মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৭২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اعادے کا بیان
(٦٧٢٦) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی اپنے گھر میں نماز پڑھ لے اور پھر اسے جماعت کی نماز مل جائے تو فجر اور مغرب کے علاوہ باقی نمازوں میں اس جماعت کے ساتھ شریک ہوجائے۔
(۶۷۲۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إِذَا صَلَّی الرَّجُلُ فِی بَیْتِہِ ، ثُمَّ أَدْرَکَ جَمَاعَۃً صَلَّی مَعَہُمْ ، إِلاَّ الْمَغْرِبَ وَالْفَجْرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اعادے کا بیان
(٦٧٢٧) حضرت بکر بن عبداللہ مزنی کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس سے تین آدمیوں کے بارے میں سوال کیا گیا کہ انھوں نے عصر کی نماز پڑھی، پھر مسجد کے پاس سے گذرے تو ایک آدمی نے ان کے ساتھ نماز پڑھی، دوسرا آگے چلا گیا اور تیسرا مسجد کے دروازے کے پاس بیٹھ گاے، ان تینوں کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جس نے ان کے ساتھ نماز پڑھی اس نے خیر بالائے خیر حاصل کی، جو آگے چلا گیا وہ اپنی ضرورت کے لیے چلا گیا اور جو مسجد کے دروازے پر بیٹھ گیا اس نے بےحیثیت اور معمولی کام کیا۔
(۶۷۲۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْمُزَنِیِّ ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ ثَلاَثَۃٍ صَلُّوا الْعَصْرَ، ثُمَّ مَرُّوا بِمَسْجِدٍ ، فَدَخَلَ أَحَدُہُمْ فَصَلَّی ، وَمَضَی وَاحِدٌ ، وَجَلَسَ وَاحِدٌ عَلَی الْبَابِ ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَمَّا الَّذِی صَلَّی فَزَادَ خَیْرًا إِلَی خَیْرٍ، وَأَمَّا الَّذِی مَضَی فَمَضَی لِحَاجَتِہِ، وَأَمَّا الَّذِی جَلَسَ عَلَی الْبَابِ فَأَخَسُّہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اعادے کا بیان
(٦٧٢٨) حضرت عاصم کہتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین ایک مرتبہ جمعہ اور عصر کی نماز پڑھنے کے بعد باہر نکلے، میں ان کے ساتھ تھا۔ جب وہ ایک ایسی مسجد کے پاس سے گذرے جس میں عصر کی نماز ہو رہی تھی تو وہ مسجد میں داخل ہوئے اور جماعت کے ساتھ عصر کی نماز پڑھی۔
(۶۷۲۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ ابْنِ سِیرِینَ ، وَقَدْ صَلَّی الْجُمُعَۃَ وَالْعَصْرَ ، فَمَرَّ بِمَسْجِدٍ یُصَلَّی فِیہِ الْعَصْرُ ، فَدَخَلَ فَصَلَّی فِیہِ مَعَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اعادے کا بیان
(٦٧٢٩) حضرت ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ مغرب کے علاوہ باقی سب نمازیں دہرائی جاسکتی ہیں۔ اگر سلطان کا خوف ہو تو مغرب کی نماز بھی اس کے ساتھ پڑھ لے، جب وہ فارغ ہوجائے تو ایک رکعت ساتھ ملالے۔
(۶۷۲۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : یُعِیدُ الصَّلاَۃَ کُلَّہَا إِلاَّ الْمَغْرِبَ ، فَإِنْ خَافَ سُلْطَانًا فَلْیُصَلِّ مَعَہُ ، فَإِذَا فَرَغَ فَلْیَشْفَعْ بِرَکْعَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اعادے کا بیان
(٦٧٣٠) حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ عصر کی نماز پڑھی۔ پھر میں حضرت ابن اسود کے ساتھ نکلا، ہم ایک مسجد کے آگے سے گذرے جہاں نماز ہورہی تھی۔ انھوں نے فرمایا کہ چلو اس مسجد میں جاکر نماز پڑھیں۔ میں نے کہا کہ میں تو نماز پڑھ چکا ہوں۔ انھوں نے فرمایا کہ خواہ نماز پڑھ چکے ہو پھر بھی پڑھو۔
(۶۷۳۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : صَلَّیْتُ الْعَصْرَ فِی أَہْلِی ، ثُمَّ خَرَجْتُ مَعَ ابْنِ الأَسْوَدِ ، فَمَرَرْتُ بِمَسْجِدٍ یُصَلَّی فِیہِ ، فَقَالَ : اُدْخُلْ بِنَا نُصَلِّ ۔ فَقَالَ : إِنِّی قَدْ صَلَّیْتُ ، قَالَ : وَإِنْ کُنْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اعادے کا بیان
(٦٧٣١) حضرت ابو قلابہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص ظہر یا عصر کی نماز پڑھے، پھر اسے ان نمازوں کی جماعت بھی مل جائے تو وہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس کے لیے جماعت کی تگ ودو کرنا تو لازم نہیں البتہ اگر وہ مسجد میں ہو اور جماعت کھڑی ہوجائے تو پڑھ لے۔
(۶۷۳۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ؛ فِی الرَّجُلِ یُصَلِّی الظُّہْرَ ، أَوِ الْعَصْرَ ثُمَّ یُدْرِکْہُمَا فِی جَمَاعَۃٍ ، قَالَ : مَا أُحِبُّ أَنْ یَتَعَرَّضَ لَہَا ، وَإِنْ أُقِیمَتْ وَہُوَ فِی الْمَسْجِدِ فَلْیُصَلِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اعادے کا بیان
(٦٧٣٢) حضرت عبید اللہ بن عمر کہتے ہیں کہ میں نے اپنے گھر میں ظہر کی نماز پڑھ لی پھر میں مسجد آیا تو لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے اس بارے میں حضرت سالم سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ان کے ساتھ نماز پڑھ لو۔
(۶۷۳۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : صَلَّیْتُ فِی مَنْزِلِی الظُّہْرَ ، ثُمَّ أَتَیْتُ الْمَسْجِدَ وَہُمْ یُصَلُّونَ ، فَسَأَلْتُ سَالِمًا ؟ فَقَالَ : صَلِّ مَعَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اعادے کا بیان
(٦٧٣٣) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ مغرب کے علاوہ باقی سب نمازوں کو دوبارہ پڑھا جاسکتا ہے۔ مغرب کی نماز طاق ہے اسے جفت نہ بناؤ۔
(۶۷۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : تُعَادُ الصَّلاَۃُ کُلُّہَا إِلاَّ الْمَغْرِبَ ، فَإِنَّہَا وِتْرٌ ، فَلاَ تَجْعَلُوہَا شَفْعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اعادے کا بیان
(٦٧٣٤) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے عصر کی نماز کے اعادے کو مکروہ قرار نہیں دیا۔
(۶۷۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ لَمْ یَکْرَہْ أَنْ تُعَادَ الْعَصْرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اعادے کا بیان
(٦٧٣٥) حضرت ابن ابی عروبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو فرض نماز پڑھنے کے بعد مسجد آئے اور اس وقت لوگ وہ نماز پڑھ رہے ہوں۔ انھوں نے فرمایا کہ فجر اور عصر کے علاوہ باقی نمازیں ان کے ساتھ پڑھ لے۔
(۶۷۳۵) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنِ الرَّجُلِ یُصَلِّی الْمَکْتُوبَۃَ ، ثُمَّ یَأْتِی الْمَسْجِدَ وَالْقَوْمُ یُصَلُّونَ تِلْکَ الصَّلاَۃ ؟ قَالَ : یُصَلِّی مَعَہُمْ مَا خَلاَ ہَاتَیْنِ الصَّلاَتَیْنِ ؛ الْفَجْرِ وَالْعَصْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اعادے کا بیان
(٦٧٣٦) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ تمام نمازوں کا اعادہ کرے گا۔
(۶۷۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : یُعِیدُ الصَّلاَۃَ کُلَّہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اعادے کا بیان
(٦٧٣٧) حضرت حکم فجر کے علاوہ باقی تمام نمازوں کے اعادے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے ، فجر کی نماز کے اعادے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۶۷۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غَنِیَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِإِعَادَۃِ الصَّلاَۃَ کُلِّہَا إِذَا لَمْ یُصَلِّہِنَّ فِی جَمَاعَۃٍ ، إِلاَّ صَلاَۃَ الْفَجْرِ ، فَإِنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ إِعَادَۃَ صَلاَۃِ الْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نمازوں کے اعادے کو مکروہ قرار دیتے تھے
(٦٧٣٨) حضرت سلیمان بن یسار کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر کے پاس آیا وہ مسجد اور بازار کے درمیان ایک جگہ بیٹھے تھے اور لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے ان سے کہا کہ اے ابو عبد الرحمن ! آپ نماز کیوں نہیں پڑھتے ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک نماز ایک دن میں دو مرتبہ نہیں پڑھی جائے گی۔
(۶۷۳۸) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حُسَیْنٍ الْمُکْتِبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ : أَتَیْتُ عَلَی ابْنِ عُمَرَ وَہُوَ جَالِسٌ عَلَی الْبَلاَطِ ۔ قَالَ : وَنَاسٌ یُصَلُّونَ ، فَقُلْنَا : یَا أَبَا عَبْدَ الرَّحْمَن ، أَلاَ تُصَلِّی؟ فَقَالَ : إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، یَقُولُ : لاَ تُصَلَّی صَلاَۃٌ فِی یَوْمٍ مَرَّتَیْنِ۔ (ابوداؤد ۵۸۰۔ احمد ۱۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نمازوں کے اعادے کو مکروہ قرار دیتے تھے
(٦٧٣٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن عمر کے ساتھ حضرت عبداللہ بن خالد کے گھر سے نکلا۔ جب ہم مسجد کے دروازے پر پہنچے تو لوگ عصر کی نماز پڑھ رہے تھے۔ وہ لوگوں کے نماز پڑھنے تک وہیں کھڑے رہے اور پھر فرمایا کہ میں نے گھر میں نماز پڑھ لی تھی۔
(۶۷۳۹) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ مِنْ دَارِ عَبْدِ اللہِ بْنِ خَالِدٍ ، حَتَّی إِذَا نَظَرْنَا إِلَی بَابِ الْمَسْجِدِ، إِذْ النَّاسُ فِی صَلاَۃِ الْعَصْرِ ، فَلَمْ یَزَلْ وَاقِفًا حَتَّی صَلَّی النَّاسُ، وَقَالَ: إِنِّی صَلَّیْتُ فِی الْبَیْتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نمازوں کے اعادے کو مکروہ قرار دیتے تھے
(٦٧٤٠) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ نماز کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔
(۶۷۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، وَمِسْعَرٌ، عَنْ زِیَادِ بْنِ فَیَّاضٍ، عَنْ أَبِی عِیَاضٍ: قَالَ: قَالَ عُمَرُ: لاَ تُعَادُ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو اور گپ شپ کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٧٤١) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء کے بعد قصہ گوئی اور گپ شپ کو ناپسندیدہ عمل قرار دیا۔
(۶۷۴۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ شَقِیقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : جَدَبَ لَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ السَّمَرَ بَعْدَ صَلاَۃِ الْعَتَمَۃِ۔ (احمد ۱/۴۱۰۔ ابن حبان ۲۰۳۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو اور گپ شپ کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٧٤٢) حضرت سلمان بن ربیعہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھ سے فرمایا کہ اے سلمان ! میں عشاء کے بعد کی قصہ گوئی کو تمہارے لیے قابلِ مذمت عمل سمجھتا ہوں۔
(۶۷۴۲) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ سَلْمَانَ ، یَعْنِی ابْنَ رَبِیعَۃَ ، قَالَ : قَالَ لِی عُمَرُ : یَا سَلْمَانُ ، إِنِّی أَذُمُّ لَکَ الْحَدِیثَ بَعْدَ صَلاَۃِ الْعَتَمَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو اور گپ شپ کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٧٤٣) حضرت سلمان بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر عشاء کے بعد کی قصہ گوئی کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
(۶۷۴۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِیقٍ ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ رَبِیعَۃَ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ یَجْدُبُ لَنَا السَّمَرَ بَعْدَ صَلاَۃِ النَّوْمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو اور گپ شپ کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٧٤٤) حضرت خرشہ بن حر کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب عشاء کے بعد گپ شپ لگانے پر لوگوں کو مارا کرتے تھے اور فرماتے ئ ؎ کہ جو رات کے شروع میں قصہ گوئی کرے گا وہ رات کے آخری حصے میں سوئے گا۔
(۶۷۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُسْہِرٍ ، عَنْ خَرَشَۃَ بْنِ الْحُرِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ یَضْرِبُ النَّاسَ عَلَی الْحَدِیثِ بَعْدَ الْعِشَائِ ، وَیَقُولُ : أَسَمَرٌ أَوَّلَ اللَّیْلِ وَنَوْمٌ آخِرَہُ ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو اور گپ شپ کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٧٤٥) حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ رات کے ابتدائی حصہ میں گپ شپ سے اجتناب کرو کیونکہ یہ عمل رات کے آخری حصہ کی برکات سے محروم کرنے والا ہے۔ جس نے ایسا کیا تو وہ اپنے بستر پر جانے سے پہلے دو رکعات پڑھ لے۔
(۶۷۴۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ مَیْسَرَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعَلاَئُ بْنُ بَدْرٍ ، عَمَّنْ سَمِعَ سَلْمَانَ ، یَقُولُ : إِیَّاکُمْ وَسَمَرَ أَوَّلَ اللَّیْلِ ، فَإِنَّہُ مَہْدَنَۃٌ ، أَوْ مُذْہِبَۃٌ لآخِرِہِ ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِکَ فَلْیُصَلِّ رَکْعَتَیْنِ ، قَبْلَ أَنْ یَأْوِیَ إِلَی فِرَاشِہِ۔
তাহকীক: