মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৬৬৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کشتی میں سجدے کے لیے کوئی چیز ہمراہ لے جاتے تھے
(٦٦٦٦) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق کشتی میں ایک اینٹ لے جاتے تھے جس پر سجدہ کرتے تھے۔
(۶۶۶۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّ مَسْرُوقًا کَانَ إِذَا سَافَرَ حَمَلَ مَعَہُ فِی السَّفِینَۃِ لَبِنَۃً یَسْجُدُ عَلَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کشتی میں سجدے کے لیے کوئی چیز ہمراہ لے جاتے تھے
(٦٦٦٧) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کشتی میں دو لکڑیوں کو ملا کر سجدہ کیا جائے۔
(۶۶۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَسْجُدَ عَلَی الْخَشَبَتَیْنِ الْمَقْرُونَتَیْنِ فِی السَّفِینَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تہجد کا حکم دیا کرتے تھے
(٦٦٦٨) حضرت حسن سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ رات کو چار رکعت نماز پڑھو، یہ نماز پڑھو خواہ دو رکعتیں پڑھو۔ جس گھر کے لوگ تہجد کی نماز کو اپنا معمول بنا لیتے ہیں ان کے لیے ایک اعلان کرنے والا اعلان کرتا ہے : اے گھر والو ! اپنی نماز کے لیے اٹھو۔
(۶۶۶۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْمُزَنِیُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : صَلُّوا مِنَ اللَّیْلِ أَرْبَعًا ، صَلُّوا وَلَوْ رَکْعَتَیْنِ ، مَا مِنْ أَہْلِ بَیْتٍ یُعْرَفُ لَہُمْ صَلاَۃٌ مِنَ اللَّیْلِ إِلاَّ نَادَاہُمْ مُنَادٍ: یَا أَہْلَ الْبَیْتِ : قُومُوا لِصَلاَتِکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تہجد کا حکم دیا کرتے تھے
(٦٦٦٩) حضرت حسن سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جو تہجد کی نماز پڑھے پھر اپنی بیوی کو جگائے اور وہ تہجد کی نماز پڑھے ۔ اللہ تعالیٰ اس عورت پر رحم فرمائے جو تہجد کی نماز پڑھے اور پھر اپنے خاوند کو جگائے اور وہ تہجد کی نماز پڑھے۔
(۶۶۶۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : رَحِمَ اللَّہُ رَجُلاً قَامَ مِنَ اللَّیْلِ فَصَلَّی ، ثُمَّ أَیْقَظَ أَہْلَہُ فَصَلَّوْا ، رَحِمَ اللَّہُ امْرَأَۃً قَامَتْ مِنَ اللَّیْلِ فَصَلَّتْ ، ثُمَّ أَیْقَظَتْ زَوْجَہَا فَصَلَّی۔ (ابوداؤد ۱۴۴۵۔ احمد ۲/۲۵۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تہجد کا حکم دیا کرتے تھے
(٦٦٧٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ تہجد کی نماز پڑھو خواہ بکری کا دودھ دوہنے کی مقدار کے برابر ہی کیوں نہ ہو۔
(۶۶۷۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو الأَشْہَبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : صَلُّوا مِنَ اللَّیْلِ وَلَوْ قَدْرَ حَلْبِ شَاۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تہجد کا حکم دیا کرتے تھے
(٦٦٧١) حضرت محمد اس بات کو مستحب قرار دیتے تھے کہ آدمی تہجد کی نماز نہ چھوڑے خواہ بکری کا دودھ دوہنے کی مقدار کے برابر ہی کیوں نہ ہو۔
(۶۶۷۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْتَحِبُّ أَنْ لاَ یَتْرُکَ الرَّجُلُ قِیَامَ اللَّیْلِ ، وَلَوْ قَدْرَ حَلْبِ شَاۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تہجد کا حکم دیا کرتے تھے
(٦٦٧٢) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ رات کی نماز کا ثواب دن کی نماز سے اتنا زیادہ ہے جتنا خفیہ صدقہ کرنے کا ثواب اعلانیہ صدقہ کرنے سے زیادہ ہے۔
(۶۶۷۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ زُبَیْدٍ ، عَنْ مُرَّۃَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : فَضْلُ صَلاَۃِ اللَّیْلِ عَلَی صَلاَۃِ النَّہَارِ ، کَفَضْلِ صَدَقَۃِ السِّرِّ عَلَی صَدَقَۃِ الْعَلاَنِیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تہجد کا حکم دیا کرتے تھے
(٦٦٧٣) حضرت زبیر بن عبداللہ بن رہیمہ کی دادی فرماتی ہیں کہ حضرت عثمان ہمیشہ روزہ رکھتے تھے اور رات کو قیام کرتے تھے۔ البتہ رات کے ابتدائی حصے میں تھوڑا سا لیٹ جاتے تھے۔
(۶۶۷۳) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بن خَالِدٍ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ رُہَیْمَۃَ ، عَنْ جَدَّتِہِ ، قَالَتْ : کَانَ عُثْمَانُ یَصُومُ الدَّہْرَ ، وَیَقُومُ اللَّیْلَ إِلاَّ ہَجْعَۃً مِنْ أَوَّلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تہجد کا حکم دیا کرتے تھے
(٦٦٧٤) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے ایک آدمی کا ذکر کیا گیا کہ وہ رات کو ایسا سویا کہ صبح تک سویا رہا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ شیطان نے اس کے کانوں میں پیشاب کردیا ۔
(۶۶۷۴) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : ذُکِرَ عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ ، فَقِیلَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّ فُلاَنًا نَامَ اللَّیْلَ حَتَّی أَصْبَحَ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ذَاکَ رَجُلٌ بَالَ الشَّیْطَانُ فِی أُذُنِہِ ، أَوْ أُذُنَیْہِ۔ (بخار ی۱۱۴۴۔ مسلم ۵۳۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات تہجد کا حکم دیا کرتے تھے
(٦٦٧٥) حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ جب آدمی رات کو اپنی بیوی کو جگائے اور دونوں تہجد پڑھیں وہ دونوں بہت زیادہ ذکر کرنے والے مردوں اور ذکر کرنے والی عورتوں میں لکھ دیئے جاتے ہیں۔
(۶۶۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الأَقْمَرِ ، عَنِ الأَغَرِّ أَبِی مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، وَأَبِی سَعِیدٍ ، قَالاَ : إِذَا أَیْقَظَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ مِنَ اللَّیْلِ فَصَلَّیَا ، کُتِبَا مِنَ الذَّاکِرِینَ اللَّہَ کَثِیرًا وَالذَّاکِرَاتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رات کو کس وقت تہجد کی نماز پڑھی جائے ؟
(٦٦٧٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کہ تہجد کی نماز کے لیے رات کا افضل وقت کون سا ہے ؟ آپ نے فرمایا رات کا درمیانہ حصہ۔
(۶۶۷۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سُئِلَ : أَیُّ اللَّیْلِ أَفْضَلُ ؟ فَقَالَ : جَوْفُ اللَّیْلِ الأَوْسَطُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رات کو کس وقت تہجد کی نماز پڑھی جائے ؟
(٦٦٧٧) حضرت حسن کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابو ذر سے سوال کیا کہ رات کے کس حصہ میں دعا زیادہ قبول ہوتی ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ رات کے درمیانے حصے میں۔ اس نے کہا کہ اس وقت میں کون اٹھ سکتا ہے ؟ حضرت ابوذر نے فرمایا کہ جسے یہ ڈر ہو کہ وہ نہ اٹھ پائے گا وہ رات کے ابتدائی حصہ میں نماز پڑھ لے۔
(۶۶۷۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی حُرَّۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ أَبَا ذَرٍّ : أَیُّ اللَّیْلِ أَسْمَعُ ؟ قَالَ : جَوْفُ اللَّیْلِ الأَوْسَطُ ، قَالَ : وَمَنْ یُطِیقُ ذَلِکَ ؟ قَالَ : مَنْ خَافَ أَدْلَجَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رات کو کس وقت تہجد کی نماز پڑھی جائے ؟
(٦٦٧٨) حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت معاذ نے حضرت ابو موسیٰ سے کہا کہ آپ قرآن کیسے پڑھتے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں وقفے وقفے سے اس کی تلاوت کرتا ہوں، سارا معمول ایک ہی وقت میں پورا نہیں کرلیتا۔ پھر حضرت معاذ نے حضرت ابو موسیٰ سے پوچھا کہ آپ قرآن کیسے پڑھتے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں رات کے ابتدائی حصہ میں سو جاتا ہوں تاکہ رات کے آخری حصہ میں اٹھنے کی طاقت حاصل کرسکوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ مجھے اس سونے میں بھی اتنا ہی اجر ملتا ہے جتنا کہ جاگنے میں۔
(۶۶۷۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ مُعَاذًا قَالَ لأَبِی مُوسَی : کَیْفَ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ ؟ قَالَ : أَتَفَوَّقُہُ تَفَوُّقًا ۔ فَقَالَ لَہُ أَبُو مُوسَی : فَکَیْفَ تَقْرَؤُہُ أَنْتَ ، یَا مُعَاذُ ؟ قَالَ : أَنَامُ أَوَّلَ اللَّیْلِ ، أَتَقَوَّی بِہِ عَلَی آخِرِہِ ، وَإِنِّی لأَرْجُو الأَجْرَ فِی رَقْدَتِی کَمَا أَرْجُوہُ فِی یَقَظَتِی۔ (بخاری ۴۳۴۱۔ مسلم ۱۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رات کو کس وقت تہجد کی نماز پڑھی جائے ؟
(٦٦٧٩) حضرت عبید اللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ لوگوں کے سونے کے بعد جاگ جاتے اور صبح تک ان (کی گریہ وزاری کی وجہ) سے ایسی آوازیں رہتیں جیسے مکھیوں کے بھنبھنانے کی آواز ہوتی ہے۔
(۶۶۷۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ إِذَا ہَدَأَتِ الْعُیُونُ قَامَ ، فَسَمِعْتُ لَہُ دَوِیًّا کَدَوِیِّ النَّحْلِ ، حَتَّی یُصْبِحَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رات کو کس وقت تہجد کی نماز پڑھی جائے ؟
(٦٦٨٠) حضرت ام اسحاق بنت طلحہ فرماتی ہیں کہ حضرت حسن بن علی رات کے ابتدائی حصہ میں اور حضرت حسین رات کے آخری حصے میں اللہ کی عبادت کیا کرتے تھے۔
(۶۶۸۰) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ یَحْیَی بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ عَمَّتِہِ أُمِّ إِسْحَاقَ بِنْتِ طَلْحَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ یَأْخُذُ نَصِیبَہُ مِنْ قِیَامِ اللَّیْلِ مِنْ أَوَّلِ اللَّیْلِ ، وَکَانَ الْحُسَیْنُ یَأْخُذُ نَصِیبَہُ مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رات کو کس وقت تہجد کی نماز پڑھی جائے ؟
(٦٦٨١) حضرت ابن عمر رات کو جب بھی بیدار ہوتے نماز پڑھتے۔
(۶۶۸۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ کُلَّمَا اسْتَیْقَظَ مِنَ اللَّیْلِ صَلَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب رات کو بیدار ہو تو دو رکعتیں پڑھے
(٦٦٨٢) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رات کو بیدار ہوتے تو نماز پڑھتے۔ آپ اپنی نماز کو دو مختصر رکعتوں سے شروع فرمایا کرتے تھے۔
(۶۶۸۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو حُرَّۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ ہِشَامٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّیْلِ یُصَلِّی ، افْتَتَحَ صَلاَتَہُ بِرَکْعَتَیْنِ خَفِیفَتَیْنِ۔ (مسلم ۱۹۷۔ احمد ۶/۳۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب رات کو بیدار ہو تو دو رکعتیں پڑھے
(٦٦٨٣) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی رات کو بیدار ہو تو سب سے پہلے دو مختصر رکعتیں پڑھے۔
(۶۶۸۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ مِنَ اللَّیْلِ، فَلْیَفْتَتِحْ بِرَکْعَتَیْنِ خَفِیفَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب رات کو بیدار ہو تو دو رکعتیں پڑھے
(٦٦٨٤) حضرت ہشام کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد کو نفلی نماز دو مختصر رکعتوں سے شروع کرتے دیکھا ہے۔
(۶۶۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : مَا رَأَیْتُہُ افْتَتَحَ صَلاَۃَ تَطَوُّعٍ إِلاَّ بِرَکْعَتَیْنِ خَفِیفَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৬৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب رات کو بیدار ہو تو دو رکعتیں پڑھے
(٦٦٨٥) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی نماز تہجد کو دو مختصر رکعتوں سے شروع فرمایا کرتے تھے۔
(۶۶۸۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَفْتَتِحُ صَلاَتَہُ مِنَ اللَّیْلِ بِرَکْعَتَیْنِ خَفِیفَتَیْنِ۔ (مسلم ۱۹۸۔ ابوداؤد ۱۳۱۷)
tahqiq

তাহকীক: