মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৬৭৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو اور گپ شپ کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٧٤٦) حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ آدمی وتر پڑھنے کے بعد سو جائے۔
(۶۷۴۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ خَیْثَمَۃَ ؛ کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ إِذَا أَوْتَرَ الرَّجُلُ أَنْ یَنَامَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو اور گپ شپ کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٧٤٧) حضرت قاسم بن ابی ایوب فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ ہوتا اور عشاء کے بعد کی چار رکعتیں پڑھ کر ان سے بات کرنا چاہتا تو وہ مجھ سے بات نہ کیا کرتے تھے اور سوجاتے تھے۔
(۶۷۴۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ ، قَالَ : کُنْتُ أَکُونُ مَعَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ فَأُصَلِّیَ بَعْدَ الْعِشَائِ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ، فَأُکَلِّمُہُ فَلاَ یُکَلِّمُنِی حَتَّی یَنَامَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو اور گپ شپ کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٧٤٨) حضرت ابراہیم عشاء کے بعد گفتگو کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
(۶۷۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْکَلاَمَ بَعْدَ الْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو اور گپ شپ کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٧٤٩) حضرت ابو وائل اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت حذیفہ کے پاس آیا اور اس نے ان کا دروازہ کھٹکھٹایا، وہ باہر آئے اور اس سے پوچھا کہ تم کیوں آئے ہو ؟ اس نے کہا کہ میں آپ سے گفتگو کرنے آیا ہوں۔ حضرت حذیفہ نے دروازہ بند کردیا اور فرمایا کہ حضرت عمر نے عشاء کے بعد گفتگو کو ہمارے لیے ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔
(۶۷۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، وَإِبْرَاہِیمَ ، قَالاَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی حُذَیْفَۃَ ، فَدَقَّ الْبَابَ فَخَرَجَ إِلَیْہِ حُذَیْفَۃُ ، فَقَالَ : مَا جَائَ بِکَ ؟ فَقَالَ : جِئْت لِلْحَدِیثِ ، فَسَفَقَ حُذَیْفَۃُ الْبَابَ دُونَہُ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ عُمَرَ جَدَبَ لَنَا السَّمَرَ بَعْدَ صَلاَۃِ الْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو اور گپ شپ کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٧٥٠) حضرت ابو برزہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء سے پہلے سونے اور عشاء کے بعد باتیں کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۶۷۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنِ أَبی الْمِنْہَالِ ، عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنِ النَّوْمِ قَبْلَہَا ، وَعَنِ الْحَدِیثِ بَعْدَہَا۔ (بخاری ۷۷۱۔ ابوداؤد ۴۱۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو اور گپ شپ کو مکروہ قرار دیا ہے
(٦٧٥١) حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء سے پہلے سونے اور عشاء کے بعد باتیں کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۶۷۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنِ النَّوْمِ قَبْلَہَا ، وَعَنِ الْحَدِیثِ بَعْدَہَا۔ (احمد ۲۵۔ ابویعلی ۴۰۳۹۔ عبدالرزاق۲۱۳۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو کی رخصت دی ہے
(٦٧٥٢) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو مسلمانوں کے معاملات کے بارے میں حضرت ابوبکر کے ساتھ گفتگو کیا کرتے تھے اور میں آپ کے ساتھ ہوتا تھا۔ ایک رات آپ نے حضرت ابوبکر کے ساتھ گفتگو فرمائی اور میں آپ کے ساتھ تھا۔
(۶۷۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَسْمُرُ عِنْدَ أَبِی بَکْرٍ اللَّیْلَۃَ کَذَاکَ فِی الأَمْرِ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِینَ وَأَنَا مَعَہُ ، وَإِنَّہُ سَمَرَ عِنْدَہُ ذَاتَ لَیْلَۃٍ وَأَنَا مَعَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو کی رخصت دی ہے
(٦٧٥٣) حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ حضرت ابو لیلیٰ نے حضرت علی سے عشاء کے بعد گفتگو کی ہے۔
(۶۷۵۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، وَالْحَکَمِ ، وَعِیسَی ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ؛ أَنَّ أَبَا لَیْلَی سَمَرَ عِنْدَ عَلِیٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو کی رخصت دی ہے
(٦٧٥٤) حضرت زیاد ابو یحییٰ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس اور حضرت مسور بن مخرمہ نے عشاء کے بعد گفتگو کی ہے۔
(۶۷۵۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ زِیَادٍ أَبِی یَحْیَی ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ وَالْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَۃَ سَمَرَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو کی رخصت دی ہے
(٦٧٥٥) حضرت عائشہ بنت طلحہ کہتی ہیں کہ حضرت حسن بن علی نے ایک آدمی کے ساتھ عشاء کے بعد گفتگو کی ہے۔
(۶۷۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ إِسْحَاقَ الطَّلْحِیِّ ، عَنْ عَائِشَۃَ ابْنَۃِ طَلْحَۃَ ؛ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ سَمَرَ ہُوَ وَرَجُلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو کی رخصت دی ہے
(٦٧٥٦) حضرت ابوبکر بن ابی موسیٰ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ عشاء کے بعد حضرت عمر بن خطاب کے پاس آئے۔ حضرت عمر بن خطاب نے ان سے فرمایا کہ آپ کیوں آئے ہیں ؟ انھوں نے کہا کہ میں آپ سے کچھ باتیں کرنے آیا ہوں۔ حضرت عمر نے کہا اس وقت ؟ حضرت ابو موسیٰ نے کہا کہ دین کا مسئلہ ہے۔ اس پر حضرت عمر ان کے ساتھ بیٹھ گئے اور دونوں نے پوری رات باتیں کیں۔ پھر حضرت ابو موسیٰ نے کہا کہ اے امیرالمؤمنین ! نماز کا وقت ہوگیا۔ اس پر حضرت عمر نے فرمایا کہ ہم نماز میں ہی تھے۔
(۶۷۵۶) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی مُوسَی ؛ أَنَّ أَبَا مُوسَی أَتَی عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَعْدَ الْعِشَائِ ، قَالَ : فَقَالَ لَہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : مَا جَائَ بِکَ ؟ قَالَ : جِئْت أَتَحَدَّثُ إِلَیْک ،

قَالَ : ہَذِہِ السَّاعَۃَ ؟ قَالَ : إِنَّہُ فِقْہٌ ، فَجَلَسَ عُمَرُ ، فَتَحَدَّثَا لَیْلاً طَوِیلاً ، حَسِبْتُہُ قَالَ : ثُمَّ إِنَّ أَبَا مُوسَی ، قَالَ : الصَّلاَۃ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ؟ قَالَ : إِنَّا فِی صَلاَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو کی رخصت دی ہے
(٦٧٥٧) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ اور حضرت ابن مسعود نے ولید بن عقبہ کے پاس عشاء کے بعد گفتگو کی ہے۔
(۶۷۵۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّ حُذَیْفَۃَ ، وَابْنَ مَسْعُودٍ سَمَرَا عِنْدَالْوَلِیدِ بْنِ عُقْبَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو کی رخصت دی ہے
(٦٧٥٨) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ عشاء کے بعد گفتگو کیا کرتے تھے یہاں تک کہ حضرت عائشہ فرماتیں کہ صبح ہوگئی ہے !
(۶۷۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْمُرُ بَعْدَ الْعِشَائِ حَتَّی تَقُولَ عَائِشَۃُ : قدْ أَصْبَحْتُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو کی رخصت دی ہے
(٦٧٥٩) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے حضرت معاویہ کے ساتھ رات کے ایک لمبے حصے تک گفتگو کی ہے۔
(۶۷۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : سَمَرَ ابْنُ عَبَّاسٍ عِنْدَ مُعَاوِیَۃَ حَتَّی ذَہَبَ ہَزِیعٌ مِنَ اللَّیْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو کی رخصت دی ہے
(٦٧٦٠) حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ قریش کے کچھ لوگ عشاء کے بعد باتیں کیا کرتے تھے۔ حضرت عائشہ نے کسی کو بھیج کر انھیں حکم دیا کہ اپنے گھر والوں کے پاس چلے جاؤ کیونکہ ان کا بھی تمہارے اوقات میں حصہ ہے۔
(۶۷۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ السَّائِبِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ؛ أَنَّ قَوْمًا مِنْ قُرَیْشٍ کَانُوا یَسْمُرُونَ ، فَتُرْسِلُ إِلَیْہِمْ عَائِشَۃُ : انْقَلِبُوا إِلَی أَہْلِیکُمْ ، فَإِنَّ لَہُمْ فِیکُمْ نَصِیبًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو کی رخصت دی ہے
(٦٧٦١) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین عشاء کے بعد گفتگو کیا کرتے تھے۔
(۶۷۶۱) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَتَحَدَّثُ بَعْدَ الْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو کی رخصت دی ہے
(٦٧٦٢) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عشاء کے بعد دینی مسائل کی گفتگو میں کوئی حرج نہیں۔
(۶۷۶۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالسَّمَرِ فِی الْفِقْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو کی رخصت دی ہے
(٦٧٦٣) حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس رات کی قصہ گوئی کرنے والا ایک شخص تھا۔
(۶۷۶۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ کَانَ لَہُ سُمَّارٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو کی رخصت دی ہے
(٦٧٦٤) حضرت یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ حضرت قاسم اور ان کے ساتھی عشاء کے بعد گفتگو کیا کرتے تھے۔
(۶۷۶۴) حَدَّثَنَا أَبُوخَالِدٍ الأَحْمَرِِ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، قَالَ: کَانَ الْقَاسِمُ وَأَصْحَابُہُ یَجْلِسُونَ بَعْدَ الْعِشَائِ یَتَحَدَّثُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی وتر کو رات کی آخری نماز بنائے
(٦٧٦٥) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ رات کی آخری نماز وتر کو بناؤ۔
(۶۷۶۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اجْعَلُوا آخِرَ صَلاَتِکُمْ بِاللَّیْلِ وِتْرًا۔ (بخاری ۹۹۸۔ مسلم ۵۱۷)
tahqiq

তাহকীক: