মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৬৭৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بعد نماز کا حکم
(٦٧٨٦) حضرت قیس بن عباد کہتے ہیں کہ وتر کے بعد بیٹھ کر نماز پڑھنا میرے نزدیک وتر کے بعد نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔
(۶۷۸۶) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ عُبَادٍ ، قَالَ : لأَنْ أَقْعُدَ بَعْدَ الْوِتْرِ فَأَقْرَأُ ، أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ صَلاَۃٍ بَعْدَ الْوِتْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بعد نماز کا حکم
(٦٧٨٧) حضرت قیس بن عباد فرماتے ہیں کہ جب تم رات کو سونے سے پہلے وتر پڑھ لو، پھر اگر دوبارہ رات کو اٹھو تو بیٹھ کر قرآن مجید کی تلاوت کرلو۔
(۶۷۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ عُبَادٍ ، قَالَ : إِذَا أَوْتَرْتَ ثُمَّ قُمْتَ ، فَاقْرَأْ وَأَنْتَ جَالِسٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بعد نماز کا حکم
(٦٧٨٨) حضرت مجاہد سے وتر کے بعد دوسجدوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ چیز چھوڑ دی گئی ہے۔
(۶۷۸۸) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ السَّجْدَتَیْنِ بَعْدَ الْوِتْرِ ؟ فَقَالَ : ہَذَا شَیْئٌ قَدْ تُرِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت بنالے، پھر باقی نماز دو دو رکعتوں کے ساتھ پڑھے
(٦٧٨٩) حضرت ابن عباس فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی رات کے شروع میں وتر پڑھ لے پھر رات کے آخری حصہ میں بیدار ہو تو وتر کے ساتھ ایک رکعت ملائے، پھر نماز پڑھے اور پھر نماز کے آخر میں وتر پڑھے۔
(۶۷۸۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إِذَا أَوْتَرَ الرَّجُلُ مِنْ أَوَّلِ اللَّیْلِ ثُمَّ قَامَ مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ ، فَلْیَشْفَعْ وَتْرَہُ بِرَکْعَۃٍ ، ثُمَّ لِیُصَلِّ ، ثُمَّ لِیُوتِرْ آخِرَ صَلاَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت بنالے، پھر باقی نماز دو دو رکعتوں کے ساتھ پڑھے
(٦٧٩٠) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ایسا کیا کرتے تھے۔
(۶۷۹۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَفْعَلُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت بنالے، پھر باقی نماز دو دو رکعتوں کے ساتھ پڑھے
(٦٧٩١) حضرت عمرو بن میمون بھی یونہی فرمایا کرتے تھے۔
(۶۷۹۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الشَّیْبَانِیُّ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ ذَلِکَ أَیْضًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت بنالے، پھر باقی نماز دو دو رکعتوں کے ساتھ پڑھے
(٦٧٩٢) حضرت اسامہ بن زید اور حضرت ابن عباس فرمایا کرتے تھے کہ جب تم رات کے ابتدائی حصہ میں اٹھ کر نماز پڑھو تو جتنی چاہو نماز پڑھو اور جفت تعداد میں پڑھو۔ پھر تم ایک رکعت وتر کی ملاؤ۔
(۶۷۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ؛ أَنَّ أُسَامَۃَ بْنَ زَیْدٍ ، وَابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالاَ: إِذَا أَوْتَرْتَ مِنْ أَوَّلِ اللَّیْلِ ثُمَّ قُمْتَ تُصَلِّی ، فَصَلِّ مَا بَدَا لَکَ وَاشْفَعْ ، ثُمَّ أَوْتِرْ بِرَکْعَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت بنالے، پھر باقی نماز دو دو رکعتوں کے ساتھ پڑھے
(٦٧٩٣) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ رات کے ابتدائی حصہ میں وتر پڑھا کرتے تھے پھر جب وہ رات کو اٹھتے تو جفت رکعات پڑھتے۔
(۶۷۹۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُوتِرُ أَوَّلَ اللَّیْلِ ، فَإِذَا قَامَ شَفَعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت بنالے، پھر باقی نماز دو دو رکعتوں کے ساتھ پڑھے
(٦٧٩٤) حضرت موسیٰ بن طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان ایک رکعت کے ساتھ ایک رکعت ملاتے تھے اور فرماتے تھے کہ میں انھیں عجیب اونٹوں کے ساتھ تشبیہ دیتا ہوں۔
(۶۷۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، وَشُعْبَۃُ، عَنْ عَبْدِالْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ، عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَۃَ، عَنْ عُثْمَانَ؛ أَنَّہُ کَانَ یَشْفَعُ بِرَکْعَۃٍ ، وَیَقُولُ : مَا أُشَبِّہُہَا إِلاَّ بِالْغَرِیبَۃِ مِنَ الإِبِلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت بنالے، پھر باقی نماز دو دو رکعتوں کے ساتھ پڑھے
(٦٧٩٥) حضرت ابو قیس اودی عبد الرحمن بن ثروان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو رات کو وتر پڑھے اور پھر بیدار ہو تو وہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ ایک رکعت ساتھ ملائے۔
(۶۷۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ الأَوْدِیِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرَوَانِ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ عَنِ الرَّجُلِ یُوتِرُ ، ثُمَّ یَسْتَیْقِظُ ؟ قَالَ : یَشْفَعُ بِرَکْعَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت بنالے، پھر باقی نماز دو دو رکعتوں کے ساتھ پڑھے
(٦٧٩٦) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب ایک آدمی وتر پڑھنے کے بعد نماز پڑھے تو وہ دو دو رکعتیں پڑھے۔
(۶۷۹۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : إِذَا أَوْتَرَ ثُمَّ قَامَ یُصَلِّی ، صَلَّی شَفْعًا شَفْعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت نہ بنائے، بلکہ آگے دو دو رکعتیں پڑھتا رہے
(٦٧٩٧) حضرت سعد فرماتے ہیں کہ اگر میں وتر پڑھ کر سو جاؤں اور پھر اٹھ کر نماز پڑھوں تو میں دو دو رکعتیں پڑھوں گا۔
(۶۷۹۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ الْمُہَاجِرِ ، عَنْ کُلَیْبٍ الْجَرْمِیِّ ، عَنْ سَعْدٍ ، قَالَ : أَمَّا أَنَا فَإِذَا أَوْتَرْتُ ثُمَّ قُمْتُ ، صَلَّیْتُ رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت نہ بنائے، بلکہ آگے دو دو رکعتیں پڑھتا رہے
(٦٧٩٨) حضرت عمار فرماتے ہیں کہ اگر میں وتر پڑھ کر سو جاؤں اور پھر اٹھ کر نماز پڑھوں تو میں دو دو رکعتیں پڑھوں گا اور پہلے پڑھے گئے وتروں کو اسی حال پر چھوڑ دوں گا۔
(۶۷۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ خِلاَسِ بْنِ عَمْرٍو الْہَجَرِیِّ ، عَنْ عَمَّارٍ ، قَالَ : أَمَّا أَنَا فَأُوتِرُ ، فَإِذَا قُمْتُ صَلَّیْتُ مَثْنَی مَثْنَی ، وَتَرَکْتُ وِتْرِی الأَوَّلَ کَمَا ہُوَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৭৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت نہ بنائے، بلکہ آگے دو دو رکعتیں پڑھتا رہے
(٦٧٩٩) حضرت ابن عباس اور حضرت عائذ بن عمرو فرماتے ہیں کہ جب تم رات کے ابتدائی حصہ میں وتر پڑھ لو تو آخری حصے میں نہ پڑھو۔ جب رات کے آخری حصے میں وتر پڑھو تو رات کے ابتدائی حصہ میں نہ پڑھو۔
(۶۷۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی جَمْرَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَعَائِذِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالاَ : إِذَا أَوْتَرْتَ أَوَّلَ اللَّیْلِ ، فَلاَ تُوتِرْ آخِرَہُ ، وَإِذَا أَوْتَرْتَ آخِرَہُ ، فَلاَ تُوتِرْ أَوَّلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت نہ بنائے، بلکہ آگے دو دو رکعتیں پڑھتا رہے
(٦٨٠٠) حضرت یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رات کے ابتدائی حصہ میں وتر پڑھا کرتے تھے۔ پھر جب رات کو اٹھتے تو دو دو رکعتیں پڑھتے۔ حضرت سعید بھی یونہی کیا کرتے تھے۔
(۶۸۰۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُوتِرُ أَوَّلَ اللَّیْلِ ، وَکَانَ إِذَا قَامَ یُصَلِّی ، صَلَّی رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ ۔ وَکَانَ سَعِیدٌ یَفْعَلُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت نہ بنائے، بلکہ آگے دو دو رکعتیں پڑھتا رہے
(٦٨٠١) حضرت رافع بن خدیج فرماتے ہیں کہ اگر میں وتر پڑھ کر سو جاؤں اور پھر اٹھ کر نماز پڑھوں تو میں دو دو رکعتیں پڑھوں گا اور پہلے پڑھے گئے وتروں کو اسی حال پر چھوڑ دوں گا۔
(۶۸۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ أَبِی عَمْرٍو ، قَالَ : سَمِعْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِیجٍ ، قَالَ : أَمَّا أَنَا فَأُوتِرُ ، فَإِذَا قُمْتُ صَلَّیْتُ مَثْنَی مَثْنَی ، وَتَرَکْتُ وِتْرِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت نہ بنائے، بلکہ آگے دو دو رکعتیں پڑھتا رہے
(٦٨٠٢) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ جو شخص رات کے ابتدائی حصہ میں وتر پڑھ لے اور پھر رات کو اٹھے تو دو دو رکعتیں پڑھے۔
(۶۸۰۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَنْ أَوْتَرَ أَوَّلَ اللَّیْلِ ثُمَّ قَامَ ، فَلْیُصَلِّ رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت نہ بنائے، بلکہ آگے دو دو رکعتیں پڑھتا رہے
(٦٨٠٣) حضرت شعبی سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۶۸۰۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت نہ بنائے، بلکہ آگے دو دو رکعتیں پڑھتا رہے
(٦٨٠٤) حضرت مجاہد سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۶۸۰۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৮০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص وتر پڑھ کر سوئے اور پھر رات کو بیدار ہو تو ایک رکعت ملا کر وتروں کو جفت نہ بنائے، بلکہ آگے دو دو رکعتیں پڑھتا رہے
(٦٨٠٥) حضرت علقمہ سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ دو دو رکعتیں پڑھے۔
(۶۸۰۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ طَلْقِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ، عَنْ عَلْقَمَۃَ؛ أَنَّہُ سَأَلَہُ؟ فَقَالَ: یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক: