মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৬৭৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی وتر کو رات کی آخری نماز بنائے
(٦٧٦٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ وتر پڑھ کر سونا بہتر ہے۔
(۶۷۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ بَہْرَامَ ، عْن شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : النَّوْمُ عَلَی وِتْرٍ خَیْرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی وتر کو رات کی آخری نماز بنائے
(٦٧٦٧) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے خلیل حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وصیت فرمائی کہ میں وتر پڑھ کر سوؤں۔
(۶۷۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : أَوْصَانِی خَلِیلِی صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَنْ لاَ أَنَامَ إِلاَّ عَلَی وِتْرٍ۔ (مسلم ۸۶۔ ابوداؤد ۱۴۲۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی وتر کو رات کی آخری نماز بنائے
(٦٧٦٨) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے خلیل حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وصیت فرمائی کہ میں وتر پڑھ کر سوؤں۔
(۶۷۶۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مُسْہِرٍ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، قَالَ: أَوْصَانِی خَلِیلِی أَنْ لاَ أَنَامَ إِلاَّ عَلَی وِتْرٍ۔ (احمد ۴۹۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی وتر کو رات کی آخری نماز بنائے
(٦٧٦٩) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ میں سونے سے پہلے وتر پڑھتا ہوں۔
(۶۷۶۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، قَالَ: أَمَّا أَنَا فَإِنِّی أُوتِرُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی وتر کو رات کی آخری نماز بنائے
(٦٧٧٠) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رات کے ابتدائی حصہ میں اور حضرت عمر رات کے آخری حصہ میں وتر پڑھا کرتے تھے۔
(۶۷۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : کَانَ أَبُو بَکْرٍ یُوتِرُ أَوَّلَ اللَّیْلِ ، وَکَانَ عُمَرُ یُوتِرُ آخِرَ اللَّیْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی وتر کو رات کی آخری نماز بنائے
(٦٧٧١) حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص کو یہ ڈر ہو کہ وہ رات کے آخری حصہ میں بیدار نہیں ہوسکے گا۔ اسے چاہیے کہ وہ رات کے ابتدائی حصے میں وتر پڑھ لے۔ جسے یقین ہو کہ وہ رات کے آخری حصہ میں جاگ جائے گا وہ رات کے آخری حصہ میں وتر پڑھے۔ کیونکہ یہ وقت حضوری کی نماز کا ہے۔
(۶۷۷۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، وَحَفْصٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ خَافَ أَنْ لاَ یَقُومَ آخِرَ اللَّیْلِ فَلْیُوتِرْ أَوَّلہ، وَمَنْ طَمِعَ أَنْ یَقُومَ آخِرَ اللَّیْلِ فَلْیُوتِرْ آخِرَ اللَّیْلِ ، فَإِنَّ صَلاَۃَ آخِرِ اللَّیْلِ مَشْہُودَۃٌ ۔ وَقَالَ أَبُو مُعَاوِیَۃَ : مَحْضُورَۃٌ ، وَذَلِکَ أَفْضَلُ۔(مسلم ۱۶۲۔ احمد ۳/۳۰۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ آدمی وتر کو رات کی آخری نماز بنائے
(٦٧٧٢) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوبکر سے پوچھا کہ آپ وتر کب پڑھتے ہیں ؟ انھوں نے کہا کہ عشاء کے بعد سونے سے پہلے رات کے ابتدائی حصے میں۔ پھر آپ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر سے پوچھا کہ آپ وتر کب پڑھتے ہیں ؟ انھوں نے کہا کہ رات کے آخری حصے میں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوبکر سے فرمایا کہ آپ حزم پر عمل کرتے ہو اور حضرت عمر سے فرمایا کہ آپ قوت پر عمل کرتے ہو۔
(۶۷۷۲) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لأَبِی بَکْرٍ : مَتَی تُوتِرُ ؟ قَالَ : مِنْ أَوَّلِ اللَّیْلِ بَعْدَ الْعَتَمَۃِ ، قَبْلَ أَنْ أَنَامَ، وَقَالَ لِعُمَرَ: مَتَی تُوتِرُ ؟ قَالَ : مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ ، قَالَ لأَبِی بَکْرٍ : أَخَذْتَ بِالْحَزْمِ ، وَقَالَ لِعُمَرَ: أَخَذْتَ بِالْقُوَّۃِ۔ (احمد ۳/۳۳۰۔ ابو یعلی ۱۸۱۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کے وتر مغرب کی نماز ہے
(٦٧٧٣) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ دن کے وتر مغرب کی نماز ہے۔
(۶۷۷۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : صَلاَۃُ الْمَغْرِبِ وِتْرُ النَّہَارِ۔ (نسائی ۱۳۸۲۔ احمد ۲/۸۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کے وتر مغرب کی نماز ہے
(٦٧٧٤) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ سب نمازوں کی پہلے دو رکعتیں فرض ہوئی تھیں، سوائے مغرب کہ کیونکہ مغرب کی نماز دن کے وتر ہیں۔
(۶۷۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : أَوَّلُ مَا فُرِضَتِ الصَّلاَۃ رَکْعَتَیْنِ ، إِلاَّ الْمَغْرِبَ فَإِنَّہَا وِتْرُ النَّہَارِ۔ (احمد ۶/۲۴۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کے وتر مغرب کی نماز ہے
(٦٧٧٥) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ رات کی نماز کے آخر میں بھی وتر ہیں اور دن کی نماز کے آخر میں بھی وتر ہیں۔ دن کی نماز کے آخر کے وتر مغرب کی نماز ہے۔
(۶۷۷۵) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : صَلاَۃُ اللَّیْلِ عَلَیْہَا وِتْرٌ ، وَصَلاَۃُ النَّہَارِ عَلَیْہَا وِتْرٌ ۔ یَعْنِی الْمَغْرِبَ آخِرَ الصَّلَوَاتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کے وتر مغرب کی نماز ہے
(٦٧٧٦) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ میں نے اسلاف میں سے کسی کو اس بارے میں اختلاف کرتے نہیں جانا کہ دن کی نماز کے وتر مغرب کی نماز ہے۔
(۶۷۷۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : لاَ أَعْلَمُہُمْ یَخْتَلِفُونَ أَنَّ الْمَغْرِبَ وِتْرُ صَلاَۃِ النَّہَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کے وتر مغرب کی نماز ہے
(٦٧٧٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مغرب کی نماز دن کی نمازوں کا وتر ہے۔
(۶۷۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الْمَغْرِبُ وِتْرُ النَّہَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کے وتر مغرب کی نماز ہے
(٦٧٧٨) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مغرب کی نماز دن کے وتروں کی مانند ہے۔ پس تم رات کے وتر بھی پڑھو۔
(۶۷۷۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ خَالِدٍ النِّیلِیِّ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : قَالَ : رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : صَلاَۃُ الْمَغْرِبِ وِتْرُ صَلاَۃِ النَّہَارِ ، فَأَوْتِرُوا صَلاَۃَ اللَّیْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کے وتر مغرب کی نماز ہے
(٦٧٧٩) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ وتر تین ہیں، جیسے دن کے وتر مغرب کی نماز کی تین رکعتیں ہیں۔
(۶۷۷۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : الْوِتْرُ ثَلاَثٌ ، کَصَلاَۃِ الْمَغْرِبِ وِتْرُ النَّہَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بعد نماز کا حکم
(٦٧٨٠) حضرت ابو مجلز وترکے بعد صرف دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۶۷۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَیْرٍ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یُصَلِّی بَعْدَ الْوِتْرِ، إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بعد نماز کا حکم
(٦٧٨١) حضرت قاسم سے وتر کے بعد دو رکعتوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے قسم کھا کر فرمایا کہ یہ بدعت ہے۔
(۶۷۸۱) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْوِتْرِ ؟ فَحَلَفَ بِاللَّہِ إِنَّہُمَا لَبِدْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بعد نماز کا حکم
(٦٧٨٢) ایک یمنی شخص نے حضرت عطاء سے وتر کے بعد کی دو رکعتوں کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ کیا تم ایسا کرتے ہو ؟
(۶۷۸۲) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْیَمَنِ عَنْہُمَا عَطَائً ؟ فَقَالَ : أَنْتُمْ تَفْعَلُونَہُمَا ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بعد نماز کا حکم
(٦٧٨٣) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اگر تم کوئی بھی فرض نماز پڑھنے کے بعد دو سجدے کرسکو تو ضرور کرلو۔
(۶۷۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی جَمْرَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لاَ تُصَلِّی صَلاَۃً إِلاَّ سَجَدْتَ بَعْدَہَا سَجْدَتَیْنِ ، فَافْعَلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بعد نماز کا حکم
(٦٧٨٤) حضرت ابو العالیہ براء کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس کو وتر کے بعد دوسجدے کرتے دیکھا ہے۔
(۶۷۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ الْبَرَائِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُہُ یَسْجُدُ بَعْدَ وِتْرِہِ سَجْدَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৭৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بعد نماز کا حکم
(٦٧٨٥) حضرت عطیہ عوفی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید خدری نے وتر کے بعد نماز کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۶۷۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ صَالِحٍ الْبَارِقِیُّ ، عَنْ عَطِیَّۃَ الْعَوْفِی ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الصَّلاَۃ بَعْدَ الْوِتْرِ۔
তাহকীক: