মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৭০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے گھر میں نماز پڑھ لے پھر اسے جماعت کی نماز مل جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٦٧٠٦) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اس کی وہ نماز ہوگی جو اس نے پہلے پڑھی۔
(۶۷۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ عُثْمَانَ ، وَأَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبُیدِ اللہِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : صَلاَتُہُ الأُولَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے گھر میں نماز پڑھ لے پھر اسے جماعت کی نماز مل جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٦٧٠٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو نماز اس نے پہلے پڑھی وہ فرض ہوگی اور یہ نفل ہوگی۔
(۶۷۰۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : صَلاَتُہُ الأُولَی ، ہِیَ الْفَرِیضَۃُ ، وَہَذِہِ نَافِلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے گھر میں نماز پڑھ لے پھر اسے جماعت کی نماز مل جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٦٧٠٨) حضرت شعبی بھی یونہی فرماتے ہیں۔
(۶۷۰۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ قَالَ ذَلِکَ أَیْضًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے گھر میں نماز پڑھ لے پھر اسے جماعت کی نماز مل جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٦٧٠٩) حضرت حکم بن اعرج کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر کے پاس حاضر ہوا اس وقت لوگ ظہر کی نماز پڑھ رہے تھے۔ میں سمجھا کہ ان کا وضو نہیں ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ اے ابو عبدالرحمن ! میں آپ کے لیے وضو کا پانی لے آؤں ؟ انھوں نے کہا کہ میرا وضو ہے اور میں نماز پڑھ چکا تھا، میں ان دونوں میں سے کس کو شمار کروں ؟ یونس کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر حضرت حسن سے کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ابو عبد الرحمن پر رحم فرمائے ! انھوں نے پہلی ادا کی گئی نماز کو فرض اور اس کو نفل بنادیا۔
(۶۷۰۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ الأَعْرَجِ ، قَالَ : أَتَیْتُ عَلَی ابْنِ عُمَرَ ، وَالنَّاسُ فِی صَلاَۃِ الظُّہْرِ ، فَظَنَنْتُہُ عَلَی غَیْرِ طُہْرٍ ، فَقُلْتُ لَہُ : یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، آتِیکَ بِطُہْرٍ ؟ قَالَ : إِنِّی عَلَی طَہَارَۃٍ وَقَدْ صَلَّیْت ، فَبِأَیِّہِمَا أَحْتَسِبُ ؟۔ قَالَ یُونُسُ : فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِلْحَسَنِ ، فَقَالَ : یَرْحَمُ اللَّہُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، فَجَعَلَ الأُولَی الْمَکْتُوبَۃَ وَہَذِہِ نَافِلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے گھر میں نماز پڑھ لے پھر اسے جماعت کی نماز مل جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٦٧١٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب آدمی اکیلے نماز پڑھ لے اور پھر جماعت کے ساتھ نماز پڑھے تو فرض نماز وہ ہے جو اس نے پہلے ادا کی۔
(۶۷۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا صَلَّی الرَّجُلُ وَحْدَہُ، ثُمَّ صَلَّی فِی جَمَاعَۃٍ ، فَالْفَرِیضَۃُ ہِیَ الأُولَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اس صورت میں فرض نماز وہ ہوگی جو اس نے جماعت کے ساتھ ادا کی
(٦٧١١) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اگر میں اپنے گھر میں نماز پڑھ لوں، پھر میں ایسی مسجد میں آؤں جہاں جماعت ہورہی ہو اور مجھے اس جماعت کے ساتھ ایک رکعت مل جائے، وہ رکعت میرے نزدیک اکیلے پوری نماز سے زیادہ پسند ہوگی۔
(۶۷۱۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : لَوْ صَلَّیْتُ فِی مَنْزِلِی ، ثُمَّ أَتَیْتُ مَسْجِدَ جَمَاعَۃٍ ، ثُمَّ أَدْرَکْتُ مَعَہُ رَکْعَۃً وَاحِدَۃً ، کَانَتْ أَحَبَّ إِلَیَّ مِنْ صَلاَتِی الَّتِی صَلَّیْتُ وَحْدِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اس صورت میں فرض نماز وہ ہوگی جو اس نے جماعت کے ساتھ ادا کی
(٦٧١٢) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اس کی فرض نماز وہ ہوگی جو اس نے جماعت کے ساتھ ادا کی۔
(۶۷۱۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا دَاوُد ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : صَلاَتُہُ الَّتِی صَلَّی فِی الْجَمَاعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اس صورت میں فرض نماز وہ ہوگی جو اس نے جماعت کے ساتھ ادا کی
(٦٧١٣) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے جماعت سے نماز پڑھی، جبکہ وہ اکیلا بھی نماز پڑھ چکا تھا تو اس کی فرض نماز دوسری ہوگی۔
(۶۷۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ أَبِی مَعْرُوفٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِذَا صَلَّی فِی جَمَاعَۃٍ وَقَدْ کَانَ صَلَّی وَحْدَہُ، فَصَلاَتُہُ الآخِرَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اس صورت میں فرض نماز وہ ہوگی جو اس نے جماعت کے ساتھ ادا کی
(٦٧١٤) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ فرض نماز وہ ہے جو جماعت کے ساتھ پڑھی جائے۔
(۶۷۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : الْفَرِیضَۃُ ہِیَ الْجَمَاعَۃُ فِی الْمَسْأَلَۃِ الأُولَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اس صورت میں فرض نماز وہ ہوگی جو اس نے جماعت کے ساتھ ادا کی
(٦٧١٥) حضرت علی فرماتے ہیں کہ اس کی فرض نماز پہلی نماز ہے۔
(۶۷۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ: صَلاَتُہُ الأُولَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مغرب کی نماز کو دوسری مرتبہ پڑھے تو ساتھ ایک رکعت ملائے
(٦٧١٦) حضرت صلہ بن زفر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حذیفہ کے ساتھ تمام نمازیں دوسری مرتبہ پڑھی ہیں۔ وہ مغرب کی نماز میں ایک رکعت ملایا کرتے تھے۔
(۶۷۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ سَعدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ صِلَۃ بْنِ زُفَرَ ، قَالَ : أَعَدْتُ الصَّلَوَاتِ کُلَّہَا مَعَ حُذَیْفَۃَ ، وَشَفَعَ فِی الْمَغْرِبَ بِرَکْعَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مغرب کی نماز کو دوسری مرتبہ پڑھے تو ساتھ ایک رکعت ملائے
(٦٧١٧) حضرت ابو سوداء نہدی کہتے ہیں کہ میں نے مغرب کی نماز پڑھی، پھر میں نے جماعت کے ساتھ بھی وہ نماز پڑھی۔ جب امام نے سلام پھیرا تو میں نے اٹھ کر ایک رکعت ساتھ ملائی۔ پھر اس بارے میں، میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ تم نے عقل مندی کا کام کیا۔
(۶۷۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی السَّوْدَائِ النَّہْدِیِّ ، قَالَ : صَلَّیْتُ الْمَغْرِبَ ثُمَّ صَلَّیْتُہَا فِی جَمَاعَۃٍ ، فَلَمَّا سَلَّمَ الإِمَامُ قُمْتُ فَشَفَعْتُ بِرَکْعَۃٍ ، فَسَأَلْتُ عَطَائً ؟ فَقَالَ : أَکِیستَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مغرب کی نماز کو دوسری مرتبہ پڑھے تو ساتھ ایک رکعت ملائے
(٦٧١٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اکیلے مغرب کی نماز پڑھ لے پھر اسے جماعت کے ساتھ بھی پڑھے تو اس کے ساتھ ایک رکعت ملائے۔
(۶۷۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا صَلَّی الْمَغْرِبَ وَحْدَہُ ، ثُمَّ صَلَّی فِی جَمَاعَۃٍ شَفَعَ بِرَکْعَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مغرب کی نماز کو دوسری مرتبہ پڑھے تو ساتھ ایک رکعت ملائے
(٦٧١٩) حضرت وبرہ بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے اور حضرت ابراہیم نخعی اور حضرت عبد الرحمن بن اسود نے مغرب کی نماز پڑھی۔ پھر ہم مسجد کی طرف آئے تو لوگ ابھی مغرب کی نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم بھی ان کے ساتھ جماعت میں داخل ہوگئے۔ جب امام نے سلام پھیرا تو میں اور عبدالرحمن بن اسود مبتلائے شک ہوئے کہ اب کیا کریں ؟ جبکہ حضرت ابراہیم نے ایک رکعت ساتھ ملالی۔
(۶۷۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَمْرو بْنُ حَسَّانَ الْمُسْلِیُّ ، عَنْ وَبَرَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : صَلَّیْتُ أَنَا ، وَإِبْرَاہِیمُ النَّخَعِیُّ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ الأَسْوَدِ الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ جِئْنَا إِلَی الْمَسْجِدِ وَہُمْ فِی صَلاَۃِ الْمَغْرِبِ ، فَدَخَلْنَا مَعَہُمْ فَصَلَّیْنَا ، فَلَمَّا سَلَّمَ الإِمَامُ اِرتبکت أَنَا وَعَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ الأَسْوَدِ ، وَقَامَ إِبْرَاہِیمُ فَشَفَعَ بِرَکْعَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مغرب کی نماز کو دوسری مرتبہ پڑھے تو ساتھ ایک رکعت ملائے
(٦٧٢٠) حضرت صلہ کہتے ہیں کہ حضرت حذیفہ نے ظہر، عصر اور مغرب کی نمازیں دو دو مرتبہ پڑھیں اور مغرب کی نماز میں ایک رکعت کو ساتھ ملایا۔
(۶۷۲۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ نُعَیْمٍ ، عَنْ صِلَۃ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ؛ أَنَّہُ صَلَّی الظُّہْرَ مَرَّتَیْنِ ، وَالْعَصْرَ مَرَّتَیْنِ ، وَالْمَغْرِبَ مَرَّتَیْنِ ، وَشَفَعَ فِی الْمَغْرِبِ بِرَکْعَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مغرب کی نماز کو دوسری مرتبہ پڑھے تو ساتھ ایک رکعت ملائے
(٦٧٢١) حضرت مسروق سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی مغرب کی نماز کو اکیلے پڑھنے کے بعد جماعت میں دوبارہ پڑھے تو اسے کیسے ادا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس کے ساتھ ایک رکعت ملائے۔
(۶۷۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ صَلَّی الْمَغْرِبَ وَحْدَہُ ، ثُمَّ أَعَادَہَا فِی جَمَاعَۃٍ ؟ قَالَ : یُضِیفُ إِلَیْہَا رَکْعَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مغرب کی نماز کو دوسری مرتبہ پڑھے تو ساتھ ایک رکعت ملائے
(٦٧٢٢) حضرت علی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مغرب کی نماز کو دوسری مرتبہ پڑھے تو اس کے ساتھ ایک رکعت ملائے۔
(۶۷۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : یَشْفَعُ بِرَکْعَۃٍ ، یَعْنِی إِذَا أَعَادَ الْمَغْرِبَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اعادے کا بیان
(٦٧٢٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور اس وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھا چکے تھے ۔ آپ نے فرمایا کہ کوئی آدمی ایسا ہے جو اس کے ساتھ نماز پڑھے ؟ حضرت ابوبکر کھڑے ہوئے اور اس کے ساتھ وہی نماز ادا کی حالانکہ آپ پہلے نماز پڑھ چکے تھے۔
(۶۷۲۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا خَصِیْبُ بْنُ زَیدٍ التَّمِیمِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ؛ أَنَّ رَجُلاً دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَلاَ رَجُلٌ یَقُومُ إِلَی ہَذَا فَیُصَلِّی مَعَہُ ؟ فَقَامَ أَبُو بَکْرٍ فَصَلَّی مَعَہُ ، وَقَدْ کَانَ صَلَّی تِلْکَ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اعادے کا بیان
(٦٧٢٤) حضرت انس فرماتے ہیں کہ نعمان بن مقرن اہل کوفہ کے لشکر کے امیر تھے اور ابو موسیٰ اشعری اہل بصرہ کے لشکر کے امیر تھے۔ میں ان دونوں کے درمیان تھا۔ ان دونوں نے مجھ سے وقت مقرر کیا صبح کے وقت دونوں میرے پاس جمع ہوگئے۔ ان میں سے ایک نے اپنے ساتھیوں کو فجر کی نماز پڑھائی اور جب میرے پاس آئے تو میں نماز پڑھا رہا تھا۔ انھوں نے آکر میرے ساتھ بھی نماز پڑھی۔
(۶۷۲۴) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : کَانَ النُّعْمَانُ بْنُ مُقَرِّنٍ عَلَی جُنْدِ أَہْلِ الْکُوفَۃِ ، وَأَبُو مُوسَی الأَشْعَرِیُّ عَلَی جُنْدِ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ ، وَکُنْتُ بَیْنَہُمَا ، فَاتَّعَدَا أَنْ یَلْتَقِیَا عِنْدِی غَدْوَۃً ، فَصَلَّی أَحَدُہُمَا صَلاَۃَ الْغَدَاۃِ بِأَصْحَابِہِ ، ثُمَّ جَائَ وَأَنَا أُصَلِّی فَصَلَّی مَعِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اعادے کا بیان
(٦٧٢٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر اپنی ایک تعمیر میں مصروف تھے، اس لیے انھوں نے ظہر کی نماز وہیں پڑھ لی۔ جب وہ بنوعوف کی ایک مسجد کے پاس سے گذرے تو وہ ظہر کی نماز پڑھ رہے تھے۔ انھوں نے ان کے ساتھ بھی ظہر کی نماز پڑھی۔
(۶۷۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ الضَّحَّاکِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ نَافِعٍ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ اشْتَغَلَ بِبِنَائٍ لَہُ فَصَلَّی الظُّہْرَ، ثُمَّ مَرَّ بِمَسْجِدِ بَنِی عَوْفٍ وَہُمْ یُصَلُّونَ فَصَلَّی مَعَہُمْ۔
তাহকীক: