیَوْمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کشتی میں سجدے کے لیے کوئی چیز ہمراہ لے جاتے تھے
(٦٦٦٥) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق کشتی میں ایک اینٹ لے جاتے تھے جس پر سجدہ کرتے تھے۔
(۶۶۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : نُـبِّئْتُ أَنَّ مَسْرُوقًا کَانَ یَحْمِلُ مَعَہُ لَبِنَۃً فِی السَّفِینَۃِ ، یَعْنِی یَسْجُدُ عَلَیْہَا۔
তাহকীক: